Baaghi TV

Category: کراچی

  • صدر مملکت کا علاج جاری،کل یا پرسوں ڈسچارج ہو جائیں گے،ذاتی معالج

    صدر مملکت کا علاج جاری،کل یا پرسوں ڈسچارج ہو جائیں گے،ذاتی معالج

    صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینل بے بنیاد من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں ،عید کی نماز میں صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوئی تھی

    ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا فون آیا کہا عید کے دن میری طبیعت ناساز ہے، عید کے دن شام کو پھر فون آیا کہا سردی لگ رہی ہے بخار ہو گیا،پیر کو ہم صدر مملکت کو کراچی لائے اور ٹیسٹ شروع کیے، ٹیسٹ سے یہ ثابت ہوا کہ صدر مملکت کو کورونا ہوا ہے،اب صدر مملکت کی طبیعت کافی بہتر ہے، کل یا پرسوں صدر مملکت اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے،نواب شاہ میں صدر مملکت تھے وہاں سے انکو کراچی لایا گیا،ہم صدر مملکت کا کرونا کا علاج کر رہے ہیں، کچھ ایسی دوائیاں ہیں جو پاکستان میں نہیں، بیرون ملک سے دوائیاں منگوائیں گئیں،اور علاج شروع ہوا، صدر مملکت کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے،وہ ایک دو دن میں ہسپتال سے گھر چلے جائیں گے، کوئی پریشانی کی بات نہیں،صدر مملکت کو انکے ڈاکٹر دیکھ رہے ہیں،ڈاکٹر اسامہ ان کے ساتھ ہیں،

    ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کو سیاسی کرونا نہیں ہے، کرونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے، دوائیاں بھی آ چکی ہیں جو اثر کرتی ہیں، سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں،بھارتی سوشل میڈیا پربھی پروپیگنڈہ کیا جا رہا وہ درست نہیں ہیں،

  • عظمیٰ میڈم آئین پڑھنا آتا؟ وفاق سےمسئلہ  تو  اپنے گھر میں حل کریں۔شرجیل میمن

    عظمیٰ میڈم آئین پڑھنا آتا؟ وفاق سےمسئلہ تو اپنے گھر میں حل کریں۔شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما، شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کے بیان پر افسوس ہوا اور انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے آئین پڑھا ہے؟ کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدرِ مملکت کسی منصوبے کی منظوری دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر کہا تھا کہ چولستان کینال منصوبے کو کسی صورت میں نہیں بننے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 کروڑ عوام اور ان کی معیشت کے مسائل کو سیاست کا مسئلہ نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ کوئی عقلمند انسان ایسا بیان نہیں دے سکتا، میڈم آپ آئین پڑھ کر بیان دیں، اگر آپ کا وفاق سے کوئی مسئلہ ہے تو آپ اسے اپنے گھر میں حل کریں۔”

    شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کے گزشتہ روز کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ بلاول بھٹو نے ملک کے مسائل، خوشحالی اور سلامتی کی بات کی ہے اور یہ بھی کہا کہ چاروں صوبوں کو مل کر چلنا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو نے یہ واضح کیا تھا کہ وہ شہباز حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر چولستان کینال منصوبے کی مخالفت کی ہے اور 18 اپریل کو حیدرآباد میں اس حوالے سے ایک بڑا جلسہ کیا جائے گا۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کینالوں پر سیاست نہیں کر رہی بلکہ وہ اپنے اصولوں پر ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ہم اصولوں پر سودا نہیں کر سکتے۔

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا ردعمل
    پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ صدر نے کینالوں کی منظوری دی ہے جس پر انہیں ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات میں کمی پر افسوس ہے۔سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کو بتانا چاہیے کہ صدرِ مملکت کے پاس کون سی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلایا تو اس پر پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

  • کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئر مین آفا ق احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر مافیاکی غنڈہ گردی اور اسٹریٹ کریمنل کی جانب سے شہریوں کو خون میں نہلانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پچھلے سال 750جبکہ رواں سال کے دوران 260سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں جس پر جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ ،سنی تحریک سمیت تمام ہی اسٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی حیثیت اور پالیسز کے مطابق آواز اٹھائی ہے جسے ہم سرہاتے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ کسی قومیت ، جماعت یا طبقہ کا نہیں بلکہ پورے شہر کا ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے، جس کیلئے ہم نے 12اپریل کو پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں تمام شہر میں بسنے والوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور اس میں ہم سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت پرچم کیساتھ شریک نہیں ہونگے بلکہ سفید پرچم پورے شہر کی نمائندگی ثابت کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام سفید پرچم کے ساتھ نکلے گے ، مختلف مقامات سے نکلے جانے والی ریلیوں کی سربراہی مختلف عہدیدران کرینگے،لائنز ایریا سے شوکت اللہ فاروقی ، ملیر سے شاہد فراز، کورنگی سے عارف اعظم ، نارتھ ناظم آباد سے ایڈوکیٹ جاوید چھتاری، پی آئی بی سے ایڈوکیٹ خرم مقصود، شاہ فیصل سے انجنئیر خرم مقصود، لانڈھی سے ڈاکٹر نگہت اور تنویرقریشی،فیڈرل بی ایریا سے نوید نارو،ناتھ ناظم آباد سے صادق ادریس، جبکہ میں آفاق احمد UPموڑ سے قیادت کرینگے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے مقامی عہدیدران عوام کے ساتھ نکلے گے جو ثابت کرینگے کہ کراچی کی عوام غلام نہیں۔

    انہوں نے کہا تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد میں یونینز کے وفود نے ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان تمام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، ہم جانتے ہیں ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، لیکن ہمارے شہر کے لوگوں کے قتل پر خامو ش تماشائی بھی نہیں بن سکتے ہمارا احتجاج پر امن ہے جس طاقت سے کچلنے کی کوشش نا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مرکزی آفس کھولنے جارہے ،جسکا باقاعدہ افتتاح6اپریل کو آپ لوگوں کی موجودگی میں کردیا جائیگا،جسے سمن آباد گلبرک چورنگی پرقائم کیا گیا ہے،جہاں سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیگی۔

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    رضوان کی کپتانی اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ گئے

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا

  • مشاورت کے بغیر  بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشاورت کے بغیر بنائے گئے کسی بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے،طے ہوا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کے طے کریں گی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خطاب سے پہلے آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ہم سب قائد ذوالفقار علی بھٹو عوام کے علم بردار ہیں ۔ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلایا ۔تاریخ کی عدالت نےپہلے ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تاریخ میں بھٹو شہید کا نام سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا، ذوالفقار بھٹو نے پارٹی کی قیادت بےنظیر کے ہاتھ دینے کا درست فیصلہ کیا، صدر زرداری نے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی، ہم آج فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ کل بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، اس جدوجہد میں قائد عوام کے بعد محترمہ بےنظیر بھٹو کا سب سے بڑا کردار ہے، شہید بےنظیر نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا، ان کا نام زندہ رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ بےنظیربھٹو دو آمروں سے ٹکرائیں، شہید بےنظٰیر نےجمہوریت بحال کی، عوام اور غریبوں کی آواز تھیں، صدر زرداری نے 18 ویں ترمیم کی صورت قائدعوام کا آئین بحال کیا، پاکستان کھپے کا نعرہ دیا، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو مالی وسائل دیے۔ 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ صحت کے شعبے میں باقی صوبوں سے آگے ہے،18ویں ترمیم کی وجہ سے ہم سندھ میں مفت علاج کے ہسپتالوں کا جال بچھا سکے، پاکستان کے عوام کو مفت علاج ملتا ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کو یاد ہے وہ شخص جو 50 لاکھ گھروں کا خواب دکھاتا تھا،پیپلزہاؤسنگ تاریخی منصوبہ ہے، قائدعوام نے لوگوں کو زمین کا مالک بنایا میں 20 لاکھ خاندانوں کو گھر بھی دے رہا ہوں ،زمین کا مالک بھی بنا رہاہوں۔پیپلزہاؤسنگ گھر بنانے کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔روٹی کپڑا مکان کا وعدہ پورا کرنا ہم نے قائد عوام اور شہید بےنظٰیر سے سیکھا ہے، ہم نے سیاست کا مطلب خدمت سمجھا ہے نہ کہ نفرت اور تقسیم ۔میں نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے بحث کرائی، ہم نے پاکستان کو فیٹف کے شکنجے سے نکلوایا، ہم نے جی ایس پی پلس کے سٹیٹس کو بچایا۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ سیلاب کے دوران میں آپ کا وزیر خارجہ تھا، میں نے دنیا کو قائل کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا نقصان ہو رہا ہے، میں نے دنیا کو بتایا کہ آپ کی وجہ سے میرے لوگ ڈوب رہے ہیں،چین سے امریکا، یورپ سے عرب ممالک تک کوئی ایسا ملک نہیں جو سندھ اور بلوچستان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے وفاق کو منایا کہ کوئی ایک صوبہ اس قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکے گا،موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، وزیر خارجہ کی حیثیت سے دنیا کو منوایا کہ ہمارے سندھو کو بچانا ہے، باقی سب سو رہے تھے۔ پانی کی منصفانہ تقسیم ، موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، پانی پر بھارت کے ڈاکے اور یکطرفہ فیصلوں کا مقابلہ کرکے آیا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ملک مسائل میں گھرا ہے، دہشت گردی عروج پر ہے، اندرونی اور بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست آنے والی نسل کو نقصان پہنچا رہی ہے، کیا ہم نے بھی یہی نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنی ہے یا امید اور یکجہتی کی سیاست کرنی ہے،بے نظیر نے ہمیں مثبت سیاست سکھائی ہے ، ہم مثبت سیاست کرتے رہیں گے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، پیپلزپارٹی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کرتے ہوئے سب سے بڑی قربانیاں دی ہیں، بین الاقوامی سازشوں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے دہشت گردی کی دوسری لہر عروج پر ہے، ہماری اندرونی کمزوریوں کو درست کرنا پیپلزپارٹی کے ایجنڈے میں ہے، ہم نے پسماندہ علاقوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے، جمہوریت، انسانی حقوق کو فعال کر کے نظریاتی جنگ جیت سکتے ہیں، خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کا مقابلہ کرنا ہے، بین الاقوامی سازش اور سہولت کاروں کو کامیاب کرنے کے لیے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد کبھی مذہب کے پیچھے چھپتے ہیں، کبھی قوم پرستی کے پیچھے، اصل میں دہشت گرد کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے نہ کوئی قوم، یہ پیشہ ور قاتل اور کھلونے ہوتے ہیں، اپنا مذہب اور قوم کو عالمی طاقتوں کو بیچتے ہیں۔

    میکسیکو کے سیوریج سسٹم نے امریکہ کو پریشان کر دیا

    رضوان کی کپتانی اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ گئے

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا

    پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

  • بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی۔ کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے۔ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، وزیراعظم نے حامی بھری ہے و ہ کراچی میں جلسے سے خطا ب کرینگے۔کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے بجٹ میں شرح سود 12 سے کم ہو کر 9 فیصد تک آئے گی۔ لوگوں کو آسان قرضے مل سکیں گے۔ یہ ایک سال کے عرصے میں ایک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کا اثر نچلی سطح فوری طور پر نہیں آئے گا۔بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ متوسط اور عام طبقے کو ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں۔ ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو نہیں جاتا۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کی لاٹری نکلی۔اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں ۔ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔بجلی سستی ہونے سے ملک میں صنعت ترقی کرے گی۔عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گااس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔

    میکسیکو کے سیوریج سسٹم نے امریکہ کو پریشان کر دیا

    رضوان کی کپتانی اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ گئے

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا

    پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

  • کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر نے بجلی نرخوں میں کمی کے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لیڈرشپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 7.59 روپے اور گھریلو صارفین کے لیے 7.41 روپے فی یونٹ تک بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ بروقت کمی کے اعلان کا پرتباک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ یہ ایک اہم اقدام ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کاروباری اداروں اور شہریوں دونوں پر مالی دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو طویل عرصے سے توانائی کے بے پناہ اخراجات کے حوالے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    بی ایم جی اور کے سی سی آئی کی لیڈرشپ نے وزیر اعظم کے اس تاریخی اقدام کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں گھرانوں اور ہزاروں کاروباری اداروں کو ضروی ریلیف فراہم کرنے کی طرف ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بجلی ٹیرف میں کمی سے نہ صرف صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے بلکہ معاشی نمو میں اضافے کی حامل برآمدات کو فروغ دینے اور بلآخر پاکستان میں زیادہ مسابقتی کاروباری ماحول میں حصہ ڈالنے والے صنعتی شعبے کو بھی دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس برائے توانائی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خاص طور پر وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی کی کاوشوں کی تعریف کی جن کی بدولت پوری قوم کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا کہ ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔بجلی نرخوں کو کم کرنے سے لاکھوں گھریلو صارفین اور کاروباری اداروں کو نہ صرف راحت ملے گی بلکہ یہ مقامی صنعتوں کی نشوونما کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔ گذشتہ برسوں کے دوران توانائی کے زائد اخراجات نے صنعتی پیداواری سرگرمیوں میں شدید رکاوٹ ڈالی ہے تاہم بجلی نرخوں میں کمی کے اعلان سے مینوفیکچرنگ اور برآمدای شعبوں کو خاطرخواہ فوائد حاصل ہوں گے جو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔

    بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا

    پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

    پاکستان میں دہشتگردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

  • اسٹاک ایکسچینج میں  تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی ہوئی اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 120282.52 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافعے کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان بڑھ گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا۔ 1039 پوائنٹس تک محدود ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 977 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد امریکی صدر کی جانب سے 180 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے باوجود جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

    پاکستان میں دہشتگردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

    کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

  • کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

    کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے تین بچوں کی ماں کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر جان لے لی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری۔شوہرنے بتایا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جارہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی۔مقتولہ کے شوہر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا، اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے، میری اہلیہ صائمہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا۔

    ملزمان نے میری اہلیہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتولہ کے شوہر عرفان آبدیدہ ہو گئے کہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا۔شوہر نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    بی ایل اے،بی وائی سی، اختر مینگل ، دہشت گردی کا نیا گٹھ جوڑ بےنقاب

    چین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کر دیا

    خیبر سے کشمیرتک،ملکی ترقی میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

  • صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار

    صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی: صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر ایک پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ پاکستان انفارمیشن کمیشن اینڈ کمیونیکیشن ایکٹ (پیکا ایکٹ) کے تحت سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ پولیس نے اس مقدمے میں ملوث پولیس افسر ایس آئی او ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس آئی او ابرار شاہ کی تعیناتی ابراہیم حیدری تھانے میں تھی اور اسی افسر نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پوسٹ کیے تھے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابرار شاہ کی اس پوسٹ نے نہ صرف میری بلکہ دیگر شہریوں کی دل آزاری کی۔ اس اقدام کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکام اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور ایسی پوسٹوں کو روکنے کے لیے قانون کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    یاد رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی شخص کے خلاف نازیبا مواد پوسٹ کرنے یا کسی کی عزت نفس کو مجروح کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

  • ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

    ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

    سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست ریگولر بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ریگولر کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا درخواست کو ریگولر بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ بینچ کو 14 روز میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس پر منشیات برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ ای) فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ (گانجا) برآمد ہوا تھا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ کیس کو جلد نمٹانے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ریگولر بینچ کرے گا۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار