Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو کراچی کی جیل سے ایک ہفتے بعد رہا کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سمی دین بلوچ کو عوامی نظم و نسق آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت ایک ہفتے کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا۔ سمی دین بلوچ اور پانچ دیگر افراد کو 24 مارچ کو نافذ کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے ماہرین سے لے کر ایمنسٹی انٹرنیشنل، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور اراکین نے نہ صرف ان کی رہائی بلکہ دیگر زیر حراست بلوچ حقوق کے لیے آواز بلند والے کارکنوں، بشمول بی وائی سی کے منتظم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

    عدالتی مجسٹریٹ کی جانب سے کارکنوں کو رہا کرنے اور اگلے دن ان کی رہائی کا حکم دینے کے باوجود، سمی دین بلوچ کو ایم پی او کے تحت 30 دنوں کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔تاہم محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ سمی دین کا نام سابقہ ایم پی او حراستی حکم سے واپس لے لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے کراچی سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ اگر سمی دین کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

    کراچی، عیدالفطر کے دوسرے روز بھی شہریوں نےبھرپور عید منائی

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور بڑھتا ہوا سیاسی و معاشی بحران

    پنجاب میں سکولوں کےاوقات کارکا نیا شیڈول جاری

    عید کا دوسرا روز، ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

  • کراچی، عیدالفطر کے دوسرے روز بھی شہریوں  نےبھرپور عید منائی

    کراچی، عیدالفطر کے دوسرے روز بھی شہریوں نےبھرپور عید منائی

    کراچی میں عیدالفطر کاپہلا روز گھروں میں گزارنے کے بعد شہریوں نے دوسرے روزبڑی تعداد میں مختلف تفریحی مقامات،پارکوں بشمول ساحلی علاقوں ،ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کا رخ کرکے مزے مزے کے کھانے کھائے اور لطف اندوز ہوکربھرپور عید منائی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منگل کوکراچی کے شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوسرے روز اپنے عزیز واقارب اور دوستوں کے گھروں پر جاکر دعوتیں اڑاتے ہیں، مزے مزے پکوان کھاتے اور خوب تفریحی کرتے ہیں۔خواتین و بچوں نے ہلہ گلہ کیا ،کوئی گھوڑے پر سوار تو کوئی اونٹ پر بیٹھ گیا،بچوں نے بھی دن بھر کی عیدی مزے کرنے میں اڑا دی،کچھ بچے اونٹ گاڑی کی سواری کر رہے ہیں کوئی جھولا جھول رہا ہے تو کوئی آئس کریم ،گولگپوں اور مشروبات پر ہاتھ صاف کر رہا ہے جبکہ سیلفیاں بنا کر لمحات کو یادگار بھی بنایا جارہا ہے۔

    تفریح کے علاوہ شہری ملاقات کیلئے اپنے رشتے داروں کے گھروں پر بھی گئے جس کی وجہ سے بڑی شاہراہوں اور چھوٹی سڑکوں پر بھی ٹریفک کا رش دیکھنے میں آیا۔عید کے دوسرے دن بھی بڑوں کی جانب سے جہاں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا وہیںبچوں کی عیدی وصولی بھی جاری ہے۔ عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے خواتین کی جانب سے بھی گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی تفریح کیلئے مختلف مقامات پر میلے اور عید فیسٹیول لگائے گئے ہیں جہاں پر جھولوں اور دیگر تفریحی سامان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا ء کا بندوبست بھی ہے۔ کراچی کا چڑیا گھر بھی شہریوں سے کھچاکھچ بھرگیا۔

    پنجاب میں سکولوں کےاوقات کارکا نیا شیڈول جاری

    عید کا دوسرا روز، ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

    کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

  • عید کا دوسرا روز، ملک میں  گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

    عید کا دوسرا روز، ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عیدالفطر کے دوسرے روز موسم مزید گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی نسبت آج دن میں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی شہر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ میں بنیادی طور پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

    ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

    بحر ہند کے اوپر طیارے کا زبردستی دروازہ کھولنے کی کوشش ، طیارے کی واپسی

  • کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ  کا  احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے دریائے سندھ پر متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔

    پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے 2 اپریل کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو مشعل بردار احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے، اس لئے ہمیں اس پر مسلسل احتجاج کرکے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے، اس لئے سندھ کے عوام اسے قبول نہیں کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا، تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کینال منصوبے کے خلاف احتجاج سندھ کی عوام کے حق میں ہے اور ہم سب مل کر اس منصوبے کی مزاحمت کریں گے۔ پیپلز پارٹی اپنے جموکری حق کا استعمال کرتے ہوئے کینالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی، اور ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

    انہوں نے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی صورت میں مزاحمت کی دھمکی بھی دی، اور کہا کہ اگر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سب مل کر اس کی مزاحمت کریں گے۔پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں 2 اپریل کو اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں مشعل بردار ریلیوں کا انعقاد کریں گی، اور اس احتجاجی تحریک کے ذریعے سندھ کے لوگوں کی آواز بلند کی جائے گی۔

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

  • گورنرسندھ  کا صدر مملکت کے معالج  کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا، انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

    بحر ہند کے اوپر طیارے کا زبردستی دروازہ کھولنے کی کوشش ، طیارے کی واپسی

    آزادی کے دن امریکی صدر کریں گے”ٹیرف” کا نفاذ،ممالک کی جوابی ٹیرف کی دھمکی

    میانمار زلزلہ زدگان کے لیےپاکستان سے امداد سامان روانہ

  • صدر مملکت آصف زرداری عید پر بیمار،ہسپتال منتقل

    صدر مملکت آصف زرداری عید پر بیمار،ہسپتال منتقل

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری کا علاج اسپتال میں ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں جاری ہے۔ ان کی صحت کی بہتری کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ اسپتال کے حکام نے صدر کی حالت کو مستحکم بتایا ہے،

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےصدر مملکت جناب آصف علی زرداری کی بیماری پر رابطہ کیا،وزیرِ اعظم نے صدر مملکت کی مزاج پرسی کی،وزیرِ اعظم نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپکو جلد صحت کاملہ عطاء کریں.پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں.

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر ایاز صادق نے صدر آصف علی زرداری کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی.

  • ٹنڈو الہ یار میں تیز رفتار کار کا حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    ٹنڈو الہ یار میں تیز رفتار کار کا حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نصیر کینال میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔پولیس نے مزید تصدیق کی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور مرنے والوں کا تعلق کراچی سے تھا۔ ان افراد کی لاشوں کو پولیس نے فوری طور پر کینال سے نکال کر کراچی منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق اس حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    اس دلخراش حادثے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے، اور مقامی افراد اس حادثے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ پولیس عوام سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ تیز رفتاری سے بچنے اور اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • پاکستان کو  دہشتگردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔

    یاد رہے کہپاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اتوار کو شوال کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد عید الفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزا د نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد عید الفطر کا جشن آج پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے۔مختلف شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے بعد خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں شامل ہیں۔

    کرپشن اسکینڈل،عمران خان کے بعد فرانسیسی سیاستدان کو بھی "سزا”نااہل قرار

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    کراچی شہر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کی یاد میں امت مسلمہ، قوم اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں نماز عید ادا کی، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے قونصل جنرلز اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا عیدالفطر کی نماز کا مرکزی اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوا جس میں اعلی سرکاری افسران، سیاسی رہنمائوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی.

    نماز کے بعد بہت سے شہریوں نے اپنے مرحوم عزیزوں کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا، یہ روایت نہایت عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔عید سے پہلے کے دنوں میں شہر کے شاپنگ سینٹرز رات گئے تک کھچا کھچ بھرے رہے، عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • گورنر سندھ  سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، حمزہ تابانی اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی تعلقات، تجارتی تعائون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی، روس، جاپان، ترکیہ، ایران، کوریا، انڈونیشیا، قطر، عمان،عراق، ویتنام اور سری لنکا کے قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباددی اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔اس موقع پر قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو رمضان المبارک میں افطار پروگرام کی کامیابی پربھی مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیااورعوام سے قریبی رابطے اور مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیاہے۔

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی