Baaghi TV

Category: کراچی

  • گورنر سندھ  سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، حمزہ تابانی اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی تعلقات، تجارتی تعائون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی، روس، جاپان، ترکیہ، ایران، کوریا، انڈونیشیا، قطر، عمان،عراق، ویتنام اور سری لنکا کے قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباددی اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔اس موقع پر قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو رمضان المبارک میں افطار پروگرام کی کامیابی پربھی مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیااورعوام سے قریبی رابطے اور مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیاہے۔

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق،  تین زخمی

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

    شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا, جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے قریب آکر بیٹے کے سامنے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا ہنگامہ آرائی کے بعد لاش جناح اسپتال سے اپنے ہمراہ لے گئے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کے علاوہ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب محمود ملک شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ راحت گل ولد محمد گل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 23 سالہ محمد کاشف ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقتول پھل فروش تھا۔

    واقعے کے وقت اپنے دوست کی دودھ کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان کسی سے لوٹ مار کر کے فائرنگ کرتے ہوئے آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر راحت گل جابحق اور کاشف زخمی ہوگیا ۔بلدیہ کے علاقے گلشن غازی فرید کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والے خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ مغل نساء زوجہ نور دین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ملیر سٹی کے علاقے امام بارگاہ غازی ٹاؤن ملیر سٹی میں عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے لڑکے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ حسان ولد علی عمر کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

  • کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں گلشن معمار، گلستان جوہر اور مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکے اسکیم 33 ، سرجانی ، نارتھ کراچی ، سہراب گوٹھ اور اطراف میں بھی محسوس کیے گئے،زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    شہرِ قائد میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا، زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی،خامنہ ای کا سخت ردعمل

  • شرجیل میمن کو عمران خان کو عید مبارکباد،پیغام بھی دے دیا

    شرجیل میمن کو عمران خان کو عید مبارکباد،پیغام بھی دے دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ جب بھی باہر نکلیں مثبت سیاست کریں۔

    ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ کوئی کینال منظور نہیں ہوئی، کینال منظور کرنے کے لیے فورم ہیں، اس پروجیکٹ کو اب تک اپروول نہیں ملی ہے، پہلے ہی 50 فیصد پانی کی کمی ہے، پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف تھی ہے اور مرتے دم تک رہے گی.پاکستان کے ایک ایک انچ کی ترقی چاہتے ہیں، صدر آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو منظور نہیں کر سکتے، صدر کے پاس پروجیکٹ منظور کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اس وقت پبلک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، وزیراعظم صاحب آپ اس معاملے میں مداخلت کریں، اعلان کریں کہ یہ پروجیکٹ ختم کیا جاتا ہے، اگر وزیراعظم اعلان کردیں تو ہم شکر گزار ہوں گے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ حادثات پر لوگ سیاست کی کوشش کرتے ہیں مجھے بڑا افسوس ہوتا ہے، جنہیں لوگوں نے مسترد کر دیا وہ اس طرح کی سیاست کرتے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ لاشوں کی سیاست کرنا شروع کر دیں، بیچ میں یہ شروع ہوا تھا کہ اگر ایسا حادثہ ہوا تو گاڑی کو آگ لگا دیں گے، جگہ جگہ پیڈسٹرین برج ہیں لیکن لوگ استعمال کرنے کی زحمت نہیں کرتے، ڈرائیونگ لائسنس سخت اسکروٹنی کے بعد ملنا چاہیے، سندھ حکومت نے اپنے ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا ہے، اگر ڈمپر والے کی غلطی ہے تو اسے گرفتار ہونا چاہیے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں نے تمام اختلافات بھلا کر ملک کے لئے مل کر کوشش کرنی ہے، اپنے ملک کو مضبوط بنانا ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہے، پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، ہمارا مذہب بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ دل سے ایک ہوں، دشمن ممالک ہم میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بھائی بھائی سے لڑے، عید پر دل سے تہیہ کریں کہ تمام اختلافات ختم کریں اور ملک کو مضبوط کریں۔

  • کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    کراچی میں اہل سنت و الجماعت کے مقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں قاری عبدالرحمٰن کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ان کے زخمی والد گل رحمٰن زیر علاج ہیں۔ایس ایچ او رانا خوشی محمد کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹڈ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے.

    افغان طالبان نے امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

  • سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    سوئی سدرن کی جانب سے عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن گیس نے چاند رات سے عید کے تیسرے روز تک گیس کی مسلسل فراہمی کا اعلان کردیا۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس صارفین کو عیدالفطر پربلاتعطل گیس فراہمی کے لیے پرعزم ہے، چاند رات سے عید کے تیسرے دن آدھی رات تک گیس کی بلا تعطل فراہمی کو مستحکم رکھا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات کی صورت میں سوئی سدرن کی 24 گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

  • کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے چاند رات اور عیدالفطر پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے تمام عالم اسلام اور فرائض کی ادائیگی پر معمور پولیس افسران و جوانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم سے اجتناب کیلئے منچلے افراد کو مساجد و امام بارگاہ میں اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

    پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے شاہین فورس کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ عید کی خوشیوں کو امن، محبت اور سکون کے ساتھ منائیں اور ہوائی فائرنگ سے پرہیز کریں۔

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

  • سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    سندھ حکومت کی جانب سے زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے، جس کے تحت مسافروں کو اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 600 روپے واپس کرائے جا چکے ہیں۔

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ حکام نے مختلف کارروائیوں میں 5,294 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 3,979 گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عید کے دوران بھی کرایوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مہم جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    مسافروں کو زائد کرایوں سے نجات دلانے کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی گئی ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو بس اڈوں اور شاہراہوں پر چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی زائد کرایہ وصول کرتا ہے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے۔

    پاکستانی سات افراد کی جعلی اسکواش کھلاڑی بن کر نیوزی لینڈ کے ویزے کی کوشش

    پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل

  • ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے کراچی کا کونہ کونہ 17 سالو ں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر کے جو ہارس پاور ہیں، اس کو شہر میں چلنے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے،عدالتیں ہمیں بتائے کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائیں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے، ہمارے ساتھ آئیں، قانونی کوشش کریں گے، ہمارے اہم ترین سیکڑوں اہم ترین فیصلے عدالتوں میں رل رہے ہیں، لیاری گینگ وار کی طرح اغوا تاوان کی وارداتوں شروع ہوگئی ہیں، اگر کوئی حقوق کے لئے از خود کھڑا ہو تو ہمیں موردالزام نہ ٹھہرایا جائے، جعلی ڈومیسائل والوں کو پینشن مل جاتی ہے، دنیا بھر میں پولیس مقامی ہوتی ہے، مخیر حضرات آگے آئیں، عدالتوں سے انصاف مانگنے کی حجت تمام کریں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

  • شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،  ایک اہلکار شہید

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

    شکارپور میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کوٹ شاہو کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او کوٹ شاہو رفیق معرفانی اور فاروق میرانی زخمی ہو گئے۔شہید اہلکار کی شناخت نور محمد بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او رفیق معرفانی اور فاروق میرانی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، ڈاکوؤں نے ایک اور پولیس اہلکار عبدالستار کو اغوا کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی اور پولیس و رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے کچے کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا۔

    سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ

    قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک