Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،شرجیل میمن

    ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی،محکمہ صحت نے ایمبولینسز کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کن حالات میں سائرن اور لائٹس استعمال کرنی ہیں، مریض کو اٹھانے اور اسپتال پہنچانے کے دوران ہی سائرن بجایا جاتا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جب کہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے، ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،

  • جے یو آئی نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا

    
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قبل از وقت انتخابات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابات ایک سال کے اندر منعقد کیے جائیں۔
    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا تجربہ ناکام رہا ہے اور موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو ختم کر کے 26 ویں ترمیم پر دوبارہ بحث کرانے پر زور دیا۔
    ‎کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جے یو آئی کی پیشکش تک نہیں پہنچائی گئی، جبکہ اگر پی ٹی آئی کے وکلا رہنما آج عدالت جاتے تو چیف جسٹس سے ملاقات ممکن ہو جاتی۔

  • اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث  4 ملزمان گرفتار

    اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی،بن قاسم پولیس کی کاروائی، اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    گرفتار ملزمان میں اسٹیل مل کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔دونوں گرفتار سیکیورٹی اہلکار اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 کلو گرام کاپر وائرز برآمد کیں۔ملزمان گاڑی کے ذریعے چوری شدہ سامان کو کارخانے میں منتقل کر رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری میں استعمال ہونے والی کرولا گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت (اسٹیل مل سیکیورٹی اہلکار) عمیر ضیاء اور نعیم اختر جبکہ دیگر ملزمان رانوں اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔

  • کراچی میں واٹر ٹینکر حادثہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی میں واٹر ٹینکر حادثہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    ‎کراچی میں ایک افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا۔
حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نکالیں اور متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واٹر ٹینکر تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    ‎پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہی دن میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔
    ‎مالی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ مندی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور ملکی و عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو حالیہ مہینوں میں ایک اہم کم ترین سطح ہے۔
    ‎ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کار اعتماد بحال نہ ہوا تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید گراوٹ کا امکان موجود ہے۔
    ‎سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں خطرے کی گھنٹی بجنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرلی ہے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 21200 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے عالمی بازار میں سونا 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے اور نئی ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے اور فی دس گرام قیمت 227روپے کے اضافے سے 10ہزار 438روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    ‎کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور سونا 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں

  • ‎کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد

    ‎کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں رد و بدل کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
    عدالتی کارروائی کے دوران عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے موقع پر تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔
    ‎عدالت نے گواہوں کو 26 فروری تک نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ مقدمہ وزیراعلیٰ انکوائری کمیٹی کی سفارش پر درج کیا گیا تھا۔
    ‎ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پری میڈیکل 2022 اور 2023 کے نتائج میں غیر قانونی رد و بدل کیا، جس سے امتحانی نظام کی شفافیت متاثر ہوئی۔

  • شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر  شدید ردعمل

    شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے سندھ کی حکمرانی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں دیے گئے ایسے بیانات نہ صرف سندھ کے عوام کی توہین ہیں بلکہ یہ آئینی اور انتظامی امور سے لاعلمی کا بھی واضح ثبوت ہیں، تابش ہاشمی نے ایک حساس معاملے پر بغیر مکمل معلومات کے تبصرہ کیا، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا، سندھ ایک آئینی صوبہ ہے اور اس کی حکمرانی کا نظام واضح قوانین اور جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتا ہے، جسے مذاق یا غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔

    سینئر وزیر نے واضح کیا کہ میڈیا پر بیٹھ کر سندھ یا کراچی کو پرائیوٹائز کرنے جیسے بیانات دینا نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف بھی ہےکراچی پورے سندھ کا دل ہے اور اس کے مسائل کا حل سنجیدہ پالیسی، وسائل اور اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، نہ کہ ٹی وی شوز میں دیے گئے سطحی تبصروں سے۔

    بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    شرجیل میمن نے متعلقہ ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کے مواد کا نوٹس لے اور مستقبل میں ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے ادارتی اقدامات کرے،میڈیا کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے اور عوامی مسائل کو تفریح کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ پیش کرے۔

    واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تابش ہاشمی نے ایک پروگرام میں گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کی گورننس پر سوالات اٹھائے اور شہر کو مختلف انداز میں چلانے کی تجویز دی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

  • گل پلازہ سانحہ،لاشوں کی شناخت،اداروں کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات

    گل پلازہ سانحہ،لاشوں کی شناخت،اداروں کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات

    کراچی گل پلازہ سانحے میں لاشوں کی شناخت میں پیشرفت نے اداروں کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے

    سندھ فارنزک ڈی این اے لیب نے پہلے 12 باقیات کے زرلٹ جاری کردیے،مجوعی طور پر شناخت ہونے والی میتوں کی تعداد 39 ہوگئی،لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے نہیں بلکہ پروف آف پریزنس سے کی گئی،12 مذید میتوں کو باقیات کی صورت میں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا،ڈی این سے شناخت ختم ہونے کے بعد پروف آف پریزنس کا عمل شروع ہوگیا ہے،جس دکان یا مقام سے لاش ملی اس کی باقاعدہ انٹری کی گئی تھی،لاشوں کے مقام کا تعین موبائل فونز لوکیشن سے بھی کیا گیا ،مختلف شواہد کی بنا پر پتہ چلایا گیا کہ جہاں سے اعضاء اٹھارہے ہیں وہ کون تھا

    جاں بحق افراد میں عمر نبیل ولد شاہد علی، عائشہ ولد عمر نبیل اور علی بن عمر نبیل شامل ہیں،خضر علی ولد خالد علی ، حیدر علی ولد خالد علی عامر علی ولد نواز علی کی باقیات شامل ہیں، ابوبکر ولد اسماعیل اور یاسین ولد نازمین سرور کی بھی شناخت کی گئی،صداقت اللہ ولد سلامت اللہ اور یوسف خان ولد امیر محمد کی باقیات بھی شامل ہیں،نعمت اللہ ولد حاجی رئیس خان اور عبداللہ ولد حاجی رئیس خان کی باقیات بھی شناخت کر لی گئیں حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ڈی این سے بھی شناخت کی جاسکیں، آخری آپشن پروف آف پریزنس کا تھا جس کا اب استعمال کیا جارہا ہے

  • ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری پر مقدمہ،عدالت کا اظہار برہمی

    ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری پر مقدمہ،عدالت کا اظہار برہمی

    سندھ ہائیکورٹ ،ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری اور بیٹوں کے خلاف مقدمے کا اندراج ،عدالت نےنیو ٹاؤن تھانے کی پولیس پر اظہار برہمی کیا

    جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے کہا کہ واقعے میں جو زخمی افراد ہیں انکے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا ؟ جسٹس سلیم جیسر
    نے کہا کہ دو گھنٹے کی مہلت دے رہے ہیں واقعے میں زخمی شہریوں کا مقدمہ درج کیا جائے ،جن لوگوں نے تشدد کیا ہے وہ زخمی بھی نہیں ہوئے انکی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج ہوگیا حیران ہوں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نسیم اختر ،معین اختر و دیگر کے خلاف اسٹیٹ ایجنٹ عرفان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے ،جس کی مدعیت میں ایف آئی آر ہوئی ہے اس کوئی زخم نہیں نہیں آئے نا میڈیکل رپورٹ ہے ،عدالت نے کہا کہ متاثرہ شہری زخمی ہوئے انکی میڈیکل رپورٹ کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اسکی ناک سے خون بہے رہا تھا ،عدالت نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،