Baaghi TV

Category: کراچی

  • تین ملکی سیریز :  جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    تین ملکی سیریز : جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی: تین ملکی سریز کا میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے ، افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :تین ملکی سریز کا اہم میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے،میچ میں اوپنر ٹونی ڈی زورزی اور کپتان ٹمبا باوما نے 50 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی زورزی 22 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے-

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ان کے علاو میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناقابل شکست رہے ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں۔

    آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی،پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں-

    فاسٹ بولر عاکف جاوید کو حارث رؤف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے-

    پاکستان کا اسکواڈ:

    محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، سلمان آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ

    جنوبی افریقی ٹیم میں ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریزکے، ہینرک کلاسن، کائل ویرینے، ویان مُلڈر، کوربن بوش، سینوران مُتھوسوامی، تبریز شمسی، کیشو مہاراج اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔

    میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔

    پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کےلیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔

    اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے شاہین آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیئے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔

    دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیا۔

    اس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا ایک لمحے کےلیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔

  • سندھ کی سرزمین قدیم تاریخ، وسیع ثقافتوں اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے، مراد علی شاہ

    سندھ کی سرزمین قدیم تاریخ، وسیع ثقافتوں اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے، مراد علی شاہ

    پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی سرزمین قدیم تاریخ، وسیع ثقافتوں اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے۔ ہم ان چیلنجوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو ہماری ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام چیلنجز پر قابو پانے اور صوبے کو آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تنظیموں کے ساتھ سندھ حکومت نے شراکت داری کی ہے۔انہوں نے غربت کے خاتمے کے لیے تعلیم کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ سندھ کے ہر بچے کو سیکھنے اور بڑھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور بتایا کہ بچوں کی اموات میں کمی لانے اور غذائی قلت کا مقابلہ کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔مراد علی شاہ نے زرعی شعبے میں بہتری لانے کے لیے جدید آبپاشی تکنیکوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ "پانی فقط ہماری ضرورت نہیں بلکہ یہ ہمارے کسانوں کی بقا کا معاملہ ہے۔”

    کراچی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کا دل ہے اور یہاں جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کے لیے 500 الیکٹرک بسیں چلائی ہیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کے بہاؤ اور شہری فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ ہم 8000 الیکٹرک بسوں کا جامع منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں، جو تین مراحل میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں شامل کی جائیں گی۔

    انہوں نے سی پیک کے نئے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک دوئم سندھ کے لیے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جس میں صنعت کاری اور زرعی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بنیادی اسٹرکچر کی ترقی اور توانائی کا بحران ہماری ترقی میں رکاوٹ ہیں،” اور اس منصوبے سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے معاشی استحکام کی راہیں ہموار ہوں گی۔

    وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز اور وسائل کا حصول ضروری ہے۔انہوں نے سندھ کی افرادی قوت کی مہارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی افرادی قوت ہنر مند ہے اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار ہے۔ مراد علی شاہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صوبے کی بنیادی اسٹرکچر کی تعمیر نو اور جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہر شعبے میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔اختتام پر انہوں نے کہا کہ "ہم سب مل کر پائیدار اور خوشحال سندھ بنائیں گے۔”

  • کراچی :ہائیڈرنٹس سروس معطل ہونے والی خبروں میں حقیقت نہیں

    کراچی :ہائیڈرنٹس سروس معطل ہونے والی خبروں میں حقیقت نہیں

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر میں پانی کے بحران اور ہائیڈرنٹس سروس معطل ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر نے من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرنٹس سروس معطل ہونے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس فعال ہیں اور شہریوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ہیوی گاڑیوں کے حادثات کے خلاف احتجاج کے دوران واٹر ٹینکرز کو بلاجواز روکا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے واٹر ٹینکرز کے مالکان اور عملہ خوف میں مبتلا تھے۔شہباز بشیر نے کہا کہ احتجاج کے اثرات کی وجہ سے واٹر ٹینکرز کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم ہائیڈرنٹس سروس معطل نہیں ہوئی۔

    بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا، جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ میں دوبارہ حملوں کی دھمکی

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

  • کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی رینج کے مختلف یونٹس کے 10 ہیڈ کانسٹیبلز کو اگلے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے بیجز لگا دیے۔اس موقع پر ڈی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ترقی پانے والے افسران کو محنت، جانفشانی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔کراچی پولیس چیف نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے اور پولیس کا مثبت تشخص مزید مضبوط کریں گے۔

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

  • جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں کپتانی کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، ابرار احمد

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ملکی سیریز کا میچ کل بروز بدھ ہوگا۔اس سے قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ انجری کے شکار پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف سہ ملکی سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے انہیں اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا، بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثےکی وجہ سے مشتمل تھے۔

    پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، فہرست جاری

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    گورنر سندھ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے اعتراض کے بعد ترمیمی بل سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا،کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کی ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے۔ایچ ای سی کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں،پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں۔بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ،بیورو کریٹس طلبہ ، فیکلٹیز کی علمی ضروریات پوری طرح سمجھ نہیں سکتے،اٹھائے گئے اعتراضات پر نظر ثانی کی جائے۔

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

    کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق ’امن 25‘ کا اختتام ہوگیا، امن مشق کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نویں کثیرالقومی میری ٹائم مشق امن 25 کے اختتامی روز آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دنیا بھر سے آئے بحری جنگی جہازوں کی جانب سے بحیرہ عرب میں سلامی بھی پیش کی گئی۔ہیلی کاپٹرز نے دوران سیلنگ جہاز پر پیشہ ورانہ طریقے سے لینڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا، کثیر القومی امن مشقوں میں جنگی طیاروں نے مہمان خصوصی آرمی چیف سمیت دیگر شرکا کو سلامی پیش کی۔جنگی سازو سامان سے لیس بحری جہازوں پر سمندروں کے پاسبانوں نے بحیرہ عرب میں امن مشقوں میں مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی مشقوں کو اس انداز میں انجام دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔جہاز پر بحری قزاقوں سے نمٹنے کے لیے کمانڈو ایکشن کا مظاہرہ بھی کیا گیا، پاکستان کے اسٹیٹ آف دی آرٹ پی این ایس معاون نے دوران سیلنگ بحری جنگی جہازوں کی فیولنگ کی۔کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے امن مشقوں سے متعلق بتایا کہ یہ پاکستان نیوی کے لیے فخر کی بات ہے کہ 60 سے زائد ممالک امن مشقوں میں شریک ہوئے۔

    ’امن 25‘ مشق کے نویں ایڈیشن میں 11 سے 12 بحری جہازوں نے شرکت کی، چین اپنے ’پلان باؤٹو 133‘ اور ’پلان گاؤیوہو‘ اور سعودی عرب اپنے ’ایچ ایم ایس جازان‘ اور ’ایچ ایم ایس ہیل‘ بحری جہازوں کے ساتھ شریک ہوا۔دیگر جہازوں میں متحدہ عرب امارات کا ابوظبی (سی وی ٹی) پی 191، ملائیشیا کا کے ڈی ٹیرنگانو-174، جاپان کا جے ایس مراسامے، سری لنکا کا ایس ایل این ایس وجے باہو، انڈونیشیا کا کے آر آئی بونگ ٹومو-357، ایران کا جمران، بنگلہ دیش کا بی این ایس سومدورا جوئے، امریکا کا لیوس بی پلر اور عمان کا آر این او وی سادھ شامل تھا۔ دریں اثنا ترکیہ ایک جہاز کے ساتھ مشق کا حصہ بنا۔

    مشق کے دوران پاک بحریہ کے حکام نے بحیرہ عرب میں ایک کلیدی شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ کے کردار اور علاقائی گشت سمیت علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اس کے اقدامات پر زور دیا۔واضح رہے کہ سمندر میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کے اعتراف میں پاک بحریہ نے اس سال امن ڈائیلاگ بھی متعارف کرایا ہے۔افتتاحی امن ڈائیلاگ میں اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین نے بھی حصہ لیا۔

    خیبر پختونخوا :سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

    لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات،مرکزی مسلم لیگ کا امیدواروں کی حمایت کا اعلان

  • تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا

    تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا

    کراچی:چیمپئنز ٹرافی کے شایان شان انعقاد کے سلسلے میں تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی موجود تھے۔

    تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، صوبائی وزرا،اعلی حکام، معروف کرکٹرز اور معززین شہر کی بڑی تعداد کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی،3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ۔

    لیبیا میں حادثے کا شکار کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، دفتر خارجہ

    تقریب میں معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا،اسٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل اسکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے اس موقع پر اسٹیڈیم میں نصب کی جانے والی جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے لیزر لائٹس شو بھی پیش کیا گیا تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ،تقریب میں شرکت کے لیے عام افراد کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔

    پلاسٹک کے اسٹرا کااستعمال، ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،2018میں نیشنل اسٹیڈیم کو سندھ حکومت نے اپ گریڈ کیا تھا نیشنل اسٹیڈیم میں اس وقت پی ایس ایل کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں،کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،حکومت سندھ بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہےکراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائےگی،چیمپئنزٹرافی میں شاہینوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فائٹنگ گیم ہونا چاہیے۔

    اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی جرسی کی رونمائی بھی کی گئی ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی جرسی میں اینٹری ہوئی۔

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    کپتان محمد رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نیا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے ،مزدوروں نے اسٹیڈیم بنانےمیں بہت محنت کی ،ہم بھی اتنی ہی محنت کریں گے جتنی آپ نے کی ہے امید ہے ویسا رزلٹ آئےگا جیسا مزدوروں کی محنت کا آیا ،ہماری محنت میں کوئی کمی نہیں ہو گی ،آپ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دعا کریں ،ہمیشہ پوزیٹو رہیں اور دعائیں کرتے رہیں ،امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں بھی کراچی والے بہت تعداد میں پہنچے ہیں ،جتنا شائقین کرکٹ پیار کرتے ہیں، اس سے زیادہ ہم کرتے ہیں ،امید ہے شائقین کرکٹ میچز کیلئے بھی اتنی ہی تعداد میں آئیں گے۔

    ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

    نسیم شاہ نے کہا کہ کراچی کیلئے نیا اور خوبصورت اسٹیڈیم بنایا گیا ہے،کراچی والے ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتےہیں ،امید ہے کل بھی کراچی والے میچ میں ٹیم کو سپورٹ کریں گےاورمیچ دیکھنے کیلئے بھی آئیں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا چیمپئنز ٹرافی میں کراچی والوں کی سپورٹ چاہیے ہو گی ،یہ ٹیم آپ کی ہے اور آپ کی سپورٹ سے ہی جیتیں گے،حارث رؤف نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ شائقین کی امید پر اتریں ،ہمیشہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی کے عوام سے شکوہ کر دیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گفتگو کی،تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ میچ دیکھنے نہیں آتے جس طرح یہ سب لوگ افتتاحی تقریب کے لیے آئے ہیں، ویسے ہی میچز کے لیے آئیں۔
    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

  • پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے،محسن نقوی

    پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے،محسن نقوی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے،پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیئے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہےہمیں بھروسہ ہے کہ یہ میدان ماریں گے اور اللہ ہماری مدد کریں گےکراچی والوں آپ کا اسٹیڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے، سندھ حکومت اور میئر نے بہت سپورٹ کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    راولپنڈی: کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، حالت تشویشناک

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کی پارکنگ کیلیے جگہ بنارہے ہیں، اسٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے، کراچی کی سیلیبریشن ہے، یہ آپ کا اسٹیڈیم ہے آپ کو اس میں حصہ لینا چاہیے،انہوں نے اعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کر جائیں اور پاکستان کا کل ہونے والا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں، لاہور میں غلطی ہوگئی تھی کنٹریکٹرز کو ٹکٹ دیئے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ رہ گئے تھے۔

    دوسری جانب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کیلئے جانے والے شائقین کیلئے اہم ہدایات سامنے آگئیں۔

    وزیراعظم کا دورہ یو اے ای،عالمی رہنماؤں سے ملاقات

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہےوی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی جائے گی۔

    اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 12، 13 اور 14 استعمال کیے جا سکیں گے اس کے علاوہ تمام گیٹس تماشائیوں کے داخلے کے لیے بند رہیں گے صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر، یا پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہو سکیں گی،اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

    تماشائیوں اور ہر ٹکٹ ہولڈر کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ یا میچ پاس کارڈ (اصل) دکھانا ضروری ہوگا۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے فزیکل میچ ٹکٹ (اصل میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی) کا ہونا لازمی ہے۔ آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

    انہوں نے بتایاکہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز، مشروبات، گلاس، پلاسٹک بوتلیں، یا کوئی بھی نشہ آور اور ممنوع اشیاء لانے کی اجازت نہیں ہوگی کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیاء اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ ممنوعہ اشیاء میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، آتشبازی، سگریٹ، میچ باکس، لائٹر، خواتین کے ہینڈبیگ، تیز دھار اشیاء (جیسے چاقو) اور دھاتی/لکڑی کی اشیاء شامل ہیں۔ تمام تماشائیوں کو داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا، اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب شدہ گاڑیوں کے داخلے اور ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔

    پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے،نواز شریف