Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستانی  نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ تو ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی۔

    باغی ٹی وی:نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔

    خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا تھا اور اے ایس ایف نے اسے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیااور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کےریٹرن ائیر ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھاخاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ائیرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ائیر لائن اسٹاف کو اسے زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ائیر لائن نے اسے آف لوڈ کردیا تھا۔

    اہلکاروں کے سمجھانے کے باوجود خاتون ٹیکسی لےکر اس نوجوان کے گھر گارڈن پہنچ گئی اور کئی روز گارڈن میں نوجوان کے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں قیام کیابعد ازاں امریکی خاتون کو پولیس نے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کردیا تھا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون گزشتہ ہفتے سے جناح اسپتال میں سخت سیکورٹی میں زیر علاج رہی،ایف آئی اے امیگریشن حکام نےجناح اسپتال میں امریکی خاتون سے ملاقات کی اور اسے قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

    جس کے بعد اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں،تاہم اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر اونیجا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں،اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں-

    کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا اس دو گھنٹے میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر اس وقت رات تھی اور سامنے آنے والی ویڈیوز دن کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پرواز ای کے 203 میں سوار ہی نہیں ہوئیں اور امریکی شہری ہونے کی وجہ سے دبئی کے آن آرائیول ویزا کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر دبئی میں داخل ہوگئیں۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تکنیکی طور پر خاتون کی دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہوگیا اور اب انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

  • ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

    ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

    کراچی: گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات لگانے پر ملازمت سے بر طر ف کردیاگیا،جب کہ خاتون اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی اور تبادلہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق گارڈن تھانے کی لیڈی کانسٹیبل نے 2 پولیس ملازمین پرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور لیڈی کانسٹیبل نے آئی جی سندھ کے شکایتی سیل کو براہ راست درخواست بھیجی تھی۔

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق خاتون اہلکارکے الزامات پر ڈی ایس پی گارڈن نے تحقیقات کیں اور اس دوران تمام لیڈی کانسٹیبلز نے ساتھی اہلکار کے الزامات کو غلط قرار دیا انکوائری رپورٹ کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا جب کہ خاتون اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی اور تبادلہ کردیا گیا ہے۔

    جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

    ادھر برطرف لیڈی کانسٹیبل کا کہنا ہےکہ انکوائری رپورٹ اور برطرفی کے احکامات میرے ساتھ ناانصافی ہے انہیں چیلنج کروں گی۔

    دوسری جانب کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے تحت تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہوا تھا مقتول بچی کو گولی اڑتی ہوئی بغدادی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لگی ملزم دلہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔

  • کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں، شرجیل میمن

    کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا کہا کہ متحدہ ہر دور میں سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہےنفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے ہیں متحدہ کے رہنما بار بار نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔

    عمران خان کے خط میں اہم ایشوز،کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا،چیف جسٹس

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے، متحدہ کراچی کی ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے کراچی کے بچے ہمارے بھی بچے ہیں اور عوام جانتے ہیں کہ کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں کتاب کے بجائے بندوق کس نے دی تھی ایم کیو ایم کراچی پر دہائیوں تک حکمرانی کرتی رہی اور آج حقوق کی بات کرتی ہے۔

    روزے اور الزائمر کی بیماری کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت

  • سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل صفائی عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ معاملہ 2019 کا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر 2024 میں درج کی گئی۔انکا کہنا تھا کہ جن دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا، الزام کے تحت وہ مقدمے میں نہیں ہونے چاہیے۔ ملزم کی جانب سے دستاویزات میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی۔

    انھوں نے کہا استغاثہ کے مطابق بچیوں کے نام تبدیل کیے گئے۔ عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ٹرسٹ کے پاس بچوں کے اصل نام سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ہیں۔جسٹس امجد علی سہتو نے کہا ایف آئی آر کے مطابق امریکی قونصل خانے نے شکایت کی تھی۔وکیل صفائی نے کہا جب بچے ملک سے باہر ہی نہیں گئے تو ٹریفکنگ کے الزام کیسے عائد کیے گئی ۔ وکیل صفائی نے کہا ملزم ایک سال سے جیل میں ہے۔کیس کے تفتیشی افسر نے کہا قونصل خانے میں دستاویزات میں بچوں کو لاوارث قرار دیا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا امریکی حکومت نے شکایت کی کہ چند برسوں میں بہت سے بچوں کو منتقل کیا گیا۔

    عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

  • بحر ہند کو دشمنی کے بجائے مواقع اور امکانات کا مرکز ہوناچاہیے،  احسن اقبال

    بحر ہند کو دشمنی کے بجائے مواقع اور امکانات کا مرکز ہوناچاہیے، احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے امن ڈائیلاگ 2025 کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے شراکت داری کی تعمیر کے ایونٹ کے انعقاد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، پاکستان نیوی، این آئی ایم اے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بحر ہند کو کشیدگی اور تنازعات کا مرکز نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے مواقع اور مشترکہ پیش رفت کا مرکز ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تصادم پر تعاون اور کشیدگی پر تجارت کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن ڈائیلاگ باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی ایک مثال ہے جو پرامن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمندروں کو غیر قانونی ماہی گیری، بحری قزاقی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو بریفنگ دی کہ پاکستان بلیو اکانومی کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کی عکاسی پاکستان کے اڑان پاکستان پروگرام سے ہوتی ہے جس کے ذریعے ہم بندرگاہوں کو جدید اور ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، جہاز رانی کے تجارتی راستوں کو شامل کر رہے ہیں، تجارت میں اے آئی کو فعال کر رہے ہیں اور روٹس کو سی پیک راہداریوں کے ذریعے جوڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن ڈائیلاگ میں بنائے گئے تعلقات بحری شعبے کی بہتری کے لیے دیرینہ شراکت داری میں بدلیں گے اور یہ ڈائیلاگ مشترکہ پیشرفت اور پرامن افق کے نتائج برآمد کرے گا۔ انہوں نے میری ٹائم برادری پر زور دیا کہ وہ اس شعبے میں اخلاقی اور قانونی رہنما اصول مرتب کرکے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے توقع ظاہر کی کہ بین الاقوامی شخصیات اور مہمان پاکستان کا پرامن سمندری امنگوں کا پیغام لے کر جائیں گے۔

    عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

  • کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ہیوی ٹریفک کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق احتجاج کرنے والے شہریوں نے ہیوی گاڑیوں کی چابیاں نکال لیں اور خود ہی ٹینکرز کو روکنا شروع کر دیا۔مظاہرین نے ہیوی ٹریفک کے ڈرائیورز سے کاغذات طلب کیے اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں، اس کے باوجود ہمیں روکا جا رہا ہے، جبکہ ٹینکرز والوں سے کوئی باز پرس نہیں کی جاتی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ رشوت دے کر یہ ٹینکرز سڑکوں پر نکلتے ہیں، جس سے ٹریفک جام اور حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈمپرز کے حادثات میں شہری جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

    گزشتہ کئی روز میں ہوئے حادثے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چلے ہیں، جس پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان قاتل ڈمپرز کو فوری طور پر شہر سے ہٹایا جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دن کے وقت بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے، تاہم کچھ سرکاری اور تعمیراتی منصوبوں سے منسلک گاڑیوں کو استثنی حاصل ہے، جن میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے 1800 رجسٹرڈ ڈمپرز، ایف ڈبلیو او کے اسٹیڈیم کی تعمیر پر معمور 40 ڈمپرز،ملیر ایکسپریس وے کنسٹرکشن کمپنی کے 60 ڈمپرز، 6 ہزار واٹر ٹینکرز شامل ہیں۔

    ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس ان گاڑیوں کو نہیں روک سکتی، تاہم ان کی دیکھ بھال اور حالت کی جانچ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایم وی ای ونگ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔مشتبہ ناقص گاڑیوں کی جانچ کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس گنجائش اور عملے کی کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، تاہم اس کے باوجود ایکسائز اور ٹریفک پولیس نے بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ چند روز میں شروع ہونے والے اس مشترکہ آپریشن میں بھاری گاڑیوں کی سڑک پر چلنے کی صلاحیت، ڈرائیوروں کے لائسنس، اور تکنیکی حالت کو چیک کیا جائے گا۔ جو گاڑیاں ناقابلِ استعمال یا ڈرائیور نااہل پائے گئے، انہیں فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا۔

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

  • پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور فرانس کے قونصل جنرل الیگزس شاٹاٹنسکی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے سنہ 2022 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جبکہ زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا جا چکا ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم گزشتہ معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا، لیکن صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا۔انہوں نے بتایا کہ زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا ہے، جو کاشتکاروں پر بڑا بوجھ پڑے گا۔دہشتگردی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور سکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہت مفید ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت بہت اہم منصوبے بنائے ہیں اور مزید منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں کو واٹر ڈیسیلینیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ فرانس کے سفیر نے فرانسیسی کمپنیوں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہنے کہا کہ سندھ حکومت مختلف منصوبوں کی فہرست فرینچ سفیر کو فراہم کرے گی، تاکہ فرانسیسی کمپنیوں کو سندھ میں لایا جا سکے۔ فرانسیسی سفیر نے وزیراعلی سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو 9 تا 13 جون 2025 تک فرانس میں منعقد ہو گی۔

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔”

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا،گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی،ملزم کو شارجہ سینٹر صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 10000 امریکی ڈالر اور 16,000 یو اے ای درہم برآمد کیے گئے، گرفتارملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز کی سنیارٹی کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز کی سینیارٹی تبدیلی پر 5 ججز کی درخواستیں مسترد

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  • سونے کی قیمت میں بڑا  اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 3 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نئی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 45 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 70 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 21 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 58 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
    مزید برآں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ سے 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا ایک عہد ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز کی سنیارٹی کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز کی سینیارٹی تبدیلی پر 5 ججز کی درخواستیں مسترد

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    بلوچستان محتاج نہیں لیکن مسائل کی اصل وجہ پربھی توجہ دینی ہو گی ،فرح عظیم شاہ

  • عمران خان ثاقب نثار  کے گٹھ جوڑ کو عوام آج تک نہیں بھولی۔شرجیل میمن

    عمران خان ثاقب نثار کے گٹھ جوڑ کو عوام آج تک نہیں بھولی۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آئینی ترامیم جمہوری عمل سے گزرتی ہیں، اور ان ترامیم کو جمہوریت کے اصولوں کے مطابق ہی لاگو کیا جاتا ہے۔ منتخب ججوں کے حوالے سے عمران خان کے الزامات گمراہ کن ہیں اور حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود 2018 میں الیکٹورل انجینئرنگ کے الزامات کے دوران برسراقتدار آئے تھے، اور ان الزامات کی حقیقت عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا تھا، جو ایک افسوسناک بات ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کے لیے ایک کارکن کے طور پر کام کیا، اور عوام آج تک اس گٹھ جوڑ کو نہیں بھولے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان عوامی حمایت کھونے کے بعد جمہوری عمل کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ ایک افسوسناک اور غیر جمہوری عمل ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور تمام آئینی اور قانونی تبدیلیاں جمہوری طریقے سے کی جانی چاہئیں، تاکہ ملک میں آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی یقینی بن سکے۔