Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے نازیبا حرکت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ایک گلی میں جاتی ہوئی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتا ہے، جس کے جواب میں لڑکی نے ملزم کو تھپڑ مارا۔ اس کے بعد لڑکی نے شور مچایا، جس پر ملزم نے موٹر سائیکل پر واپس جانے کی کوشش کی۔ تاہم، اس دوران ایک شخص جس نے شور سنا تھا، اپنے گھر سے باہر آیا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں موٹر سائیکل گر گئی، اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں ناکام رہا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پولیس کی توجہ حاصل کی اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ ایک اہم پیغام ہے کہ عوامی سطح پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

    اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف

    فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

  • سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے، اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔چیف جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ، کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں، آپ کو اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا بھی حق ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق سے متعلق فیصلے ہیں جو عدالت کو ہی کرنے چاہئیں۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے تو اس کی سماعت آئینی بنچ میں ہونی چاہیے جس پر بیرسٹر علی طاہر نے جواب دیا کہ اٹک سیمنٹ کیس میں یہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ ریگولر بنچز کسی بھی قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتے ہیں،بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست میں اٹھائے گئے سوالات کا دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

  • کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے،سعید غنی

    کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے،سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست سے نکلنا ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرناہوگا، ہم نے رنگ ونسل کے تعصب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے قبرستان بنانے کے لیے زمینوں کی نشاندہی کی ہے۔صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔ ہم شہر میں پی پی کو مضبوط کریں گے، ہم کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے، جہاں الیکشن ٹھیک ہوں گے وہاں عوام کی پہلی چوائس پیپلز پارٹی ہوگی۔

    سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی عام لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجتی ہے، کسی دوسری پارٹی میں ہمت نہیں کہ وہ ایسا کرسکے۔سعیدغنی نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، پیپلزپارٹی جب قائم ہوئی تو پنجاب میں زیادہ مضبوط تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی نے وہ نقصان اٹھایا ہے جس کا نتیجہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، پیپلزپارٹی کو بہت سی سازشوں کاسامنا رہا ہے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کو کراچی میں کمزورکرنیکی کوشش کی گئی ، کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے۔

    سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

    ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو گئیں

    سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات

  • ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں ،پارٹی آئے روز مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جو ہوا کارکنان اس کی وضاحت چاہ رہے تھے ،ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں ،ہم نے جن کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہ ہونا چاہئے۔مختلف آراء کا ہونا اختلاف نہیں ہوتا ہے ،جب فیصلہ کرنے میں وقت لگتا ہے بات باہر نکلتی ہے ،تمام رائے کو ایک نقطے پر آ کر فیصلہ ہو جانا چاہیے ،جب ایک نقطے پر آنے میں وقت لگتا ہے تو چیز باہر نکلتی ہے۔باہر لوگوں کو نہیں بتا سکتے کیا مشورہ ہوا ہے ،جو کچھ ہو رہاہے میں اس پر بہت خوش ہوں ،بات کسی شخصیت کی نہیں ہورہی ہے،ہماری توجہ لوگوں کے مسائل حل کر نے پرہے۔

    ا مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ جو راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے اس سے باہر آنا ہے،ان تمام چیزوں سے پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے ،ہم اسٹیٹس کو کو چیلنج کر رہےہیں،کسی کیخلاف اور کسی کی حمایت میں بات نہیں ہو رہی۔ کراچی اور حیدر آباد نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بات ہے ،جب بھی اسٹیٹس کو کو چیلنج کرتے ہیں تو ہم آہنگی میں مسئلہ آتا ہے۔ایم کیو ایم ہر روز متحرک ہونے جا رہی ہے ،ایم کیو ایم متحرک ہو کر عوام کے مسائل کا حل نکالے گی ،ہم پورے پاکستان کی بات کرنے آ رہے ہیں ،پورے ملک کی بات کرنے کیلئے ایم کیو ایم کو مزید متحرک ہونا ہے۔یہ عہدے ہماری روزی روٹی نہیں ،کئی لوگوں نے عہدوں کو لات ماری اور سڑکوں پر کھڑے ہو گئے ،ہم اپنی ذمہ داری کیلئے ہر کسی سے بات کریں گے ،اگر کوئی ڈیفرنس آئے گا تو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کریں گے۔

  • امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    امریکا ، جاپان، کوریا سینیگال، تھائی لینڈ سمیت 16 ممالک سے مزید 118 سے پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا۔ بعض کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاسپورٹ گم ہونے، بلیک لسٹ، معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام کرنے کے الزامات پر 61 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہونے اور زائد المعاد قیام پر 15 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے 7 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخل ہونے، آجر کی جانب سے ملازمت سے برطرف کرنے اور بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔اس کے علاوہ امریکا میں ایک پاکستانی کو ناقابل قبول قرار دے کر واپس بھیجا گیا، کوریا میں بھی ایک پاکستانی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ تھائی لینڈ میں ہوٹل کی بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کی رقم کم ہونے پر 2 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی گئی۔

    سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتارذرائع کا بتانا ہے کہ بحرین، یوگنڈا، کینیا، قبرص، مراکش، کوریا، سینیگال، بوسٹوانہ سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ جبکہ جاپان میں 2 پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کے لیے مطمئن نہ کرسکنے پر ملک سے نکال دیا گیا۔

    عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

  • وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ملاقات کی ۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کی سست روی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرراجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں سندھ کے مسائل پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اورسابق وزیراعظم کے درمیان پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی گئی.

    عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

  • کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا، کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے اب کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ جلد کیا جائے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر قائم 46 پارکنگ سائٹس پر فیس نہیں لی جائے گی جبکہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ختم کر دیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیرقانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں۔

    سندھ حکومت کا 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

  • سندھ حکومت کا  30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    سندھ حکومت کا 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کے 30 اضلاع میں سندھ پنک گیمز 2025 کرانے کا اعلان کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق گمیز کا آغاز پیرکو 10 فروری سے ہوگا جو کہ 15 فروری تک پورا ہفتہ صوبہ بھر میں جاری رہیں گی.ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سندھ پنک گیمز کا افتتاح 10 فروری بروز پیر دوپہر کو کراچی گلشن اقبال میں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل کریں گے، جبکہ سندھ پنک گیمز میں سندھ کے تمام اضلاع سے 6 ہزار سے زائد خواتین حصہ لیں گی.ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سندھ پنک گیمز 2025 میں تمام اضلاع میں 15 کھیل کے مختلف مقابلے ہونگے، جن میں ایتھیلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن،فٹبال، کرکٹ، ہاکی، مارشل آرٹ، ونجھ وٹی، رنگ بال،والی بال،باکسنگ،تھرو بال اور کھوکھو گیمز شامل ہیں.

    لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

    جوڈیشل کمیشن رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط

  • کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

    کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

    سندھ حکومت نے کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی

    سندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق، اب کراچی شہر میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، ڈمپروں کو صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آرام دہ سفر فراہم کرنا ہے۔

    کراچی میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ان گاڑیوں کے معیار اور ان کے ڈرائیوروں کی اہلیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات یا ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔

    کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کی مدد سے گاڑیوں کی تصدیق کی جائے گی کہ وہ تمام ضروری معیار پر پورا اترتی ہیں اور ان کے کاغذات درست ہیں۔ یہ قدم ٹریفک کے نظام میں شفافیت لانے اور گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    سندھ حکومت نے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنے آپریشنز کو رات کے وقت منتقل کرے۔ اس اقدام کا مقصد دن کے وقت شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانا اور ماحول کی صفائی کو بہتر بنانا ہے۔ اس طرح، سڑکوں پر موجود ڈمپروں کی آمدورفت اور کوڑا کرکٹ کی صفائی میں بہتری آئے گی۔سندھ حکومت کے ان اقدامات سے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کی توقع ہے اور ساتھ ہی ماحول کی صفائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت اور شہر کی ترقی کے لیے یہ اقدامات اہم ثابت ہوں گے۔

    بچوں کے سامنے جنسی تعلقات قائم کرنے ،فحش تصاویر شیئر کرنے والا جوڑا گرفتار

  • سندھ میں ثقافت ،سیاحت کے فروغ کیلیے ڈیزرٹ سفاری ٹرین عمر کوٹ پہنچ گئی

    سندھ میں ثقافت ،سیاحت کے فروغ کیلیے ڈیزرٹ سفاری ٹرین عمر کوٹ پہنچ گئی

    سندھ میں ثقافت اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی کوشش کے طور پر "ڈیزرٹ سفاری ٹرین” کراچی سے روانہ ہو کر عمر کوٹ کے چھور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ اس تاریخی موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    صوبائی وزیر نےخود بھی ٹرین میں سوار ہو کر اس منفرد سفر کا آغاز کیا۔ اس سفر میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی ٹرین میں موجود ہیں، جنہوں نے اس دورے کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی۔چھور ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے پر روایتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے ٹرین میں سوار مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، جس سے ٹرین کے سفر کی خوشی دوگنی ہو گئی۔کل صحرائے تھر کے مختلف اہم مقامات کی سیر کرائی جائے گی، جہاں مہمانوں کو سندھ کی ثقافت، تاریخ اور قدرتی خوبصورتی سے روشناس کرایا جائے گا۔ یہ ٹرین سفر سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرانے اور سیاحت کے شعبے کو بڑھاوا دینے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

    یہ ٹرین سفر سندھ کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے سندھ کے سیاحتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو گی۔