Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

    حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

    کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں آرٹس، سینما اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت سندھ نے عوامی آگہی بڑھانے، مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ سازی کرنے کے لئے سینئر آرٹسٹوں، ڈرامہ نگاروں اور فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ اطلاعات، شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے مختلف اعلیٰ افسران اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں جمہوری اقدار کے فروغ اور صحت مند معاشرتی ترقی کے لئے ڈراموں، فلموں اور دیگر تخلیقی کاموں کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا قیام معاشرتی نشونما کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مقامی تخلیقی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔اجلاس میں انہوں نے ہدایت دی کہ نئے فلم نویسوں اور ڈرامہ نویسوں کو خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنی تخلیقات کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔ مزید برآں، بورڈ کی طرف سے تخلیقی کام کو مکمل کرنے کے لئے ضروری مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ کام باقاعدہ اور معیاری طریقے سے مکمل ہو سکے۔

    اجلاس میں سندھ کے سیکریٹری اطلاعات، ندیم الرحمٰن میمن، ڈائریکٹر جنرل پی آر، سلیم خان، ڈائریکٹر فلمز، حزب اللہ میمن اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔ بورڈ کے ممبران میں قاضی اسد عابد، وردہ سلیم، نمرہ ملک، اذان سمیع خان اور حسن اصغر نقوی بھی شریک ہوئے۔

    ڈی جی پی آر سندھ سلیم خان نے اجلاس میں کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کی تشکیل کے مقاصد اور پالیسی گائیڈ لائنز سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ قاضی اسد عابد نے بورڈ کی فوری تشکیل اور اس کے فعال ہونے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ نئے ٹیلنٹ کو اہمیت دے گا اور ان کی تخلیقات کو بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

    اجلاس کے دوران، بورڈ کے ممبران نے کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کو موثر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور آئندہ ہفتے تک پروڈکشن ہاؤسز سے ان کے کام کا بنیادی خاکہ طلب کرنے پر زور دیا تاکہ آئندہ اجلاس میں ان کے کام کا جائزہ لیا جا سکے۔

    حکومت سندھ کی یہ کوششیں صوبے کی تخلیقی صنعت کو نئی جہت دینے اور مقامی سطح پر ثقافتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہیں۔

    راولپنڈی: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اے سی سٹی ملک حاکم خان

    مفتی قوی کو کوئی حق نہیں….وینا ملک پھٹ پڑیں

  • کراچی سے وسطی ایشیاء کے لیے تجارتی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

    کراچی سے وسطی ایشیاء کے لیے تجارتی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

    کراچی: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے متعدد تجارتی سامان سے بھرے کنٹینروں کا پہلا قافلہ کراچی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے درمیان تاریخی شراکت داری کا نتیجہ ہے اور خطے میں تجارت اور روابط کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او، عزت مآب جناب سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے سینئر حکام اور معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔جناب سلطان احمد بن سولیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک سے پورے خطے میں رابطوں اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا، "این ایل سی کی خطے میں موجودہ حیثیت اور ڈی پی ورلڈ کی عالمی سطح پر موجودگی سے بے پناہ کاروباری مواقع پیدا ہوں گے، جس سے اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔”سلطان احمد بن سولیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس پیشرفت سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی اور ترسیل کی لاگت اور وقت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

    ڈائریکٹر جنرل این ایل سی، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اس اقدام سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کی کاروباری برادری کو بھرپور فائدہ ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا، "ترسیل کا مربوط نظام اور بلا رکاوٹ تجارت پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں مددگار ثابت ہوں گے۔”

    یہ سروس دونوں اداروں کے عزم کا عملی اظہار ہے جو علاقائی تجارت کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی یہ مشترکہ کوشش نہ صرف کاروباری مواقع پیدا کرے گی بلکہ خطے کے اقتصادی منظرنامے کو بھی نئی سمت دے گی۔

    ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور

    چولستانی گوپے میں چھپی روہی کی دلکش ثقافت

  • بلاول بھٹو  کی سربراہی میں سندھ میں منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ میں منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر برائے توانائی ناصر شاہ ،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر نے بریفنگ دی ۔بلاول بھٹو زرداری کو زراعت، ماہی گری اور الیکٹرانک وہیکل چارجنگ سمیت مختلف شعبہ جات کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔سید نوید قمر نے کہاکہ سندھ میں زراعت کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے منصوبوں سے چاولوں، آلو، کیلے، کینو، آم، امرود اور کھجور سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے سندھ میں ماہی گیری کی صنعت کی برآمد بڑھانے کیلئے پیکجنگ اور پراسسنگ کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی ۔بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں عالمی اداروں سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے الیکٹرانک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ صحت سے انفراسٹرکچر تک سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لارہی ہے ۔زراعت اور ماہی گیری سمیت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں سے ہم ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے وطن عزیز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کی صورت میں ایک کامیاب معاشی فارمولا دیا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1993 میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا وژن دیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ڈی جی اسد ضامن سمیت دیگربھی شریک ہوئے۔

    سابق اسپنر عبدالرحمان قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر

    سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

    عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ

  • سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

    وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ اسپیشل گیمز کے بعد تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول اور دریائے سندھ پر کھیل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کھیل سندھ اسپورٹس کیلنڈر میں سندھ گیمز کے ساتھ ساتھ سندھ بیچ گیمز کا ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کے ہمراہ 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز کراچی کا افتتاح کرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ کیلنڈر میں ہمیشہ کے لیے اب سندھ اسپیشل گیمز رکھیں گے،ہماری کوشش ہے رواں سال اسپیشل گیمز کے اسکوپ کو سندھ کے تمام ڈویژنوں میں بڑھائیں، تاکہ یہ اسپیشل بچے انٹرنیشنل لیول پر کھیلیں. سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ فروری کو نینشل گیمز سے متعلق پریس کانفرنس رکھی ہے، سترہ سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کریگا، ہم گھوٹکی میں اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے جارہے ہیں، تھر میں بھی تھر اسپورٹس فیسٹیول رکھوائیں گے، ٹیکنالوجی کے زمانے میں پہلی بار سندھ میں ای اسپورٹس کو بھی پذیرائی دی جائیگی.

    انہوں نے کہا کہ سندھ اسپیشل گیمز تین روز جاری رہیں گے، جس میں کراچی کے تیس سے زائد ادارے شریک اور 12 سو سے زائد خصوصی بچوں نے گیمز میں حصہ لیا ہے، ہم سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں میں موقع دیں گے تاکہ سندھ کے نوجوان اپنے صوبے کا نام روشن کرنے کے لیے محنت کریں.وزیر کھیل نے پنجاب حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب والے بھی اپنی ٹیمیں سندھ لائیں اور ایک مک مکہ ہوجائے سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے کھلاڑی بھی سندھ آکر کھیلوں میں حصہ لیں.سندھ اسپیشل گیمز 2025 کراچی میں 30 سے زائد اداروں، 12 سو خصوصی بچوں نے ایتھیلیٹکس، آرتھری، بیڈ منٹن، تائیکوان، ٹینس، فٹبال اور دیگر گیمز میں حصہ لیا اور گیمز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا.افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری کھیل سندھ صائمہ آغا، چیف انجینئراسلم مہر، ڈائریکٹر امداد علی ابڑو، ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑو، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اسپورٹس انچارج اسماعیل شاہ اور دیگر موجود تھے۔

    آئی فون صارفین سے زیادہ پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

    بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

  • بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے  ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

    بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے خواہشمند پاکستانی طالبعلموں کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان میں شرکت اور کامیابی کو لازمی قرار دے دیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن جواد امین خان نے بتایا کہ انٹرسائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنیوالے پاکستانی طالب علم بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے داخلے لیتے ہیں،ان کالجوں میں داخلے کی کیا پالیسی ہوتی ہے اس کے بارے میں پی ایم ڈی سی کو کوئی آگاہی نہیں ہوتی اور جو پاکستانی طالب علم وہاں داخلہ حاصل کرتے ہیں ان کے بارے میں بھی کوئی اعدادوشمار موجود نہیں ہوتے، ان کالجوں کے نصاب اور سہولیات کے بارے میں بھی پی ایم ڈی سی کو اگاہی نہیں ہوتی، اسی لیے پی ایم ڈی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں جو طالب علم ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے رجوع کرے گا پہلے وہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں رجسٹریشن کرائے گا اور لازمی کامیابی حاصل کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ان طالب علموں کے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے لیے پالیسی وضع کرلی گئی ہے، اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے لینے والے طالب علموں کا نہ صرف ڈیٹا مرتب ہوگا بلکہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی کے بعد وہ جس ملک کے میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کریں گے انہیں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں کامیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان طالب علموں کی ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے ساتھ ساتھ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن بھی کی جائے گی، اس حوالے سے جلد ایک مفصل پالیسی کا اجرا پی ایم ڈی سی کرے گی، جو طالب علم اس وقت بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں بڑھ رہے ہیں ان کے حوالے سے بھی پی ایم ڈی سی اپنی پالیسی میں اصلاحات لارہی ہے۔

    ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر جواد امین خان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال جوطالب علم ان چھوٹے ممالک کے کالجوں سے میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرکے پاکستان آئے اور پی ایم ڈی کے ایکولینسی ٹیسٹ میں شرکت کی تھی ان میں سے دو فیصد سے بھی کم طالب علموں نے امتحان پاس کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بیرون ممالک سے جو طالب علم میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرکے وطن واپس آئے گا اب ان کے ایکولینسی ٹیسٹ NUMS لے گی اور کامیاب ہونے والوں کی کونسل میں بحثیت ڈاکٹر رجسٹریشن کی جاسکے گی۔

    جواد امین نے بتایا کہ کونسل نے چھوٹے چھوٹے ملکوں میں قائم میڈیکل کالجوں کی بھی انسپیکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چھوٹے ملکوں میں قائم میڈیکل کالجوں کی انسپیکشن پی ایم ڈی سی انسپیکٹر کریں گے، اس وقت بیرون ممالک میں فی طالب علم سالانہ 10 ہزارڈالر فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ رہائش، کھانے پینے کے اخراجات فیس کے علاوہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح فی طالب علم کو میڈیکل ایجوکیشن کی مد میں سالانہ 50ہزار ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں جس سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ ان ممالک منتقل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے میڈیکل نصاب پاکستان کے میڈیکل نصاب سے بالکل مختلف ہے۔

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنخواہ دار طبقہ ملک کا تیسرا بڑا ٹیکس دہندہ بن گیا

    وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

  • بیرون ممالک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کی شکایات

    بیرون ممالک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کی شکایات

    پاکستان سے ورک پرمٹ پروٹیکٹر سٹیمپ اور ویزوں کے حامل بیرون ممالک ملازمتوں پر جانیوالے افراد کو بلاجواز آف لوڈنگ کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔

    پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والے نوجوانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کانٹریک کے ذریعے نوجوانوں کو ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز سالانہ 33سی34 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔عدنان پراچہ نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ اور ورک ویزا سمیت دیگر قانونی دستاویزات بھی موجود ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود ایئر پورٹس کی اتھارٹی کی جانب سے انہیں آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ روکے جانے والوں کے ٹکٹ نان ریفنڈ ایبل ہوتے ہیں جس سے انہیں بھاری مالی نقصانات ہو رہے ہیں جبکہ بیرون ملک کمپنیوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مطلوبہ قانونی دستاویزات اور ویزوں کے ہمراہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کی مشکلات کو فوری طور حل کرانے کے احکامات جاری کریں کیونکہ یہ افرادی قوت ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    عمرہ زائرین کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیے

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

  • ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن

    ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، حادثات سے انسان جان سے جاتے ہیں، کچھ معذوری کا شکار ہوتے ہیں، ترجیح ہونی چاہیے انسانیت کی خدمت کی جائے۔ ڈرائیونگ لائسنس ہماری سب سے بڑی ذمیداری ہے، جن کو قوانین کا پتہ نہیں ہے ان کو گاڑی نہیں چلانی چاہیے، کوئی حکومت نہیں کہتی موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہ پہنے، بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ زیبرا کراسنگ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ جانا چاہیے، ہر انسان کے ذہن میں ہونا چاہیے ہمیں کس طریقے سے مدد کرنی ہے، ایسی این جی اوز بنائیں جو رضاکارانہ کام کریں، لوگوں کو پیار سے سمجھائیں کہ آپ یہ غلط کررہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سب کہتے ہیں ہیلمٹ پہنو تاکہ زندگی محفوظ ہو، کوئی حکومت نہیں کہتی سگنل ریڈ ہو اور گاڑی چلا، پڑھا لکھا شخص بھی وہی کام کررہا ہے جو کم عقل کررہا ہے، ہمیں ڈرائیونگ لائسنس کو شفاف بنانا چاہیے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، 15 سال کے بچے گاڑیاں چلارہے ہیں اس کا کریڈٹ والدین کو جاتا ہے، کم عمر بچے کو گاڑی دے کر والدین اپنے بچوں سے دشمنی کررہے ہیں، ٹریفک قوانین کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے دیں، ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے میڈیا کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار شدید گرمی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ٹریفک کا سپاہی ہمارے ملک کا قومی ہیرو ہے، ڈبل ڈیکر بسیں شروع کرنے جارہے ہیں۔

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    عمرہ زائرین کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیے

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

  • کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    شہر قائد میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے، جس میں تین ٹیموں نے حصہ لیا۔

    پولیس کے مطابق یہ آپریشن گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل اور سہراب گوٹھ میں کیے گئے۔آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔آپریشن میں پولیس افسران، جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔پولیس کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری رہیں گے۔

    عمرہ زائرین کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیے

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فیصلے سے قبل بات نہیں کرسکتا، ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں قطر اسپتال کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میئر مرتضی وہاب نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔میئر کراچی کو محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ سیاسی پریس کانفرنس سے بہتر ہے ترقیاتی پریس کانفرنس کروں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایشیا کی سب سے بڑی آبادی موجود ہے، پانی اور سیوریج لائنوں کو ٹھیک کیا ہے، پیور بلاک لگائے گئے اور سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک نئی لائن ڈالی جا رہی ہے۔

    سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

    احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

  • احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نوجوان کھلاڑی احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ لینے پر احتجاجاً پی ایس ایل کے بائیکاٹ اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا بعد ازاں احسان اللہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا، جس پر مداحوں، دوستوں اور پرستاروں نے میسجز کیے اور ایسی باتیں کیں جس کے بعد جذبات میں آکر اعلان کردیا تھا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا اعلان واپس لے رہے ہیں اور چار ماہ میں اتنی محنت کریں گے کہ جن لوگوں نے انہیں نظر انداز کیا وہ ہی دوبارہ ٹیم میں شامل کریں گے۔

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا کہا تھا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج