Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں بے قابو ڈمپرز کے باعث ہونے والے حادثات کے بعدغیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں آئے دن ڈمپرز کے حادثات میں شہریو ں کی قیمتی جانیں ضیاع ہو رہی ہیں گزشتہ روز بھی حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید ردعمل دیا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان قاتل ڈمپرز کو فوری طور پر شہر سے ہٹایا جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    جس کے بعد سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبانہ پرویز، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول وحید شیخ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیگر صوبوں کیلئےہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے گا مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے یہ ڈمپر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ ان حادثات کو روکا جا سکے۔

    گورنر سندھ نے کراچی میں ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے ایک ہفتے میں ڈمپر مافیا کے خلاف لائحہ عمل طلب کر لیا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سندھ حکومت نے کارروائی نہ کی تو وہ خود اس کا لائحہ عمل دیں گے ایک ہی دن میں کراچی میں چار افراد کو ڈمپرز نے روند دیا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا لیکن انتظامیہ کی خاموشی افسوسناک ہےڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا باعث بنے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کئی شہری حادثات میں جاں بحق ہو رہے ہیں، لیکن حکومت کے چہرے پر کوئی شکن تک نہیں آتی انہوں نے انکشاف کیا کہ ملیر میں حادثے کا شکار ہونے والا ڈمپر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا، اور ان کے ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہیں، انہیں پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ پچھلے دنوں 85 سے زائد حادثات ہو چکے ہیں، سندھ حکومت کی پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں ڈمپرز سڑکوں پر کیسے چل رہے ہیں؟ انتظامیہ کہاں تھی؟ انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دن کے وقت بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے، تاہم کچھ سرکاری اور تعمیراتی منصوبوں سے منسلک گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے، جن میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے 1800 رجسٹرڈ ڈمپرز، ایف ڈبلیو او کے اسٹیڈیم کی تعمیر پر معمور 40 ڈمپرز،ملیر ایکسپریس وے کنسٹرکشن کمپنی کے 60 ڈمپرز، 6 ہزار واٹر ٹینکرز شامل ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس ان گاڑیوں کو نہیں روک سکتی، تاہم ان کی دیکھ بھال اور حالت کی جانچ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایم وی ای ونگ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لی آج پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی، اس حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی شناخت 38 سالہ سلیم اور 13 سالہ آفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    علاوہ ازیں گزشتہ روز شارع فیصل تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر ملینیئم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے،یہ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئی تھیں۔

  • مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کی بے دخلی

    مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کی بے دخلی

    موریطانیہ، سینیگال، ملائیشیا، عمان، سعودی عرب، قطر سمیت 10 مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں کے دوران 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کراچی میں 15 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق، عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المیعاد قیام کرنے پر 34 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ان میں سے 2 افراد کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔عمان سے 24 پاکستانی شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر واپس بھیجا گیا۔ ان میں سے ایک شخص کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں شامل تھا، جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔ باقی افراد میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

    سعودی عرب سے 14 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ، منشیات، چوری، پاسپورٹ کے بغیر اور دیگر الزامات کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس دوران انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے سے بچائے گئے 3 افراد کو موریطانیہ اور 2 کو سینیگال سے بے دخل کیا گیا، جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔متحدہ عرب امارات میں منشیات، چوری، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ گم ہونے اور دیگر الزامات کے تحت 19 افراد سمیت 31 پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجا گیا۔

    ملائیشیا میں غیرقانونی امیگریشن کے الزام میں 8 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ اسی طرح، ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا اور قطر سے 9 پاکستانی شہریوں کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی، مفرور ہونے، غیر قانونی کام کرنے اور دیگر الزامات پر بے دخل کیا گیا۔یہ اقدامات غیر قانونی امیگریشن کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تعاون اور پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • کراچی: ٹک ٹاک نے باپ اور بیٹے کی جان لے لی

    کراچی: ٹک ٹاک نے باپ اور بیٹے کی جان لے لی

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

    اپوزیشن الائنس کی اہم بیٹھک،اسٹیرنگ کمیٹی کے مجوزہ نام سامنے آگئے

    اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

  • کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

    کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

    کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیاہے۔ بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور کمپنی کے مکمل معائنے سے انوینٹری میں تضادات بھی سامنے آئے۔

    کمپنیوں کی جانب سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے ایک ہزار550 میٹرک ٹن لیڈانگٹس میں سے صرف 111 میٹرک ٹن برآمد کیے گئے، اس طرح سے ای ایف ایس کے تحت درآمد ہونے والے باقی ماندہ خام مال کو مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ بعد از کلیئرنس آڈٹ کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ درآمد ہونے والے 2 ہزار 751 میٹرک ٹن خام مال میں سے صرف 307 میٹرک ٹن کے ذخائر کمپنی کے گودام میں موجود پائے گئے، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک کمپنی اپنے برانڈ سے سیسے کی انگوٹھیاں تیار کررہی تھی، جسے بعدازاں دوسری کمپنیوں کے نام سے برآمد کیا گیا۔

    تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے خام مال کی مجموعی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے ہے جبکہ غائب ہوئے سامان کی مالیت 87 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ اس طرح سے مذکورہ کمپنیوں نے مجموعی طور پر97 کروڑ70 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی۔دونوں کمپنیوں کے این ٹی این اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں معطل پائے گئے، جس پر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے مقدمہ درج کرکے جعلی برآمدات کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

    اپوزیشن الائنس کی اہم بیٹھک،اسٹیرنگ کمیٹی کے مجوزہ نام سامنے آگئے

    اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے فیصلہ

    مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے خوشخبری

  • شرجیل میمن اور خالد مقبول کا  پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطاببق اپنےتعزیتی پیغام شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں فلاح و بہبود کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت سے محبت، تعلیم و فلاح و بہبود کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ اسماعیلی برادری اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے بعد نئے بننے والے پرنس اور ان کے اہلخانہ اور پوری اسماعیلی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کریم آغا خان مرحوم نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت، صحت و تعلیم کے فروغ، اور اتحاد کی مثال قائم کرنے کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کہا کہ شاہ کریم آغا خان مرحوم اور ان کے آبا و اجداد کی پاکستان کے لیے کی گئیں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم شاہ کریم آغا خان کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ اور پیروکاروں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

  • سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی قیمت میں آج 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت تقریبا تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 158 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے ہوگئی۔دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ چین اور امریکہ کے درمیان ایک نئی تجارتی جنگ کے خدشات ہیں کیونکہ بیجنگ نے چینی مصنوعات پر نئے امریکی محصولات کے جواب میں امریکی درآمدات پر محصولات عائد کیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں فینٹینائل کی آمد کو روکیں۔جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد بھی روکنے کا مطالبہ کیا جس کے نتیجے میں ایک تجارتی جنگ کا آغاز ہوا جو عالمی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے اور مہنگائی میں پھر سے اضافہ کرسکتی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

    آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ، چار ملزمان گرفتار

    جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

  • شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات کے دوران ملزمان مجرمانہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، یہ گرفتاریاں پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں، اس سلسلے میں آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا، کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے، ملزمان جعلی نکاح کرواتے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ان ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ، چار ملزمان گرفتار

    تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

  • جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

    جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

    کراچی کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا گیا، خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ ہسپتال کی طبی ماہرین کی ٹیم مسلسل مریضہ کا معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کر رہی ہے، مختلف طبی ٹیسٹوں کے بعد خاتون میں نفسیاتی مسائل کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا، اس کے علاوہ مریضہ کا ہیموگلوبن لیول انتہائی کم تھا جس کے باعث خاتون کو دو مرتبہ انتقال خون کے عمل سے گزارنا پڑا جب کہ مریضہ کو ہسپتال کا کھانا پسند نہیں اور وہ صرف فاسٹ فوڈ یا اپنی پسند کے کھانے آرڈر کرتی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں اور ان کے ہاتھوں پیروں میں پر سوجن بھی پائی گئی جس کے باعث اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کو ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں، والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں، والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان آئی تھیں، انہوں نے دو ہفتے بعد واپس جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں، ہم نے والدہ کی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔

    یاد رہے کہ دو بچوں کی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن سوشل میڈیا پر کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ برس 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تاہم ندال میمن کے والدین نے اپنے بیٹے کی امریکی خاتون سے شادی کرانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد سے امریکی خاتون کراچی میں دربدر رہیں، اس دوران ان کے ویزے کی مدت ختم ہوئی اور ان کے پاس واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، جس پر کراچی کی ایک این جی او نے ان کی امریکہ واپسی کے لیے ٹکٹ اور مالی مدد بھی فراہم کی لیکن انہوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا

  • اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے درخشاں میں معروف گلوکار، ٹی وی میزبان اور اداکار فخر عالم کے گھر ایک ہفتہ قبل پیش آئی ڈکیتی کی واردات میں گھر کے چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    پولیس کے مطابق، واردات میں چوکیدار محمد لطیف، کنٹریکٹ ملازم و الیکٹریشن محمد ضیاء اور دیگر 4چار افراد ملوث تھے ابتدائی تحقیقات کے بعد درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کر لیا ہے۔

    صدر مملکت کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام کیا جا رہا ہے اور واردات میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے۔

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

    فخر عالم نے 30 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ ’چیزیں میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں لیکن ذہنی سکون انمول ہے، میرا اصل نقصان ذہنی سکون کا ہے،انہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ پولیس جلد مجرموں کو گرفتار کر لے گی۔

  • شرجیل میمن کی بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات،سرمایہ کاری کی دعوت

    شرجیل میمن کی بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات،سرمایہ کاری کی دعوت

    بیجنگ: سندھ کے سینئر وزیر ،وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے چین میں ای وی بس مینوفیکچرنگ کمپنی سے ملاقات کی اور انہیں کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔

    اس ملاقات میں صوبائی وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی و ترقی، سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، جن میں ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنانا شامل ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ حکومت سندھ کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور کاربن کے اخراج میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ای وی بس پلانٹ کے قیام سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ کراچی میں ایک صاف اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کی جانب منتقلی بھی تیز ہو جائے گی۔

    چینی کمپنی کے نمائندوں نے سینئر وزیر کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کراچی میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کا جائزہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ، چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس منصوبے کی معاشی اور تکنیکی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک فزیبلٹی اسٹڈی جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    اس منصوبے کے تحت سندھ میں نہ صرف الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ کی جائے گی بلکہ یہ اقدام صوبے کی ماحولیاتی پالیسی کے مطابق ہے جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

    وزیراعظم کی مظفر آباد میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات

    سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی