Baaghi TV

Category: کراچی

  • دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

    دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرا دیے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے جرائم پیشہ افراد سے روزانہ کی بنیاد پر مقابلے ہوتے ہیں، شاہین فورس، مددگار 15 پولیس اور علاقہ پولیس کے تمام مقابلے اصلی ہی ہوتے ہیں۔ کوئی اکا دکا واقعات کبھی جعلی مقابلوں کے بھی سامنے آجاتے ہیں، تو ہم ایکشن لیتے ہیں، ہم مبینہ مقابلوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، 104 شہری ڈاکوؤں کی جانب سے شہید کیے گئے، تو 190 ڈاکو بھی پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔کراچی پولیس کے چیف نے کہا کہ 2024 میں دسمبر کا مہینہ شہر قائد میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے سب سے بہتر رہا، رواں ماہ سب سے کم گاڑیاں چھیننے یا چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ حساس تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ اوز تعینات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر اور غربی میں ٹریفک حادثات درد سر بنے ہوئے ہیں، یہاں صنعتی علاقوں کا ٹریفک زیادہ ہے، ہم نے بہت زیادہ ٹرک اور ڈمپر بند بھی کیے ہیں، مقدمات بھی درج کررہے ہیں، ٹرانسپورٹ عہدیداروں نے ملاقاتیں بھی کی ہیں، ہم نے واضح کیا ہے کہ شہر میں اسپیڈ کم کریں، ورنہ کارروائی جاری رہے گی، صرف چالان پر اکتفا نہیں کریں گے۔

    ایف آئی اے کی کارروائیاں،درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار

    اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

  • سندھ رینجرز  کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    سندھ رینجرز کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    کراچی: سندھ رینجرز نے 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج، بلوچستان لیبریشن آرمی، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھی شامل ہیں-

    جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مجموعی طور پر 87 آپریشن میں 109 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بھتہ خوری کے خلاف 14 آپریشن کیے، 32 بھتہ خوروں اور ایک اغواء کار کو پکڑا گیا اندرون سندھ میں مشترکہ 94 کارروائیوں کے دوران 197 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں میں 21 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

    حسان نیازی کا پیغام نوجوانوں کے نام۔۔۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان سے مختلف قسم کے 68 ہتھیار اور 1854 ایمونیشن برآمد ہوئے، آئندہ دنوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا سندھ رینجرز نے سال 2024 میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر 617 آپریشنز کیے، مجموعی طور پر 210 آپریشن کیے اور 245 ڈکیتوں کو پکڑا، منشیات فروشی کے خلاف کارروائی مجموعی طور پر 252 آپریشن کیے گئے اور 332 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف 500 آپریشن کیے گئے اور 542 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    گوجرانوالہ: کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک کا دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن

  • بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش،دو خواتین گرفتار

    بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش،دو خواتین گرفتار

    کراچی سے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والی دو ہندو خواتین کو امیگریشن حکام نے وزٹ ویزے پر دوران حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اور نیشو کماری سعودی عرب بھیک مانگنے کے لیے وزٹ ویزے پر روانہ ہو رہی تھیں۔ ایف آئی اے نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ملزمہ ایشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ ایشا دیوی سعودی عرب میں بھیک مانگنے کی وجہ سے پہلے بھی سعودی عرب پولیس کی گرفت میں آ چکی ہیں اور انہیں پاکستان ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ان پر بھیک مانگنے کا الزام تھا جس کے بعد سعودی عرب کی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا اور کچھ عرصہ قبل واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔

    امیگریشن حکام کے مطابق، جب ایشا دیوی اور نیشو کماری کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی تو دونوں خواتین سعودی عرب کے سفری اخراجات اور ضروری دستاویزات کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ، نیشو کماری بھی سعودی عرب جانے کے حوالے سے اپنی تیاری اور منصوبے کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور انہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں خواتین گداگری کے لیے سعودی عرب جا رہی تھیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ انسانوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔

    یہ واقعہ کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کی ایک اور مثال ہے، جس میں حکام نے غیر قانونی طریقوں سے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی۔

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شراب کا دھندہ

    سوشل میڈیا کی دوستی، منڈی بہاؤالدین پہنچنے والا بھارتی گرفتار

  • کراچی شہر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی شہر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کمشنر کراچی نے شہر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 31 دسمبر تا یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر پابندی ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے بھی دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، فائرکریکر چلانے پر پابندی عائد رہے گی کجب کہ گزشتہ برس سال کی آمد کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث 37 شہری زخمی ہوگئے تھے۔پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت 36 شہری زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے جناح، سول اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شہر بھر سے مجموعی طور پر 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

    2024:سندھ میں 20 ہزار خواتین نے خلع کے دعوے دائر کیے

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

  • بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالیں گے،مرتضیٰ وہاب

    بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالیں گے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے میوہ شاہ اور اس کی ملحقہ شاہراہوں کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلی بار میوہ شاہ کے علاقے میں پیپلز پارٹی نیکام کرایا ہے، پیپلز پارٹی نے میوہ شاہ کے علاقے کی تقدیر بدلی ہے۔ جو لوگ قبرستان آتے تھے ان سے پوچھیں پہلے کیا حال تھا میوہ شاہ قبرستان روڈ کا یہ کام کسی اور جماعت نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ آج 35 کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے، کروڑوں کا پراجیکٹ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے کیا، عوام کی تکلیف دور کرنے کے لیے آر او پلانٹ بھی لگایا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ27 دسمبر کو لوگوں نے بڑی تعداد میں شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ سوال کیا عوام کے لیے کیا کر رہے ہو، بلاول بھٹو کا ایک ایک نمائندہ اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے، بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالیں گے، وہ اور آصف علی زرداری ملک کا مستقبل ہیں۔شہر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ترقی کا سفر اسی طرح سے جاری رہیگا، یوسی ٹائون اور کے ایم سی ہماری ہے شہر ہمارا ہے،شہر میں کام ہوتا نظر آرہا ہے اور مزید آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ہم کام کر رہے ہیں، کام کا سفر جاری رہے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ ہم تفریق کی سیاست پر نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

  • 2024:سندھ میں 20 ہزار خواتین نے خلع کے دعوے دائر کیے

    2024:سندھ میں 20 ہزار خواتین نے خلع کے دعوے دائر کیے

    معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت نے خاندانی نظام بھی متاثر کر دیا سندھ بھر کی ضلعی عدالتوں میں 20 ہزار سے زیادہ خواتین نے خلع کے دعوے دائر کیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سارا سال ماتحت عدالتوں میں والدین خلع کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے اور ان کے بچے خوار ہوتے رہے۔سندھ بھر میں رواں برس کے 11 ماہ میں 18757 سے زائد خواتین خلع حاصل کرنے کے لیے عدالتوں سے رجوع کر چکی ہیں اور سال کے اختتام تک امکان ہے کہ یہ تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ جائے، جبکہ کراچی کی عدالتوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار 266 کیسز داخل ہوئے ہیں۔رواں برس 8 ہزار 978 کیسز کے فیصلے سنائے گئے جبکہ 4 ہزار 76 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، عدم برداشت اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال خاندانی نظام کو کمزور کر رہا ہے۔کراچی کی ضلعی عدالتوں کی بات کریں تو ضلع شرقی میں سب سے زیادہ مقدمات داخل ہوئے، جہاں فیملی عدالتوں میں دو ہزار 738 مقدمات میں سے 2 ہزار 669 کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔ضلع غربی کی عدالتوں میں ایک ہزار 979 خلع درخواستوں میں سے ایک ہزار 845 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے جبکہ 919 کیسز زیر سماعت ہیں۔ضلع وسطی کی عدالتوں میں ایک ہزار 863 مقدمات میں سے ایک ہزار 845 درخواستوں پرفیصلے سنائے گئے اور اب 837 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ضلع جنوبی میں ایک ہزار 346 کیسز میں اسے ایک ہزار 300 کیسز کے فیصلے سنائے گئے اور 444 درخواستوں زیر التوا ہیں۔ ضلع ملیر کی عدالتوں میں ایک ہزار 340 مقدمات میں ایک ہزار 319 کیسز کے فیصلے سنائے گئے ضلع ملیر میں اب بھی 698 کیسز زیر سماعت ہیں۔یاد رہے کہ سال 2023 کے دوران شہر قائد میں 8 ہزار خواتین نے اپنے شوہروں سے عدالتوں کے ذریعے خلع حاصل کی تھی۔

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

  • پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن شہر میں جگہ جگہ دھرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سندھ کے بجائے خیبر پختونخوا میں ہونے چاہئیں، پارا چنار کے معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا اور لوگوں کو تکلیف دینا ناانصافی ہے۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں کریں۔ وزیراعلی ہائوس پشاور کے باہر دھرنا دیں، وہاں زور لگائیں۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا وہ غلط فہمی پر تھے۔شازیہ مری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بینظیر بھٹو کمزور اور غریب کی ا?واز تھیں۔بلاول بھٹو نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ محترمہ غریب اور کمزور کی آواز تھیں۔ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے صرف ایک لیڈر کو نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لیے لڑنے والی شخصیت کو کھویا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ لوگ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ملک میں امن و استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی پی وہ واحد جماعت ہے جو آمروں کے خلاف کھڑی رہی۔

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

  • کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے قائدآباد اور ملیر میں ٹرین کے زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود قائد آباد مرغی خانہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی کی شناخت 12 سالہ یاسین ولد عارف کے نام سے کی گئی ، متوفی بچہ مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا ، ریلوے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر کالا بورڈ نہال اسپتال کے سامنے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی شناخت 58 سالہ محمد حنیف ولد عمر بلوچ کے نام سے کی گئی۔

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کرم واقعے پرجرگے کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا، مذہبی جماعت احتجاج ختم کرے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کرم واقعے پر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، مذہبی جماعت کی قیادت اور علما سے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، کراچی کے شہری راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ شیعہ علماء سے اپیل ہے کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں، کراچی میں احتجاج کے باعث زندگی درہم برہم ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے گرانڈز یا پریس کلب کے باہر سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، گولیمار، پاور ہاس چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب احتجاجی دھرنے جاری ہیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنے بھی احتجاج جاری ہے، اس کے علاوہ شارع پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی، گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر عمائدین سے مذاکرات کیے، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹریفک کیلیے متبادل راستے دیئے گئے ہیں اور نفری سڑکوں پر موجود ہے، تاہم کورنگی نمبر ڈھائی امام بارگاہ کے سامنے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اگلی چار سالہ مدت کیلئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات ہفتے کے روز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے ، انتخابات میں گیارہ آفس بیئررز اور 14 مجلس عاملہ کے ارکان کو متفقہ رائے سے منتخب کرلیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو بلا مقابلہ چیئرمین، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ابوذر امرا کو جنرل سیکرٹری اور طارق خان کو خزانچی منتخب کرلیا گیا، لطافت حسین شاہ کا سینئر نائب صدر کے عہدے پر انتخاب کیا گیا ہے۔کامران اشرف ، قمر ابراہیم ، فاروق خان اور جان محمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ ارشاد حیدر ، سمیر حسین اور کاشف جواد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔مجلس عاملہ کیلئے عظمت پاشا ، محمد علی جعفری ، جنید اسلم ، محمد آصف خان ، عاصم عباسی ، انیس قیانی، ضیا الاسلام ، فرحان قادر، ڈاکٹر ثمر ، اشتیاق مبین ، کامران نسیم ، محمد سلیم ، سید اسد ظہیر اور شاہد پرویز کا چنا عمل میں آیا ۔سات ممبران کو کراچی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نمائندہ بھی منتخب کیا گیا ہے، لطافت حسین شاہ، جان محمد ، قمر ابراہیم ، فاروق خان، ابوذر امرا، محمد آصف خان اور عظمت پاشا نمائندگان ہوں گے۔انتخابات اولمپئن محمد انیس ، اولمپئن ناصر احمد ، سرفراز احمد اور نوید صدیقی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوئے، خواجہ اظہار الحسن پریس کانفرنس میں کے ایچ اے کی نو منتخب باڈی کا اعلان کرینگے۔ علاوہ ازیں ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی میں تمام اداروں میں ہاکی کی ٹیموں کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ہاکی قومی کھیل ہے، حکومتوں نے ہاکی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہئے تھی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا منشور کتابچہ کی صورت میں لائیں گے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ڈیپارٹمنٹل ہاکی کو فروغ دیں گے، ہاکی میں گرانٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرکے ہاکی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کرائیں گے، تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا، خواتین کی ہاکی کے لئے بھی کام کریں گے، فری ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔

    روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء