Baaghi TV

Category: کراچی

  • چینی شہریوں سے بھتے کی شکایات پر آئی جی سندھ کی وضاحت

    چینی شہریوں سے بھتے کی شکایات پر آئی جی سندھ کی وضاحت

    سندھ کے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

    غلام نبی میمن نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت میں محدودیت ہے، تاہم ان کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے مکمل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ "ہم چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس پر چھان بین جاری ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جو ایس او پیز ہیں، ان پر عملدرآمد پولیس کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی اسپانسرز کو بھی سکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، جو کہ حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

    غلام نبی میمن کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ پولیس چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کر رہی ہے اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    دہشتگرد تنظیموں بی ایل اے،بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں

    توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

  • ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک

    ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک

    سال 2024 میں متعدد ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سمیت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو چونکا دیا کیونکہ وہ ٹک ٹاکرز جن کے بارے گمان تک نہیں تھا کہ وہ ایسی ویڈیو اپلوڈ کریں گی، انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی ویڈیو لیک ہوئی۔

    ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں، ابھی تک اس لیک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے، ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی کوئی بیان نہیں دیا گیا۔مس واؤ جو اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ پوسٹ کیے جانے والے مواد کی وجہ سے مشہور ہیں، وہ اس کے ویڈیو کے منظرعام پر آنے کی وجہ سے پریشان ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کو ’سلمی اختر‘ نامی فیس بک ’آئی ڈی‘ پر شیئر کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سال 2024 میں پاکستان کی کئی مشہور خواتین ٹک ٹاکرز کے ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات پیش آئے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات اور تشویش پیدا کی۔سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی لیک ویڈیوز کی وجہ سے جہاں ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں مناہل ملک نے دعویٰ کیا کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس سے ان شبہات کو تقویت ملی کہ شاید شہرت کی خاطر بعض خواتین نے خود اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کروائی ہیں۔

    سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

    جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک، حریم شاہ مشکل میں

    میری فرینڈز نے میری وڈیوز لیک کی ہیں حریم شاہ

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

  • سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی، اے آئی جیز،ایڈمن، کمپلین سیل، اور آپریشنز نے شرکت کی۔اجلاس کو اے آئی جی کمپلین نے شعبہ کی کارکردگی اور ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کروانے سے عوامی شکائیتوں کی وصولی،جواب طلبی اور اذالہ اقدامات جیسے امور کے درمیان اوقات میں کمی لائی جاسکے گی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی سندھ سے لے کر ایس ایچ او تک تمام انچارجز کو "ڈیجیٹل ڈیش بورڈ” فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے شکائتوں کو متعلقہ یونٹ تک ارسال کرنا اور ازالہ کے بعد جواب دیناانتہائی آسان اور مختصر ہوجائے گا۔

    بریفنگ میں بتایاگیاکہ ڈیش بورڈ کے ذریعے یونٹس کو ارسال کی گئیں شکایتوں کی نگرانی،دورانیہ اور ازالہ کے ضمن میں کیئے جانے والے اقدامات کو باآسانی مانیٹر بھی کیا جاسکے گا۔ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے شکایتوں سے متعلق مرتب کردہ ڈیٹا کی باآسانی دستیابی بھی یقینی ہوجائیگی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ ڈیجیٹل اصلاحات دور جدید کا تقاضہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔شکایتی سیل کے تمام انچارجز عوامی شکایتوں کی وصولی اور ازالہ میں پروفیشنلزم سے کام لیں۔آئی جی سندھ نے کہاکہ ایپلیکیشن کے استعمال سے متعلق شکایتی شعبے کے اسٹاف کو ٹریننگ کروائی جائے۔انہوں نے کہاکہ فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کو یقینی بنایا جائے۔سنگین نوعت کے جرائم سے متعلق شکایات میں نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کیا کیا جائے۔

    تنخواہ لینے آئی دوشیزہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

  • وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جامعات کی قانون سازی کوواپس نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے وفد آیا ان کے نام پر ہوٹل اور ٹکٹ کے پیسے وی سی کھا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، ایسے بھی وائس چانسلرزمنتخب ہوئے جو جنسی ہراسگی میں میں اور بعض وائس چانسلرز مالی فراڈ میں ملوث نکلے۔ باہر سے وفد آیا ان کے نام پر ہوٹل اور ٹکٹ کے پیسے وی سی کھا گیا، میں اس وائس چانسلرکو نہیں نکال سکتا کیونکہ وہ عدالت چلے گئے، اس کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پروفیسرز میدان میں آئیں وائس چانسلر بنیں کس نے روکا، یہ کہنا غلط ہے کہ بیوروکریٹس کیلئے وائس چانسلرز کی راہ ہموار کی۔ بہت سارے وائس چانسلرز کیپاس فائنانشل اسکلز نہیں، انہوں نے جامعات کو تباہ کر دیا ہے،یہ صوبے کے بچوں کے پیسے ہیں، ہمیں فیڈرل ایچ ای سی سے خیرات نہیں چاہیے یہ رقم بھی خود دیں گے۔

    خیال رہے سندھ بھر کی سرکاری جامعات کے اساتذہ ترمیمی ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ڈٹ گئے ہیں اور کہا کسی بھی صورت سول سرونٹس جامعات میں وائس چانسلرز تعینات ہونے نہیں دیں گے۔اساتذہ نے احتجاج کے ساتویں روز بھی سندھ میں کلاسوں کا بائیکاٹ کیا،جامعات میں تدریس عمل معطل رہا حصول علم کا سلسلہ رک گیا ہے۔

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

  • کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے کراچی کی ترقی پر خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ میں کراچی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لیے سامان کی خریداری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل کلک نے موقف دیا کہ تمام خریداری شفاف طریقے سے کی گئی ہے، سامان کی خریداری عالمی پروکیورمنٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔ منصوبے کے لئے ورلڈ بینک کی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے سرکار کا بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار کرنا حیران کن ہے۔ وفاقی حکومت گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے وصول کردہ ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، شہر سے وصول کیا گیا ٹیکس اور ڈیوٹی کی رقم اور اس کی ڈالر میں تبدیلی کرکے بتایا جائے۔

    عدالت نے کہا یہ بھی بتایا جائے کہ وفاق کے ٹیکس وصولی میں کراچی کا کتنا فیصد حصہ بنتا ہے، عدالت نے صوبائی حکومت سے بھی گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے جمع کردہ ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، بتایا جائے صوبائی حکومت کے ٹیکس میں کراچی کا کتنا فیصد حصہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہ بھی بتائیں کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کتنی رقم خرچ کی جارہی ہے، عدالت نے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار پر اظہار حیرانی کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت سے شہر کی ترقی پر خرچ کی جانے والی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم نے شعب معراج پر عام تعطیل کا اعلان کردیا لہٰذا 28 جنوری بروز منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا۔ یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔شب معراج کے دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول ﷺ کو بہت سے انعامات اور روحانی تجربات سے نوازا۔معراج کی رات پانچ وقت کی نماز کا حکم دیا گیا، جو مسلمانوں کے لیے فرض عبادت ہے۔

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار486 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب رواں سال 2025 کے پہلے دنوں میں ارب پتیوں کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے۔دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں 3.7 ملین ڈالر فی منٹ کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سال کے پہلے 23 دنوں میں ان کی دولت میں تقریبا 105 بلین ڈالر اضافہ ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے۔ ٹاپ ٹین کی دولت میں تقریبا 191 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اس سال کے 23 دنوں میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت تقریبا 5.82 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس میں صرف 10 امیر ترین افراد کے 2.1 ٹریلین ڈالر شامل ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت تقریبا 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایلون مسک کی کل دولت 440 ارب ڈالر ہوگئی اور اس سال کے 23 دنوں میں ہونے والا اضافہ 8 ارب ڈالر رہا۔جیف بیزوس کی مجموعلی دولت 254 ارب ڈالر ہے اور اس سال کا اضافہ 15 ارب ڈالر ہے۔ مارک زکربرگ 221 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ہیں اور امسال کا اضافہ 13 ارب ڈالر ہے۔ لیری ایلیسن کی دولت 209 ارب ڈالر ہے اور 23 دنوں میں ان کی دولت میں اضافہ 17 ارب ڈالر ہے.

  • مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کل کراچی سے سکھر روانہ ہوگا

    مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کل کراچی سے سکھر روانہ ہوگا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ آج 25 جنوری کو کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوگا، مارچ کا آغاز صبح گیارہ بجے مزار قائد سے ہوگا

    باغی ٹی وی کے مطابق حقوق سندھ مارچ ٹھٹھہ، سجاول بدین،میر پور خاص، ٹنڈو الہیار،حیدرآباد،مٹیاری، سانگھڑ نوابشاہ،نوشہرو فیروز،خیر پور سمیت سندھ کے 19 شہروں سے ہوتا ہوا 28 جنوری کو سکھرپہنچے گا، حقوق سندھ مارچ کی تمام تر تیاریاں وانتظامات مکمل کر لئے گے ہیں، حقوق سندھ مارچ کیلئے مرکزی مسلم لیگ نے ٹاون کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جہاں سے قافلوں کی صورت میں کارکنان مزار قائد پہنچیں گے،قائدین کیلے خصوصی کنٹینر تیار کروایا گیا ہے جبکہ کارکنان کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں بسوں اور گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی سے سکھر تک سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ میں شرکت کریں، اپنے روشن کل کی خاطر ہمیں آج نکلنا ہوگا، حقوق سندھ مارچ سندھ کی عوام کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلانے کا ایک عزم اور تحریک ہے،سندھ کے شہریوں کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلا کر دم لیں گے.

    گزشتہ روز حقوق سندھ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقوق سندھ مارچ کیلئے عوام الناس کا جوش وخروش دیکھ کر وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے ، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں۔مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ حقوق سندھ مارچ کامیاب ہو اور اس کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے۔

    زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے لڑکی نے چاقو گھونپ لیا

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

  • پولیس کی مبینہ ہراسانی،چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

    پولیس کی مبینہ ہراسانی،چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہراسانی کے معاملے پر سماعت کی۔

    یہ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسلسل ہراسانی اور بھتہ خوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں چینی سرمایہ کاروں کے کاروباری معاملات متاثر ہو رہے ہیں اور وہ اس صورت حال کو مزید برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔ درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی ہراسانی کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ وہ اپنے کاروبار کو چھوڑ کر واپس چین چلے جائیں گے۔

    درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر چینی سرمایہ کاروں کی رہائش گاہوں تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر ہی پولیس حکام ان کی گاڑیوں میں رہائش گاہ تک پہنچاتے ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کو ان کی رہائش گاہوں پر بھی سکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے اور باہر تالے لگا دیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں آزادانہ نقل و حرکت کا حق نہیں ملتا اور وہ کاروباری میٹنگز نہیں کر پاتے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام، خاص طور پر آئی جی سندھ، اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے معاملے کی مزید تفصیلات کے لیے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

    واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین آمیز پوسٹ پر مقدمہ درج

    مکیش امبانی کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹربنانےکا منصوبہ

  • اغوا کا ڈرامہ ،والد سے لیا تاوان،مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی نے استاد کے بیٹے سےکی شادی

    اغوا کا ڈرامہ ،والد سے لیا تاوان،مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی نے استاد کے بیٹے سےکی شادی

    کراچی: شہرِ قائد میں ایک لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنے والد سے لاکھوں روپے تاوان وصول کرلیے، جس کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق سات ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

    پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکی دراصل اپنے مدرسے کے معلم کے بیٹے، ولید کے ساتھ شادی کرکے پنجاب چلی گئی تھی۔ گزشتہ دسمبر میں لڑکی کے والد کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام موصول ہوا جس میں 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس پیغام کے بعد، لڑکی کے والد نے تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مقررہ جگہ پر پہنچا ئی،پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مسفرہ (لڑکی) اور ولید کو حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا جاچکا تھا۔

    درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مدعی محمد اسحق فیملی کے ہمراہ رہائش پزیر ہوں اور مدرسہ میں قاری ہوں میری بیٹی مسمات مسفرہ دختر محمد اسحاق عمری 15 سالہ جو کہ جامعیہ مسجد مدرسہ سلیمانیہ بلاک 06 PECHS کراچی میں عالمہ کا کورس کر رہی ہے مورخہ 08.07.2024 کو اپنی بہن مسمات تسمیہ کے ہمراہ بس اسٹاپ ملیر سے نادر اپنک بس نمبر 9-R پر بیٹھ کر روانہ ہوئی اور بوقت 0750 بجے نرسری بس اسٹاپ نزد پی ایس او پمپ پر اتر کر سروس روڈ کی طرف گئیں میری بڑی بیٹی تسمیہ اقراء اسکول کی طرف روانہ ہوئی جبکہ میری چھوٹی بیٹی مسفرہ جو کہ مدرسہ سلمانیہ کیلئے سروس روڈ سے حبیب بینک والی گلی کی طرف گئی لیکن اپنے مدرسہ نہیں پہنچی جس پر میں نے مدرسہ کی انتظامیہ سے بھی معلومات کی جنہوں نے بتایا کہ مسفرہ مدرسہ نہیں آئی ہے جس کے بعد میں نے اور میرے گھر والوں نے اپنے طور پر اپنے عزیز و اقارب درشتہ داروں و دیگر جگہوں پر معلومات کی لیکن میری بیٹی مسفرہ نہیں ملی مجھے قوی یقین ہے کہ کوئی نا معلوم شخص، اشخاص نامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی مسفرہ دختر محمد اسحاق کو اغوا کر کے لے گیا ہے اب تھانہ رپورٹ کو آیا ہوں قانونی کاروائی کی جائے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشت گردی کے حامی غیر ملکیوں کیخلاف نیا صدارتی حکم نامہ