Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان میری ٹائم نے پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

    پاکستان میری ٹائم نے پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پھنسے ہندوستانی بحری جہاز کے عملے کوکامیاب آپریشن کے دوران ریسکیو کیا۔

    ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی کارگو بحری جہاز ڈھو تاجدارے حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے کیا۔ہندوستانی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 سمندری میل جنوب میں موجود تھا جس میں 26 دسمبر کو تقریباً 1100 بجے جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی اور عملے کے اراکین نےجہاز کو چھوڑ کر لائف رافٹ میں پناہ لی۔میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) ممبئی سے حادثے کی اطلاع ملنے پر پی ایم ایس اے نے فوری طور پر ایک مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا،پی ایم ایس اے کے ایک طیارہ کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے کامیابی سے زندہ بچ جانے والوں کا پتہ لگایا اور قریبی تجارتی جہازوں اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کو جائے حادثہ پر بھیجا اور بعد میں بحالی کے لیے قریبی ہندوستانی پانیوں میں کام کرنے والے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو بھی سہولت فراہم کی۔اعلامیے کے مطابق یہ گزشتہ تین ہفتوں میں پی ایم ایس اے کا دوسرا کامیاب آپریشن ہے۔ 4 دسمبر کو پی ایم ایس اے نے اسی طرح کے مشن میں ایم ایس وی پیرانِ پیر سے عملے کے 12 ہندوستانی ارکان کو بچایا۔پی ایم ایس اے سمندری حفاظت کو یقینی بنانے اور SOLAS (سمندر میں زندگی کی حفاظت) کنونشن کے تحت بین الاقوامی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ اس طرح کے آپریشنزمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی قومیت سے قطع نظرسمندر میں جانیں بچانے اور علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

  • پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار میں اموات کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے اپنا احتجاج کو کراچی تک بڑھا دیا، جس کے نتیجے میں حکام نے مسافروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دھرنے کے باعث ملیر 15 پل سے قائد آباد کی طرف مرکزی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔اس میں بتایا گیا کہ ٹریفک کو ملیر سے ماڈل کالونی کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔قبل ازیں، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار کی صورتحال کی وجہ سے ان کا نمائش چورنگی پر دھرنا آج بھی جاری ہے۔کراچی میں دھرنے کے تیسرے مقام کو مرکزی قومی شاہراہ پر ملیر کے علاقے تک پھیلا دیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’جارحیت‘ کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔آج رات سے کراچی بھر میں متعدد مظاہروں اور دھرنوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے اسٹار گیٹ/ ناتھا خان، نیشنل ہائی وے (ملیر-15)، شارع پاکستان (انچولی)، رضویہ چورنگی (ناظم آباد)، عباس ٹاؤن، گلستان جوہر، کورنگی، گلشن معمار، اسٹیل ٹاؤن/گلشن حدید اور شمالی کراچی/سرجانی ٹاؤن کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔ٹریفک پولیس نے رات 9 بج کر 43 منٹ پر ایک اور بیان جاری کیا کہ مظاہروں کی وجہ سے شارع فیصل جانے والی سڑکیں بند ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت کے ارکان پاراچنار میں ہونے والے واقعے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اسٹار گیٹ سے آنے والی ٹریفک کو شاہ فیصل کالونی پل سے شاہ فیصل کالونی کی طرف بھیجا جا رہا ہے اور شہر سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں 80 روز سے راستوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ ابتر صورتحال کے خلاف پاراچنار میں شہریوں کا شدید سرد موسم میں پریس کلب کے باہر دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری رہا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد  گرفتار

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    پاکستان کوسٹ گارڈزنے اہم کارروائی کرتے ہوئے 151غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ 2ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔اس میں کہا گیا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    سال 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 808 ارب 14 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی وصولیاں 808 ارب روپے سے زائد رہیں، اکتوبر سے دسمبر کا ڈیٹا آنا باقی ہے، جس سے سال کے اختتام تک بوجھ مزید بڑھ جائے گا.ذرائع کے مطابق جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 246 ارب 82 کروڑ روپے تھی، اپریل سے جون کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی، جب کہ جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 261 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر بھی 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آمدنی وفاقی حکومت کے پاس رہتی ہے، جب کہ ایف بی آر کی آمدنی این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو منتقل ہوتی ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت
    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1400 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 274000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 234911روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ بین الاقوا می بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2628ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

    9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

    9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

  • میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام کے عوض معاوضہ دیا،وارث بیگ

    میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام کے عوض معاوضہ دیا،وارث بیگ

    کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھ سے معافی مانگ چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران وارث بیگ نے بتایا کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں نادیہ خان نے مجھے اور مہیش بھٹ کو ایک ساتھ لائیو کال پر شامل کیا تھا جس دوران مہیش بھٹ نے ہٹ فلم ‘مرڈر’ میں میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھے سوری کیا تھا، اس کال پر مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا گانا آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں‘۔

    کراچی بار کونسل نے26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    وارث بیگ کے مطابق فلم ساز نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت اس کی اصلیت سے لاعلم تھے گلوکار کے مطابق زیادہ تر بالی ووڈ پروڈکشنز نے ان کے کئی گانوں کو گزشتہ برسوں میں کاپی کیا ہے،”اگر کوئی میرے گانوں کی کاپی کرتا ہے تو میں برا نہیں مانتا،” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران فنکاروں کے کام کی حفاظت کے لیے کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا،”اب یوٹیوب ان لوگوں کو اسٹرائیک بھیجتا ہے جو نقل کرتے ہیں، لیکن اس وقت ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ کار نہیں تھا۔”

    مستقبل میں بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، رپورٹ

    گلوکار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ میں نے بھارت جاکر ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا کے ساتھ 2 ویڈیوز بنائیں، ہمارے یہاں سے لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھا کیونکہ بھارت کاویزا بہت مشکل سے ملتا تھا –

    دنیا میں موجود 1445 سال پرانی کمپنی جس نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں

    وارث بیگ نے کہا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ پاکستان میں اتنا نام کمانے کے بعد مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں بھارت جاکر ان سے کام اور معاوضہ مانگوں، بھارت میں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے، وہ لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔

  • کراچی بار کونسل نے26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    کراچی بار کونسل نے26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    کراچی: کراچی بار کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

    باغی ٹی وی : کراچی بار کونسل نے سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں چاروں صوبوں وفاقی، الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    کراچی بار کونسل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، اس کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے26 ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

    مستقبل میں بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، رپورٹ

    قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہو گئی ہیں، ترمیم سے عدلیہ کی آزادی بھی ختم ہو گئی جبکہ بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم متاثر ہوئی ہے۔

    عمران خان حکومت کی تعریف کرنے پر مجبور

    درخواست میں کہا گیا کہ چھبیسویں ترمیم آئین کی بنیادی خصوصیات بدلنے، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کی کوشش ہے، ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ چھبیسویں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، اس کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو بھی غیر آئینی قرار دیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ترمیم غیر قانونی اور غلط طریقے سے منظور کی گئی، چھبیسویں آ?ینی ترمیم کے ذریعے ہونے والے تمام فیصلوں، نوٹیفکیشنز اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے، چھبیسویں ترمیم کے حق میں ووٹوں کے حصول کے طریقہ کار کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور ترمیم پاس کروانے کیلئے جبری اقدامات اورغیرقانونی طریقوں کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

    دنیا میں موجود 1445 سال پرانی کمپنی جس نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں

    درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ترمیمی ایکٹ 2024 اور سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) ترمیمی ایکٹ 2024 غیر آئینی قرار دیا جائے۔

  • فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوشگوار  موڈ میں تصاویر وائرل

    فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر وائرل

    کراچی: اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں نئی تصا ویر نے علیحدگی کی افواہوں کا گلا گھونٹ دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں اور سوشل میڈیا پر پوسٹس زیرِ گردش رہیں،بعد ازاں اداکار فیروز خان اور ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے ان افواہوں کی تردید بھی کی تھی بعد ازاں اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

    ان تصاویر میں جوڑے کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ ایک دوسرے کے ساتھ مثبت اور مضبوط رشتے سے جڑے ہیں،تصاویر پر فیروز خان کے مداح کمنٹس میں جوڑی کے لیے دعائیں جبکہ اداکار کے ناقدین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

    کتنا حق مہر دیا گیا؟جویریہ سعود نے 19 ویں سالگرہ پر یادگارویڈیو جاری کردی

    واضح رہے کہ پہلی اہلیہ علیزے رضا المعروف علیزے سلطان سے طلاق کے بعد رواں سال جون میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

    کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں

    ابتداً شادی کے چند ہفتوں کے بعد ہی اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر انسٹاگرام سے آرکائیو کر دی تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بعدازاں انہوں نے آرکائیو کی ہوئی ایک ، دو تصاویر واپس ری اسٹور کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار دیا اور صارفین کا منہ بند کروا دیا تھا،تاہم ایک بار پھر ان کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا جب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کو ان فالو کر دیا-

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

  • کتنا حق مہر دیا گیا؟جویریہ سعود نے 19 ویں سالگرہ پر  یادگارویڈیو جاری کردی

    کتنا حق مہر دیا گیا؟جویریہ سعود نے 19 ویں سالگرہ پر یادگارویڈیو جاری کردی

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ پر نکاح کے خوبصورت اور دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور نکاح کی ویڈیو شیئر کی ہے، ادا کارہ نے اپنے شوہر، اداکار و پروڈیسر سعود کے ساتھ کروایا گیا شادی کا روایتی فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے،جویریہ سعود نے پوسٹ میں نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’یادگار لمحہ‘۔

    کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں

    جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق ان کا حق مہر 51 ہزار مقرر کیا گیا تھا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جویریہ سعود کے ’ہاں‘ کہنے کے بعد قاضی صاحب نے اداکار سعود سے دلچسپ انداز میں بار بار ’ہاں‘ کہلوایا تھا۔

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ اداکارہ جویریہ جلیل کی شادی معروف اداکار سعود سے ہوئی دونوں کا اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے ان کی ایک بیٹی جنت 2007ء میں پیدا ہوئی اور ایک بیٹا ابراہیم 5 اگست، 2011ء کو پیدا ہوا جویریہ نے” یہ زندگی ہے” اور "یہ کیسی محبت ہے” جیسے ڈراموں سے شہرت پائی۔

    سال 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد اضافہ

  • ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے،  شرجیل انعام میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، جس میں بس ڈیپوز اور ٹرمینلز کی تعمیراتی پیشرفت، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں درپیش چیلنجز اور دیگر اہم معاملات شامل تھے۔ سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی اور تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے منصوبے کے تعمیراتی عمل میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تکنیکی سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے اور منصوبے کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے اپنی تجاویز دی۔

    اجلاس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو جدید، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ "چیلنجز سے نمٹنے اور پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کو پورا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔” شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ یوٹیلیٹیز کی منتقلی اور تعمیرات میں تیزی لائی جا سکے۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے وسیع تر ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد ہے اور یہ 26 کلومیٹر پر محیط ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے اور روزانہ ہزاروں مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اس منصوبے کو کراچی کے شہریوں کے لیے "گیم چینجر” قرار دیا اور کہا کہ یہ شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو نہ صرف جدید بنائے گا بلکہ ماحول دوست اور موثر بھی بنائے گا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لیے جدید، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اور اس کی کامیاب تکمیل کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ حکومت سندھ اس منصوبے کو بروقت اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو ایک بہتر اور جدید ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جا سکے۔

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں پی ٹی آئی کے لیڈر کا ہاتھ ہے،شرجیل میمن

    کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش