Baaghi TV

Category: کراچی

  • مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

    مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

    سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی .

    باغی ٹی وہ کے مطابق اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سندھ میں فوتگی کوٹے پر مزید بھرتیاں نہیں ہوں گی۔ یاد رہے کہ رواں سال پنجاب حکومت بھی یہی فیصلہ کر چکی ہے جس کے تحت دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی، اس حوالے سے حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سندھ کابینہ کی جانب سے اس فیصلے سے قبل صوبے بھر میں انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں یا شریک حیات کو ملازمت دی جاتی تھی۔سپریم کورٹ نے اکتوبر کے مہینے میں جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کی اپیل منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکیجز اور کوٹے کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم افغان نے کیس کا 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا 2021 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سے پنجاب و خیبر پختونخواہ گورنرز کی ملاقات

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  • وزیر اعلیٰ سندھ سے پنجاب و  خیبر پختونخواہ گورنرز کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ سے پنجاب و خیبر پختونخواہ گورنرز کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزراء،شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، سعید غنی اورجام اکرام اللہ دھاریجو بھی شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خوش آمدید کہا۔ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی پر بات چیت کی گئی اور دونوں صوبوں کی عوام تک چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پیغام پہچانے پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ اور دونوں گورنرز نے ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    نئے دریافت علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  • نئے دریافت علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

    نئے دریافت علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے نئے دریافت شدہ علاقے سے تیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط مطلع کیا گیا ہے کہ حیدرآباد میں کنر ویل تھری سے حاصل ہونے والے گیس کی یومیہ مقدار 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔اس کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہوگیا ہے۔کنوئیں سے ایل پی جی کے 3.8میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور کنر مائننگ سے حاصل ہونے والے گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کردیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ مائننگ سے ہلکے تیل کے ذخائر یومیہ 30 بیرل کی مقدار میں حاصل ہوئے ہیں۔

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل کے اضافی اخراجات پی سی بی نے مانگ لئے

    دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،عظمٰی بخاری

    بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری

  • ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد میجر جنرل محمد شمریز خان کو ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا ۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجرجنرل محمد شمریز خان کو وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ جے ایس آئی 4/8 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا اور تاحکم ثانی جاری رہے گا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل محمد شمریز کی تقرری بمطابق مروجہ قواعد وضوابط سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی،میجر جنرل محمد شمریز نے گزشتہ ماہ 8 نومبر کو ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھالا ہے۔

    دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،عظمٰی بخاری

  • بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری

    بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روایتی اور اسلامی بینکوں کو مارکیٹ آپریشن کے لیے فراہم کی گئی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطاقب اسٹیٹ بینک کی جانب سے روایتی اور اسلامی بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے 7 اور 28 روزہ مارکیٹ آپریشن میں فراہم کیے گئے ہیں۔روایتی بینکوں کو 7 روزہ مارکیٹ آپریشن میں 2956 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں،یہ فنڈنگ 13.05 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔روایتی بینکوں کو 28 روزہ مارکیٹ آپریشن میں 7707 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، انہیں یہ فنڈنگ 13.04 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 410 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، انہیں یہ فنڈنگ 13.09 فیصد سالانہ شرحِ منافع پر کی گئی ہے۔اسلامی بینکوں کو 28 روزہ مارکیٹ آپریشن میں 106 ارب روپے کی فنڈنگ 13.09 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔

    سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی

    اسلام آباد،بلوچستان کے اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

  • سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی

    ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 1715 روپے کمی سے 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے میں فروخت ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آ گئی تھی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 229 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر آگیا تھا۔18 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونا 852 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    اسلام آباد،بلوچستان کے اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    ڈیرہ غازی خان:پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت، عوام اور میڈیا متحد ہیں: عظمیٰ کاردار

    کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

  • پاکستان میں 87 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے کی جا رہی

    پاکستان میں 87 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے کی جا رہی

    مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران خوردہ ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کا حصہ 87 فیصد ہو گیا، جو اس نظام پر عوام کے بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2024 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگی کی قبولیت، انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور نقد سے بتدریج منتقلی میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خُوردہ ادائیگیاں حجم کے لحاظ سے 8 فیصد اضافے سے ایک ارب 951 کروڑ ہوگئیں جن کی مالیت 1360 کھرب روپے رہی۔اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے نظام ادائیگی کا جائزہ جاری کردیا، جس کے مطابق کیش لیس اور ڈیجیٹل لحاظ سے شمولیتی معیشت کی جانب پاکستان کے سفر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق سہ ماہی میں ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کے حجم اور مالیت دونوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا، حجم ایک ارب 69 کروڑ ہوگیا اور مالیت 360 کھرب روپے تک جا پہنچی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خُوردہ ادائیگیوں کا 87 فیصد اب ڈیجیٹل ذرائع سے کیا جا رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ڈجیٹل ادائیگیوں پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے، مزید بتایا گیا ہے کہ موبائل بینکاری ایپس کے صارفین کی مجموعی تعداد 4 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 65 لاکھ تک جا پہنچی۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل بینکاری ایپس سے ایک ارب 30 کروڑ 10 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں، جن کی مالیت 190 کھرب روپے رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل بینکاری ایپس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنز میں حجم کے لحاظ سے 11 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ای کامرس پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی جُز کے طور پر ابھر رہی ہے اور آن لائن ادائیگیاں 29 فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ہونے والی 11 کروڑ 80 لاکھ آن لائن ای کامرس ادائیگیوں میں سے 91 فیصد ڈیجیٹل ذرائع سے کی گئیں۔مرکزی بینک کے مطابق پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی، جن کے ذریعے 429 ارب روپے کی 8 کروڑ 30 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے ٹی ایم کا نیٹ ورک 19,170 یونٹس تک پہنچ گیا، جس سے 39 کھرب روپے مالیت کی 24 کروڑ 30 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق برانچ لیس بینکاری ایجنٹس خصوصاً دیہی اور دور دراز علاقوں میں مالی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایجنٹوں نے بلوں کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپس کی مد میں 2 کروڑ 80 لاکھ ٹرانزیکشنز اور رقوم ڈپازٹس اور نکلوانے کی 7 کروڑ 50 لاکھ ٹرانزیکشنز کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہ ماہی کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے والے ریٹیل تاجروں کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا، ’راست ’فوری ادائیگی کے نظام کے ذریعے 47 کھرب روپے مالیت کی 19 کروڑ 70 لاکھ ٹرانزیکشنز انجام دی گئیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ادائیگی کا نظام بینکوں، فنانشل ٹیکنالوجی اداروں ، پے منٹ سروس پروائیڈرز اور ضابطہ کاروں کی مشترکہ کوششوں سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

    طلاق کیوں ضروری ہے ؟ تحریر:معظمہ تنویر

    کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

  • کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

    کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

    جماعت اسلامی کراچی نے کل پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے کہا ہے کہ نصف کراچی آج بھی پانی سے محروم ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کا 50فیصد شہر کو پانی کی قلت کا اعتراف اپنی نا اہلی اور پیپلز پارٹی کی 16سالہ بدترین حکمرانی کا اعتراف ہے ، وزیر اعلیٰ ، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی بدترین کارکردگی و نا اہلی اور شہر میں پانی کے بحران کے خلاف (آج)ہفتہ کو شہر بھر میں 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز میں من پسند اور غیر متعلقہ ایڈمنسٹریٹر ون کو بٹھا کر رشوت و کرپشن کا بازار گرم اور زمینوں پر قابض مافیا کی سرپرستی کی جا رہی ہے اس عمل میں لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ، اسسٹنٹ کمشنر اسکیم 33و 45، اینٹی انکروچمنٹ سیل ، رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائیٹز ملوث ہیں ، سندھ میں زمینوں پر قبضے کا سسٹم اب بلوچستان تک پہنچ گیا ہے ، یہ صورتحال سندھ میں کرپشن کے سسٹم کو اسلام آباد تک پہنچانے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ،کوآپریٹیو سوسائٹیز کی اراضی اور کراچی کی زمینوں پر قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ شہر میں سوسائٹیز پر قبضے اور جعلی فائلیں ،جعلی ممبران،جعلی الیکشن کے ذریعے جن لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگاکران سوسائٹیز میں اپنے گھر خریدے ان کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی جارہی ہے ، ایڈمنسٹریٹر سوسائیٹیز میںالیکشن کرانے کے علاوہ سارے کام کررہے ہیں، پی آئی ڈی سوسائٹی میں جعلی ممبران کو داخل کر کے حقیقی ممبران کاسوسائٹی میں داخلہ بندکردیا گیا ہے ، الاٹیز کے احتجاج کے باوجود جعلی الیکشن کروا کے جعلی مینجمنٹ بٹھادی گئی ،کورٹ آرڈر کے مطابق ناظر کی نگرانی میںالیکشن کروائے جا نے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ، گلشن محمود الحق سوسائٹی میں سیکٹر 48 اے ،26اے،26بی میں زمینوں پر قبضہ مافیا کے مسلح غنڈوں کو لاکر بٹھادیا گیا ہے اور خوف و ہراس پیدا کر دیا گیا ہے ۔

    طلاق کیوں ضروری ہے ؟ تحریر:معظمہ تنویر

    خواجہ آصف کو وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹایا جائے،مرکزی مسلم لیگ

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

  • کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    کراچی:شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق، آج کورنگی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ اس دوران پولیو ورکرز ایک فیملی کے پاس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پہنچے۔ تاہم، فیملی نے بچوں کو پولیو کے قطرے دینے سے انکار کیا اور اس کے بعد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملہ آور افراد نے پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا اور ان سے موبائل فونز چھین لیے۔پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھا ڑ دیئے گئے،پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر نفری بھیج دی گئی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ کرنے والے چھ افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران اور سفیان کے ناموں سے کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، لیکن بعض مقامات پر اس مہم کے خلاف مزاحمت اور تشویشناک واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔دوروز قبل بھی کراچی میں خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے،ناظم آباد نمبر 3 میں خواتین نے پولیو ٹیم سے عدم تعاون پر زیرحراست شخص کی رہائی کیلئے خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنالیا۔پولیس کی بھاری نفری نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بازیاب کروالیا، سربراہ گرفتارکر لیا گیا،

    شہرِ کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس سمیت ایڈشنل یونٹس کے 1000 سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی خود کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

    ڈور ٹو ڈور پولیو مہم، وزیراعلیٰ سندھ نے دروازے کھٹکھٹا دیئے

    آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

  • کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں خلل کے باعث نہ صرف عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ صنعتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور صوبہ اس صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت نے عوام میں بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کاروباری حلقوں کا اعتماد کم ہو رہا ہے اور صنعتی پیداوار میں کمی آ رہی ہے جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سردیوں کے مہینوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں میں گیس کی فراہمی میں مزید خلل پڑا تو اس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں معاشی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ وفاقی حکومت فوری طور پر گیس کی قلت کے مسئلے کو حل کرے تاکہ عوام اور صنعتی شعبے کو اس بحران سے نجات مل سکے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں گیس کی کمی کے اثرات پورے ملک کی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ اگر گیس کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو صنعتی یونٹس کی پیداوار میں مزید کمی آ سکتی ہے جس سے روزگار کے مواقع میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ سندھ کے عوام اور کاروباری حلقے اس وقت بے چین ہیں اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ گیس کی فراہمی میں رکاوٹوں کا خاتمہ ہو سکے اور عام آدمی کو سکون کی زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک ہے ،شرجیل میمن