Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں ویڈیو بنوانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں خاتون کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ مقدمہ ناصرچوکی انچارج کی مدعیت میں درج کیاگیا، مقدمے میں پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ویڈیومیں خاتون سگریٹ نوشی کررہی ہے اور پولیس افسر وردی میں بیٹھا ہوا ہے، ویڈیو کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت دی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے اے ایس آئی صفدر کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔خیال رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہلکاروں و افسران پر پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود اہلکاروں و افسران کی تھانے کے اندر بنائی ویڈیوز وائرل ہیں۔

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    آصف زرداری کا چینی صدر کو شکریہ، مناسب تاریخ پر دورے کا وعدہ

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا

  • ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستانی معاملات سے متعلق جو شوشا چھوڑا گیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارا اپنا قانون ہے اور امریکا کا اپنا قانون ہے۔ اپوزیشن کبھی بھی فرینڈلی نہیں ہوتی، اگر اپوزیشن کو ہاؤس میں موقع نہیں ملے گا تو باہر بولیں گے، بہتر ہے اپوزیشن ہاؤس میں اپنی بھڑاس نکال لے۔اپنے کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 سال ہوگئے ہیں اسی طرح کیس چل رہا ہے، عدالت جب بلاتی ہے حاضر ہوتے ہیں۔سابق اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، اگر مقدمات مقررہ مدت میں نمٹائے نہیں جاتے تو انہیں ختم کر دینا چاہیے، تاریخ پر تاریخ کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ عدالتوں میں آتے رہیں، 30 سال سے میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بریت اور ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ نیب ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے پاس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں۔ احتساب عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    گوجرہ: شالیمار ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق

    موبائل شاپ دکاندار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، بلیک میل بھی کیا

    شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

  • شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

    شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انسداد منشیات کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کیلئے مختلف شہروں میں اماراتی حکومت کی جانب سے مفت طبی کیمپس بھی لگانے جا رہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، شرجیل میمن نے متحدہ عرب امارات کا قومی دن جوش و جذبے سے منانے کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار کو مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، معاشی و سماجی ترقی اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سندھ کے باہمی برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں، عرب امارات ہمارا دیرنیہ برادر ملک ہے۔ پاکستان خاص طور پر سندھ کی ترقی کے لئے عرب امارات کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں، عرب امارات کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں اماراتی سرمایہ کاری نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت سندھ اماراتی حکومت کے ساتھ شراکت داری بڑھانے اور امن و خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

  • سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

    سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کو بطور ادارہ بحال کرنے کے لیے روس سے مدد مانگ لی ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ روسی قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے، روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔اس موقع پر روس کے سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیے روسی سفارتخانہ مدد کرے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔ اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہے جس کو ہم چلانا چاہتے ہیں، اسٹیل مل کے ملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا، ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران روسی الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے روسی کمپنیوں کے ساتھ سفارتی چینل کے ذریعے بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ روسی حکومت، سندھ میں ثقافتی سینٹر قائم کر کے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

  • کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا،حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیرملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔بلوچستان کے دیگر مقامات سے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا، کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔خودکش دھماکے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عرب اسلامک سربراہ اجلاس،وزیراعظم کی شرکت،فلسطینیوں سے یکجہتی

  • شرجیل میمن کے اثاثوں کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نیب پر برہم

    شرجیل میمن کے اثاثوں کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نیب پر برہم

    احتساب عدالت کراچی میں شرجیل میمن و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،

    عدالتی حکم کے باوجود نیب تفتیشی افسر رپورٹ پیش نہ کر سکے،عدالت نےنیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے عدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے،نیب کے تاخیر ی حربے اور چالاکی سمجھتے ہیں،آپ کو 3دن کا وقت دیا تھا، کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی،اگرآج بھی رپورٹ جمع نہ کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے،ہمیں پتہ ہے عدالت کے باہر آپ نیب والے کمنٹس دیتے ہیں،مجھے پتہ ہے یہ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں،آج ہر صورت اثاثوں کا تخمینہ لگا کر 3بجے تک رپورٹ دیں،آج اگر عدالت 8بجے تک کھلتی ہے تو کھلی رہے گی،

    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہمیں مزید مہلت دی جائے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، آپ نے اعتبار کھو دیا، اپنے سٹاف کو بھی بارہا کہا کہ آپ کو یاد دلائیں، عدالت نے نیب کواثاثوں کے تخمینہ لگانے کا حکم دے دیااور سماعت 3بجے تک ملتوی کردی۔

    بعد ازاں پراسیکیوٹر نیب نے شرجیل میمن کے اثاثوں کے تخمینے پر رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروائی،عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد نیب حکام نے رپورٹ جمع کروائی

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • پاکستان بھر میں وی پی این تک رسائی میں مشکلات

    پاکستان بھر میں وی پی این تک رسائی میں مشکلات

    پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ وی پی این تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن لھلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی، جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔آج پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھا کہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جارہا ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جارہا ہے۔انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صارفین نے وی پی این سروسز ’وی پی این انلمیٹڈ‘ اور ’ٹنل بیئر‘ پر سروس میں تعطل کی شکایت کی، سائٹ پر درج کی گئی تمام شکایات کا تعلق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے میں مشکلات کے حوالے سے تھاکچھ ایکس صارفین نے پاکستان میں اب بھی فعال وی پی این سروسز کی فہرستیں پوسٹ کرنا شروع کی ہیں۔

    وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

  • پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کو اغوا ہونے سے بچالیا

    پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کو اغوا ہونے سے بچالیا

    کشمور پولیس کی کامیاب اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمور پولیس نے پنجاب کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کشمور پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بکھر پنجاب کے رہائشی کو اغواء ہونے سے بروقت بچا لیا۔ کشمور پولیس کو ٹیکنیکل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک آدمی کو اغواء کرنے کے لیئے کچے کی طرف بلایا گیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر تھانہ کشمور کی حدود میں ناکہ بندی کر کے اغواء ہونے سے ایک آدمی کو بچالیا۔اغوا سے بچ جانے والے آدمی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔1.*محمد مسعود اقبال خان ولد گل نواز خان*رہائشی بھکر پنجاب ،اغوا سے بچ جانے والے آدمی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیا۔کشمور پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فیک کالز اور جھانسے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔ اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے داموں گاڑی، مال مویشی یا دیگر لالچ میں پھنسانے کی کوئی کوشش کی جائے تو فوری طور پر مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔

    میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے اعلی سطحی اجلاس

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

  • میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے  اعلی سطحی اجلاس

    میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے اعلی سطحی اجلاس

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق محکمہ ریکریشن کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی آبڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن عمران راجپوت سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے، بچوں کے لیے آڈیو ویڈیو لائبریری قائم کی جائے، پیٹ شو منعقد کئے جائیں اور چڑیا گھر کے چاروں داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، تاکہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بدھ کا روز خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے اور کراچی میں یہ واحد تفریحی جگہ ہے جہاں ایک پورا دن صرف خواتین کے لیے ہے وہ آزادی کے ساتھ پورا دن کراچی چڑیا گھر میں آ کر تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طالبات کو دعوت دی جائے کہ وہ خواتین کے لیے مختص دن میں کراچی چڑیاگھر آئیں اور جانوروں اور پرندوں کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی افزائش نسل بڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں جبکہ میگا پروجیکٹس کے تحت جو ترقیاتی کام باقی ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر ہمارا تاریخی اثاثہ ہے اس کی حفاظت کرنا اور اسے بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کراچی چڑیا گھر میں زیپ لائن اور دیگر مزید تفریحی سہولتیں مہیا کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے اور ان ٹھیکیداروں کوپابند کیا جائے کہ جن کے پاس کینٹین اور شاپس کے ٹھیکے ہیں وہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری کھانے پینے کی اشیا فراہم کریں، میئر کراچی نے جانوروں کو دی جانے والی خوارک کے حوالے سے بھی افسران سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیاگھر میں 900 کے قریب جانورں اور پرندوں کو صحت مند اور تازہ خوراک مہیا کریں ، انہوں نے کہا کہ وہ اسی ہفتے لانڈھی،کورنگی زو کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیں گے، میئر کراچی نے سفاری پارک سے متعلق بھی تفصیلات معلوم کیں اور سفاری پارک کو بہتر کرنے کی ہدایت جاری کیں، انہو ں نے کہا کہ سفاری پارک میں موجود جانوروں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے، سفاری پارک میں جو ٹھیکیدار سہولیات فراہم نہیں کررہے انہیں فوری طور پر بلیک لسٹ کردیا جائے، میئر کراچی کو بتایا گیا کہ ڈائنو سفاری کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اب اسے کے ایم سی خود چلا رہی ہے، اسی طرح جمبو جمپنگ، کینٹین، ہارس رائڈنگ اور پارکنگ کے کنٹریکٹس بھی ختم ہوگئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے اس لئے افسران سفاری پارک کو ایک معیاری اور سہولتوں سے آراستہ پارک بنانے کی تجاویز دیں، انہوں افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کے لیے تفریحی سہولیات بنیادی سہولیات کی طرح ہیں، کراچی کا شمار زیادہ آبادی والے شہروں میں ہوتا ہے اس لئے یہاں زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں مہیا کرنا ضروری ہے۔

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کچھ دن قبل، شہری سے تھانہ شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی, ملزمان نے موبائل فون اور 20 ہزار روپے کیش اور اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون کا لاک کھلوا کر بینک ایپلیکیشن سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کر کے فرار ہو گئے تھے۔شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر شاہ لطیف پولیس کو دی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اور ملزمان سے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم اور ذیشان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موبائل فوز برآمد ہوئے۔شہری کی جانب سے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی گئی۔گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کا گروہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے وارداتیں کرتا ہے اور موبائل فون کا لاک کھلوا کرشہریوں سے ان کےموبائل فونز سے آنلائن ٹرانزیکشن بھی کرتے ہیں۔گرفتار ملزمان شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی