Baaghi TV

Category: کراچی

  • حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    آبادحیدرآباد میں شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 6 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 2 اہلکار جیل میں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت کی وائرل ویڈیوپر حکام نے نوٹس لیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ون فائیو نے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ون فائیو ہیڈکوارٹر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    ترکیہ اور امریکہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    کراچی میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہوئے دہشتگردی کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے دہشتگردی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائی میں ایک خاتون سہولت کار بھی شکنجے میں آئی ہے۔ پولیس کیمطابق خاتون اس سے قبل بھی دہشتگردی میں سہولت کاری کرچکی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، ائیرپورٹ سگنل کے قریب دہشتگردی کی سہولت کاری میں بینک کا عملہ بھی ملوث نکلا ہے، دہشت گردی کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھر لی گئی ہے، حملے سے قبل ویڈیو بنانے والا سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے کو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہوئی گاڑی خریدنے کیلئے بینک عملے نے رقم کراچی ٹرانسفر کی،71 لاکھ روپے کی رقم تربت سے کراچی بینک ٹرانسفر ہوئی، بینک عملے نے رقم منتقل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے رشوت لی۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ترکیہ اور امریکہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    جناح انٹریشنل ائرپورٹ پر اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کی، جس میں عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔دبئی کی پرواز کے ایک مسافر محمد احمد الیاس کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ، جس پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں سے 17 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیر ملکی کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال شامل تھے ۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    مریں گے،ماریں گے،عمران کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے،علی امین گنڈاپور

  • سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جا رہی ہیں،آئی جی سندھ

    سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جا رہی ہیں،آئی جی سندھ

    کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: آئی جی سندھ نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے، بغیر کسی وجہ کے کسی کو ہٹایا جانا نامناسب ہے جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا انہیں واپس لگایا گیا ہے، کوشش ہے کہ قانون پر عمل درآمد کرائیں، میری سندھ پولیس کے افسران سے میٹنگ ہوئی تھی، جتنی سزا پولیس میں ہے کسی اور محکمے میں نہیں ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ میں مزید 50 پولیس اسٹیشنز کی تو سیع ہوگی، سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ مینجمنٹ کے لیے 3000 اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ مینجمنٹ یو نٹ کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائےگی۔

    ٹرمپ کے غیر قانونی احکامات پر کس طرح ردعمل دینا ہے،پینٹاگون حکام نے سر جوڑ …

    وزیراعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں، احسن اقبال

    آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

  • 1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

    1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

    کراچی: سچل پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر کے میاں اور بیوی سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،جبکہ جناح انٹریشنل ائرپورٹ پر اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت میر ہزار ، اس کی بیوی کزبانو اور سفر کے نام سے کی گئی ہے،ان کے قبضے سے 1140 گرام آئس اور 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مین روڈ گوالیار سوسائٹی سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے ۔

    دوسری جانب جناح انٹریشنل ائیرپورٹ پر اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کی، جس میں عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ترجمان کے مطابق دبئی کی پرواز کے ایک مسافر محمد احمد الیاس کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ، جس پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں سے 17 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، غیر ملکی کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال شامل تھے ، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • بجلی  پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،نعیم الرحمان

    بجلی پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،نعیم الرحمان

    لاہور:جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے سردیوں کیلئے اعلان کردہ بجلی کے پیکج کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

    باغی ٹی وی: حکومت کی جانب سے اعلان پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائےسردیوں (ونٹر) کا پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی / نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے ، تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا،پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں۔

    پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی، گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہوگی، صعنتوں کے لیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہے، پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔

    پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکیج کےتحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی،کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔

  • پیپلز پارٹی کے منصوبے دوسرے صوبوں کے لئے ماڈل ہیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے منصوبے دوسرے صوبوں کے لئے ماڈل ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ سیلاب میں بے گھر ہونے اور اپنا سب کچھ کھونے والے افراد کا درد سمجھتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کا ویژن محض گھروں کو تعمیر نہیں، عوامی خدمت، اور سیلاب متاثرین کے امید و وقار کی بحالی ہے،حکومت سندھ 21 لاکھ خاندانوں کے لئے نئے گھروں کی تعمیر ہی نہیں ان کی زندگیوں کی بھی تعمیر نو کر رہی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو اپنا وقار لوٹانے کے لئے سرگرم ہے،ہاؤسنگ پروجیکٹ اس بات کی گواہی ہے کہ حکومت سندھ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور مجموعی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے، پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی عوامی خدمت کیسی ہوتی ہے، بی آئی ایس پی سے لے کر ہاؤسنگ پروجیکٹ تک پیپلز پارٹی نے جو بھی پروجیکٹس لانچ کئے وہ دوسرے صوبوں کے لئے ماڈل ہیں،

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونا دو روز تک سستا ہونے کے بعد مہنگا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کے ساتھ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم ہو گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیاکاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 275 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 92796 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ سطح کو عبور کرکے 93140 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

  • الیکشن کمیشن کا امیر جماعت اسلامی پر جرمانہ

    الیکشن کمیشن کا امیر جماعت اسلامی پر جرمانہ

    الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا، جس کے بعد ڈی ایم او نے اس کا جائزہ لیا اور انہیں 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یوسی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا تھا کہ حافظ نعیم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس "بنو قابل” پروگرام میں شرکت پر آیا تھا،ہم نے نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں بتایا کہ یہ پروگرام غیر سیاسی تھا اور پورے پاکستان میں منعقد ہو رہا تھا، ہم نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کا انتخابی عمل اور انتخابات سے کوئی تعلق نہیں تھا،ایڈووکیٹ سیف الدین نے اس بات پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس جاری کیا۔

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

    ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

    کراچی:پاکستان میں ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے کی پاداش میں ایک خاتون کو شوہر نے طلاق دے دی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں 30 سالہ ثمینہ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن ڈرامہ ‘ کبھی میں کبھی تم ’ دیکھ رہی تھی کہ ان کا شوہر گھر آگیا اور اس نے آگ بگولہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا اور کہا کہ تم ہر وقت ڈرامے دیکھتی رہتی ہو اور کوئی کام نہیں ہے اور پھر اسے طلاق دیدی۔

    خاتون نے کہا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں ہے اور اس بنا پر وہ ڈرامے دیکھ پر اپنا وقت گزارا کرتی تھی،اسے ڈرامہ ‘ کبھی میں کبھی تم ’ بہت پسند تھا، اس کے والدین نہیں ہیں، اولاد بھی نہیں ہے تو ڈرامہ دیکھ کر وقت گزارتی تھی لیکن شوہر نہ جانے کیوں اس چھوٹی سے بات پر ناخوش تھا،طلاق دینے سے قبل شوہر نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا-

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتی ہے، بس ایسا شوہر چاہئے جو اس کو عزت دے چاہے اس کی عمر زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کا میگاہٹ ڈرامہ سیریل”کبھی میں کبھی تم“ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گیا ڈرامے کی آخری قسط کا پریمیئر ہوا اور اسے پاکستان بھر کے سینما گھر میں دکھا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے لطف اندوز ہوئی، اس کے علاوہ آخر قسط سینما میں دیکھنے کے لیے شوبز کی نامور شخصیات بھی آئی تھی،’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں یہ اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا-

    اس ڈرامے کی مرکزی کہانی میں ایک ایسے لاپروا لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو شادی کے بعد ایک ذمہ دار اور اپنی فیملی کیلئے بڑی سپورٹ بن گیا ڈرامے میں میاں بیوی کوایک دوسرے کا بڑ اسہارا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور یہی چیز کسی بھی رشتے کو مضبوط بناتی ہے-