Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

    ‎کراچی میں رنگ برنگی اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے ایسے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ اب سڑکوں پر نظر آنے والی کسی بھی غیر قانونی یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
    ‎ٹریفک پولیس کے مطابق فینسی اور غیر معیاری نمبر پلیٹس سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں کیونکہ جرائم پیشہ افراد اکثر وارداتوں کے دوران انہی پلیٹس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی شناخت چھپا سکیں۔
    ‎ریکارڈ کے مطابق لاکھوں چالان کیے جانے کے باوجود شہری اس قانون کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے بعد اب سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ اب صرف جرمانے تک محدود نہیں رہا جائے گا بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں موقع پر ہی ضبط کر لی جائیں گی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
    ‎ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری فوری طور پر اپنی گاڑیوں سے فینسی یا تبدیل شدہ نمبر پلیٹس ہٹا دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

    دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔

    آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 549 روپے مقرر ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 110 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4455 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

    اسی طرح پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ بھی 340 روپے کم ہو گئے ہیں جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 7484 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

  • کراچی: 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

    کراچی: 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے بینکر ہےکارروائی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی،ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک کسٹمر کے چیک کا دھوکہ دہی سے غلط استعمال کیا۔

    مذکورہ چیک دراصل ٹرم ڈپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے حصول کے لیے جاری کیا گیا تھا تاہم ملزم نے اسے اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا، ملزم نے بعد ازاں اسی پے آرڈر کے ذریعے 20 ملین روپے کی رقم فراڈ سے نکلوائی جس کے نتیجے میں کسٹمر کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    ایف آئی اے ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • 
کراچی میں عید کے دنوں میں ٹریفک حادثات تباہ کن، 16 ہلاکتیں

    
کراچی میں عید کے دنوں میں ٹریفک حادثات تباہ کن، 16 ہلاکتیں

    
کراچی میں عید کے تین دن ٹریفک حادثات کے باعث انتہائی افسوسناک ثابت ہوئے جہاں مختلف حادثات میں 16 شہری جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا اور عید کے دنوں میں بھی سڑکیں محفوظ نہ رہ سکیں۔ گزشتہ روز ڈیفنس موڑ پر ایک تیز رفتار ٹینکر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ رواں سال اب تک ٹینکرز، ٹرالرز اور ڈمپرز کی زد میں آکر 83 افراد جان سے جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 37 ہلاکتیں ٹرالرز کے باعث ہوئیں جبکہ واٹر ٹینکرز نے 23 افراد کی جان لی۔
    ‎دیگر حادثات میں بسوں کی ٹکر سے 11، مزدا گاڑیوں سے 7 جبکہ ڈمپرز کی زد میں آکر 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
    ‎ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات کی صورتحال انتہائی تشویشناک رہی ہے، اب تک 2 ہزار 500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کئی افراد مستقل معذوری کا شکار ہو گئے ہیں۔
    ‎شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 31 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 152 ڈالر مہنگا ہو کر 4565 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور فی تولہ چاندی 370 روپے بڑھ کر 7 ہزار 824 روپے ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت میں تاریخی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم اب صرف دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی آئی ہے 43 ہزار روپے کمی کے بعد دو روز میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 31 ہزار 500 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

  • ایران امریکا جنگ: پاکستان ثالثی اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،خالد مقبول صدیقی

    ایران امریکا جنگ: پاکستان ثالثی اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات اب پاکستان تک پہنچ چکے ہیں، اور موجودہ صورتحال میں پوری قوم کو متحد اور ذہنی طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ہمارے دروازے تک پہنچ چکی ہے اور اس کے خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس کا مکمل اندازہ ابھی نہیں لگایا جا سکتا،پاک فوج اور حکومت نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایم کیو ایم حکومت کی تمام کاوشوں کے ساتھ کھڑی ہےپاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم اس کے شانہ بشانہ ہے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ذہنی طور پر ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہیں پاکستان ثالثی اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات، حتیٰ کہ لاک ڈاؤن جیسے آپشن پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کی بہتری کے لیے آئینی و انتظامی اصلاحات ضروری ہیں۔

    انہوں نے 28ویں آئینی ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طور پر لایا جائے اور اس کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانے کے اقدامات کیے جا ئیں، ایم کیو ایم نے حکومت کی حمایت کے لیے کوئی مطالبہ نہیں کیاسیاسی جماعتیں عوام کو اختیارات دینے کے لیے تیار ہیں، اور وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ اپنے حصے کا اختیار عوام کو منتقل کیا جائے،ملک میں بلدیاتی نظام کا نفاذ ضروری ہے اور صرف آئین کے آرٹیکل 140-اے پر عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ کراچی سمیت تمام شہروں کو ان کا حق مل سکے۔

  • ملک بھر میں آج سے  بارش متوقع، الرٹ جاری

    ملک بھر میں آج سے بارش متوقع، الرٹ جاری

    آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،ادھر نوشکی شہراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

    اس کے علاوہ کراچی میں آج ، کل ، 28 اور 29 مارچ کو بارش کاامکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، کراچی کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم کل  کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

  • 
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    
کراچی کے شہریوں کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں محکمہ موسمیات نے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات جنوبی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 25 سے 29 مارچ کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔
    ‎ان کے مطابق کراچی سمیت صوبے کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ 25 مارچ کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ 26 مارچ کو کئی مقامات پر تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
    ‎محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ 27 مارچ کو بارش میں وقتی وقفہ متوقع ہے تاہم 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
    ‎حکام نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 163ڈالر کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 413ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 975روپے کے اضافے سے 3لاکھ 97ہزار 858 روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 5ڈالر 7سینٹس کے اضافے سے 69 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے کے اضافے سے 7ہزار 454روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 489روپے کے اضافے سے 6ہزار 390روپے کی سطح پر آگئی۔