Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا،فی تولہ سونا 3900 روپے اضافے کے بعد 4,75,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3,343 روپے اضافے کے بعد 4,08,060 روپے کا ہو گیاہے،اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 374,068 روپے ہوگئی،جبکہ عالمی بازار میں سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4,532 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 70.40 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 524 روپے اور فی 10 گرام چاندی 60 روپے بڑھ کر 6 ہزار 450 روپے کی سطح پر آ گئی۔

  • لیاری کی ازسرِنو تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،مرتضیٰ وہاب

    لیاری کی ازسرِنو تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعلان کے بعد لیاری ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایک نئے جامع ماسٹر پلان کے ذریعے لیاری کی ازسرِنو تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کا مقصد لیاری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، ڈرینج اور واٹر سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں سڑکوں کی بحالی شامل ہے۔ان اقدامات کے ساتھ یہ منصوبہ مرزا آدم خان روڈ جو کہ ان پانچ ارب کے علاؤہ ہے جسے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے ازسرِنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تقریباً ساڑھے چار کلومیٹر طویل یہ سڑک 100 دن میں مکمل کی جائے گی، جو لیاری اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرے گی۔ اسی منصوبے کے ساتھ لیاری کی عوام کا دیرینہ مسئلہ پانی کی فراہمی کو بھی حل کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت K3 لائن جو کہ خصوصاً لیاری کو 10 MGD پانی فراہم کریگی۔ جس سے لیاری کے پانی کی چوری بھی ختم ہوگی اور عوام کی مشکلات میں بھی واضح کمی آئے گی،

  • کراچی  ڈیفنس فیز فائیو: سپر اسٹور میں آ تشزدگی،واٹرہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ

    کراچی ڈیفنس فیز فائیو: سپر اسٹور میں آ تشزدگی،واٹرہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع سپر اسٹور میں آ گ بھڑک اٹھی-

    سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے فوری طور پر واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کر لی،ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق ک سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا، صفورا، لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ واٹر ٹینکرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ فوکل پرسن خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔

  • ام رباب چانڈیو اہلِ خانہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

    ام رباب چانڈیو اہلِ خانہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

    عدالت نے ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تہرے قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا .

    دادو کی متعلقہ عدالت میں والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، وکیل کے مطابق عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں یہ فیصلہ سنایا استغاثہ کی جانب سے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

    یہ کیس طویل عرصے سے زیر سماعت تھا اور اسے سندھ کے اہم مقدمات میں شمار کیا جا رہا تھا فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید قانونی پیش رفت بھی متوقع ہو سکتی ہے 17 جنوری 2018 کو ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو قتل کیا گیا تھا مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکنِ سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان کے خلاف درج ہے۔

  • 
کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    
کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو افسوسناک واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
    پہلا حادثہ کورنگی کے علاقے بلال چورنگی میں پیش آیا جہاں ایک واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ باپ زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
    ‎دوسرا حادثہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں پیش آیا جہاں ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    ‎شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ عید الفطر کے تین دنوں کے دوران بھی مختلف حادثات میں 16 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر 83 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ٹرالرز کی ٹکر سے ہوئیں جبکہ واٹر ٹینکرز بھی شہریوں کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور ہیوی گاڑیوں کی نگرانی کے بغیر ایسے حادثات کو روکنا ممکن نہیں۔

  • 
ایران میں میزائل حملہ، کراچی کا نوجوان جاں بحق

    
ایران میں میزائل حملہ، کراچی کا نوجوان جاں بحق

    
ایران میں ہونے والے ایک میزائل حملے کے نتیجے میں کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان یاسر خان جاں بحق ہو گیا، جس سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
    خاندانی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایران کی اہم بندرگاہ بندر عباس پر پیش آیا جہاں یاسر خان ایک ٹگ بوٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اچانک ہونے والے میزائل حملے کے دوران وہ شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔
    ‎یاسر کے بھائی واجد خان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 23 مارچ کی رات پیش آیا جب وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ حملہ اچانک ہوا جس نے کئی افراد کو متاثر کیا۔
    ‎اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یاسر کی میت کو جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔
    ‎یہ واقعہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی شہری بھی خطے میں جاری کشیدگی سے محفوظ نہیں ہیں اور انہیں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • کراچی میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس سے ایک ممکنہ بڑی واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔
    ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق ملزم نے پتھر کی مدد سے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچا کر اس میں موجود رقم نکالنے کی کوشش کی۔ ملزم کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمروں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع کے ذریعے سامنے آئی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
    پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف بینک انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملزم اکیلا تھا یا کسی منظم گروہ کا حصہ تھا۔
    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی جرائم میں ملوث رہ چکا ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے، جبکہ اس کا تعلق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے بھی رہا ہے، جس سے اس کے جرائم پیشہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔
    واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے اطراف پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے اور شہریوں کے مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس،سنگین انکشاف

    ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس،سنگین انکشاف

    منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے متعدد دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔
    ‎تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سابق ایم این اے نسیم چوہدری اور بھائی حمزہ علی عباسی کے ساتھ مل کر لاکھوں ڈالرز اور درہم بیرون ملک منتقل کیے۔
    ‎دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے، جن کے ذریعے بڑی رقوم منتقل کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 13 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بیرون ملک بھیجی گئی جبکہ اس کی اطلاع متعلقہ ٹیکس ادارے کو نہیں دی گئی۔
    ‎تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں صرف تین بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے، جن میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
    ‎ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ کی جانب سے پیش کی گئی کچھ مالی رسیدیں ڈرائیور اور دیگر افراد کے نام پر تھیں، جنہیں ناقابل قبول قرار دے دیا گیا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ رقوم کی منتقلی کے حوالے سے تسلی بخش ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کے باعث ان کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

  • قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،شرجیل میمن

    قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں سے منسوب جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قومی مفادات کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے بیانات کسی صورت قابلِ قبول نہیں کیونکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کی معیشت کے لیے اہم معاشی سہارا ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار سے براہِ راست جڑا ہوا ہے، سیاسی مقاصد کے تحت ایسے بیانات دینا دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِخانہ نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی، حالانکہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے. عوام بخوبی دیکھ اور سمجھ رہے ہیں کہ کس طرح مخصوص حلقے ملک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، پاکستان اس وقت معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں اتحاد اور سنجیدگی کی اشد ضرورت ہے، کچھ عناصر ذاتی مفادات کے لیے ملک کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں، قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور قوم ایسے طرزِعمل کو کبھی قبول نہیں کرے گی.

  • مشرق وسطیٰ جنگ،پاکستان دنیا کے لئے تجارتی حب بن چکا

    مشرق وسطیٰ جنگ،پاکستان دنیا کے لئے تجارتی حب بن چکا

    مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث نیٹ سکیورٹی اسٹیبلائزرکے ساتھ ساتھ پاکستان دنیا بھرکے لیے اب تجارتی حب بن چکا ہے۔

    کاروباری جریدے کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، کراچی پورٹ پر سال 2025u میں تقریباً 8,300 کنٹینرز جبکہ صرف گزشتہ 24 دنوں میں 8,313 کنٹینرز کے برابر مال پہنچا،عرب نیوز کے مطابق؛خلیجِ عرب میں شپنگ رکاوٹوں کے باعث روٹس کی تبدیلی سے پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا،پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد میں ترمیم کر کے سمندری اور فضائی بندرگاہوں میں کارگو ہینڈلنگ کی اجازت دے دی، ٹریڈ کرونیکلس کے مطابق جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5,286، ہچیسن پورٹ نے 1,827 اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے 1,200 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی

    عالمی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع دیا،قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کا پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھنا اہم کامیابی ہے، پاکستان میں مضبوط سیاسی و اقتصادی استحکام اور قیادت کی حکمت عملی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے ، سی پیک کے وسیع مواقع اور جدید انفراسٹرکچر پاکستان کو خطے میں تجارتی و لاجسٹک مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں ،پاکستان محفوظ اور مستحکم ملک کے طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بن گیا ہے