Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی، لاپتا 6 بلوچ طلبہ واپس گھر پہنچ گئے

    کراچی، لاپتا 6 بلوچ طلبہ واپس گھر پہنچ گئے

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اپنی رہائش گاہ سے 16 اکتوبر کو لاپتا ہونے والے 8 بلوچ طلبہ میں سے 6 اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طلبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اشفاق، شہزاد، بیبرگ امیر، زبیر، قمبر علی اور سعید اللہ کو بلوچستان کے علاقے اتھل میں پولیس نے رہا کر دیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ حنیف اور شعیب اب بھی لاپتا ہیں۔ایک لاپتا طلبہ کے بھائی وزیر احمد نے اس ضمن میں بتایا کہ8 میں سے 6 طلبہ کو رات گئے تقریبا ایک بجے اتھل پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے سینئر پولیس افسر کو حکم دیا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 8 لاپتا طلبہ کو 4 نومبر تک پیش کیا جائے، اور خبردار کیا تھا کہ ناکامی کی صورت میں مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

    کائونٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا ، کراچی اسٹیشن عملے کا نوجوان پر تشدد

    اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

  • کائونٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا ، کراچی اسٹیشن عملے کا نوجوان پر تشدد

    کائونٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا ، کراچی اسٹیشن عملے کا نوجوان پر تشدد

    کراچی سے لاہور ٹرین میں سفر کرنے والے نوجوان مسافروں پر کینٹ اسٹیشن میں عملے کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینٹ اسٹیشن پرعملے نے نوجوان مسافروں پر تشدد کرتے ہوئے اس کا موبائل فون توڑدیا۔کینٹ اسٹیشن عملے کی نوجوان مسافروں پر تشدد کی ویڈیو اور موقف سامنے آگیا، کراچی سے گذشتہ روز چلنے والی ٹرین روہڑی تک کئی مرتبہ خرابی کا شکار بھی ہوئی۔متاثرہ فیملی نے بتایا کہ ہم رشتے داوں کے فنکشن میں پاک بزنس سے لاہور جارہے تھے، ٹرین کو چار بجے چلنا تھا لیکن مستقل لیٹ ہوتی رہی، ساڑھے آٹھ بجے کاونٹر پر جاکر پوچھا تو ہم پر تشدد شروع کردیا، موبائل چھیننے کی کوشش کی اور تھپڑ مارے گئے۔متاثرہ فیملی نے بتایا کہ رات 9 بجے ٹرین کراچی سے روانہ ہوئی،رات کو 12 بجے تک ٹرین حیدرآباد پہنچی تھی پھر حیدرآباد میں تین سے چار ٹرینیں بائے پاس کروائی گئی۔فیملی نے کہا ٹرین جب چلی تو پہلے بریک کے پریشر لیک ہوگئے،اس کے بعد دوبارہ چلی تو انجن میں مسئلہ ہوگیا ، کئی گھنٹے سے روہڑی اسٹیشن پرموجود ہیں، کراچی میں بھی ہمارے ساتھیوں پر دھاوا بولا گیا، موبائل چھینے گئے۔

    اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

    بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

  • اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ کارساز میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں کارساز واقعہ کیس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اپنے شوہر کے ہمراہ پیش ہوئی، دوران سماعت متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر کیا گیا۔سماعت کے دوران متاثرہ خاندان اور زخمی افراد کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں موجود تھے، عدالت نے آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی اور بعد ازاں سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔بتاتے چلیں کہ کارساز میں تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں کو کچلنے کے واقعے کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کے درمیان صلح کی خبر گزشہ ماہ سامنے آئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتاشا کے اہل خانہ نے آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور دیت ادا کی ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا، عینی شاہدین کی جانب سے ملزمہ نتاشا کے بارے میں جیپ چلاتے ہوئے نشہ آور چیز کے زیر اثر ہونے اور حواس میں نہ ہونے کا کہا گیا تھا۔

    بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

    بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

  • بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

    بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کے ظالمانہ 77 سال مُکمل ہونے پر مذمت اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دورِ جدید میں جب دُنیا کائنات کے رازوں کو افشاء کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہے تب لاکھوں شہریوں کو حق خوارادیت سے محروم کیا جانا اور اُن کا معاشی تعلیمی استحصال کرکے اُنہیں گھروں میں قید رکھنا ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے اِس ظالمانہ تسلط نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ریاست ہونے کے دعوے کی بھرپُور نفی کر دی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ بھارت کا اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کو نظر انداز کرکے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہنا عالمی امن کے ٹھیکیداروں پر زوردار طمانچے کے مترادف ہے بھارتی افواج نے حُریت پسند رہنماؤں اور کشمیری عوام پر جو ظُلم ڈھا رکھا ہے اُس نے بھارتی سرکار کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اقوامِ عالم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کے سلب حقوق واپس دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ تاریخ کے اوراق میں اِس سلوک ناروا پر آپ کی حیثیت بھی مشکوک قرار دی جائے گی۔

    بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

    بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

  • بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کی جانب سے یومِ سیاہ منانے کے موقع پر ایک بار پھر کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بنیادی حقوق و آزادی کا مطالبہ کرنے والے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ان کا حق خودارادیت، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے، ایک انسانی حق ہے جسے کسی بھی ظلم و جبر سے چھینا نہیں جا سکتا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ بحران کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے تاکہ خطے میں انصاف، امن اور آزادی قائم ہو سکے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے کشمیر کاز کے لیے بھرپور عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بانی، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کشمیر کے لیے بے مثال وژن آج بھی مشعل راہ ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عالمی سطح پر کشمیر کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے پہلے دور صدارت میں انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور کشمیری عوام کے حقوق کی بھرپور وکالت کی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے آج بھی پوری استقامت کے ساتھ پرعزم ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے آگے آئیں، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے کوششیں کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنے اور ان کی آواز کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی۔

    کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

    بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

  • کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

    کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

    کراچی کے علاقے ولی ٹائون میں کارروائی کے لیے جانے والے تھانہ اسٹیل ٹائون کے انسپکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانے کے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو چھالیہ ودیگر غیرقانونی اشیا کی اطلاع ملی تھی جس پر وہ بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو جھگڑا ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد مسلح ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے لیے جانے والے انسپکٹر اکیلے تھے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری گودام کے اطراف میں موجود ہے۔بعدازاں حب چوکی کے قریب ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو پھینک کر فرار ہوگئے.پولیس واقعے کی تفشیش میں مصروف عمل ہے.

    بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

  • بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

    بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

    کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہاہے کہ بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اوروہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کراچی میں آزاد رجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن عامر غفار لون کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے جس کے شواہد بین الاقوامی سطح پر آشکارہوچکے ہیں۔انہوں نے کہااسی کے نتیجے میں کینیڈا نے بھارت کے سفارتی عملے کو ملک بدرکردیا ہے۔ انہوں نے کہاجنہوں نے جدوجہد آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ کامیاب ہوچکے ہیں اور ہم پر ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں ۔ غلام محمد صفی نے کہاکہ ہم کسی کو شہدا ء کی عظیم قربانیوں سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم بھارتی تسلط سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔حریت رہنما نے تقریب میں موجود خواتین کا خاص طوپر شکریہ ادا کیا اور مقبوضہ جموں وکشمیر سے ان کی محبت کو خراج تحسین پیش کیا۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہوا ہے اور آج میں اس تقریب میں موجود ہر فرد سے کہوں گا کہ وہ تحریک آزادی کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی مائوں اوربہنوں کو غاصب بھارت سے نجات مل سکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے اپنے خطاب میں شہر کراچی میں مقیم جموں و کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ ہمارے ساتھ رہے گا ، بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے محروم نہیں کرسکتی۔ اس سے قبل عامر غفار لون نے حریت وفدکو خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہماری جان کا حصہ ہے اوراس کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ خطے کی آزادی تک ہم چین کی نیند نہیں سو سکتے ۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیرعبد الوحید میر، ڈائریکٹر کراچی آرٹس کونسل بشیر سدوزئی، سیکریٹری جنرل کراچی یونین آف جرنلسٹس سردار لیاقت ، سماجی کارکن سردار نزاکت، بشیر وانی اور اقبال کشمیری نے بھی شرکت کی۔ حریت رہنماسید اعجاز احمد، عبدالحمید لون اور شیخ عبدالماجد بھی وفد میں شامل تھے۔

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

  • ایم ڈی کیٹ  کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے MDCATکا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بد انتظامی و نا اہلی کی انتہاہو گئی ہے ،پیپلز پارٹی کی حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور بد انتظامی کی سزا طلبہ کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، ہزاروں طلبہ و طالبات کو اب ایک بار پھر تھکا دینے والے عمل سے گزرنا ہوگا ۔

    ایم ڈی کیٹ کا پر چی لیک ہونے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ، اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ آئندہ یہ سارا عمل صاف اور شفاف ہوگا ،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ 22ستمبر کو ہونے والے MDCATکے ٹیسٹ کے دوران شدید بد انتظامی اور نا اہلی کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کو سخت گرمی میں شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور پورے کراچی میں صرف 2امتحانی مراکز قائم کیے گئے جو طلبہ و طالبات کی تعداد کے حساب سے کم تھے جبکہ دوسری طرف پرچہ لیک ہونے سے پورا امتحانی عمل اور اس کے نتائج متنازع بن گئے اور ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران ہزاروں طلبہ و طالبات بے یقینی کا شکار رہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیکل کالجوں کے داخلے کے پورے عمل اور طریقہ ٴ کار کو مستقل بنیادوں پر صاف اور شفاف بنایا جائے اور پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔

    پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

  • کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    سندھ پولیس نے پنجاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل ملیر جیل سے فرار ہوئے قیدی کو ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدی نے ملیر جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی۔ اور دیوار پر چڑھنے کے لیے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا تھا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے قیدی کے فرار ہونے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7 اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔معطل اہلکاروں میں محکم دین، خادم حسین، اکرم، وحید، قائم خان، شہزاد اور ندیم شامل ہیں۔اس کے بعد کراچی کی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی اور فرار قیدی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ قیدی جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ جیل کی دیوار سے کودنے کے دوران قیدی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ ملزم کراچی سے فرار ہونے کے بعد پنجاب پہنچ گیا تھا۔پولیس کے مطابق 5 روز قبل ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث محمد جاوید قیدی فرار ہو گیا تھا۔ جسے سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

  • وزیراعلیٰ سندھ سے  سپریم کورٹ  بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد کی سربراہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت ، جنرل سیکریٹری سید علی عمران، ایگزیکٹیو ممبر مس سامعہ اور دیگر شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر قانون ضیا ء الحسن لنجار ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، صدر پیپلزلائرز فورم کےقاضی بشیر شریک تھے.ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سپریم کورٹ کونسل کے وفد نے کراچی میں لائر ہوسٹل کے لیے زمین کی درخواست کی،
    وزیراعلیٰ سندھ نے لائر ہوسٹل کے لیے زمین کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کروائی .وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر قانون ضیاء لنجار کو ہدایت دی کہ زمین کے حصول کے لیے نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں ۔

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم