Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

    پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

    جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ، احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے جیک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حقوق کی بات کرنے والوں کیخلاف مسلسل کاروائیاں ہورہی ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ معدنیات پر اختیار صوبے کا ہونا چاہیئے، جب بھی بلوچستان کے عوام بات کرتے ہیں وفاق ناراض ہوجاتا ہے۔ پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کا آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے 57 آرٹیکلز تھے جو کم کرو کر22 تک لائے ، جس میں پانچ ترامیم ہماری شامل ہیں جن میں ایک سود کا ملکی معیشت سے خاتمہ ہے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ پورے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے وقت درکار ہے مالیاتی اداروں سے معاہدے کئے گئے ہیں جنکو ختم کرکے ہی ایسا ممکن ہے اب 2028 اس کی حد ہے اس سے آگے تاریخ نہیں بڑھے گی کیونکہ یہ آئین کا حصہ ہے اور اسے بدلنے کے لئے دوربارہ ترمیم لانی ہوگی عدالت نے بھی یہ تاریخ دی ہے انہوں نے کہا کہ تیل ، گیس ، کوئلہ اور سونے پر صوبے کا حق ہے لیکن جب صوبوں کے حق کی بات کرتے ہیں تو وفاق ناراض ہوتاہے بلوچستان کے لوگوں کو وسائل اور ساحل پر حق دیا جائے بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے لوگوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا تاہے ایسا نہیں ونا چاہے انہوںنے مزید کہا کہ بلاول صاحب کے کن معاہدوں پر عمل نہیں ہورہا یہ تو وہی بتاسکتے ہیں نواز لیگ سے کیا معاہدے ہوئے منظر عام پر لائے جائیں، ایڈجسٹمنٹ کی حکومت میں معاہدے ہوتے ہیں اور شکایات بھی ،حکومتی اے پی سی میں ہم نے شرکت کی سندھ میں جماعت نے اے پی سی بلائی ہے تو اس میں پیپلزپارٹی کو دعوت دینا کوئی غلط نہیں اے پی سی کا اعلامیہ میں تمام پارٹیاں شامل ہوتی ہیں۔

    دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

  • برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں،  مراد علی شاہ

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برطانوی قونصل خانے میں برطانوی شاہ چارلس سوم کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور تقریب کو شاندار، برطانوی روایات سے بھرپور ارٹ، موسیقی اور دوستی کے فروغ کا سبب قرار دیا۔ کراچی میں برطانوی قونصل خانے پہنچنے پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے سندھ کے عظیم ثقافتی ورثے، موسیقی، شاعری اور آرٹ سے اس کے تعلق کو اجاگر کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ ہزاروں سال سے موسیقی، شاعری اور آرٹ پر مشتمل ثقافت کی سرزمین ہے۔ سندھ کے فنکاروں نے عالمی موسیقی پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھی کلچر ڈے اور آرٹ اور فنون کے فروغ کے دوسرے پروگراموں کا مقصد ثقافتی ورثے کا تحفظ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ برطانیہ اور سندھ دونوں میں تخلیقی روایات یکساں ہیں جنہوں نے عالمی موسیقی اور آرٹ پر اثرات چھوڑے ہیں۔ ثقافتی شراکت داری کی اہمیت پربات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسی تقاریب سے زندگی کیلیے نئے آئیڈیاز تخلیق ہوتے ہیں، صلاحیتوں اور ثقافتوں کے تبادلے سے ہمارے درمیان دوستی اور باہمی احترام پروان چڑھتا ہے۔آخر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کی طرف سے شاہ چارلس سوم کو 76ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ وہ امن، صحت اور خوشیوں کے ساتھ کئی سال اور جئیں، وزیراعلیٰ نے سندھ اور برطانیہ کے درمیان قریبی ثقافتی تعلقات کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ تقریب میں موسیقی، آرٹ اور دوستی کا جشن منایا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے ثقافتی تبادلے اور شراکت کے جذبے سے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی کمیشن پہنچنے پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے شاہ چارلس سوم کی 76 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

    سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

  • ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 18 مرد اور نو خواتین کوگرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں پولیس نے شہباز گوٹھ میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ، چھاپے میں شراب کے نشے میں دھت 18 مرد نو خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کو فارم ہائوس پرڈانس پارٹی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس نفری پہنچتے ہی ڈانس پارٹی میں بھگدڑمچ گئی۔پارٹی میں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فرارہونے کی کوشش کی ، پولیس نے بتایا کہ فارم ہاس سیمختلف ہتھیاروں کی7خول برآمدہوئے ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

    گوجرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد

  • کراچی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

    کراچی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

    ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار کر کے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے سولجر بازار میں 2 فلیٹوں پر چھاپے مارے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری نمبر 89/24 کے سلسلے میں ٹیم نے سولجر بازار میں اے بی ایم ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 303 اور سولجر بازار نمبر دو میں نعمان ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 209 پر چھاپے مارے۔یہاں ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے۔کارروائی کے دوران 1 کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی بھر میں ایف آئی اے مسلسل ہنڈی کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے .

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

  • اے پی سی  کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    جمعیت علماء اسلام نے دریائے سندھ پر6 نئے کینال بنانے کے منصوبے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مؤرخہ 21 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلہ میں چوتھے روز بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اے پی سی کا فیصلہ جے یو آئی سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبد القیوم ھالیجوی کی زیر صدارت جےیوآئی کے ایک اجلاس میں کیاگیا تھا. آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کیساتھ ہی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے اہلسنت والجماعت کے مرکزی دفتر میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، مرکزی مسلم کے صوبائی صدر پروفیسر فیصل ندیم اور جمعیۃ علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد غوث صابری سے ملاقاتیں کرکے انہیں جےیوآئی کے زیرِ اہتمام 21 نومبر بروز جمعرات کو کراچی میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔یاد رہے کہ جےیوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے 40 لاکھ غیر آباد زمین کو آباد کرنے اور سندھ کی 40 لاکھ آباد زمین کو غیر آباد کرنے والے اس انسانیت دشمن منصوبے کے خلاف ملک کے نامور علماء و مفتیان کرام سے شرعی فتویٰ لینے کا بھی اعلان کررکھاہے۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دی گئی .

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل انعام میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی کے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پی پی پی امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں، ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی پسماندہ لوگوں کو اوپر لانے کے لئے کوشاں ہے. واضح رہے کہ غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    کراچی میں پولیس نے ملیر سٹی آسو گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیاہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 10ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ، گرفتار خواتین کی شناخت عزیزہ عرف چیلی اور جنت بی بی عرف مامی کے نام سے ہوئی، ملزمہ عزیزہ نے انکشاف کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ذریعے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ملزمہ عزیزہ عرف چیلی نے دوران تفتیش بتایاکہ اس نیٹ ورک میں معاون ملزمہ بھی شامل تھی ، گرفتارخواتین پہلے بھی منشیات کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکی ہیں ، گرفتار ملزمہ عزیزہ اور جنت بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری طرف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
    چیئرمین کی ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے، ضلع کورنگی یوسی 7،چیئرمین کی نشست کانتیجہ جاری نہیں ہوا۔کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    ڈنمارک کی کمپنی نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر آف ڈاک ٹرمینل میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈنمارک کی کمپنی کے پاکستان میں سی ای او عاصم سعید نے کہا ہے کہ ڈینش کمپنی ڈیزل اور پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمنل بنا رہی ہے۔عاصم سعید نے کہا ہے کہ دونوں ٹرمنل 100 فیصد سولر بجلی اور الیکٹرک لفٹرز سے چلیں گے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے لائسنس ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے رواں ماہ کام شروع کریں گے۔عاصم سعید نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلد کسٹمز کلیئرنس اور کنٹینرز رکھنے کی معیاد میں لچک دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے پیر کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر ز(5 کھرب 55ارب روپے )کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔

    جمعیت کے وفد کی مرکزی مسلم لیگ کے دفتر آمد، فیصل ندیم سے ملاقات

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بلاول

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بلاول

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکرکیا ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بی بی شہید کے جیالے جیت گئے،تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور جیالوں کو شاباش، بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،عوام نے ایک بار پھر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرکے بلامتیاز عوامی خدمت کو چُنا،کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا بڑے مارجن سے جیت کر سوئیپ کرنا تاریخی پیشرف ہے،یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،الیکشن میں کامیابی آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں اور امتحان لائی ہے،آپ کو محدود وسائل اور زیادہ مسائل کا سامنا ہوگا، حل پارٹی ویژن کا نفاذ اور آپ کی محنت ہے

    دوسری جانب سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پی پی پی کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب پیپلزپارٹی امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پی پی پی کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی، جبکہ جماعت اسلامی لیاقت آباد سمیت اپنی دیگر نشستوں سے بھی محروم ہو گئی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 10 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔پیپلز پارٹی نے 3 چیئرمین، 1 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لیں۔ جماعت اسلامی کے امیدوار صرف 2 نشستوں پر کامیاب ہو سکے، جن میں 1 چیئرمین اور 1 وارڈ ممبر کی نشست شامل ہے۔