Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلاول کا  اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

    بلاول کا اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہےجب کہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کے بند کرنا پڑ رہا ہے،پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے اور نجی اداروں کے نصف عملےکو آن لائن شفٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،وہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
    smog
    بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی ، جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں-

  • کراچی ایئر پورٹ دھماکا،ملزمان 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی ایئر پورٹ دھماکا،ملزمان 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی تی وی کے مطابق ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کے کیس میں پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا۔ عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی تصویر گزشتہ روز سامنے آئی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی میں حملہ آور اور اس کی سہولت کار خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ ملزمہ کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور کے دیگر ساتھی بھی گرفتار کر لیے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

    کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

  • حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ

    حکومت سندھ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی جانب سے(کل)13 نومبر سے منشیات فروشوں کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ،ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل انعام میمن نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے اور آپریشن کے سلسلے میں سندھ بھر سے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل سے سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مرحلہ وار آپریشن شروع کیا جائے اور پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے منشیات سے پاک کیا جائے۔ منشیات کے خلاف دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی جلد آپریشن شروع کر دیا جائے گا،ہمارا ٹارگیٹ کرسٹل، آئس، ہیروئن، کوکین اور چرس ہے،اس کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنانا ہوگا،پولیس اور رینجرز بھی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے نئے قانون کے بعد ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوششوں سے اطمینان کا احساس اور خوشی ہوتی ہے،انسداد منشیات ونگ کو مضبوط اور مثالی بنانا اب ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد منشیات کے خلاف کارروائیوں کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی رپورٹ دی جائے۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول ونگ اورنگزیب اکبر پنہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

    کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

  • کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

    کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

    کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی کو ایک مسافر نے بتایا ہے کہ خیبر میل کو رات 10 بجے کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا جو صبح 5 بجے پہنچی ہے، مسافروں کو ٹرینوں سے متعلق معلومات دینے والا بھی کوئی نہیں۔مسافر کا کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس اکثر تاخیر سے روانہ ہوتی ہے، ریلوے انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ٹکٹ واپس نہیں ہو گا، اسے ضائع کر دو۔ٹرینوں کی ا?مد و رفت میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔دوسری جانب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید دھند اور سموگ کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

    کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

  • کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

    کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

    کراچی پولیس نے ضلع کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی اور مواچھ گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروش اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    میڈیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے کربائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے تصدیق کرکے ریلیز کردیا۔سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز،پولیس کی بھاری نفری ،لیڈیز و انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول، 525گرام چرس اور 45پڑیاں گٹکا ماوابرآمد کرلیاجبکہ پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کرکے متعدد گھروں کی تلاشی بھی لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغا ز کردیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی جانب سے(کل)13 نومبر سے منشیات فروشوں کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ،ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل انعام میمن نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے اور آپریشن کے سلسلے میں سندھ بھر سے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

    کراچی: اردو یونیورسٹی کے ملازموں کا تنخواہ کے لیے احتجاج جرم،تادیبی کاروائیاں

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوگئی ۔

    باغی ٹی وی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2لاکھ 70ہزار500 روپےکا ہوگیا، جبکہ 10گرام سونا 6000روپے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2لاکھ31ہزار911روپے کی ہوگئی ،سونے کی عالمی قیمت 77 ڈالر کمی سے 2593 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں کمی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کم ہو کر 71.82 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3 سینٹ کا اضافہ ہوا اور 68.07 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا ہے،دونوں معاہدوں میں پچھلے 2 تجارتی سیشنوں کے مقابلے میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی، قیمتوں کی مزید سمت پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے آئے گی جو بعد میں جاری کی جائے گی۔

  • پی آئی اے کا کمال،100 مسافروں کا قیمتی سامان جدہ چھوڑ آئی

    پی آئی اے کا کمال،100 مسافروں کا قیمتی سامان جدہ چھوڑ آئی

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی تا ہم مسافروں کا سامان جدہ چھوڑ آئی

    عمرہ پر گئے پاکستانی عمرہ ادا کرنے کے بعد پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچے، کراچی جہاز سے اترے تو انکشاف ہوا کہ پرواز کا عملہ 100 عمرہ زائرین کا سامان جدہ ہی چھوڑ آیا، مسافروں کا سامان لایا ہی نہیں گیا، عمرہ زائرین اپنے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ،قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کا سامان جدہ میں چھوڑ دیا اور انہیں صرف آبِ زم زم دے کر رخصت کر دیا۔

    اس دوران مسافروں نے احتجاج کیا ، ایک مسافر کا کہنا تھا کہ جدہ سے پرواز پی کے 832 پونے 2 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی ہے،ہم کراچی ایئر پورٹ پر صبح ساڑھے 9 بجے تک سامان کا انتظار کرتے رہے، 100 سے زائد مسافروں کا کوئی ایک بیگ بھی کراچی نہیں پہنچا، سامان نہ ملا تو انتظامیہ نے کل آنے کا کہہ کر گھر روانہ کر دیا،احتجاج کرنے پر مسافروں کو آبِ زم زم فراہم کر دیا گیا ،ہمیں کہا گیا کہ جگہ نہیں تھی اس لئے سامان نہیں لےکر آئے، یہ جان بوجھ کر عملے نے کیا، وزیراعظم کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے، دوسری کمپنیاں سامان لا رہی ہیں تو پی آئی اے کیوں نہیں لا سکتی،

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پی آئی اے کی نجکاری: مفتاح اسماعیل کا صوبوں کے کردار پر سوال

    میری ذمہ داری پی آئی اے ٹھیک کرنا نہیں، بیچنے آیا ہوں، علیم خان

  • کراچی: اردو یونیورسٹی کے ملازموں کا تنخواہ کے لیے احتجاج جرم،تادیبی کاروائیاں

    کراچی: اردو یونیورسٹی کے ملازموں کا تنخواہ کے لیے احتجاج جرم،تادیبی کاروائیاں

    کراچی میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ملازموں کا تنخواہ کے لیے احتجاج انتطامیہ جرم بنا دیا، احتجاج میں شامل افراد کے لیے خلاف تادیبی کاروائیاں شروع کر دی.باغی ٹی وی ایک بار پھر مظلوموں کی آواز بن گیا.

    باغی ٹی وی کو موصول فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس کے شیخ الجامعہ کے نام خط میں تادیبی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا، عباس علی
    نے خط میں موقف اختیار کیا کہ میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس میں بحیثیت ( اسٹنٹ 16 BPS) میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں مجھے ملازمت کرتے ہوئے عرصہ 30 سال ہو چکے ہیں کئی ماہ سے ہماری یونیورسٹی میں تنخواہیں ، ہاؤس سیلنگ نہیں دی جا رہی اور ہمارا میڈیکل پینل مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس پر میں نے بطور سینیئر نائب صدر انجمن غیر تدریسی ملازمین ( عبد الحق کیمپس) کی حیثیت سے کچھ عرصہ قبل جناب ضابطہ خان شینواری وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورٹی کو بذریعہ Fuuast ای میل مطالبہ کیا جس پر وائس چانسلر صاحب کی ہدایت پر مجھے شوکاز نوٹسز کا سلسلہ شروع ہوا، انکوائریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا میری ایک سال کی سالا نہ انکریمنٹ بند کر دی گئی اور کئی مزید میرے خلاف انکوائریز کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اور آخر میں مجھے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کے لئے سول سرجن کے نام کا خط دیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایک سرکاری ملازم کو 50 سال کی عمر میں 30 سال سروس کہ بعد میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ طلب کرنا جیسے اقدامات انتقامی کارروائی کا شاخسانہ ہیں۔ کیا بنیادی تنخواہ مانگنا ایک ملازم کا اتنابڑا قصور بن جاتا ہے کہ وائس چانسلر پوری انتظامیہ کو ایک شخص کے خلاف کاروائیوں کے لیے استعمال کرے۔ یہ سرا سرانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور 1973 کے آئین ایکٹ 2018 معذوری کے بحالی کے لئے موجود ہے جس میں اگر ایک سرکاری ملازم دوران سروس معذور ہو جائے تو اسے قانونی تحفظ حاصل ہے اور وہ ادارہ اسے سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہے لیکن اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ اور وائس چانسلر صاحب مسلسل مجھے دھمکیاں اور انتقامی کاروائیوں کے خطوط جاری کیے ہوئے ہیں۔ جس سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں کیونکہ میری دوران سروس بصارت انتہائی کمزور ہو چکی ہے جس کی درخواست میں نے ادارے کو اور بذات خود جناب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی صاحب وفاقی وزیر تعلیم و پیشه ورانه تربیت و پرو چانسلر وفاقی اور یونیورسٹی کو دی ہے لیکن مجھے تا حال کہیں سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔دوسری طرف عباس عالی کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز اور 30 سال سروس کرنے کے بعد میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ طلب کرنے کی مذمت یونیورسٹی کے اساتذہ انجمن و غیر تدریسی انجمن نے بذریعہ خط وی سی آفس میں کروا کر کیا اور عباس علی کے خلاف شوکاز نوٹسز کا فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں مسلح لیٹروں نے ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فاٸرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناٰخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی ،مقتول اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر کا کہنا ہے کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی،مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے.جائے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کاررواٸی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا

    ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

  • بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہائی کمیشن نے زیادہ تر پاکستانی اسکریبل کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابقپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے بھارت کی جانب سے کھیلوں کی اسپرٹ برقرار رکھنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔ ویزے نہ ملنے کے سبب ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی ہے۔پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر طارق پیریز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل درخواستیں جمع کروانے کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن نے تاخیر سے پروسیس کیا، جبکہ کچھ پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے دیے گئے. نصف ٹیم کو بغیر وضاحت کے ویزے دینے سے انکار کیا گیا، اس میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2022 میں بھارت میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی۔طارق پیریز کا کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈ یوتھ چیمپئنز اور دفاعی ایشین یوتھ ٹائٹل ہولڈرز کی حیثیت سے پاکستان کی غیر موجودگی ایک اہم دھچکا ہے۔ ٹیم ویزے ملنے کی امید کے ساتھ لاہور آئی لیکن اب مایوس ہو کر واپس کراچی لوٹ جائیں گے۔پاکستانی ٹیم اب مزید سازگار نتائج کی امید کے ساتھ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان ستمبر میں سری لنکا میں ہونے والی 19ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 2024 جیت چکے ہیں، پاکستانی ٹیم نے ٹرافی بھی جیتی اور نمبر ون رینکنگ ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ 4 کھلاڑیوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع