Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    تحریک انصاف کے رہنماوں حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر نے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس ہمارے خلاف مقدمات درج کرکے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کررہی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید کے بینچ نے دفعہ 144 کے مقدمات درج کرنے سے روکا تھا۔پریڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مئی سے کراچی میں جلسے کی اجازت مانگ رہے ہیں لیکن ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جس طرح پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے اسی طرح اگر دہشتگردوں کے پیچھے پڑ جائے تو امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

    ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

  • روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ بہترین تعلق چاہتا ہے اس ضمن میں موجودہ معاشی صورتحال میں روس پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت بھی دینا چاہتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں روس کے سفیر Albert Khorev سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس سے قبل جب روس کے سفیر Khorev Albert گورنر ہاؤس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور روس کے سفیر نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر روسی قونصلیٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔روس کے سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر بھی کئے ۔گورنرسندھ کے ہمراہ روس کے سفیر نے قائد اعظم گیلری کا دورہ کیا۔ روس کے سفیر کی کراچی کے مشہور برگر اور مٹکہ چائے سے تواضع بھی کی گئی ۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ آج روس کے سفیر سے میری تفصیلی بات ہوئی ہے،انشاللہ پاک روس دوستی تجارت کے تبادلہ میں تبدیل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کی بہت اچھے تعلقات ہیں۔کچھ عرصہ قبل روس کے ڈپٹی وزیر اعظم بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے سفیر کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روسی سفیر اور قونصل جنرل کو عزازی ٹوپی اور شال دی۔رو س کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنرہائو س میں پودا بھی لگایا ۔

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

  • ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے

    ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے

    پاکستان ریلوے نے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو ہمیشہ ہی نظر انداز کرکے کروڑوں مسافروں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا، کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے زیادہ تر سیکیورٹی کیمرے، سکینرز اور دیگر آلات خراب نکلے جبکہ جو ٹھیک بھی کام نہ کرنے کے برابر ہیں۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے خراب سیکیورٹی کیمرے اور مسافروں کے سامان سمیت دیگر سامان کی جانچ پڑتال کرنے والے سیکیورٹی اسکینرز کو ٹھیک نہ کروایا جا سکا۔سیکیورٹی کیمرے اور لگیج سکینر خراب ہونے سے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی رسک بن کر رہ گئی ہے، ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا سامان چیک کرنے کیلئے کوئی نظام ہی موجود نہیں، کیمرے خراب ہونے سے مسافروں کا گمشدہ سامان تلاش کرنا بھی ناممکن ہوگیا ہے، لگیج اسکینر خراب ہونے کے باعث منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کو ٹریس کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر صرف چند پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، مسافروں کے رش کے باعث تمام مسافروں کا سامان چیک کرنا بھی ناممکن ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر کل 46کیمرے نصب ہیں جن میں سے 36خراب ہیں۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو سال میں کیمرے تبدیل ہی نہیں کیے گئے، سیکیورٹی آلات نہ ہونے کے باعث ریلوے پولیس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سیکیورٹی کیمروں کی تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا مگر وزارت ریلوے کی جانب سے اسے کینسل کرکے دوبارہ ٹینڈر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی آلات کی تنصیب تمام متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے مگر ریلوے انتظامیہ کی روایتی غفلت اور لاپرواہی کے باعث آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ بھی رونما ہوتا رہتا ہے، تین چار روز قبل ہونے والے کوئٹہ اسٹیشن پر بم دھماکے میں بھی کچھ اسی طرح کے ناقص انتظامات سامنے آئے مگر ابھی تک خاطر خواہ انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے۔لاہور، فیصل آباد، ملتان، کراچی، پشاور، راولپنڈی اور روہڑی سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر جو اسکینر لگے ہیں اس میں سے 90فیصد خراب ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور رہی سہی کسر ریلوے پولیس نے پوری کر دی کہ ان کے پاس بھی نفری کی تعداد ریلوے اسٹیشن کے حساب سے انتہائی کم ہے اور جو آلات ان کو فراہم کیے گئے ہیں وہ بھی ناقص ہیں۔اس بارے میں ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نفری کم ہونے کے باوجود ہم سے ڈبل شفٹوں میں کام لیا جا رہا ہے جو سیکیورٹی آلات فراہم کیے گئے ہیں اس میں سے اکثر خراب ہیں یا وہ آٹ ڈیٹڈ ہو چکے ہیں۔ نئے آلات خریدنے کیلئے کئی بار سمری ریلوے کو بھجوائی گئی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھی تین چار روز قبل ہی سیکیورٹی کیمرے فعال کیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح فیصل آباد، ملتان، سکھر، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر جو کیمرے لگے ہیں ان میں سے زیادہ تر خراب ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کی کئی بار توجہ مرکوز کرائی گئی لیکن انتظامیہ نے اس پر توجہ نہیں دی۔انتہائی ناقص انتظامات کے باوجود آج بھی لوگ ریلوے سے ہی سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
    گزشتہ پانچ برسوں میں 20 کروڑ 45 لاکھ کے قریب مسافروں نے ٹرین کے ذریعے ہی سفر کیا اور ان کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ ریلوے کے بڑھتے ہوئے مسافروں کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نہ تو ان کو سہولیات فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں جب ریلوے انتظامیہ سے بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا یہ تھا کہ کیمرے لگا دیے گئے ہیں جو کیمرے خراب تھے ان کو تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے پولیس کا کہنا یہ ہے کہ جتنے بھی سیکیورٹی آلات اور نفری موجود ہے اس حساب سے وہ کام لے رہے ہیں، نفری بڑھانے اور جدید آلات خریدنے کے لیے سمری ریلوے حکام کو بھجوا دی گئی ہے، فنڈ ملنے کے بعد فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

  • پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

    وفاقی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ بارے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگیا ،پاکستان کسٹمز سروس میں گریڈ 10سے 18تک کی مزید 69آسامیاں ختم کر دی گئیں۔

    ایف بی آرکے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کی29 مختلف ذیلی محکموں میں خالی آسامیاں ختم کی گئیں جن میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کراچی، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ اسلام آباد بھی شامل ہیں، دونوں محکموں میں گریڈ 18کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی13آسامیاں مستقل طور پر ختم کی گئی ہیں ،ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی6آسامیوں پر دوبارہ بھرتی نہیں کی جائیگی، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس کراچی میں آٹھ اور اسلام آباد میں ایک آسامی ختم کی گئی ہے۔کلیکٹوریٹ آف کسٹمزاپریزل کراچی میں آفس ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ کی8عہدے ختم کر دیئے گئے۔ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈ کرنسی سمگلنگ میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی ختم کی گئی ہے پاکستان کسٹمز میں انسٹرکٹرز، اسٹیٹسٹیکل ریسرچ آفیسرز کے عہدے بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ڈپٹی اسسٹنٹ کیمیکلز ایگزیمنر، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی خالی آسامیاں اور اسسٹنٹ اورآفس ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے خالی عہدے بھی مستقل طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن کراچی میں تین عہدے ختم کر دیئے ہیں ،گریڈ 10کے آفس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی 3آسامیاں بھی ڈائنگ کیڈر پوسٹس ڈکلیئر کردی گئی ہیں۔

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    موبائل شاپ دکاندار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، بلیک میل بھی کیا

  • کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں ویڈیو بنوانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں خاتون کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ مقدمہ ناصرچوکی انچارج کی مدعیت میں درج کیاگیا، مقدمے میں پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ویڈیومیں خاتون سگریٹ نوشی کررہی ہے اور پولیس افسر وردی میں بیٹھا ہوا ہے، ویڈیو کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت دی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے اے ایس آئی صفدر کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔خیال رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہلکاروں و افسران پر پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود اہلکاروں و افسران کی تھانے کے اندر بنائی ویڈیوز وائرل ہیں۔

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    آصف زرداری کا چینی صدر کو شکریہ، مناسب تاریخ پر دورے کا وعدہ

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا

  • ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستانی معاملات سے متعلق جو شوشا چھوڑا گیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارا اپنا قانون ہے اور امریکا کا اپنا قانون ہے۔ اپوزیشن کبھی بھی فرینڈلی نہیں ہوتی، اگر اپوزیشن کو ہاؤس میں موقع نہیں ملے گا تو باہر بولیں گے، بہتر ہے اپوزیشن ہاؤس میں اپنی بھڑاس نکال لے۔اپنے کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 سال ہوگئے ہیں اسی طرح کیس چل رہا ہے، عدالت جب بلاتی ہے حاضر ہوتے ہیں۔سابق اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، اگر مقدمات مقررہ مدت میں نمٹائے نہیں جاتے تو انہیں ختم کر دینا چاہیے، تاریخ پر تاریخ کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ عدالتوں میں آتے رہیں، 30 سال سے میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بریت اور ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ نیب ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے پاس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں۔ احتساب عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    گوجرہ: شالیمار ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق

    موبائل شاپ دکاندار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، بلیک میل بھی کیا

    شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

  • شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

    شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انسداد منشیات کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کیلئے مختلف شہروں میں اماراتی حکومت کی جانب سے مفت طبی کیمپس بھی لگانے جا رہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، شرجیل میمن نے متحدہ عرب امارات کا قومی دن جوش و جذبے سے منانے کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار کو مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، معاشی و سماجی ترقی اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سندھ کے باہمی برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں، عرب امارات ہمارا دیرنیہ برادر ملک ہے۔ پاکستان خاص طور پر سندھ کی ترقی کے لئے عرب امارات کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں، عرب امارات کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں اماراتی سرمایہ کاری نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت سندھ اماراتی حکومت کے ساتھ شراکت داری بڑھانے اور امن و خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

  • سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

    سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کو بطور ادارہ بحال کرنے کے لیے روس سے مدد مانگ لی ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ روسی قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے، روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔اس موقع پر روس کے سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیے روسی سفارتخانہ مدد کرے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔ اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہے جس کو ہم چلانا چاہتے ہیں، اسٹیل مل کے ملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا، ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران روسی الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے روسی کمپنیوں کے ساتھ سفارتی چینل کے ذریعے بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ روسی حکومت، سندھ میں ثقافتی سینٹر قائم کر کے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

  • کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا،حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیرملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔بلوچستان کے دیگر مقامات سے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا، کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔خودکش دھماکے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عرب اسلامک سربراہ اجلاس،وزیراعظم کی شرکت،فلسطینیوں سے یکجہتی

  • شرجیل میمن کے اثاثوں کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نیب پر برہم

    شرجیل میمن کے اثاثوں کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نیب پر برہم

    احتساب عدالت کراچی میں شرجیل میمن و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،

    عدالتی حکم کے باوجود نیب تفتیشی افسر رپورٹ پیش نہ کر سکے،عدالت نےنیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے عدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے،نیب کے تاخیر ی حربے اور چالاکی سمجھتے ہیں،آپ کو 3دن کا وقت دیا تھا، کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی،اگرآج بھی رپورٹ جمع نہ کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے،ہمیں پتہ ہے عدالت کے باہر آپ نیب والے کمنٹس دیتے ہیں،مجھے پتہ ہے یہ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں،آج ہر صورت اثاثوں کا تخمینہ لگا کر 3بجے تک رپورٹ دیں،آج اگر عدالت 8بجے تک کھلتی ہے تو کھلی رہے گی،

    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہمیں مزید مہلت دی جائے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، آپ نے اعتبار کھو دیا، اپنے سٹاف کو بھی بارہا کہا کہ آپ کو یاد دلائیں، عدالت نے نیب کواثاثوں کے تخمینہ لگانے کا حکم دے دیااور سماعت 3بجے تک ملتوی کردی۔

    بعد ازاں پراسیکیوٹر نیب نے شرجیل میمن کے اثاثوں کے تخمینے پر رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروائی،عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد نیب حکام نے رپورٹ جمع کروائی

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن