Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب، سابق شوہر مفرور

    کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب، سابق شوہر مفرور

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک رہائشی عمارت سے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع مددگار 15 پر موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر دیے گئے پتے پر پہنچی۔پولیس نے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑا، جہاں ایک کمرے میں خاتون کو زنجیروں سے بندھا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر زنجیریں کاٹ کر خاتون کو بحفاظت آزاد کرالیا۔ متاثرہ خاتون کی شناخت شیریں جناح کالونی کی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے سابق شوہر نے بچوں کے خرچے کی ادائیگی کے بہانے گھر بلایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق شوہر نے خاتون کو گھر میں زنجیروں سے باندھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ خاتون کا تفصیلی بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، جس کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

    کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

    کراچی میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر افتتاح کردیا۔

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے فیڈرل گورنمنٹ ڈسپینسری سول ایوی ایشن میں شہر کے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا ہے اس سینٹر کے ذریعے مریضوں کا علاج جدید ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ممکن ہوگا، جس میں بیرونِ ملک موجود ڈاکٹر لائیو ویڈیو کال کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کر سکیں گے، سینٹر میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی یہ سہولت خاص طور پر چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسے پیچیدہ امراض کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسپتالوں میں رش کم کرنا اور عوام کو گھر کے قریب معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے پاکستان اب مریض بنانے کی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے، جہاں لوگ معمولی بیماری کے لیے بھی بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، جس سے نظام پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے اسی لیے حکومت بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ عوام گھر کے قریب معیاری علاج حاصل کر سکیں۔

    روس کا اپنے سفارتی عملے کو فیملی سمیت اسرائیل چھوڑنے کا حکم

    انہوں نے بتایا کہ یہ کراچی کا پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر ہے اور مستقبل میں پورے ملک میں مزید ایسے سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ ہر شہری کو فوری اور معیاری علاج میسر ہو،بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور پرائمری کیئر پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ گزشتہ روز ایک منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد میں چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کے 745 مریضوں کو 98 لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    ‎پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق، مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

  • سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے،وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،سندھ حکومت

    سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے،وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،سندھ حکومت

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت دیں گے وہ بس قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

    ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے ، باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی جارہی ہےدوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت دیں گے، وہ بس قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گےاس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہےسہیل آفریدی کے کراچی پہنچنے پر کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سندھ حکومت کی جانب سے خیرمقدم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔

  • حیدرآباد بار کا سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار

    حیدرآباد بار کا سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار

    وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کو حیدرآباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کی اجازت دینے سے بار ایسوسی ایشن نے انکار کردیا

    سہیل آفریدی کل حیدرآباد پہنچیں گے، جہاں مختلف تقریبات میں شرکت اور ریلی کی قیادت بھی کریں گے، حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار نے بار سے خطاب کی اجازت نہ دینے کا لیٹر جاری کردیا،حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے 11 ممبران نے وزیراعلی کے پی کے کو خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کی، صرف ایک ممبر نے حمایت کی ،صدر بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری نے ذاتی بناء پر وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے کا لیٹر جاری کیا تھا،

  • ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ  کا اظہار ناراضگی

    ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار ناراضگی

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزراء؛ شرجیل انعام میمن، سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، ڈی جی پی اینڈ ڈی الطاف ساریو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی

    وزیراعلیٰ سندھ کو ترقیاتی کارکردگی، جاری منصوبوں اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ بجٹ 09-2008ء میں 55 ارب سے بڑھ کر 26-2025ء میں 1,018 ارب روپے ہو گیا ،سندھ میں 13 ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع، 9,193 مکمل کیے گئے ہیں،سڑکوں، آبپاشی، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے

    ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ نے اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ ناقص کام اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی پیسے کے زمینی نتائج نظر آنے چاہئیں،محکمے نئے اعلانات کے بجائے منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دیں،وزیراعلیٰ سندھ نے اندرونی احتساب اور نگرانی کا نظام مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی،سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پراجیکٹ (SFERP) کے سے متعلق بریفنگ دی بتایا گیا کہ سندھ حکومت کا سیلاب کے بعد بحالی منصوبوں پر کام جاری ہے،825 کلومیٹر سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی جاری ہے، 500 پانی اور نکاسی آب اسکیمیں بحال کی گئی ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کیش فار ورک پروگرام سے 1 لاکھ 39 ہزار خاندان مستفید ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے بلڈ بیک بیٹر حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہی دی گئی،بتایا گیاکہ کراچی میں سڑکوں، پارکوں اور اسٹریٹ لائٹنگ میں بہتری کا عمل جاری ہے،شہری نقل و حرکت، تحفظ اور معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے،

  • کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے

    کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچ گئے، پیپلزپارٹی رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ ترجمان کے پی حکومت شفیع جان اور صوبائی وزیر مینا خان بھی موجود ہیں، سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔پیپلزپارٹی رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔سہیل آفریدی آج کراچی کے ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایئرپورٹ سے انصاف ہاؤس جاکر رہنماؤں سے ملیں گے، وہ آج کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ کراچی کے موقع پر استقبال کیلئے کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے۔کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا، موقع پر موجود لوگوں نے کارکنان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

  • سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے،سعید غنی کراچی ایئر پورٹ پر موجود،جلسہ کی اجازت دینگے،ناصر شاہ

    سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے،سعید غنی کراچی ایئر پورٹ پر موجود،جلسہ کی اجازت دینگے،ناصر شاہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا آفریدی اور شفیع جان سمیت دیگر بھی موجود ہیں،سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کے استقبال کے لئے کراچی ائرپورٹ موجود ہیں،بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے رہنما و کارکنان استقبال کے لئے جمع ہیں، پی ٹی آئی کے تمام کارکنان پر امن طریقے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کرنے پہنچے، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان پر امن طریقے سے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں،

    دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جناح گراٶنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت کے لئے مشاورت جاری ہے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے، سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا، قانون کی خلاف ورزی ہوں تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انھوں نے جلسے کی درخواست دی ہے ،پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے ائرپورٹ پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام پاکستانی عوام کے نام ہے،حقیقی آزادی کا سفر جاری ہے،کراچی اہم سنگ میل ہے ،انشاء اللہ کراچی سے گونج اٹھے گی،کراچی کا جلسہ اہم ہوگا، ایک عہد کریں گے،اڈیالہ کی دیواریں اب گرنے والی ہیں ،سب سے کہتا ہوں ساتھ چلو

    کراچی روانگی سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار کو مزار قائد پر جلسہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ میں پہلے وہاں موجود کے پی کے عوام سے ملوں گا اور ان کے مسائل وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا،

  • کے پی حکومت کی ذمے داری ہے وہاں لوگوں کو تحفظ فراہم کرے،شرجیل میمن

    کے پی حکومت کی ذمے داری ہے وہاں لوگوں کو تحفظ فراہم کرے،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پر بانی پی ٹی آئی کا جو مؤقف رہا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ طالبان کے حق میں اور ان کے دفاتر کھولنے کی بات کی۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے اسکولوں، مساجد، امام بارگاہوں اور افواج پر حملے کیے،پی ٹی آئی کی قیادت کا طالبان کے لیے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ہے، ان کے اپنے صوبے میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مغرب کے بعد تھانے بند ہو جاتے ہیں، کے پی حکومت کی ذمے داری ہے وہاں لوگوں کو تحفظ فراہم کرے، وزیراعلیٰ کے پی کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہیں گے، وہ جہاں جانا چاہیں انہیں فول پروف سیکیورٹی اور پروٹوکول دیں گے، سندھ حکومت کا نمائندہ وزیراعلیٰ کے پی کو لینے ایئر پورٹ جائے گا، ان کو جو پروگرام کرنا ہے، حکومت کو بتائیں، کسی گراؤنڈ میں پروگرام کرنا ہے تو ہم ان کو گراؤنڈ فراہم کریں گے، کوئی ایسی کوشش نہ کریں کہ لوگوں کو تکلیف ہو، قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

    شرجیل میمن کامزید کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جو سرگرمی کرنی ہے کریں، ان کو سہولت دینے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی سے ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں اور سوچ مختلف ہے، جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، تنقید ہوتی ہے، عدم برداشت نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کوئی ان پر تنقید کرتا تھا تو اگلے دن نیب کا نوٹس آجاتا تھا۔

  • مصطفیٰ کمال کن ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کا قاتل کہتے

    مصطفیٰ کمال کن ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کا قاتل کہتے

    ایم کیو ایم کے رہنما، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ الطاف حسین ہے، پاکستانی عدالتیں فیصلہ دے چکی ہیں، افتخار حسین کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کیا گیا، افتخار حسین الطاف حسین کا ہی فون سنتا ہے

    سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کرمنل مائنڈ آدمی ہےجیسے مافیاز کام کرتے ہیں ویسے ہی الطاف حسین کام کرتا ہے جو الطاف کے سامنے سوال کرتا تھا وہ دنیا سے چلا گیا، عمران فاروق الطاف حسین سے لڑائی کرتے تھے، بات کرتے تھے، ایم کیو ایم کے اس وقت کے سب لوگوں‌کو پتہ ہے جب انکا قتل ہو وہ ناراض تھے سیکرٹریٹ نہیں آتے تھے، پہلے بھی کئی بار وہ ناراض ہو چکے تھے، الطاف حسین سے کوئی سوال کر لے تو وہ نظروں میں آ جاتا ہے وہ تو نظروں میں تھے،جب پارٹی میں کچھ نہیں تھا تب پانچ، چھ ،سات لوگوں میں یہ شامل تھے، غلط بات پر روکنا ٹوکنا ان کا حق تھا لیکن الطاف حسین ہوش میں ہوتے تو وہ مارنے کی ہدایت نہ دیتے وہ تو ہفتوں ،ہفتوں نشے میں رہتے، انکی رات کی کال خراب ہوتی تھی پھر شام کو پھر دن دو بجے کی بھی کال خراب ہونے لگی، ہم نے لندن میں ہفتوں‌گزارے،ٹی وی والوں کو کہتے تھے کہ الطاف کی کال نہ اٹھانا،پہلے ہم سے رابطہ کرنا، جو مارنے والی ٹیمیں تھیں ان کو کال کر دی گئی کہ تمہارے قائد کو تنگ کر رہا ہے تو اس کے بعد قتل ہو گیا،یہ میں نہیں کر رہا، میں الزام نہیں لگا رہا،لندن میں قتل ہوا ہے، لندن میں پاکستانی پولیس، پاکستانی عدالت نہیں ہے، وہاں ریاست ،نظام ہے،اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سارے کیس کو ٹریس آؤٹ کیا، قاتلوں‌کی تصویریں نکالیں، جو آرڈر دینے والے ہیں سب کو نکال لیا، قتل کرنے والے پکڑے گئے، قاتل جنہوں نے آرڈر دیا، مبارکباد دی، جس کو کال ریسیو ہوئی اس کا نام افتخار حسین ہے، الطاف کا کزن ہے اور الطاف کا فون وہی استعمال کرتے ہیں، ان کو مبارکباد دی گئی،افتخار حسین پاکستان آئے قاتلوں سے ملے ،پھر وہ لندن گئے تو انکو ہیتھرو ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا،یہ میں نہیں کہہ رہا یہ میڈیا میں‌رپورٹ ہوا ہے،لندن میں پاکستان جیسی گرفتاری نہیں ہوتی،وہاں کسی کو گرفتار کرنے کے لئے شواہد جمع کر کے پہلے عدالت پیش ہونا پڑے گا، وارنٹ جاری ہوتے ہیں پھر گرفتاری ہوتی ہے، پولیس ویسے نہیں پکڑ سکتی،پولیس نے عدالت میں قتل کیس کے ثبوت دکھائے ہوں گے تو وارنٹ ملے ہوں گے،مارنے والے جب پاکستان پکڑے گئے تو برطانیہ نے کہا کہ ہمارے حوالے کریں یہ آ کر بیان دیں گے لیکن پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلہ کا کوئی معاہدہ نہیں اس لئے برطانیہ کے حوالہ نہیں کیا گیا،اسکے بعد برطانوی حکام پاکستان آئے اور یہاں کیس چلا، الطاف حسین کو قتل کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا،پاکستان کی عدالت کو برطانیہ نے ثبوت دیئے،جس کے بعد یہ فیصلہ آیا، پاکستانی میڈیا نے سب نے اسکو نشر کیا،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ قتل کیس میں افتخار حسین کی گرفتاری ہوئی، تین لوگ جو یہاں پکڑے گئے تھے انکو پاکستان برطانیہ کے حوالے کر دیتا اور یہ قیدی بیان دیتے تو الطاف حسین ماسٹر مائنڈ گرفتار ہو جاتے، یہاں کی عدالت نے الطاف کو مفرور قرار دیا ہے،

    سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال ہی ایم کیو ایم ہے اور ایم کیو ایم ہی مصطفیٰ کمال ہے، پی ایس پی ختم ہو چکی ہے، میں ایم کیو ایم کی سنٹرل کیبنٹ کا ممبر ہوں،چیئرمین کے بعد کسی کو عہدہ نہیں ملا، 11 لوگوں نے ملکر چیئرمین بنایا،یہ سوال کہاں سے آ رہا کہ ایم کیو ایم کوئی اور ہے مصطفیٰ کمال کوئی اور ہے،ایم کیو ایم مرکزسے پریس کانفرنس کا دعوت نامہ جاری ہوتا ہے اور پریس کانفرنس ہوتی ہے.

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    کراچی:شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے، یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار افراد ماضی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی سہولت کاری میں بھی شامل تھے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    تلہ گنگ کی خونی یہاڑیاں اور ایثار کے جزبوں سے مالا مال لوگ،​تحریر:فیضان شیخ

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری