Baaghi TV

Category: کراچی

  • اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد، پاک بحریہ حکام اور سفیر نے استقبال کیا

    اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد، پاک بحریہ حکام اور سفیر نے استقبال کیا

    اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد،ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیووراور فریگٹ آئی ٹی ایس الپینوپر مشتمل اطالوی نیوی کا کیریئر اسٹرائیک گروپ تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا،دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔کراچی آمد کے بعد اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلن نے اطالوی ڈیفنس جنرل سٹاف کے کیپبلیٹی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سٹیفانو باربیری کے ہمراہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بھی آئی ٹی ایس کیوور کا دورہ کیا اور انہیں کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے ایئر کرافٹ کیریئر کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آئی ٹی ایس الپینو پر اٹلی کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آئی ٹی ایس کیوور پر میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران اطالوی سفیر، کیرئیر سٹرائیک گروپ کے کمانڈر اور جنرل سٹاف کے کیپبلٹی ڈائریکٹر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا.

    جمعیت فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے، حماس رہنماء

    سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

    الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

  • جمعیت فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے، حماس رہنماء

    جمعیت فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے، حماس رہنماء

    جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مہمان خصوصی حماس کے سینئر رہنماء ڈاکٹر ناجی ظہیر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماءاسلام روز اول سے فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے انکی بے مثال خدمات پر میں آج مفتی محمود کانفرنس کے توسط سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے جس طرح حضرت مفتی محمود رح ہر فورم پر امت مسلمہ کی ترجمانی کیا کرتے تھے آج انکے حقیقی فرزند مولانا فضل الرحمن نے اسکا حق ادا کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکٹری جنرل علامہ راشدمحمود سومرو نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور جمعیت علماء اسلام کے اک اک کارکن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہر میدان میں اپنے فلسطینی مسلمانوں کو یاد رکھا اور انشاءاللہ ہمارا یہ رشتہ قیامت کی صبح تک یونہی رہےگا.

    اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود رح کی شخصیت اک عالمگیر شخصیت تھی انکی سیاسی علمی اور سماجی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل نہی بلکہ ناممکن ہے مفتی محمود رح سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ مفتی اعظم پاکستان اور شیخ الحدیث تھے مفتی محمود رح نے ہر تحریک میں دستہ اول کا کردار ادا پچاس سال قبل مفتی محمود رح نے قادیانی کے خلاف جو جمہوری جنگ لڑی اور انکو پاکستان کے آئین میں کافر قرار دلوایا جو پاکستان نظام مصطفی کے نام پر وجود میں لایا گیا اور یہاں جموری نظام کی بالادستی کی بات کی گئی لیکن آج پاکستان کے حالات اور نظام اس کے برعکس ہے اس ملک میں جمہوری کا قتل عام کیا گیا جمہوریت پر شب خون مارا گیا عام انتخابات س میں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا آج ہم پاکستان کے موجودہ نظام سے مایوس ہوچکے ہیں اسکا اک ہی حل ہے وہ ہے انقلاب ،آج پاکستان سے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ الگ ہونے کی باتیں کررہا ہے ان صوبوں کے معدنیات پر اور انکے ذخائر پر آج مقتدر قوتیں قابض ہوچکی ہے اور موجودہ حکومت اک کٹھ پتلی بن کر تماشہ دیکھ رہی ہے ،خیبرپختواہ کے قبائلی علاقوں میں سینکڑوں لوگوں و ماورائے عدالت قتل کئے گئے اور انکے معدنیات پر اور ذخائر پر قبضے کئے گئے اسی طرح بلوچستان میں یہی صورتحال کافی عرصہ سے جاری ہے آج بلوچستانُکی عوام آزادی کے نعرے بلند کررہے ہیں سندھ کے علاقوں کو ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے جوکہ حکومت سندھ کیلئے شرم کی بات ہے ان ڈاکوؤں کے پاس بھاری اسلحہ ان علاقوں کے وڈیرے اور صوبائی وزراء فراہم کرتے ہیں تو سندھ کے اندر امن کیسے آئےگا آج پاکستان جےیو آئی اور دینی مدارس کی وجہ سے محفوظ ہین اگر ہم نے ہاتھ کھینچ لیا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ آپ لوگ کہاں کھڑے ہو فلسطین کے مسلمان شہید ہورہے ہیں اور ہمارے حکمران سمیت اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

    سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

    الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

  • سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

    سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہیکہ سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے مفتی محمود رح کی علمی فقاہت اور جس مقام پر آپ فائز تھے اسکو علماء اکابر ہی جانتے ہیں اور جہاں مفتی صاحب رح کی سیاسی زندگی کا جائزہ لیا جاتا ہے تو آج پاکستان کے اندر جو آئین موجود ہے اور اگر یہ آئین مستحکم ہے تو ہم سب پاکستانی ہے اس آئین کی اسلامی حیثیت ہے اور اسلام بنیادی اثاث ہے ہمارا آئین 1974 بنا اس آئین کو مستحکم کرنے اور اسکو مضبوط کرنے کیلئے مفتی محمود رح نے اہم کردار ادا کیا جن سیات دانوں کو ہم ووٹ دیتے ہیں اور انکو مستحکم کرتے ہیں آج ہمارا آئین ان ہی حکمرانوں کی وجہ سے غیر مستحکم ہیں خیبرپختون خواہ ،پنجاب اور سندھ بلوچستان کی عوام کو اب چاہئے کہ وہ ان حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ کر اپنا احتساب لیں اس ملک کی بنیادوں مین علماء کرام کا اہم کردار ہے اور قرارداد پاکستان علماء کرام کی وجہ سے ہی وجود مین آیا جب ان 1974 کو قادیانیوں کے خلاف تحریک چلی اور انکو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اور ان پر جرح کی گئی تو ان ہی علماء نے قادیانیوں کو چار زانوں چت کیا اور جب گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ختم نبوت اور قادیانیوں کے متعلق مسئلہ سامنے آیا تو ہم سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور وہاں سے وہ فیصلہ لیکر نکلیں جو ان 1974 سے زیادہ مضبوط ہے جو بھی شخص پاکستان کے اندر ختم نبوت پر شپ خون مارنے کی کوشش کرےگا تو ہم اسکا سر کچل کر رکھ دیں گے قادیانی اک چھوٹا سا ٹکڑا جو پوری امت مسلمہ کو کافر کیوں کہہ رہا ہے یہ بات ہمارے نااہل حکمرانوں کو سمجھ نہی آتی الیکشن میں ۱۹۷۳ میں دھاندلی ہوئی تو اسکو مفتی محمود رح نے یکسر مسترد کیا تھا آج ہم اپنے قائد کے روح کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم بھی دھاندلی زدہ حکومت کو مسترد کرتے ہیں اسمبلی کے اندر اک آئینی ترتمیم لائی گئی اور اس پر میں نے پارلمنٹ میں تقریر کی اور اس پر انکو بریف کیا تو اگلے دن یہ سب میرے گھر آئے اور انکے پاس مسودہ تک نہی تھا اور یہ لوگ آئین میں ترمیم پر بضد تھے اور جو مسودہ رات کی تاریکی میں کالی تھیلی میں میرے پاس پیش کیا تو اس مسودے میں آئین کی تباہی تھی عوام کی تباہی تھی سپریم کورٹ کی تباہی تھی جو ہم نے مسترد کیا اور الحمداللہ وہ آئینی ترمیم پاس نہ کرسکیں ،اس طرح کٹھ پتلی اسملبیوں سے اپنی مرضی کا آئین پاس کرتے ہو تو ہم تمہارے اس طرح کے آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں جس طرح ختم نبوت کے مسئلے میں ہم نے دوبارہ فیصلہ لیا اسی طرح ہم نے آئینی ترمیم ہم نے ہاتھ میں لے لیا ہے پاکستان کے آئین پر میرے اور آپکے قائد مفتی محمود رح نے دستخط کئے ہیں اور اس آئین کی چوکیداری جمعیت علماء اسلام کے اک اک کارکن کی زمہ داری ہے اگر کوئی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالتا ہے اور عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارتا ہے تو ایسے لوگوں کو ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔
    آج پاکستان جےیو آئی اور دینی مدارس کی وجہ سے محفوظ ہے اگر ہم نے ہاتھ کھینچ لیا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ آپ لوگ کہاں کھڑے ہو فلسطین کے مسلمان شہید ہورہے ہیں اور ہمارے حکمران سمیت اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام آزاد جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف ،صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری مولانا محمد امجد خان ،خیبر پختوان خواہ کے امیر مولانا عطاء الرحمن ،صوبہ پنجاب کے سیکٹری جنرل حافظ نصیراحمداحرار،صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکٹری آغا سید محمود شاہ ، مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاءالرحمن، مولانا سمیع الحق سواتی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

    سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

  • الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

    الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

    الخدمت کراچی نے اپنے پہلے جاب پورٹل ’’قابل ڈاٹ جابز ‘‘qabil.jobs) (کا افتتاح کر دیا اوربنو قابل2.0 کے 10ہزار سے زائد پاس آؤٹ طلبہ وطالبات میں اعزازات اور اسناد تقسیم کردی گئیں ،الخدمت کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی 2روزہ بنو قابل نمائش میں 100 کمپنیز نے اسٹالز لگائے اور بنو قابل سے مختلف کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات نے 100سے زائد منفرد پراجیکٹس کو نمائش کیلئے پیش کیا۔بنو قابل منفرد جاب پورٹل ’’ قابل ڈاٹ جابز ‘‘ qabil.jobs) (کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان الخدمت 3نومبر کو بنو قابل کے تحت ایک بڑاپروگرام لانچ کرے گی ،جس میں 10لاکھ بچے اس پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔یہ اہم موقع ہے کہ الخدمت کے تحت ’’جاب پورٹل ‘‘کا افتتاح کیا گیا ہے ،جہاں سیکڑوں کمپنیاں موجود ہوں گی۔

    اس پورٹل پر بنو قابل سے پاس آؤٹ طلبہ وطالبات کا ڈیٹا موجود ہے اورانڈسڑیز اپنی ضرورت کے مطابق ان نوجوانوں کو ملازمتیںکی آفر کریں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پاکستان سلمان شیخ ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین،اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل کی فرحین بیگ ،فیضان لغاری ودیگر نے خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی ،چیئر مین آباد حسن بخشی ، سی سی اوحبیب گروپ آف کمپنیز عارف حبیب ،اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی ،رضوان جعفر ،سلمان کارپوریشن کے کمپنی ہیڈ سرفراز احمد خان کارپوریٹ سیکٹر و آئی ٹی کمپنیز کے نمائندوں نے بھی بنو قابل کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور طلبہ وطالبات میں اسناداور اعزازات تقسیم کیے۔
    منعم ظفر خان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا وژن تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کو آئی کورسز سکھا کر انہیں بااختیار بنا یا جائے،انہیں مایوسیوں سے نکالا جائے۔ بنو قابل پروگرام سے دوسال میں 50ہزار بچے پاس آؤٹ ہو چکے ہیںجو کام حکومت کو کرنے چاہئیں تھے،وہ الخدمت نے کردکھائے ہیں۔کراچی میں گزشتہ تین سال سے آئی ٹی پارک کی باتیں ہو رہی ہیں۔وعدے بھی کئے گئے مگر کچھ نہیں کیا گیا ۔الخدمت 55مقامات پر آئی ٹی کورسز کروارہی ہے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکال رہے ہیں ،ان نوجوانوں نے پڑھنا پڑھنا ہے،آگے بڑھنا ہے اور اپنے والدین کا سہارا بننا ہے ۔بنو قابل 4.0کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک کراچی کے ایک لاکھ نوجوان خود کو رجسٹرڈ کرواچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کل آبادی کا 60فیصد ہیں اور یہی اس ملک کی امید وں کا مرکز اور محور ہیں ۔
    الخدمت نو جوانوں کا ہاتھ تھامے گی۔ انہیں مایوسی سے نکالے گی۔منعم ظفر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کیا کہ پولی ٹیکنیک کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ،اس سے کراچی کے ہزاروں نوجوان ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں گے اور ملک ترقی کرے گا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام سلمان شیخ نے کہا کہ جاب پورٹک کا آغاز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں ،الخدمت نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے ،بہت سے کمپنیاں الخدمت بنو قابل سے جڑ گئی ہیں ، بنو قابل کے نوجوانوں کو وہاں ملازمتیں ملیں گی ۔
    قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ ٹیکنالوجی جاب پورٹل تمام ٹیکنالوجی کمپنیز اورسافٹ ویئر ہاوسز سے منسلک ہوگا ،یہ نئے دور کا آغاز ہے ۔الخدمت بنو قابل کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب میں دیگر مقررین نے الخدمت کی کاوش کو سراہا اور بنو قابل کورسز کرنے والے ہزاروں طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

  • بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے  سندھ کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے امداد کا آغاز

    بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے سندھ کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے امداد کا آغاز

    سندھ حکومت نے سبز انقلاب کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے چھوٹے کاشتکاروں کی امداد کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔ اس منصوبے کا افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا، جب کہ سندھ کابینہ نے 23 ستمبر 2024 کو اس کے اجراء کی منظوری دی تھی۔ہاری کارڈ کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کو مالی مدد فراہم کرنا اور ان کے زراعتی کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے لیے 14 لاکھ 4 ہزار 422 چھوٹے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں 72 فیصد کاشتکار ایک سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین کے مالک ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فوری نقد امداد اور نرم شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ زرعی مشینری، سولر ٹیوب ویلز اور کھیتوں کی صفائی میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے زرعی کاروبار کے لیے قرضے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں، فصلوں کی انشورنس کا انتظام کیا جائے گا اور قدرتی آفات کی صورت میں ٹارگٹڈ امداد بھی دی جائے گی۔
    کاشتکاروں کو مالی امداد کی فراہمی کی تفصیلات بھی بیان کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ والے کاشتکاروں کو ایک سے 2 ہزار روپے فی ایکڑ نقد امداد ملے گی، جبکہ 25 ایکڑ سے زیادہ والی زمین کے مالکان کو 500 سے 1000 روپے فی ایکڑ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے مطابق، ہاری کارڈ کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ متعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جبکہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل سطح پر ڈویژنل کمشنر کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔ وزارتی کمیٹی اس کارڈ کے اجراء کے عمل کی نگرانی کرے گی۔یہ اقدام سندھ حکومت کی جانب سے زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے اور چھوٹے کاشتکاروں کی معیشت کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے، جس سے نہ صرف کاشتکاروں کی مالی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ سندھ کے زراعتی نظام کو بھی فروغ ملے گا۔ اس اقدام سے امید کی جا رہی ہے کہ سندھ کے زراعتی شعبے میں ایک نیا دور شروع ہوگا، جو نہ صرف مقامی بلکہ قومی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

  • کروڑوں پاکستان کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت،کیس کی سماعت ملتوی

    کروڑوں پاکستان کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت،کیس کی سماعت ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ ، ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی،وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے 15 روز میں متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے جواب طلبی ضروری ہے، وفاقی حکومت قانون سازی میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے، ابھی تک کوئی نیشنل سائبر پالیسی نہیں، سائبر سے متعلق پاکستان میں 4 بڑے واقعات ہو چکے، پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023ء میں اسمبلی میں لایا گیا تھا، پاکستانیوں کا ڈیٹا 2.1 ارب ڈالرز میں ڈراک ویب پر فروخت کیا گیا

    چائلڈ پورنوگرافی سے منسلک عناصر اپنے شکار تک پہنچنے کے لیے طویل عرصے سے انٹرنیٹ، نام نہاد "ڈارک ویب” کا استعمال کر رہے ہیں

    پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا اسکینڈل،وزیراعظم آفس کی 100 گھنٹے سے زائد گفتگو ڈارک ویب پر برائے فروخت،ریکارڈنگ ہوئی کیسے؟ ذمہ دار کون؟

    ڈارک ویب کیا ہے؟ ڈارک ویب پر گندے کام ، کیسے استعمال ہوتا؟

    کبالہ جادو اور شیطان کے پیروکار، جنسی زیادتی ،قتل اور ڈارک ویب سے کیا تعلق؟

    ساڑھے11 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے کا انکشاف

    ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

    شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی کانفرنس ہونے جارہی ہے، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چند روز قبل کراچی میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، ایک جماعت کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا، مذہبی جماعتوں نے بھی مارچ کا اعلان کیا،کسی بھی قسم کے تصادم کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کو نافذ کیا گیا تھا، جن تنظیموں نے احتجاج کیا انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی،مذہبی تنظیموں کے لوگ بھی سڑکوں پر آئے ہوئے تھے، انہوں نے نہ صرف مظاہرے کئے بلکہ پولیس پر حملے بھی کئے، پولیس موبائل نظر آتش کی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے تشدد کی راہ اختیار کی، حکومت سندھ نے گرفتاریاں کی ہیں،حکومت سندھ کا مقصد یہ تھا کہ کوئی تصادم، لڑائی جھگڑا نہ ہو، جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور منفی پیغام جائے،جنہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ان پر خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، جنہوں نے پولیس موبائل جلائی، سرکاری املاک کونقصان پہنچایا ان پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ پرامن رہیں، ملک اور صوبے کو آگے لے کر جائیں،حکومت دفعہ 144 سوچ سمجھ کر اور بہت سے پہلوئوں کو نظر میں رکھ کر نافذ کرتی ہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، سب کافرض ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اسکو ہاتھ میں نہ لیں،

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

    ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

    "شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

    اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

    پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

    پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے

  • سندھ ہائیکورٹ، آئینی ترامیم کے خلاف درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ، آئینی ترامیم کے خلاف درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ ،مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی،عدالت نے کہا کہ جب ترمیم ہوئی نہیں تو عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں کہ قانون کے مطابق ہورہی ہے یا نہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں لایا گیا ہے،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ درخواست لے کر یہاں آگئے؟ اسمبلی میں بیٹھے 24 کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے؟ وکیل نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود آپ نے ایسی درخواست دائر کرنے کی جسارت کی،یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ وکیل نے کہا کہ آئینی ترمیم عوامی حقوق کے خلاف اور عدلیہ پر حملہ ہے، عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت مسودہ بارکونسلز کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیں؟ تین چار لائنیں لکھ کر درخواست دائر کردی جاتی ہے پھر اخبارات میں خبر لگ جاتی ہے، سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ہم کیسے جاسکتے ہیں؟

    آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

    وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

    آئینی ترامیم، اپوزیشن بھی تجویز دے،اللہ بہتر کرے گا،وفاقی وزیر قانون

    آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

    وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

    آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • طلبہ یونین کی بحالی کی ملک کو ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی

    طلبہ یونین کی بحالی کی ملک کو ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں طلبہ یونین کی بحالی کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاطق کراچی میں ٹیکنو فیسٹ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، جنہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے میدان میں لانے کی ضرورت ہے۔حکومت اور ریاست کا کام ہے کہ وہ نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرے، 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول ہی نہیں جاتے، صرف 35 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کے تمام شعبوں میں انٹیلی جنس کے پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے تعلیمی اداروں میں شروع سے ہی انٹیلی جنس کی تعلیم فراہم کرنی چاہیے۔ سندھ میں تعلیم کا بجٹ عوام پر خرچ نہیں کیا جارہا، وزراء آپس میں تقسیم کرلیتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں طلبہ یونین کی بحالی کی ضرورت ہے، سوال تو یہ ہے کہ نام نہاد جمہوریت پسند پارٹیاں طلبہ یونین کے انتخابات کیوں نہیں کرواتیں؟
    سندھ میں کوئی بھی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں ،سردار شاہ

  • کراچی میں میاں بیوی سمیت 5 رکنی بھتہ خور گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں میاں بیوی سمیت 5 رکنی بھتہ خور گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں پولیس نے اقبال مارکیٹ سے میاں بیوی سمیت 5 رکنی بھتہ خور گروہ کو گرفتار کر لیا جو اب تک کئی تاجروں کو لوٹ چکا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گروہ سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم برآمد کر لی، گرفتار ملزمان میں شوہر کاشف، بیوی راحیلہ، شہزاد قیصر اور فیصل شامل ہیں۔طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم کاشف کاروباری شخصیات کو فون کر کے بھتہ طلب کرتا تھا، ملزمان بھتہ نہ دینے کی صورت میں گھروں پر پرچیاں دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کاروباری شخصیات کو ان کے عزیزوں کی لوکیشن بتا کر بھی دھمکیاں دیتے تھے، بھتہ کی رقم لینے کیلیے ملزم کاشف اور اس کی بیوی راحیلہ جایا کرتے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گروہ نے 16 اگست کو تاجر عمران سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، اگلے روز ملزمہ نے عزیز آباد سے 4 لاکھ روپے وصول کیے تھے، 24 ستمبر کو گروہ نے تاجر محمد انتظار کو فون کر کے بھتے کا مطالبہ کیا تھا، گروہ نے تاجر کو ناگن چورنگی بلا کر ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔گروہ نے 21 ستمبر کو تاجر عارفین کو بھتے کی پرچی اور گولی بھیجی جس پر تاجر نے خوفزدہ ہو کر ملزمان کو ایک لاکھ روپے بھتہ دیا، بھتہ خور گروہ کا ایک کارندہ جوہر آباد پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔طارق الٰہی مستوئی نے مزید بتایا کہ ملزمان کئی علاقوں میں ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں، تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی برسی 17اکتوبر کومنائی جائے گی

    سندھ میں کوئی بھی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں ،سردار شاہ

    ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی