Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش آئیڈیاز2024 کے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور و حکمت عملی کا جائزہ اور جرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

    کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں پولیس افسران نے آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی اور شہر میں جرائم کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس چیف نے آئیڈیاز 2024 کے موقع پراختیارکردہ سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمد سمیت ٹریفک کی روانی کے ضمن میں بھی جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اورغیرمعمولی بنانے کے احکامات جاری کئے، ایئرپورٹ اور ایکسپوسینٹر کراچی کے اطراف، متعلقہ روٹس اور غیر ملکی مہمانوں بالخصوص چائنیز کے قیام کے مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پر زور دیتے ہوئے نمائش میں شرکت کرنے والے غیرملکی شخصیات کے ساتھ شہریوں کی سیکیورٹی کو بھی غیر معمولی بنانے کی ہدایت دی۔کراچی پولیس چیف نے افسران کو کہا کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور پکٹنگ سمیت علاقوں میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیوں کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں اضافہ اور کومبنگ آاپریشنز میں تیزی لائی جائے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ٹریفک پلان پر عمل درآمداورٹریفک متبادل روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی ائی جی اسپیشل برانچ ،ڈی ائی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی ائی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

  • پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کی جا نیں بچائیں

    پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کی جا نیں بچائیں

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں ایک ہنگامی امدادی کارروائی کے دوران 23 ایرانی ماہی گیروں کی جانیں بچائیں۔ یہ اقدام ایک اہم مہم کے تحت کیا گیا، جو بحری جہازوں کی حفاظت اور انسانی جانوں کی بچت کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار اس وقت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھا جب اسے ایرانی کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔ ایرانی کشتی اپنی بندرگاہ سے تقریباً 1200 ناٹیکل میل کی دوری پر تھی، جہاں ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور کشتی کے انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔
    پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور امدادی کارروائی کے لئے روانہ ہوا۔ جہاز کے عملے نے متاثرہ کشتی کے قریب پہنچ کر ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمی رکن کو فوری طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ، عملے نے کشتی کے انجن کی مرمت بھی کی تاکہ ایرانی ماہی گیر اپنی کشتی کے ذریعے محفوظ طریقے سے واپس جا سکیں۔آئی ایس پی آر نے مزید وضاحت کی کہ پی این ایس ذوالفقار کی یہ کارروائی نہ صرف انسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ پاک بحریہ کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے کہ وہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت متاثرہ بحری جہازوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔
    یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ بین الاقوامی پانیوں میں سلامتی اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نہایت سنجیدگی سے لیتی ہے۔
    یہ امدادی کارروائی پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسانیت کی خدمت کے عزم کی ایک اور مثال ہے، جس نے عالمی سطح پر بحریہ کے کردار کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس واقعے نے ایران اور پاکستان کے درمیان بحری تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

  • پی بی اے کے نئے عہدیداروں کا اعلان، میاں عامر محمود چیئرمین منتخب

    پی بی اے کے نئے عہدیداروں کا اعلان، میاں عامر محمود چیئرمین منتخب

    کراچی: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سال 2024-25 کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پی بی اے کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا جو کہ 25-2024 کو شہر قائد کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹگری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں میاں عامر محمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب کیا گیا۔ میاں عامر محمود کا تعلق دنیا میڈیا گروپ اور پنجاب گروپ سے ہے، جہاں وہ چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔ ان کی انتخابی کامیابی سے پی بی اے کی قیادت میں ایک نیا دور شروع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔اجلاس کے دوران دیگر اہم عہدوں پر بھی انتخابات ہوئے۔ ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کو سینئر وائس چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی۔

    جیو نیوز کے سی ای او ابراہیم رحمان کو وائس چیئرمین اور آج ٹی وی کے احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اسی طرح کے ٹی این کے اختر قاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔پی بی اے کی جنرل باڈی نے تین نئے بورڈ ارکان کا بھی انتخاب کیا، جن میں نیو نیوز کے چوہدری عبدالرحمان، مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی، اور ڈسکور پاکستان کے قیصر رفیق شامل ہیں۔ یہ انتخابات پی بی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملکی میڈیا کے شعبے میں جدید تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ نئے عہدیداروں کی قیادت میں پی بی اے کے ارکان کے لیے ترقی اور بہتری کے نئے مواقع فراہم ہونے کی امید کی جارہی ہے۔میاں عامر محمود کے چیئرمین منتخب ہونے پر ان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پی بی اے میڈیا کی بہتری کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔

  • سونے کی قیمت میں کمی،چاندی   ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت میں کمی،چاندی ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سو نے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی، جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2777ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 33.56ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3450روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا،متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کروانے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا، سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ نتاشا عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

    حلف نامہ میں کہا گیا تھا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں عدالت نے حلف ناموں کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    30 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی قبل ازیں، 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی مرکزی مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی،اسی روز کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا تھا۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے …

    واضح رہےکہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہ گیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ گاڑی چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھیں۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

  • ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں-

    باغی ٹی وی : وسیم اکرم نے میلبرن میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فخر زمان امپیکٹ پلئیر ہے، مجھے یقین ہے کہ سوشل میڈیا بیان فخر زمان نے نہیں لکھا، جس نے بھی لکھا اسے بتانا چاہیے تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے آپ کو مسئلہ ہو سکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ فخر زمان کے لیے ایک سبق ہے، سوچ سمجھ کر سوشل میڈیا پر لکھنا چاہیے، پی سی بی کا اس معاملے پر اپ سیٹ ہونا بنتا تھا،محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں، مجھے جاب کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 جاب کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔

    انہوں نے ہوم ایڈوانٹیج کے لیے پچز بنانے پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں، ہوم ایڈوانٹیج پر تنقید سمجھ سے باہر ہے، میں 5، 6 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ٹرننگ پچز بناؤ، چاہے ہار جاؤ، شکر ہے کسی کو تو خیال آیا اور ہم نے مسلسل تین ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد مسلسل دو ٹیسٹ میچز جیتے۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    سابق کرکٹر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیےویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے پاکستان میں بہت فینز ہیں، فینز کو شدت سے بھارتی کھلاڑیوں کا انتظار ہے،میں 6، 7 سال سے بھارت نہیں گیا، میں وہاں کے کھانے اور لوگوں کو مس کرتا ہوں، بھارتی کھلاڑی پاکستان آئیں، انجوائے کریں گے۔

    ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا …

    وسیم اکرم نے محمد رضوان کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ محمد رضوان کو کپتانی کا تجربہ ہے، وہ اچھی چوائس ہے وہ بس کھیل پر فوکس کرے، آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، پاکستان کی یہاں سیریز آسان نہیں ہو گی، ایک بھی ون ڈے جیت جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اچھی ہو گی،شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز کھیل پر فوکس کریں، سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں،کرکٹ کھیل کر گھر جائیں اور انجوائے کریں، بابر اعظم کو بھی کپتانی بھول جانی چاہیے، وہ کرکٹ کھیلیں اور رنز کریں۔

    خواجہ سرا سے برہنہ ڈانس کروانے کا واقعہ،کے پی حکومت کی پراسرارخاموشی

  • 26 ویں ترمیم کے بعد سب جوابدہ ،کوئی بھی مقدس گائے نہیں رہا.شرجیل میمن

    26 ویں ترمیم کے بعد سب جوابدہ ،کوئی بھی مقدس گائے نہیں رہا.شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں تین چار اہم اشو ہیں، ملک میں نیا نظام لاگو ہو چکا ہے، ماضی کا طریقہ کار کے تحت جج صاحبان خود جج مقرر کرتے تھے،بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں ترمیم کے لیے بہت محنت کی.

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں اب ہر شخص احتساب کے زمرے میں آئے گا، پارلیمنٹ کا کردار اہم ہوگیا ہے، ماضی میں چند ججوں نے جوڈیشل ایکٹوزم کے تحت من مانیاں کیں،افتخار چوہدری ثاقب نثار جیسے ججز من پسند فیصلے کرتے رہے، چھبیسویں آئینی ترمیم سے ہم سب کے لیے اچھا ہوگا، اب انصاف کے لیے بیس پچیس سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اب ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت فیصلے کر سکتے ہیں،چھبیسویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مساوی حقوق ملیں گے ، سندھ ہائی کورٹ کے سینیئر جج احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں نہیں لیا گیا، بہت سارے جونیئرز کو سپریم کورٹ میں لیا گیا تھا، تب سارے وکلاء ججز خاموش کیوں تھے، ہم تمام ججز کا احترام کرتے ہیں، انصاف سب کے لیے ہونا چاہیئے،پارلیمان آئین و قانون بناتی ہے، اس کے کردار کو برقرار رکھا گیا ہے، ہمارے پاس بین الاقوامی شہرت کے حامل ججز ہیں،بدقسمتی سے افتخار چوہدری کے بعد ماحول خراب ہوا، دنیا بھر میں کہیں بھی ججز نہ ججز کی تقرریاں کرتے ہیں، نہ ان کو ہٹاتے ہیں،پاکستان جیسے قانونی نظام والے معاشروں میں حکومتیں ہی سلیکشن یا پھر مشاورت ججز کی تقرریاں سے کرتی ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں حکومت نے صرف ججز کی تقرریوں میں اپنا حصہ ڈالنے والا اپنا اختیار واپس لیا ہے، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، امریکہ اور جنوبی افریقہ میں، ججز کی تقرریاں حکومت کی طرف سے عدلیہ کے مشورے سے کی جاتی ہے، 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد سب کا احتساب ہو گا، کوئی مقدس گائے نہیں رہا،26 ویں آئینی ترمیم جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا حالانکہ نمبرز پورے تھے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر جماعت کو ساتھ لے کر چلیں گے.

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی   ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی

    کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مسافر بردار طیارے کو سڑک کے راستے کراچی سے حیدرآباد پہنچایا جارہا ہے اور طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا ملکی تاریخ کا یہ پہلا آپریشن ہے-

    نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ناکارہ جہاز کو موٹر وے کے ذریعے حیدرآباد لے کر جارہی ہے، جہاز کو 10 ویلرز ٹرک، 40 ویلرز ٹریلر پر رکھ کر منتقل کیا جارہا ہے،350 سیٹر بوئنگ 737 کراچی ایئرپورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا، جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، ہوائی جہاز کے پر، انجن اور ٹائرز الگ کردیے گئے ہیں،طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا جائے گا اور طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا-

    سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

    ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد نے بتایا کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے طیارے کو رات گئے ائیرپورٹ سے سپرہائی وے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو پروٹوکول کے تحت منتقل کیا جارہا ہے، طیارے کی منتقلی کے دوران موٹروے کو بلاک نہیں کیا گیا طیارے کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی سڑک کے کنارے چلائی گئی، اس دوران سول ایوی ایشن اور نجی کمپنی سمیت ٹرانسپورٹر کا عملہ موجود رہا۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

  • امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں،  فلسطینی  ہدایتکارہ

    امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں، فلسطینی ہدایتکارہ

    کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطینی ہدایتکارہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم جاری ہے جسے برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر پاکستان آنے والی فلسطینی ہدایتکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم جاری ہے جسے برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے اور 1948 کے علاقوں میں فلسطینی عوام کو مسلسل نسل پرستی اور فوجی قبضے کا سامنا ہے۔ جنین کے مہاجر کیمپ میں، جہاں ان کے ڈرامے ”طوباسی کی زندگی“کا مرکزی کردار بھی رہتا ہے، اسرائیلی فوج ہر ہفتے حملے کرتی ہے، بمباری اور بچوں کا قتل کرتی ہے۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

    ہدایتکارہ نے بتایا کہ اسرائیل میں فلسطینی صحافیوں اور فنکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ ان کی آواز کو دبایا جا سکے ان کے تھیٹر کے پروڈیوسر کو قید کر دیا گیا ہے، اور شریک بانی کو قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ساتھی بھی مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں، یورپ اور امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں، یہاں تک کہ فلسطینی پرچم لہرانے پر بھی پولیس تشدد کرتی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا ڈرامہ ”طوباسی کی زندگی“ فلسطینی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے یہ ڈرامہ فلسطینی عوام کے اپنے حقوق کے حصول کے لیے مختلف طریقوں، جیسے کہ مسلح اور ثقافتی مزاحمت، کو پیش کرتا ہے ڈرامہ کسی بھی طریقے کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنی آزادی کے مختلف راستے تلاش کرتا ہے،ڈرامے ”And Here I Am“ میں ایک دل چسپ داستان پیش کی جس میں حقیقت اور تخیل، المیے اور مزاح کا خوبصورت امتزاج دکھایا گیا یہ داستان طوباسی کی ذاتی زندگی کے تجربات اور فلسطینیوں کی مشترکہ جدوجہد پر مبنی ہے-

    کینیڈا کی حکومت کی جانب سے امیت شاہ پر لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں،امریکا

  • 26 ویں آئینی ترمیم : اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگر فریقین سے  جواب طلب

    26 ویں آئینی ترمیم : اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگر فریقین سے جواب طلب

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی-

    باغی ٹی وی: آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت تے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، آپ نے آئین کے آرٹیکل 239 کا جائزہ لیا ہے؟ ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے اس میں؟ ہمارے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں، جو اختیارات ہائیکورٹ کے پاس ہے وہی کرسکتے ہیں، 2 فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟

    بعد ازاں، سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا تھا،درخواست الٰہی بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرکے عدلیہ کی آزادی اور رول آف لا کی خلاف ورزی کی گئی۔

    انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 175۔اے میں ترمیم کر کے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں انتظامیہ کی مداخلت بڑھا دی گئی ہے اور اس قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنا ہے۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ آئینی ترمیم کی سیکشن 8، 11 اور 14 کالعدم قرار دی جائیں، درخواست میں سکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری لا اینڈ جسٹس اینڈ پارلیمانی افیئرز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔