Baaghi TV

Category: کراچی

  • ناظم آباد ٹاون میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغازکردیاگیا

    ناظم آباد ٹاون میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغازکردیاگیا

    چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایت پر ٹائون میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغازیوسی نمبر 1پاپوش سے کردیا گیا ہے۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے عملے کو ہدایت کی کہ ٹائون کی ہر یوسی میں اسپرے کو ممکن بنایا جائے ، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب اور نشیبی علاقوں میں گاڑیوں اور دستی مشینوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسپرے مہم کیلئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ناظم آبادٹائون کو اسپرے کی گاڑیاں فراہم کی ہیں جس کے ذریعے ٹائون کی تمام یوسیز میں مرحلہ وار جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائیگا۔اس موقع پرٹائون چیئرمین نے کہا کہ اسپرے کا مقصد شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہتر ماحول فراہم کرنا ہے کیونکہ معتدل موسم میں مکھیوں، مچھروں اور بیکٹیریا سمیت دیگر جراثیم کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے جس سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے جس کے پیشِ نظر ٹائون کے مکینوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور

  • وزیراعلی سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور

    وزیراعلی سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور

    پاکستان اور ایران کے درمیان کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور وائس قونصل جنرل علی خوشرو نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ ضیا النجار، وزیر ورکس علی حسن زرداری، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، سیکریٹری قانون اور دیگر شریک ہوئے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں، سندھ سے گوشت اور پھل خاص طور پر سندھڑی آم اور لاڑکانو کے امرود ایران برآمد ہو سکتے ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک میں 2 بلین ڈالرز کی تجارت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دوطرفہ تجارت کو 3 بلین ڈالرز کیا جائے۔وزیراعلی سندھ اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیاں دونوں ممالک کے تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے پر اتفاق ہوا۔قونصل جنرل نے وزیراعلی سندھ کو نومبر میں ایران میں ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ملاقات میں کراچی تا چابہار ایران کے درمیان فیری کشتی سروس شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اگر فیری سروس شروع ہو جاتی ہے تو زائرین اور طلبہ کو سہولت میسر ہوگی۔

    آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی

  • کارساز حادثہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی

    کارساز حادثہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی میں حاضری لگوا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ نے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوا دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور کی تھی.سندھ ہائی کورٹ میں کارساز میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ، چین کا بڑا حصہ شامل

    26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ، چین کا بڑا حصہ شامل

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ، چین کا بڑا حصہ شامل

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرکاریہ کاری (ایف ڈی آئی) مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 48 فیصد بڑھ گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میں مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران سب سے زیادہ 52 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئی۔ جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ملک میں 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اس کا حجم 52 کروڑ ڈالر رہا تھا، یہ 48.2 فیصد اضافہ ہے۔چین سے آنے والی رقم 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، ستمبر میں چین سے 24 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری گی گئی۔ ہانگ کانگ سے 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔یہاں یہ بات اہم ہے کہ عرب ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کی برابر رہی، حالانکہ حکومت پاکستان نے ان ممالک کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف ایس) قائم کیا ہے لیکن اب تک اس کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا۔پاکستان میں تقریباً 2 سال سے سیاسی اور معاشی صورتحال میں بے یقینی کا سامنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے بیرون ملک میں امیج متاثر ہوا ہے۔حالیہ اقدامات سے معاشی صورتحال کو سپورٹ ملے گا لیکن ممکنہ طور پر سیاسی استحکام حاصل نہیں ہوسکے گا، مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سرمایہ کاری سے چین کو نکال دیا جائے گا باقی ایف ڈی آئی نہایت کم ہے۔مالیاتی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام رہی ہے، سعودی عرب سے ایف ڈی آئی صرف 18 لاکھ ڈالر اور یو اے ای سے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے، فیصلے تحریر کریں گے

  • 26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر جانے والی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جہاں درخواست میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد انس نامی شہری نے وکیل عدنان خان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں وفاق کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز دینے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ادھر 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے۔عدالت عالیہ میں درخواست الٰہی بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرکے عدلیہ کی آزادی اور رول آف لا کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175۔اے میں ترمیم کر کے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں انتظامیہ کی مداخلت بڑھا دی گئی ہے اور اس قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئینی ترمیم کی سیکشن 8، 11 اور 14 کالعدم قرار دی جائیںدرخواست میں سکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری لا اینڈ جسٹس اینڈ پارلیمانی افیئرز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔گزشتہ ماہ سے حکمران اتحاد آئینی ترامیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے پارلیمان میں سیاسی جماعتوں سے بھرپور لابنگ کرنے میں مصروف تھا جہاں ان ترامیم میں بنیادی توجہ عدلیہ پر مرکوز تھی۔اس دوران کئی دن تک جاری مشاورت میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کا سلسلہ جاری رہا اور حکومت کوشش کے باوجود بھی اس ترامیم کو ایوان میں سے منظور کرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تنازع کی ایک بڑی وجہ ایک مجوزہ وفاقی آئینی عدالت تھی، جس کی پی ٹی آئی نے مخالفت کی اور مولانا فضل الرحمٰن نے اس کے بجائے آئینی بینچ کے قیام کا مطالبہ کیا جسے بعدازاں مسودے کا حصہ بنا لیا گیا۔اس سلسلے میں فیصلہ کن پیشرفت گزشتہ ہفتے ہوئی جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں کامیاب رہے جنہوں نے ترامیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو قائل کیا۔اتوار کو بالآخر کابینہ سے 26ویں آئینی ترمیم کا پیکج منظور ہونے کے بعد اسے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔وزیر اعظم نے ترامیم کو منظوری کے لیے صدر مملکت کے پاس ارسال کیا جنہوں نے گزشتہ روز 26ویں آئینی ترمیم کے گزیٹ پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی۔ان ترامیم میں سب سے اہم بات چیف جسٹس کے تقرر کے طریقہ کار میں تبدیلی ہے جہاں پہلے سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے تھے تاہم اب اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔نئے طریقہ کار کے تحت چیف جسٹس کی تقرری سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کی جائے گی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل 12 رکنی کمیٹی اس کا حتمی فیصلہ کر کے نام وزیر اعظم کو بھیجے گی۔اس کے حوالے سے ترامیم میں آئینی بینچز کے قیام کے ساتھ ساتھ ججوں کی کارکردگی اور فٹنس کو جانچنے کے حوالے سے شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے، فیصلے تحریر کریں گے

    زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار

  • آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ،  بُلند ترین سطح پر

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان برقرار ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 643 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند سطح 86 ہزار 701 پر پہنچ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 643 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 86 ہزار 701 پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.95 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 57 پر پہنچ گیا تھا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد سہیل نے بتایا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد سیاسی بے یقینی میں کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق کا کہنا تھا کہ شرکا کو امید ہے کہ سیاسی بے یقینی کم ہو گی اور معاشی استحکام جاری رہے گا۔یاد رہے کہ سینیٹ کے بعد گزشتہ روز 26 ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھی 2 تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہو گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی، تحریک کی منظوری کے لیے 225 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیے تھے جبکہ 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔16 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 365 پوائنٹس اضافے کے بعد 86 ہزار 205 کی بُلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بتایا تھا کہ پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور چینی وزیر اعظم کے دورے سے اضافی فنانسنگ کے وعدوں پر سرمایہ کار بہتری کے حوالے سے پر امید ہیں۔9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔8 اکتوبر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔7 اکتوبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے، فیصلے تحریر کریں گے

    زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار

    امریکا نے 26 پاکستانی، چینی اور اماراتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

  • زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار

    زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار

    لاہور میں نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر وائرل ہونے کے معاملے پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمہ سارہ خان کو کراچی سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جبکہ تھانہ گلبرگ میں ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے سامنے ملزمہ نےاعتراف کیا کہ صرف سوشل میڈیا پر ویوز لینے کے لیے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جبکہ ملزمہ کو آج بیان قلمبند کروانے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے کیوں اور کس کے کہنے پر وڈیو اپ لوڈ کی اس حوالے سے تفتیش ہوگی جبکہ غیرمصدقہ خبر پھیلانے پر اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے طلبہ و طالبات مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور مذکورہ کالج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں 27 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے سراپا احتجاج طلبہ کی نشاندہی پر نجی کالج کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا تھا، تاہم بعدازاں اس خبر کے جھوٹا ہونے کی اطلاعات زیر گردش کرنے لگی تھیں۔اس کے بعد اے ایس پی بانو نقوی نے متاثرہ طالبہ کے مبینہ والد اور چچا کے ساتھ ایک وڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اے ایس پی کے ساتھ کھڑے ایک شخص نے کہا تھا کہ لاہور کے نجی کالج میں پیش آئے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جن میں ان کی بچی کا نام لیا جارہا ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہماری بچی گھر کی سیڑھیوں سے گری، جس سے اس کی کمر پر چوٹ آئی ہے اور اسے آئی سی یو لے جایا گیا۔اس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جعلی خبر پھیلانے میں ملوث عناصر کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی تو کئی جانیں جاسکتی تھیں، سازش کے تمام تانے بانے کھل کر میرے سامنے آگئے ہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹ کی فیکٹریوں کو اب بند ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ 10 اکتوبر کو ایک بچی کا نام لیا گیا کہ وہ ریپ کا شکار ہوئی ہے لیکن وہ بچی 2 اکتوبر سے اسپتال میں داخل ہے، وہ بچی کہیں گری اور بری طرح زخمی ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل ہے۔

    زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار

    امریکا نے 26 پاکستانی، چینی اور اماراتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

    بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے

    پی ٹی آئی کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

  • کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

    شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔م

    حکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت پارہ اوسط سے 3 تا 4 اضافے سے 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، سمندری ہوائیں غیر فعال جبکہ زیادہ تر شمال مشرق و شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اگلے چند روز تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتے ہفتے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی شدت بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی بدترین غیر اعلانیہ لڈ شیڈنگ سے شہری پرشان ہیں.

    گورنربلوچستان سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل کی ملاقات

  • گورنربلوچستان سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل کی ملاقات

    گورنربلوچستان سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل کی ملاقات

    گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل (Dr Ruediger Lotz) نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، بلوچستان میں پائے جانے والے قیمتی وسائل و معدنیات اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پچھلے کئی دہائیوں سے بہت خوشگوار دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور اب ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جدید تقاضوں کے مطابق باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائی. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات سے پورے خطے کے امن اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگی. انہوں نے کہا کہ جرمنی کا بالخصوص صوبہ بلوچستان میں تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، استعدادکار بڑھانے اور خاص طور پر نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ میں تعاون نہایت مددگار ثابت ہوگا اور توقع ظاہر کی کہ جرمنی آئندہ بھی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کرتا رہیگا. گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہم نے اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہیں جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

    پاکستانی جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 83 واقعات

    کراچی،سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ کی میسی سمیت ارجنٹائنی کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

  • پاکستانی جہازوں کے ساتھ  پرندے ٹکرانے کے 83  واقعات

    پاکستانی جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 83 واقعات

    پاکستانی جہازوں کے ساتھ دنیا بھر کے 14بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 83 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے ستمبر کے دوارن 9 ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے کے واقعات کی رپورٹ میں لاہور 23 واقعات کے ساتھ سر فہرست ہے۔کراچی اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 15، 15 واقعات رپورٹ کیے گئے، ملتان ایئر پورٹ پر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پائلٹس کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو 12 واقعات رپورٹ کیے گئے۔سکھر ایئر پورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا، فیصل ایئر پورٹ پر 6، پشاور 1، گلگت 2، کوئٹہ 3، سیالکوٹ1، دبئی 1، جدہ 1، مدینہ 1، پشاور ایئر پورٹ پر 1، اسلام کوٹ ایئرپورٹ پر 1 واقعہ رپورٹ کیا گیا۔جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات میں قومی ونجی ایئر لائن کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

    کراچی،سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ کی میسی سمیت ارجنٹائنی کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت