Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ

    کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ

    سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوئوں نے مسافر کوچ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکارپور کے ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ سے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔مسافر کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مسافر کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی، واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مسافروں نے کہا کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے مگر پولیس کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور کی قیادت میں ڈاکوں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  • ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے

    ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے

    ایف آئی اے کراچی زون میں تبادلے و تقرریاں کردی گئیں۔

    باغہی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینک سرکل سے انسپکٹرمحمد ثنااللہ تبادلے کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل تعینات کردیا گیا جبکہ سب انسپکٹرآصف رضا اینٹی کرپشن سرکل سے کمرشل بینک سرکل تعینات کردیاگیا ہے۔سب انسپکٹرسید علی مظفر کمرشل بینک سرکل سے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل جبکہ سب انسپکٹر نعمان اکبر اسٹیٹ بینک سرکل سے کمرشل بینک سرکل تعینات کردیاگیا۔احکامات ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیقی کے دستخط سے جاری کیے گئے.واضح رہے کہ یہ تقرر و تبادلہ معمول کا حصہ ہیں.

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  • کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میںپیش رفت، پولیس نے خودکش بمبار شاہ فہد کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا.
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران خودکش بمبار شاہ فہد کے قریبی عزیز کو حراست میں لیا ہے جو کہ خودکش بمبار کا مبینہ سہولت کار بتایا جا رہا ہے جس کی نشاندہی پر ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔حملہ آور شاہ فہد نے حملے سے قبل گرفتار شخص کے گھر میں قیام کیا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی میں خاتون بھی ملوث ہے۔ خاتون سمیت دو افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا.
    تفتیش کے دوران دہشت گرد کے بیک اپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا جبکہ بیک اپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو بھی تفتیشی اداروں کو مل گئی جس میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کی ویڈیو حملے سے قبل بنائی گئی تھی جبکہ مبینہ ساتھی نے صدر میں قائم ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے ہوٹل میں ملاقات بھی کی تھی۔دریں اثناءکراچی میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔حملے سمیت متعدد پہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے۔حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کی جانچ پڑتال بھی کی جاری ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکے میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔حملہ آوروں کی گاڑی شہر میں کہاں کہاں گئی تفتیشی اداروں نے روٹ میپنگ شروع کردی۔ شہر کے مختلف علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ سات اکتوبر کوکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 17 شہری زخمی ہوگئے تھےجبکہ واقعہ میں تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی تھی۔ اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاتھا۔ ائیرپورٹ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی تھی۔ قافلہ قریب پہنچتے ہی دہشت گرد نے کار غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی گئی تھی۔ خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہاتھا۔ کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تھی۔ کار کی نمبر پلیٹ، چیسس نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک دھڑ ملا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا دھڑ ممکنہ طور پر خودکش بمبار کا ہوسکتا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کر دیں تھیں۔

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

  • کراچی میں چینی کانوائے پر خودکش حملے کی تحقیقات: چینی ٹیم کا دورہ اور شواہد کا معائنہ

    کراچی میں چینی کانوائے پر خودکش حملے کی تحقیقات: چینی ٹیم کا دورہ اور شواہد کا معائنہ

    کراچی: ایئرپورٹ سگنل کے قریب چائنیز کانوائے پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں چینی تفتیش کاروں کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیم نے جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کیا اور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔چائنیز انویسٹی گیٹرز کی ٹیم نے جائے حادثہ پر موجود تمام شواہد کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی۔ پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے اعلیٰ افسران نے چینی ٹیم کو دھماکے کے مقام پر پیش آنے والے واقعے اور اب تک کی تحقیقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستانی اداروں نے چینی ٹیم کو بتایا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد، حملہ آور کی شناخت اور حملے کے پیچھے کار فرما عناصر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔چینی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ پر موجود تباہ شدہ گاڑیوں اور وہاں پھیلے ہوئے دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا۔ پاکستانی اداروں کے فراہم کردہ شواہد کے علاوہ چینی انویسٹی گیٹرز نے خود بھی شواہد جمع کئے، جن میں بارودی مواد کے نمونے شامل ہیں۔ ٹیم نے جائے دھماکہ سے اہم نمونے جمع کرکے اپنی لیب میں مزید تجزیے کے لئے بھیجے ہیں تاکہ اس حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
    جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ چینی تفتیش کاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پورے علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ مقامی پولیس اور رینجرز کے دستے علاقے میں تعینات رہے اور چینی ٹیم کی حفاظت کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چینی تفتیش کاروں کا یہ دورہ اُس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان میں چینی شہریوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ چینی حکومت اپنی ٹیم کی مدد سے حملے کے محرکات اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔پاکستانی حکومت نے چینی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور مشترکہ تحقیقات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ چینی شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مؤثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں چینی شہریوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو پاکستان میں چینی منصوبوں اور اقتصادی مفادات کو نشانہ بنانے کی ایک سازش کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے چینی اور پاکستانی ادارے مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ان حملوں کے پیچھے موجود نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا جا سکے۔

  • ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا،انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 5 پیسے اضافے سے 277 روپے 72 پیسے پربند ہوا تھا،دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر منفی زون میں بند ہوئی کاروبار کا اختتام 216 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ

    اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ٹریڈ ہوا اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 23 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوادن بھرمجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 213 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 149 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 68 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

    انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز ،قومی ٹیم مشکلات کا شکار

  • پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا ،عالمی بینک

    پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا ،عالمی بینک

    کراچی: عالمی بینک نے معاشی استحکام کیلئے سیاسی اتفاق رائے اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کو ضروری قرار دیا ہے جبکہ اس سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے، 2023 میں غربت کی شرح 40.2 فیصد تھی، عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ پاور سیکٹر ڈسٹری بیوشن اصلاحات رپورٹ 2024 جاری کی ہے، جس میں پاکستان میں سالانہ 16 لاکھ نئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ناکافی قرار دیے۔

    رپورٹ کے مطابق بڑھتی غربت کی وجہ سست معاشی ترقی رہی ہے رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 2.8 فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 0.6 فیصد ہے، مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا اور پاور جنریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان رہا،بجلی ترسیل اور تقسیم بھی ناقص منصوبہ بندی کا شکار رہی، پاکستان معاشی بحران سے باہر آیا ہے، معاشی ترقی 2.5 فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے نے بھی ترقی کی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرض مسئلہ ہےپاکستان میں ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک  کو  پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

    کراچی: معروف اسکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: گورنر ہاؤس کراچی میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی چانسلر کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دی۔

    اسپیشل کانووکیشن کی تقریب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، اراکینِ سینڈیکیٹ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی جس پر سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی تھی، سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور ڈگری دینے مخالفت کی تھی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    کراچی:ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 271200 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 232510 روپے کی سطح پر آگئی،علاوہ ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2613ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    دوسر ی جانب ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    پنجاب کی طرف سے برآمدات پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں،چیئرمین ایف بی آر

  • پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر  مشی خان   ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

    پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

    کراچی: پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر اداکارہ مشی خان نے معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‘ذاکر نائیک کا بطور اسٹیٹ گیسٹ بننے کا دورہ اختتام پزیر ہوا، ہمیشہ کی طرح جیسے جاوید اختر نے بھارت جا کر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک نے بھی قومی ائیر لائن کو برا بولا’۔

    اداکارہ نے ذاکر نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘6 لوگوں کا ایک ہزار کلو وزن، آپ کیا لے جا رہے تھے، اگر 500 کلو آپ کو چھوڑ دیا گیا تو اسٹیٹ مہمان ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ اس چیز کا فائدہ اٹھائیں اور سارا سامان فری لے کر جائیں’بھارت کے بارے میں آپ بول رہے ہیں کہ بھارت بہت اچھا ہے، ظاہر ہے بھارت جا کر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نےتھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے، بھارت میں اگر ایک روپے بھی درست طریقے سے نہ دیا ہو تو انکم ٹیکس کی ٹیم بڑے سپر اسٹار کے گھر میں بھی گھس جاتی ہے، تو یہاں پر آپ کو کس خوشی میں 6 لوگوں کا ہزار کلو وزن فری دے دیں، آپ کے پاس اتنے پیسے، وسائل ہیں 500 کلو کے پیسے نہیں دے سکتے تھے؟مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہیے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    مشی خان نے حکومت سے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جا کر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں۔

    واضح رہے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی مختلف تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

  • قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی  کپتان فاطمہ ثنا کے والد   انتقال کرگئے

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

    دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں او رچئیرمین پی سی بی نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے،” محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔”

    واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے،قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے، میگا ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی جبکہ بھارت سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔