Baaghi TV

Category: کراچی

  • شاعر استاد بخاری کی 32 ویں برسی،صوبائی وزیر ثقافت کا بڑا اعلان

    شاعر استاد بخاری کی 32 ویں برسی،صوبائی وزیر ثقافت کا بڑا اعلان

    دادو: سندھی سرائیکی زبان کے عظیم شاعر استاد بخاری کی 32 ویں برسی کے موقع پر دادو میں محکمہ ثقافت کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے تقریب میں شرکت کی،مدد علی سندھی، تاج جویو، شیر مہرانی، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد شاہ، ڈی سی دادو، ایس ایس پی دادو سمیت ادیب دانشور بڑی تعداد میں شریک ہوئے، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے استاد بخاری یادگار چیئر قائم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ استاد بخاری اس خطے کے بڑے شاعر تھے، نوجوانوں کو استاد بخاری کی شاعری پڑھنے کی ضرورت ہے،استاد بخاری کی شاعری ہر دور کیلئے یادگار ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے استاد بخاری کو خراج پیش کرتا ہوں ،محکمہ ثقافت آپ شاعروں ادیبوں کا ہے آپ آئیں ہمیں تجاویز دیں،

    سید احمد شاہ المعروف استاد بخاری (پیدائش: 16 جنوری، 1930ء – وفات: 9 اکتوبر، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے مشہور و معروف شاعر اور پروفیسر تھے۔ ان کی شاعری کو بہت سے گلوکاروں نے گایا ہے۔ انھیں بے پناہ عوامی مقبولیت ملی۔ ادبی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے 2009ء میں انھیں صدارتی تمغابرائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ استاد بخاری نے سندھی شاعری میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ انھوں نے اپنے شاعرانہ اسلوب، رومانویت اور ندرت خیال سے نئی نسل کے شعرا کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا۔استاد بخاری 16 جنوری 1930ء کو گاؤں غلام چانڈیو ضلع دادو، برطانوی ہندوستان میں ایک غریب سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بزرگوار کے ذریعۂ معاش کا انحصار مریدوں کے خراج پر تھا۔ استاد بخاری بڑے ہو کر پیری مریدی کا سلسلہ ختم کر لیا اور تعلیم پر دھیان دیا۔ وہ پہلے پرائمری استاد بنے پھر پروفیسر بنے، 1980ء کے بعد گاؤں چھوڑ کر دادو شہر میں سکونت اختیار کی۔ عرصہ دراز سے کینسر میں مبتلا رہے اور 9 اکتوبر 1992ء کی رات کو کراچی میں وفات پائی۔

    سید احمد شاہ بخاری المعروف استاد بخاری سندھی زبان اور سرائیکی زبان کے بہت بڑے جدید قومی اور عوامی شاعر ہیں۔ استاد بخاری عوامی لب لہجے کے ایسے منفرد شاعر ہیں جو عام اور خاص میں یکساں مقبول ترین شاعر ہیں۔ ان کی سادی شاعری میں خیالات اور فکر کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شامل ہے۔ استاد بخاری نے اپنی شاعرانہ مہارت سے سندھی زبان اور سرائیکی زبان کے متروک لفظوں کو زندہ کیا ہے اور نئے الفاظ، اصطلاحات، استعارے اور تشبیہات تخلیق کر کہ دونوں زبانوں کو مزید مالامال کیا ہے۔ سادہ انداز بیان میں شعر میں فکری گہرائی بھرنے پر اسے ملکہ حاصل تھا۔

  • کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کو مقدمہ کی نقول فراہم

    کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کو مقدمہ کی نقول فراہم

    کارساز کارحادثہ کیس ،خاتون ملزمہ نتاشا پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ پیش ہوئی، ملزمہ نتاشا ماسک لگا کر شوہر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی، عدالت نے ملزمہ کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں، آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی، ملزمہ نتاشا سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرچکی ہیں۔

    شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،

    کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا نشے میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    نتاشا کے شوہر دانش اقبال نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت کروا لی

    کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق

    کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

    کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

    کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی فہرست جاری کرنے سے روکتے ہوئے بنائی گئی کمیٹی کو تمام اداروں سے ریکارڈ اکھٹا کرکے رپورٹ تیار کرنے اور ایف آئی اے کو اس معاملے میں تحقیقات کے لیے ٹیم نامزد کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔چیف سیکریٹری سندھ، جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ کتنے بچے ایسے ہیں جن کے مارکس 195 سے زیادہ ہیں، یہاں ہم سندھ کے بچوں کے رزلٹ کو پنجاب اور کے پی کے بچوں سے موازنہ کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ڈی سی کا اس حوالے سے معاملہ ختم ہوگیا کہ پیپر لیک ہوا یا نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اگر امتحان میں کوئی خامی ہے تو یہ بھی بتایا جائے، 187 مارکس حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد 1100 سے زیادہ تھی۔چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کے پی اور پنجاب کے طلبہ کے نمبرز کی تفصیل آجائیں تو سندھ سے میچ کیا جائے گا۔جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیے کہ اگر پیپر کسی ایک سینٹر کا لیک ہوا تو اس ڈویڑن کا پیپرز روکا جائے، پورے سندھ کے نہیں۔
    جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے جو 190 پلس والے طلبہ کہاں جائیں گے۔ پنجاب میں 58 ہزار، کے پی میں 42 ہزار اور سندھ میں 38 ہزار طلبہ نے امتحان دیا ہے۔وائس چانسلر نے بتایا کہ محکمہ صحت نے ایک کمیٹی بنائی جس میں لگائے گئے الزامات کا ثبوت نہیں ملا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کہیں نہ کہیں پر یہ چیز ضرور ہوئی اس لیے الزامات لگتے ہیں۔
    جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہ چیزیں غلط چلا رہا ہے اور وہ بلیک میلنگ کر رہے ہیں، باقی انتظامیہ دودھ کی دھلی ہوئی ہے۔ پیپر لیک ہونے والی بات ٹھیک ہے یا نہیں ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ میرا گھر مجھے بنانے دیں میں اچھا بناؤں گا۔سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا کہ محکمہ صحت کا رول یہ تھا کہ کریکیولم میں تبدیلی کریں، مجھے بھی 12 بجے میسیجز آئے۔
    جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ جب شکایتیں آئیں تو آپ پیپر منگواتے، کسی ادارے نے زحمت نہ کی پیپر لیک ہوا کہ کینسل کریں۔ اس معاملے پر جو کام کیا ہے وہ سیکریٹری صحت نے بھی نہیں کیا۔ محکمہ صحت اور پی ایم ڈی سی مکمل ملے ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس کیس آیا ہے تو انصاف تو کرنا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی فہرست جاری کرنے سے روک دیا۔
    عدالت نے حکم دیا کہ جب تک اس پروسیس پر عمل نہیں ہو جاتا ایم ڈی کیٹ ایڈمیشن کے رزلٹ کو ہولڈ کریں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ صدر پی ایم ڈی سی نے بتایا ہے کہ 38 بچوں نے سندھ میں 190 سے زیادہ مارکس لیے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام فریقین کو اس حوالے سے نوٹیفائی بھی کر دیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری اوقاف پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کو اس حوالے سے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔
    چیف سیکریٹری نے بتایا کہ سیکریٹری اوقاف اس سے قبل بورڈز کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمیٹی تمام اداروں سے ریکارڈ اکھٹا کرکے رپورٹ تیار کریں اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو بھی حکم دیا جاتا ہے اس معاملے میں تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم نامزد کرے۔ عدالت کی جانب سے درخواستوں کی سماعت 2 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں بچوں نے ہم سے رابطہ کیا، سیکڑوں بچوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، 8 ہزار پر بچہ لے کر 10 کروڑ روپے ڈاؤ یونیورسٹی کو ملے ہیں اور 7 کروڑ روپے سے زیادہ میڈیکل ٹیسٹ کیلیے لیے گئے۔ بچوں کی جانب سے میں ایوان سے شدید مذمت کرتا ہوں، عدالت کے بڑے شکر گزار ہیں جنہوں نے بچوں کی فریاد پر دو کمیٹیاں بنا دی ہیں۔
    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عدالت نے تحقیقات کرکے 15 دن میں جواب طلب کیا ہے۔ کمیٹیوں میں ایف آئی اے اور ایم آئی ٹی پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے۔ پورے سندھ میں 199 مارکس مختلف طلباء نے حاصل کیے، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پیپر لیک ہوا تھا۔ آدھے سے زیادہ طلباء بیرون بورڈ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ آخر کار پیپر لیک کرنے والا مافیا ہے کون پچھلے 4 سے 5 سالوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپر لیک ہو رہے ہیں۔
    پیپر فوٹو اسٹیٹ دکانوں پر سو روپے میں بیچے جا رہے ہوتے ہیں۔ اب ظلم یہ ہے کہ میڈیکل بورڈز کے بھی پرچے لیک ہو رہے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایک انسٹیٹیوٹ کے 132 بچوں نے 199 نمبرز حاصل کیے ہیں، ان بچوں کے مستقبل کے لیے ہم کوشش کریں گے۔ ہم ڈاؤ اور پی ایم ڈی سی کو ان کے اس جرم کی سزا دلوائیں گے۔ جب ٹیسٹ کے لیے آئی بی اے موجود ہے تو ڈاؤ کیوں لے رہا ہے۔ عدالت میں سارا معاملہ رکھا ہے بچوں کے مستقبل سے متعلق سے نہیں کھیلا جائے گا۔

    عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور تعزیت

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

  • عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے بوجھ سے بچایا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طارق چاندی والا ن نے کہا کہ ایک طرف تو روزمرہ زندگی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، اور دوسری طرف بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ لوگوں کی مشکلات کو بڑھا رہا ہے۔بجلی کے بلوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت بڑی تشویش کا باعث ہے۔حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری حل تلاش کریں۔ پی ڈی پی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے عوام کو جھوٹے وعدوں سے بہلانے کے بجائے ٹھوس اقدامات کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔کم آمدنی والے صارفین کے لیے سبسڈیز متعارف کروائی جائیں تاکہ ان کے بلوں میں کمی ہو۔ایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے تاکہ صارفین کو سمجھ میں آئے کہ ان کے بل میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔ بجلی کی چوری روکنے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں، تاکہ ان کا اثر باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو اور قیمتیں کم ہوں۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اس بوجھ کا اثر بالخصوص کم آمدنی والے صارفین پر زیادہ پڑتا ہے۔

    حکومت نمبرز پورے کرنے کے لیے ایم این ایز کو ہراساں کر رہی ہے، شیخ وقاص اکرم

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

  • جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور  تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یوآئی سندھ کے اعلی سطح وفد نے چینی قونصلیٹ کراچی کا تعزیتی دورہ کیا اور چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یوآئی رہنماؤں نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔وفد میں مولانا عبد الکریم عابد ، قاری محمد عثمان،مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی عبدالغفار بھٹو ودیگر بھی شامل تھے۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینئرز کے قافلے پر حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت سے دلی دکھ ہوا ۔ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک چائنا دوستی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ چینی باشندوں پر حملہ سفاکیت کی انتہا ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک چائنا دوستی لازوال اور ہمالیہ سے بلند ہے ، اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یوآئی وفد سانحے پر اظہار افسوس کررہا ہے ۔ چین کے باشندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علامہ راشد محمود سومرو نے چینی قونصل خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے تعزیتی تاثرات بھی درج کئے ۔

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

  • کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اداروں نے سہولت کار کو گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تفتیشی حکام نے ملیر کے علاقے میں چھاپا مار کر دہشتگرد کا قریبی رشتے دار گرفتار کر لیا .زرائع کے مطابق زیر حراست ملزم مبینہ خودکش بم بار شاہ فہد کا مبینہ سہولت کار ہے، مبینہ حملہ آور دہشتگرد شاہ فہد حملے سے قبل ملزم کے گھر میں قیام کیا، تفتیش کے دوران دہشتگرد کے بیک اپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا. زرائع کے مطابق بیک اپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو تفتیشی اداروں کو مل گئی ، ویڈیو میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے، حملے میں استعمال گاڑی کی ویڈیو حملے سے قبل بنائی گئی، زرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مبینہ ساتھی نے صدر میں قائم ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے ہوٹل میں ملاقات کی تھی .

    واضح رہے کہ ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، قتل،اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی، دھماکے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی، دھماکے میں چائنیز باشندوں اور ان کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملک دشمن قوتوں نے کالعدم تنظیم کی دھماکے میں معاونت کی، 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی، نفری کے ہمراہ جب دھماکے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی، واقع میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر بروز اتوار کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں چینی انجینئرز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

    دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

  • سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہر کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک پریس بیان جاری کیا جس میں پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں اتوار کی رات ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں دو چینی اور متعدد پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے اور مزید چینی اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے کراچی میں گھنانے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے متاثرین کے خاندانوں اور چین اور پاکستان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کونسل کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، انہوں نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

    ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

    دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

    پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ

  • ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

    ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

    ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، قتل،اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی، دھماکے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی، دھماکے میں چائنیز باشندوں اور ان کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملک دشمن قوتوں نے کالعدم تنظیم کی دھماکے میں معاونت کی، 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی، نفری کے ہمراہ جب دھماکے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی، واقع میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر بروز اتوار کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں چینی انجینئرز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

    حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

  • دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

    دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

    فنانس ڈویژن نے کراچی میں دہشتگردی کا شکار چینی انجینئرز کے ساتھ ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کرنے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں انجینئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی انجینئرز کو آئی پی پیز کے ساتھ جاری مذاکرات سے منسلک کرنے والی خبروں کی وضاحت کی ہے۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور مذاکرات میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس کے لیے ہلاک ہونے والے دونوں انجینئرز کام کرتے تھے۔تاہم ہلاک ہونے والے چین کے انجینئرز آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شامل نہیں تھے لہٰذا اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والے خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے چینی انجینئرز سے بجلی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات جاری تھے۔

    حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

  • حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی و ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت کونسل کے صوبائی عہدیداران کا اجلاس ادارہ نور حق میں منعقد ہوا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ پر امریکی سرپرستی میںایک سال سے جاری حالیہ جارحیت و دہشت گردی ، فلسطینیوں کی نسل کشی ، لبنان پر حملے اور جارحیت کا دائرہ وسیع کرنے کی شدید مذمت کی گئی ، اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں امت ِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور مسالک و فرقہ وارانہ بنیادوں پر تفریق و اختلافات پیدا کرنے کی سازشوں کو اتحاد ِ امت کے جذبے کے تحت ناکام بنایا جائے ۔اسرائیل تمام مسلمانوں کا دشمن ہے اور اس کا نشانہ امت ِ مسلمہ ہے ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور پھر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے ، اجلاس میں اہل غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل بمباری ، ہسپتالوں ، اسکولوں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے ، خواتین اور بچوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی گئی ، ان کی قربانیوں اور جدو جہد کو سلام پیش کیا گیا اور عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے اپنی بے حسی ترک کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کریں اگر ایسانہ کیا گیا تو غزہ کے بعد لبنان کو نشانہ بنانے والا اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں کل کسی اور مسلم ملک پر بھی حملہ کر سکتا ہے ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت بہت جلد ’’قومی فلسطین کانفرنس ‘‘منعقد ہوگی جس کی میزبانی اسلامی تحریکِ پاکستان کرے گی ۔ کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھی جائے گی ۔ امت ِ مسلمہ کا اتحاد اور عالم اسلام کے حکمرانوں کا راست اقدام اسرائیل کو یقینی طور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دے گا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کی جانب سے اتحاد ِ امت کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی سے دنیا بھر میں اتحاد ِ امت کا واضح پیغام گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ اہل غزہ و فلسطین کی قربانیوں اور شہداء کے خون کے طفیل اسرائیل کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔دنیا بھر میں اہل ِ دل اور باضمیر انسان بھی اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں ۔ عالم اسلام کے لیے بھی اسرائیل کے خلاف جدو جہد کے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پوری امت اور حکمران :اسرائیل کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہو جائیں ۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، نائب امیر کراچی مسلم پرویز ، مجلسِ وحدت المسلمین کراچی کے صدر مولانا محمد صادق جعفری ، مرکزی جمعیت الحدیث کراچی کے صدر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ، فلسطین فائونڈیشن کے مرکزی سیکریٹری صابر ابو مریم ، اسلامی تحریک ِ پاکستان کے سید ناظر عباس تقوی ،شعیہ علماء کونسل کے صوبائی صدر جعفر سبحانی ، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے رہنما ممتاز رضا سیال ، عالمی مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ؐ کراچی کے امیر محمد اعجاز مصطفیٰ ، مرکزی مسلم لیگ کے ثقلین اسحاق ، متحدہ جمعیت الحدیث کے طارق رشید ، جمعیت علماء پاکستان کے سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ، جبکہ قومی فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی میں ناظر عباس تقوی ، محمد حسین محنتی ، عقیل انجم قادری ، رانا انور اور علامہ صادق جعفری شامل ہیں ۔

    حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    حکومت کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں: گاڑیوں کی ضبطی کا حکمحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت