گھوٹکی : صحافی برادری پر ایک اور حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شہید صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ ایس ایس پی آفس کے قریب ہوا، جس میں نصراللّٰہ گڈانی کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف مقامی افراد اور صحافی برادری نے قومی شاہراہ پر شدید احتجاج کیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گھنٹوں تک سڑک بند رہی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پہلے ہی قاتلانہ حملے اور قتل کے غم میں مبتلا ہیں۔ نصراللّٰہ گڈانی پر رواں سال مئی میں میرپور ماتھیلو کے علاقے میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکے۔ اس قتل نے سندھ بھر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے حلقوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نصراللّٰہ گڈانی کی والدہ کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر گزشتہ ماہ ایس ایس پی گھوٹکی سے رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے مقتول صحافی کے کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر پولیس سے وضاحت بھی طلب کی تھی اور مقتول کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ تاہم، اس حالیہ حملے کے بعد پولیس کی کارکردگی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
صحافی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کی شدید مذمت کر رہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو یہ سلسلہ مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں تک پہنچا جا سکے۔
Category: کراچی
-

گھوٹکی: شہید صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پر مسلح حملہ، متعدد افراد زخمی
-

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جیکب آباد میں پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا
جیکب آباد میں حالیہ زیادتی کے واقعے کے بعد وزیر صحت سندھ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ پولیو ورکر کی رہائش گاہ کے اطراف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ صوبائی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ خواتین پولیو ورکرز انسداد پولیو پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی حفاظت ہمیشہ پروگرام کی اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ متاثرہ پولیو ورکر کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ متاثرہ ورکر کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔یہ اقدام پولیو ورکرز کی حفاظت اور ان کے کردار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے، تاکہ ان کے کام کی قدر کی جا سکے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
-

فنی خرابی،پشاور جانیوالی پی آئی اے پرواز کی کراچی لینڈنگ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا کمال، پشاور جانے والے طیارے کو کراچی اتار لیا گیا، مسافروں کا اس دوران شدید احتجاج سامنے آیا ہے
پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 نے دبئی سے پشاور لینڈنگ کرنی تھی،تاہم طیار ے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پائلٹ نے پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارا،اس دوران طیارے میں سوار مسافروں کو جہاز میں ہی بٹھائے رکھا، جس پر مسافر سیخ پا ہو گئے، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مسافر پی آئی اے عملے سے الجھ رہے ہیں کہ انہوں نے پشاور جانا تھا اور انہیں کراچی لایا گیا ہے،یہاں بھی کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ فنی خرابی کے باعث اتوار کی شب کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا، اس دوران مسافروں کو کئی گھنٹے تک طیارے میں ہی بٹھائے رکھا گیا، لاؤنج منتقل نہ کرنے پر مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا جس کے بعد پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو کئی گھنٹوں بعد دوسری پرواز سے پشاور بھجوایا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں میں اگر کوئی خرابی آ جائے تو اسکی مرمت پر توجہ نہیں دی جا رہی، پرزہ جات نہیں خریدے جا رہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے طیاروں کی مینٹیننس شدید متاثر ہو رہی ہے، پی آئی اے انتظامیہ آمدنی میں اضافے کے باوجود طیاروں کے پرزہ جات نہیں خرید رہی، پی آئی اے کے 40 میں سے صرف 17 طیارے آپریشن میں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے باعث انتظامیہ طیاروں کیلئے پرزہ جات کی خریداری نہیں کررہی.
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟
میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج
-

کراچی:12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ٹریفک پلان جاری
کراچی: شہر قائد میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی،گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گاایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑاجائےگاشارع لیاقت آنے والے ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا،یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جب کہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا–
-

مجلس وحدت مسلمین کا سندھ میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان
جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھرمیں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مولانا صادق جعفری علامہ مبشر حسن ۔مولانا حیات عباس سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے .
سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ،سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، چند عناصر ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے،عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبرختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔
-

کراچی پولیس کی فینسی، جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے فینسی، جعلی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاس کے خلاف کارروائی کی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ٹریفک پولیس نے ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کردی۔پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔درجنوں گاڑیوں سے نمبر پلیٹیں اتار لی گئیں۔متعدد پرائیویٹ گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ بھی قبضے میں لے لی گئیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان کیا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
-

وزیراعلیٰ سندھ کا کیفے کا افتتاح، خصوصی افراد چلائیں گے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے پہلے کیفے خودی کا افتتاح کیاجس کا عملہ خصوصی افراد پر مشتمل ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کیفے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا اور اس بات کی روشن دلیل ہے کہ فرد اگر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئے تو وہ کیا کچھ نہیں کرسکتا ۔یہاں پر خصوصی افراد اپنے روشن کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی تجربہ بھی حاصل کررہے ہیں جو محض فنی تعلیم حاصل کرنے کی نسبت ایک عملی قدم ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سعید غنی اور ذوالفقار شاہ تھے۔ کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر حسیب احمد اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یونٹو کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) طویل عرصے سے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے اور بہترین پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کی فراہمی کویقینی بناتے ہوئے اپنی پوری توجہ مرکوز رکھتی ہے۔
پی ٹی آئی کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، مصفی کمال
انہوں نے مزید کہا کہ کے وی ٹی سی پروگرام صرف صلاحیتوں میں اضافہ نہیں بلکہ زندگی تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے پروگرام آج ہم دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کے فن میں کے وی ٹی سی کے طلباء بہترین صلاحیت کے مالک ہیں جو انہیں پیشہ ورانہ تقاضوں کی تکمیل کے لیے تیار کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کے وی ٹی سی کی ٹیم کی لگن کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور مدد کرنے میں کے وی ٹی سی نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے وی ٹی سی ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے طلباء نہ صرف سیکھ رہے ہیں بلکہ مستقبل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ طلباء نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ہے اور بہترین رہنمائی سے تمام رکاوٹوں کوعبور کررہے ہیں ۔خودی ؛ بیکری اینڈ کیفے کا آغاز اس پیشرفت کا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک کیفے نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے ہے۔انہوں نے کہاکہ جب لوگ کچھ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو وہ ضرور اپنی منزل پا لیتے ہیں ۔ یہ قدم انہیں حقیقی دنیا کے قریب لے جائے گا جہاں وہ اپنی ترقی کا لوہا منواسکتے ہیں اور اپنے روشن مستقبل کے امکانات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں اس کیفے کا حصہ بن کر بے حد مسرت محسوس ہورہی ہے جو افراد کی صلاحیتوں کو نہ صرف نکھارتا ہے بلکہ انہیں حقیقی ترقی سے منسلک کرتا ہے اورآگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے جس سے ان کے وقار میں اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیفے ہمارے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو ہمیں بتاتاہے کہ حقیقی کامیابی اپنے ارادوں کی تکمیل میں ہے ۔
اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق سعودی انٹیلیجنس چیف
مرادعلی شاہ نے امید ظاہر کی کہ کیفے کے آغاز سے دوسروں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اسپیشل کمیونٹی کی بھر حمایت جاری رکھنی ہے اور انہیں وہ پلیٹ فارم دیں جس کی انہیں ضرورت ہےتاکہ وہ ترقی کرسکیں۔
-

سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میریٹ ہوٹل کراچی میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سردار علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے چند ماہ پہلے جس ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا اس ضمن میں ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس اقدام سے تعلیم کی بہتری کے لیے صوبوں سے کیا تعاون کیا جا رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ایجوکشن ایمرجنسی کے اعلان سے پہلے ہم سے کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 20 ہزار اسکولز متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہمارے 20 لاکھ بچے مشکل حالات میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اسکولز کی عمارتیں بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں۔
شادی شدہ, کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہوچکا،عتیقہ اوڈھو
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل حیرت ہے کہ وفاق کی طرف سے ایجوکیشن ایمرجنسی کا فیصلہ تو کرلیا گیا ہے مگر ملک کے 26 ملین آئوٹ آف اسکول بچوں کے لیے بھی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کے بچوں کو اس ملک کا بچہ سمجھ کر سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے، امید ہے وفاق کی طرف سے برسات متاثرہ اسکولز کی بحالی کے لئے جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد جلد ہوگا۔
-

پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن
پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے نوٹیفکیشن پر یوٹرن لے لیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے عدالت سے حکم نامہ واپس لینے یا ترمیم کی استدعا کردی، ڈپٹی ڈائریکٹر لا پی ٹی اے علی اکبر، وکیل احسن امام نے حلف نامے جمع کروادیے۔واضح رہے کہ 12 ستمبر کو پی ٹی اے وکیل نے بیان دیا تھا کہ ایکس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔تاہم اب ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے مؤقف اپنایا کہ وزارت داخلہ نے بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا، ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن تاحال موجود ہے۔علی اکبر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق 12 ستمبر کا بیان غلط فہمی پر جاری ہوا تھا، اسی بینچ کے روبرو ایک اور کیس بھی زیر سماعت ہے، کیس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے۔
پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا
انہوں نے بتایا کہ غلطی سے دونوں کیسز مل گئے اور اس کیس میں نوٹیفکیشن واپس لینے کا بیان جاری ہوا، مذکورہ بیان حقائق کے برخلاف ہے اس کے نتائج بہت اہم ہوسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے کئی مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں، مقدمات کے دباؤ کے باعث غیر ارادی طور پر غلطی ہوئی۔علاوہ ازیں پی ٹی اے نے عدالت سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کردی۔
-

کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا شبہ
سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے شبہے میں سپتال منتقل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی کو ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر کی محکمہ صحت کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی۔ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے دوران مسافر شمشیر علی میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد انہیں سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر شمشیر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، دوسری طرف مسافر کے منکی پاکس علامات پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ امیگریشن کاؤنٹر اور کنوینر بیلٹ کو بھی اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کردیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی