Baaghi TV

Category: کراچی

  • زبردستی اسکول بند کرنیوالی جماعت اسلامی کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے،ترجمان سندھ حکومت

    زبردستی اسکول بند کرنیوالی جماعت اسلامی کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے،ترجمان سندھ حکومت

    ترجمان سندھ حکومت گھنور خان اسران نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں زبردستی اسکولوں کو بند کرنے والی جماعت اسلامی کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے،

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ تعلیمی اداروں پر نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور تعلیم کے تقدس پر براہ راست حملہ ہے، تعلیم کی یہ کھلم کھلا رکاوٹ طلباء کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف پیدا کرنے والے ہتھکنڈے برداشت نہیں کئے جائیں گے،جبر اور خوف و ہراس کا سہارا لے کر، جماعت اسلامی نے ایک بار پھر اپنے حقیقی رنگ دکھائے ہیں،قوم، تقسیم اور خوف کے سائے میں گھسیٹنے والی سازشوں کو مسترد کر چکی ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر اپنے تنگ نظری پر سیاسی مفادات کو بالاتر رکھنا شرمناک ہے، قیام پاکستان سے آج تک جماعت اسلامی تاریخ کے غلط رخ پر اور تقسیم کی سیاست میں ملوث رہی ہے،جماعت اسلامی کا گزشتہ برسوں سے سیاسی طرز عمل موقع پرستی اور خلل ڈالنے پر مبنی رہا ہے، اپنے تنگ سیاسی اور نظریاتی مقاصد کو قومی مفادات پر ترجیح دینا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کروانا ان کے دیرینہ تنگ نظر سیاس ایجنڈہ کی مثال ہے، جماعت اسلامی کے حالیہ سیاسی چالبازیاں پاکستان کے بہترین مفادات کی مخالفت کی ان کی طویل تاریخ کا تسلسل ہیں،

    لاہور ایئر پورٹ،وزراء کا حکم "ہوا” میں ،امیگریشن کاؤنٹر نہ بڑھ سکے،مسافر پھٹ پڑے

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

  • عوام حکمرانوں کی مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید برداشت نہیں کرسکتے،حافظ نعیم الرحمان

    عوام حکمرانوں کی مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید برداشت نہیں کرسکتے،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی، حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں چترال سے لے کر کراچی تک کل ایک کامیاب ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس ہڑتال کا مقصد حکومت کی تاجروں کے خلاف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں حکومت کی تاجر دشمن سکیموں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ حکومت تاجر دوست کے نام پر ایسی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے جو دراصل تاجروں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی دھوکے میں نہ آئیں اور صرف وہی کام کریں جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہو۔
    حکمرانوں کی مراعات پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اپنی عیش و عشرت چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں، اور عوام اب ان کی بڑی گاڑیوں اور مفت بجلی کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کی مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید برداشت نہیں کرسکتے۔تاجروں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں، لیکن مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین کرنا انہیں منظور نہیں۔ انہوں نے جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور حکمران طبقے کو اپنے خرچے کم کرنے کا مشورہ دیا۔آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے معاہدوں کے حوالے سے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر ان معاہدوں کو ختم کیا جائے تو تاجروں اور عوام کو خود بخود ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کی ہڑتال حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرے گی اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کل کی ہڑتال کے بعد تاجروں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ملک گیر ہڑتال کی کامیابی کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان پرامید نظر آئے اور انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ تاجر برادری اپنے اور عوام کے مفاد میں حکومت کے خلاف اس ہڑتال میں بھرپور حصہ لے گی۔

  • پی این ایس یرموک کا عمان کا دورہ: پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم بحری مشقیں

    پی این ایس یرموک کا عمان کا دورہ: پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم بحری مشقیں

    اسلام آباد (نامہ نگار) پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس یرموک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران عمان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی این ایس یرموک نے عمان کی رائل نیوی کے جنگی جہاز کے ساتھ اہم بحری مشقوں میں حصہ لیا۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا اور بحری سلامتی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔دورانِ مشق، دونوں افواج نے سمندر میں مختلف آپریشنل تکنیکس کا مظاہرہ کیا، جن میں غیر قانونی سرگرمیوں جیسے کہ سمندری قزاقی، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام شامل تھی۔ ان مشقوں کے ذریعے دونوں بحری افواج نے اپنی مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا، جس سے نہ صرف باہمی تعاون میں اضافہ ہوا بلکہ سمندر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے نئی راہیں بھی ہموار ہوئیں۔
    پی این ایس یرموک کے دورہ عمان کے دوران، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز سمندر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہوتے ہیں۔ عمان کا یہ دورہ اور اس دوران ہونے والی بحری مشقیں، پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور بحری صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ دیگر بحری افواج کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے مستقل بنیادوں پر مشقیں کرتی ہے۔ یہ مشقیں نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی بحری سلامتی کو فروغ دینے کے لئے اہم ہیں۔پی این ایس یرموک کا عمان کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاک بحریہ علاقائی اور عالمی سطح پر بحری امن و امان کے فروغ کے لئے کتنی مستعد اور پرعزم ہے۔ اس قسم کی مشقیں نہ صرف پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں بلکہ خطے میں دیگر بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔

  • سندھ میں شدید بارشوں کا امکان،سمندر میں طغیانی کا خدشہ،شرجیل میمن متحرک

    سندھ میں شدید بارشوں کا امکان،سمندر میں طغیانی کا خدشہ،شرجیل میمن متحرک

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 27 تا 31 اگست میں شدید بارشوں کا امکان ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عوام بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام کے ساتھ تعاون کریں، وزہر اعلی ہائوس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے،مون سون بارشوں کے پیش نظر حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے 30 اضلاع میں انچارج مقرر کئے گئے ہیں، وزیر اعلی سندھ نے تمام وزراء، مشیران، معاونین خاص اور ڈویژنل کمشنرز کو چوکس و متحرک رہنے کی ہدایات دیں ہیں، سمندر میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ماہیگیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، نکاسیء آب کے لیے ٹائونز کو ضروری مشینری دی گئی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ ک نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان بشمول یو سی چیئرمینز تمام متعلقہ انتظامیہ کو بندوبست کی ہدایات دی گئی ہیں،حمل جھیل تا منچھرجھیل بندوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے، کمزور مقامات کی بھی نگرانی جاری ہے، تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد، شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص ڈویزن کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کی صورتحال معلوم کی،وزیراعلیٰ سندھ نے میرپورخاص ، عمرکوٹ، تھرپارکر ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور سجاول کے ڈپٹی کمشنرز کو فون کیا اور ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں،نشیبی علاقوں، اہم سڑکوں اور راستوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنائیں،

    وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں جاری مون سون بارشوں سے متعلق تعلقہ سطح کی رپورٹ پیش کر دی گئی،میرپورخاص میں 48، حسن بخش مری میں 48، شجاع آباد میں 26، ڈگری میں 17، سندھڑی میں 11 اور جھڈو میں 8 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،کنری میں 47، عمرکوٹ میں 17، سامارو میں 3 اور پتھورو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،چھاچھرو میں 42، مٹھی اور ڈیپلو میں 40-40، نگرپارکر میں 38، کلوئی میں 33، ڈالی میں 21، اسلام کوٹ میں 16 بارش ریکارڈکی گئی،شہداد پور میں 43، سانگھڑ اور جام نواز علی میں 20-20، سکرنڈ میں 14، سنجھورو میں 10 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،نوابشاہ میں 7، کھپرو میں 5 اور ٹنڈو آدم میں 4 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی،کوٹڑی میں 10، تھانو بولا خان 4، مانجھند میں ایک ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،ھالا میں 29، مٹیاری میں 27 اور سعید آباد میں 19 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،چمبر میں 28، ٹنڈو الہیار میں 19 اور جھنڈو مری میں 6 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،ٹنڈو محمد خان میں 13، ٹنڈو غلام حیدر میں 19، بلڑی شاہ کریم میں 8 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،قاسم آباد میں 13، حیدرآباد سٹی میں 11، حیدرآباد اور لطیف آباد میں 9-9 بارش ریکارڈ کی گئی،بدین میں 53، ٹنڈو باگو میں 21، ماتلی میں 20، تلہار میں 17 اور شہید فاضل راہو میں 13 ملی میٹرز بارش ریکارڈکی گئی،جاتی میں 52، شاہ بندر میں 10، کھارو چھان میں 6، سجاول اور میرپور بٹھورو میں 5-5 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،کیٹی بندر 18، ٹھٹو 17، میرپورساکرو 14 اور گھوڑا باڑی میں 10 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،ضلع ملیر کے بن قاسم ٹاؤن میں 22، ابراہیم حیدری میں 18، گڈاپ اور شاہ مرید میں 17-17، میمن گوٹھ 16 اور ایئرپورٹ میں 13 بارش ریکارڈ کی گئی،ضلع شرقی کے گلشن اقبال میں 21، فیروز آباد میں 15، گلزار ہجری اور جمشید کوارٹرز میں 13-13 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی،ضلع وسطی کے نیوکراچی میں 30، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں 28-28، لیاقت آباد میں 24 اور گلبرگ میں 22 بارش ریکارڈ کی گئی،ضلع غربی کے منگھوپیر میں 43، اورنگی اور مومن آباد میں 8-8 ملی میٹرز ،سائیٹ ایریا میں 28، بلدیہ میں 12، ماڑی پور میں 10 اور کیماڑی میں 6 ملی میٹرز،ضلع جنوبی کے آرام باغ، سول لائن، گارڈن، لیاری اور صدر میں 15-15 ملی میٹرز ،کورنگی کے علاقے لانڈھی میں 38، شاہ فیصل ٹاؤن میں 12 اور ماڈل کالونی میں 6 بارش ریکارڈ کی گئی.

    بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

  • ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے کی  کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    بھارتی شہر احمد آباد کے ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے

    ایتھوپین ایئر لائن کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ ای ٹی 3644 نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے پرواز لی تھی اور بھارتی شہر احمد آباد پہنچا، طیارے نے احمد آباد میں چار بج کر 15 منٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، تا ہم طیارہ رن وے کے عین قریب پہنچا لیکن لینڈنگ نہ کر سکا،جس کے بعد طیارے کو اے ٹی سی کی جانب سے ہدایات ملیں، پائلٹ طیارہ لینڈ نہ ہونے پر دوبارہ 1500 فٹ کی بلندی پر طیارے کو لے گیا،بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کیا اور شہر قائد میں چار بج کر 31 منٹ پر لینڈنگ کی، ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر آرام کیا اور بعد ازاں احمد آباد کے لئے روانہ ہو گیا

  • کراچی: لسبیلہ کے قریب تحفظ ختم نبوت کے جلوس پر حملہ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    کراچی: لسبیلہ کے قریب تحفظ ختم نبوت کے جلوس پر حملہ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    کراچی کے علاقے لسبیلہ کے قریب تحفظ ختم نبوت کے جلوس پر حملے کے واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلادیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں گلشن صحابہ ایف سی ایریا کا ایک نوجوان بھی شامل ہے، جبکہ دوسری جاں بحق شخص کی شناخت جنید مہدی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس کا ماحول بن گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کی نگرانی کرنے لگے۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود علاقے میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات جاری رہے۔ مشتعل افراد نے گولیمار، گرومندر، پٹیل پاڑہ اور اطراف کی شاہراہوں پر گاڑیاں نذر آتش کردی، جس سے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔
    ترجمان اہلسنت والجماعت نے بتایا کہ ریلی کے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ مستقل جاری رہا اور ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی مشتعل ہجوم نے نشانہ بنایا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس تصادم کے بارے میں بیان دیا کہ دو مذہبی جماعتوں، اہلسنت والجماعت اور شعیہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی، جب سپاہ صحابہ کی ریلی امام بارگاہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی سینٹرل خود جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
    سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء النجار نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے اس واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیر داخلہ نے جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اس واقعے کے بعد شہر میں کشیدگی کی فضا برقرار ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مزید نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔

  • کراچی کار ساز واقعہ:”تم میرے بابا کو نہیں جانتے”

    کراچی کار ساز واقعہ:”تم میرے بابا کو نہیں جانتے”

    کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے المناک حادثے نے شہریوں کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ گزشتہ پیر کو ایک بے قابو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس حادثے میں مزید پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔اس افسوسناک حادثے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، لیکن حال ہی میں خاتون ڈرائیور کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے لیے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔
    ویڈیو میں ایک آدمی کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو خاتون ڈرائیور پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہا ہے۔ اس دوران خاتون ڈرائیور نے اُسے جواب دیتے ہوئے کہا، "تم میرے بابا کو نہیں جانتے”۔ ویڈیو میں یہ جملہ خاتون ڈرائیور کی طرف سے دو سے تین مرتبہ دہرایا گیا، جس سے عوام کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، عوام نے اپنے ردعمل میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ صارفین نے نہ صرف خاتون ڈرائیور کے رویے پر تنقید کی بلکہ اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں قانون امیروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔
    عوامی ردعمل میں کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس میں مکمل تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔ کچھ صارفین نے اسے امیر اور غریب کے درمیان تفریق کی واضح مثال قرار دیا ہے۔یہ واقعہ اور خاتون ڈرائیور کا رویہ عوامی شعور میں ایک مرتبہ پھر اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی صرف غریبوں کے لیے ہے یا امیر طبقے کے افراد بھی اس کے دائرے میں آتے ہیں؟ عوامی مطالبات کے پیش نظر حکومت اور متعلقہ حکام پر دباؤ ہے کہ وہ اس کیس کی منصفانہ تحقیقات کریں اور حادثے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔معاملے کی حساسیت کے پیش نظر، عوام کا غم و غصہ اگرچہ درست اور قابل فہم ہے، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا جائے۔

  • ریڈ لائن بی آر ٹی پہلی بس سروس ہوگی جو بائیو گیس پہ چلے گی،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی پہلی بس سروس ہوگی جو بائیو گیس پہ چلے گی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا تعمیراتی کام 31 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا جس سے کراچی شہر کا ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    شرجیل انعام میمن نے ملیر میں بی آر ٹی بس کی نئی سڑک کا دورہ کیا،اس موقع پر انہیں پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی سروس ہے بی آرٹی کی جو بائیو گیس پر چلے گی، بائیو گیس پر چلنے والی بس سروس یہاں شروع ہو گی،ریڈ لائن بی ار ٹی پہلاپروجیکٹ ہے جو بائیوگیس پر ہوگا،نگران حکومت کی ناہلی سستی اور عدم دلچسپی ہی وجہ سے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر ہوئی،لاٹ ون کے کانٹریکٹر نے دو ماہ مین کام مکمل کرنے کی تسلی کروائی تھی،پاکستان میں پہلی بار ہم ای وی ٹیکسی شروع کرنے جا رہے ہیں، ایک مرد حضرات اور فیملی کے لئے ہو گی، ایک خواتین کے لیے ہو گی جس میں خواتین ڈرائیور بھی ہوں گی، تا کہ خواتین کو روزگار ملے اور وہ آرام سے اپنا سفر بھی کر سکیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی مشکلات کم کریں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت کی ہدایت ہے کہ کراچی کے شہریوں کو جدید سہولتیں دی جائیں، انڈر پاس مکمل ہوگیا ہے اور صرف بی آر ٹی کے لیے ہے، بی آر ٹی کا منصوبہ ساڑھے 26 کلو میٹر پر محیط ہے، عوام کو سستے داموں سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی پر بھی کام شروع ہو چکا ہے، کچھ مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوا، ہماری کوشش ہے کہ منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جائے آج پورا دن مختلف پروجیکٹس کا دورہ کروں گا، دیکھیں گے کہ کہاں کہاں عوام کو مسائل ہیں، اس منصوبے کو 2026ء میں مکمل ہونا تھا، مختلف وجوہات پر تاخیر ہوئی، عوام کوسہولت دینےاورتکلیف سے بچانےکیلئےبس اسٹینڈمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا،مشتعل ڈرائیورزنےحرکت کی ہے اب قانون بھی حرکت میں آئےگا،

    اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

    رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

    کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

    پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

  • کارساز حادثہ،شرمیلا فاروقی نے ملزم کو سزا کی یقین دہانی کروائی،آمنہ کے چچا کی گفتگو

    کارساز حادثہ،شرمیلا فاروقی نے ملزم کو سزا کی یقین دہانی کروائی،آمنہ کے چچا کی گفتگو

    کارساز حادثہ، جاں بحق طالبہ آمنہ کے چچا کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمہ نتاشا کو بچانے کے لئے ابھی تک کوئی آفر نہیں کی گئی

    حادثے میں جاں بحق آمنہ کے چچا نے نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے شرمیلا فاروقی نے مرحوم بھائی کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملزم کو سزا دلوانے تک مکمل تعاون حاصل رہے گا،ہمیں کیس کے آغاز میں مایوسی تھی کہ انصاف نہیں ملے گا لیکن کچھ لوگوں کے باعث ملزم کو سزا دلوانے کی امید بندھ گئی ہے،آمنہ کے چچا کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں ملزمہ کی جانب سے کوئی ڈیل آفر نہیں کی گئی، نہ ہی اس حوالے سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ہمارے اہل خانہ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے، 322 تعزیرات ہند پاکستان کے تحت ملزم کی جو سزا بنتی ہے اسے وہ ملنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ایک مثال قائم ہوسکے.

    شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا رکھا ہے.

    کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق

    کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

    کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

    کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،ایس ایچ او بہادر آباد کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ لڑکی نشے میں نہیں ہے، نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • پی ایس ایکس: ملا جلا رجحان، انڈیکس 78,801 پر بند

    پی ایس ایکس: ملا جلا رجحان، انڈیکس 78,801 پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کے کاروباری دن کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت آغاز کیا اور 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے اگست کے مہینے میں پہلی بار اس مقام تک پہنچا۔ تاہم دن کے اختتام تک یہ اضافہ کم ہو کر صرف 8 پوائنٹس رہ گیا اور انڈیکس 78 ہزار 801 پر بند ہوا۔اس کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس مجموعی طور پر 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جس کی بلند ترین سطح 79 ہزار 173 رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف عوامل کی بنا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
    پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 جولائی کے بعد سے بڑھ کر 10 ہزار 500 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ آج کے کاروباری دن میں 68 کروڑ شیئرز کے سودے طے پائے، جن کی مجموعی مالیت 18 ارب روپے رہی۔ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 2 ہزار 512 ارب روپے ہو گئی۔ماہرین کے مطابق، موجودہ معاشی صورتحال، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات نے پی ایس ایکس پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ اگرچہ کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، لیکن بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اپنایا گیا جس کے باعث انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔
    سرمایہ کاروں کے مطابق، مستقبل میں بھی پی ایس ایکس کی صورتحال میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، اور اس کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات پر نظر رکھنا ضروری ہوگا۔