Baaghi TV

Category: کراچی

  • کارساز،ٹریفک حادثہ،باپ بیٹی جاں بحق، مقدمہ درج

    کارساز،ٹریفک حادثہ،باپ بیٹی جاں بحق، مقدمہ درج

    شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بہادرآبادمیں درج کیا گیا ہے،حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے،پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، حادثے میں باپ بیٹی 26 سال کی آمنہ اور 60 سال کے عمران جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    جاں بحق عمران کے بیٹے اسامہ کا کہنا ہے کہ اس کا باپ بیٹی کو گھر لے کر جا رہا تھا، آمنہ تین بچوں میں سب سے بڑی تھی، عمران بیٹی کو لینے اسکے آفس گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کارساز کے علاقے میں اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی،حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی، پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا، حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد ممکنہ طور پر فرار ہونے کی کوشش میں رفتار مزید بڑھائی اور کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی، حادثے میں خاتون کی گاڑی بھی اُلٹ گئی جس کے بعد مشتعل ہجوم نے اُس کا گھیراؤ کرنا چاہا لیکن پولیس اور رینجرز نے خاتون کو حراست میں لے لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بے گناہ غریبوں کو گاڑی سے کچلنے والی یہ خاتون گل احمد انرجی گروپ کے چئیرمین کی بیٹی اور میٹرو انرجی گروپ دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ ہے،خاتون کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس تھا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نشے میں دُھت گاڑی بھگاتی اِس رئیس زادی نے کراچی کی کارساز روڈ پر پانچ افراد کو روند ڈالا، عوام نے اسے پکڑ لیا مگر کسی نے اِس کی گد نہیں بنائی، کوئی Mob Justice کی صورت نہیں پیدا ہوئی۔ کیوں؟ کیونکہ یہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی مجرمہ، ایک عورت ہے!سوچئیے اگر اس کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو عوام اُس کا کیا حشر کرتی۔ یہ اگر محفوظ رہی تو صرف عورت ہونے کی وجہ ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اِس معاشرے کی اجتماعیت میں آج بھی عورت کا احترام موجود ہے مگر آپ کو کوئی فیمنسٹ نہیں نظر آئے گی/گا جو اس پہلو کو اجاگر کرے۔
    اب دیکھتے ہیں کہ قانون اِس کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ملزمہ کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

  • نواز شریف پنجاب کے لیے اشرفیاں لٹا رہے ہیں، کراچی کو نظرانداز کیا جا رہا ہے،فاروق ستار

    نواز شریف پنجاب کے لیے اشرفیاں لٹا رہے ہیں، کراچی کو نظرانداز کیا جا رہا ہے،فاروق ستار

    کراچی(باغی ٹی وی رپورٹ) نواز شریف پنجاب کے لیے اشرفیاں لٹا رہے ہیں، کراچی کو نظرانداز کیا جا رہا ہے،فاروق ستار

    تفصیل کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو مہنگائی اور ناانصافی کی چکی میں پسا جا رہا ہے، ناانصافیوں، ظلم، جبر، امتیاز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا، صرف پنجاب کو ریلیف ملنا امتیازی سلوک ہے، سندھ کے لوگ بھی ریلیف کے حقدار ہیں، کراچی والوں کو بھی پنجاب کی طرح 14 روپے فی یونٹ کم کئے جائیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کراچی میں بجلی کے بلوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر پنجاب کے لیے تو اشرفیاں لٹا رہے ہیں لیکن کراچی والوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو کراچی میں انارکی اور انتشار پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خودکشی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کو جو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے وہ کراچی کو بھی دیا جائے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ماڑی گیس فیلڈ پر جو 100 ملین کیوبک گیس بچی ہوئی ہے وہ گیس واپڈا کو دینے کے بجائے کراچی کو دی جائے تاکہ سستی بجلی پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو تین ماہ کا ریلیف دینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے یونٹ میں 3 سے 5 روپے بڑھانے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اور سندھ حکومت کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کراچی کی صنعتیں پنجاب منتقل ہو رہی ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی برآمدات تیزی سے گر رہی ہیں اور پنجاب کو 12 سینٹ فی یونٹ جبکہ کراچی کو 19 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی ہے جو کہ کراچی کی صنعتوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

    فاروق ستار نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو سول نافرمانی ہو سکتی ہے۔

  • منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،شرجیل میمن

    منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،شرجیل میمن

    حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سخت اقدامات کا حکم دے دیا.

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس ہوا،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چیزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ،شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ رزل پیپر، رولنگ مشین، میتھ پائپ، گلاس پائپ اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دکاندار حضرات محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں، کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں،معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے،

    شرجیل میمن نے ایکسائز کی موبائلوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایات کی،کراچی میں اہم مقامات پر چیک پوسٹس کے قیام کے احکامات دیئے،اور کہا کہ ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے ایکسائز کے 216 جوانوں کی ٹریننگ جاری ہے، 320 افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دیئے گئے ہیں، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن محمد سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک ہوئے

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

  • بجلی بلوں میں دو ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ، ہم کیوں پنجاب کی تقلید کریں،سعید غنی

    بجلی بلوں میں دو ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ، ہم کیوں پنجاب کی تقلید کریں،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں دو ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے ہم کیوں پنجاب کی تقلید کریں

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہے تو وہ مستقل ہونا چاہیے،سندھ کے سستی بجلی منصوبوں میں وفاقی حکومتوں نے رکاوٹیں ڈالیں، پنجاب حکومت کی اسکیم تو 45 ارب کی ہے اور اشتہاری مہم میں لگنے والے اربوں روپے الگ ہیں، سندھ حکومت کسی کی اندھی تقلید نہیں کرے گی، عوام کو دو مہینوں کےلیے دو چار ہزار روپے کا ریلیف دینے کے بجائے مستقل بنیادوں پر مسئلے کا حل نکالا جائے تو سندھ بھی 45 ارب روپے دینے کو تیار ہے،اندھی تقلید کسی کو نہیں کرنی چاہئے، بجلی مہنگی ہونا،سستی ہونا یہ صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ،یہ وفاقی حکومت کا کام ہے، اسکی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نے دو ماہ کے لئے ریلیف دیا، 200 سے 500 یونٹ والوں کو ،سوال یہ ہوتا ہے کہ ستمبر کے بعد پھر کیا ہو گا، پھر وہی قیمت ہو گی، اگر بجلی مزید مہنگی ہو گئی تو مہنگی خریدنی پڑے گی، 45 ارب چھوٹی رقم نہیں لیکن جب تقسیم کریں گے تو دو ڈھائی ہزار کا شہری کو ریلیف ملے گا، مجھے نہیں پتہ کہ کیا وجوہات ہیں پنجاب نے یہ اقدامات اٹھایا، اربوں کے اشتہارات بھی دیئے جا رہے ہیں، اس پر سندھ حکومت کا تفصیلی بیان آئے گا لیکن میں کہتا ہوں کہ سندھ حکومت کہتی ہے کہ شہریوں کے لئے سستی بجلی پیدا کرنے کے اقدامات کئے جائیں.ایسے منصوبے موجود ہیں جس سے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت نے رکاوٹ ڈالی،ہمیں اجازت نہیں دی.

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی بارش ہوتی ہی ہمارے کچھ سیاسی مخالفین بے تُکی باتیں شروع کر دیتے ہیں، میرے پاس رپورٹس ہیں کئی علاقوں میں پانی ہے، سکھر میں شدید بارش ہوئی، 281 ملی میٹر سے 292 ملی میٹر تک مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، ایک خبر ٹی وی پر چل رہی ہے کہ محکمہ موسمیات کچھ اور بتا رہے، میئر کچھ اور بتا رہے اسکی بنیادی وجہ ہے کہ محکمہ موسمیات کا ہر جگہ نظام نہیں ہے وہ کچھ مخصوص علاقوں میں مانیٹر کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس ہر علاقے میں مانیٹر کرنے کا طریقہ کار موجود ہے،

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

  • بلاول نے جناح اسپتال کراچی میں نئی سہولیات کا افتتاح کر دیا

    بلاول نے جناح اسپتال کراچی میں نئی سہولیات کا افتتاح کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں نئی سہولیات کا افتتاح کر دیا

    بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو موجودتھے، بلاول بھٹو نے جناح اسپتال میں 120 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کا افتتاح کر دیا،بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں 110 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی اینڈ اسٹروک یونٹ کا افتتاح کر دیا، بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں جدید طریقہ علاج سائبر نائف S7-FIM کا افتتاح کر دیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن اور سندھ حکومت کے درمیان جناح اسپتال میں ریڈیشن اونکولوجی سیکشن کے حوالے سے دستخطی تقریب میں بھی شرکت کی،

    سندھ کے ہسپتالوں میں اچھی سہولیات، اگلی بار وزیراعظم آئیں تو انکو ہسپتالوں کا دورہ کروائیں،بلاول
    اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم (سندھ حکومت) پر تنقید ہوتی ہے کہ ہم کام نہیں کررہے اور نئے پروجیکٹ سامنے نہیں لا رہے لیکن ہمارے ایکشن الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں،سندھ کے ہسپتالوں میں اچھی سہولیات ہیں، اگلی بار وزیراعظم آئیں تو انکو ان ہسپتالوں کا دورہ کروائیں پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، 2011 کے بعد ان ہسپتالوں کی ذمہ داری صوبے کو ملی، جس کے بعد ہم نے اپ گریڈ کیا،پاکستان کیخلاف عالمی میڈیا پر زیادہ تر منفی خبریں چلتی ہیں، جو کہتے ہیں بڑے پروجیکٹس ہم نہیں کرتے ہمارا عمل ہی ان کو واضح جواب ہے،ہمارے تین ہسپتال سارے پاکستان کے ہسپتالوں سے بہتر ہیں،پاکستان کے بارے میں میڈیا، سوشل میڈیا پر منفی خبریں چلتی ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منفی خبریں چلتی ہیں، اگر کوئی اچھی خبر ہے تو یہ ہمارے تین قومی ادارے ہیں، سندھ حکومت پر تنقید کی گئی لیکن ہمارا کام دیکھ لیں، سب کے سامنے ہے، جبکہ دوسرے صحت کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ ادارے کو فائدہ پہنچا کر خوش ہوتے ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کینسر کا علاج اس جدید مشین کے ذریعے بالکل مفت کیا جاتا ہو، کینسر کے علاج کیلئے دور دراز سے لوگ یہاں آتے ہیں،ہم صوبہ پنجاب کو بھی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ لاہور میں بھی سندھ کی طرح مفت طبی امداد کی ایسی سہولیات موجود ہوں، صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پنجاب بھیجنےکیلیے تیارہیں تاکہ لاہور میں بھی کراچی کی طرح مفت علاج کی سہولت مل سکے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

  • بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار

    بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار

    بزنس ٹائیکون ،بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا، نکالے گئے ملازمین نے احتجاج کیا تو انہیں گرفتار کر لیا گیا

    بحریہ ٹاؤن کراچی میں کام کرنے والے مالی، سیکورٹی گارڈ و دیگر ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے ،کچھ کو بتا دیا گیا ہے کہ انہیں نوکریوں سےنکالا جا رہا ہے، بحریہ ٹاؤن سے نکالے گئے ملازمین نے بحریہ ٹاؤن کے سامنے احتجاج کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک‌صارف حفیظ بلوچ نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیجینئس مومنٹ کے دوران ہمیں ترقی دشمن کہا جاتا تھا، یہاں کے منتخب نمائندے کہتے تھے بلکہ ملک ریاض صاحب کہتے تھے بحریہ کے آنے سے بےروزگاری میں کمی ہوئی ہے مقامی لوگوں کو روزگار ملا ہے ہم نے اسی وقت کہا تھا کہ یہ عارضی ہے جلد مقامی لوگوں کو نکال دیا جائے گا،اب یہی ہوا، مقامی لوگ جو بحریہ میں گارڈ تھے مالی تھے ڈرائیور تھے انہیں نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے یا انہیں بتا دیا گیا ہے کہ انہیں نکال دیا جائے گا، آج ان نکالے گئے ملازمین میں سے مقامی ملازمین نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے گیٹ کے سامنے پر امن احتجاج کرنے کی کوشش کی . تو ان مقامی غریب نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا، میرا سوال ان لوگوں سے ہے جو بحریہ ٹاؤن کو ترقی قرار دیتے ہیں، جو یہ کہتے ہیں کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار ملا ہے، زمینیں ہماری گئی، حیثیت ہمارا چھنا مراعت سرمایہ دار کو ملا، تو یہ ترقی کیسی؟ استحصال ہے

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

    190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار

    عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟

    ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟

    بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

    بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

    کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

    بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

    فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ جوڑ بے نقاب

    ملک ریاض کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج 

    سپریم کورٹ نے ملک ریاض سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے

  • بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارش کے نقصانات کی رپورٹ طلب کی

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارش کے نقصانات کی رپورٹ طلب کی

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سکھر، لاڑکانہ، اور خیرپور سمیت صوبے بھر میں بارش کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر رپورٹ طلب کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ رپورٹ فوری طور پر فراہم کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
    خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کی صورت حال پر بھی بلاول بھٹو زرداری نے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ شگاف کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہو اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن اور پی ڈی ایم اے کو بارش متاثرین کی امداد کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

  • سندھ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، گورنر سندھ کا مطالبہ

    سندھ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، گورنر سندھ کا مطالبہ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو خط لکھیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ پنجاب کی طرز پر اپنے صوبے میں بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اگر سندھ میں بجلی کے بلوں میں پنجاب کے مساوی ریلیف نہ دیا گیا تو اس سے صوبے میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے مناسب فنڈز مختص کرے۔
    یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ یہ اقدام صوبے میں عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔مریم نواز اور نواز شریف کے اس اعلان پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اقدام صرف پنجاب تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ دیگر صوبوں میں بھی اس کی توسیع کی جانی چاہیے۔
    مصطفیٰ کمال کے اعتراض پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ سے یہ رقم فراہم کی ہے، اور ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر سندھ حکومت سے بات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور دیگر صوبوں کو بھی اس اقدام سے فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد سندھ میں بھی عوام کو وہی ریلیف فراہم کرنا ہے جو پنجاب میں فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ تمام صوبوں کے شہریوں کے درمیان برابری برقرار رکھی جا سکے۔

  • کراچی کے 11 سالہ محمد حسنین کا حیران کن کارنامہ: اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا

    کراچی کے 11 سالہ محمد حسنین کا حیران کن کارنامہ: اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا

    کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ محمد حسنین نے اپنی کم عمری میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو سب کو حیران کر رہا ہے۔ حسنین نے ایک اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ تیار کیا ہے جسے انہوں نے ’محمد علی‘ کا نام دیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی بات چیت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے حسنین کی غیر معمولی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے ان کی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔حسنین کا روبوٹکس کا سفر دو سال قبل اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اسکیم 33 میں واقع امام حسین انسٹی ٹیوٹ میں روبوٹکس کا ایک ابتدائی کورس کیا۔ اس دوران انہوں نے گیم ڈیولپمنٹ اور روبوٹکس کے مختلف پہلوؤں پر عبور حاصل کیا۔ رواں سال، مزید تربیت کے دوران، انہوں نے اپنے حتمی پروجیکٹ کے طور پر اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ تیار کیا۔محمد حسنین نے بتایا کہ یہ روبوٹ انسانوں کی طرح بات چیت کو سن کر اس پر عمل کرتا ہے۔ یہ روبوٹ حسنین کے لیپ ٹاپ سے منسلک ہے، اور جب حسنین اس کا نام پکارتے ہیں تو یہ ایکٹیو ہو جاتا ہے اور دی گئی ہدایات کے مطابق عمل کرتا ہے۔

    حسنین کے اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے جب اس سے چائے بنانے کا طریقہ پوچھا گیا تو اس نے چند سیکنڈز میں چائے بنانے کی مکمل ترکیب بتا دی۔ اس موقع پر حسنین نے ہنستے ہوئے کہا کہ "یہ اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ پاکستانی ہے، اس لیے یہ جانتا ہے کہ پاکستانی چائے سے کتنا پیار کرتے ہیں۔”
    محمد حسنین نے مزید بتایا کہ ان کا روبوٹ ’محمد علی‘ مختلف ویب سائٹس کھول سکتا ہے، چھٹی کے دن کے لیے درکار تمام اشیاء کی فہرست بنا سکتا ہے، اور روزمرہ کے گھریلو کاموں میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ روبوٹ بجلی کو سولر پاور پر شفٹ کرنے جیسے کام بھی انجام دے سکتا ہے۔ حسنین نے روبوٹ کے سر کا کور تیار کرنے کے لیے 3 ڈی پرنٹر کا استعمال کرنے کا منصوبہ بھی ظاہر کیا، جو چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد حسنین نے یہ روبوٹ بغیر کسی مدد کے خود تیار کیا ہے۔ اس سے بھی زیادہ متاثر کن بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کے طلباء بھی اپنے پروجیکٹس میں حسنین سے رہنمائی لیتے ہیں۔ حسنین روبوٹکس اور گیم ڈیولپمنٹ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہاں ہیں اور کم عمری کے باوجود وہ قوم کے لیے ایک امید کی کرن ہیں۔

  • کراچی  ملکی و غیر ملکی پروازوں میں تاخیر: مسافروں کو مشکلات کا سامنا

    کراچی ملکی و غیر ملکی پروازوں میں تاخیر: مسافروں کو مشکلات کا سامنا

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد پروازیں مقررہ وقت سے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کی روانگی اور آمد میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 301، جو مقررہ وقت کے مطابق کراچی پہنچنی تھی، دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ یہ پرواز دوپہر 2 بجے روانہ ہونی تھی، تاہم اب اس کی روانگی شام 5 بجے متوقع ہے۔
    صرف ملکی پروازیں ہی نہیں بلکہ غیر ملکی پروازیں بھی تاخیر سے متاثر ہو رہی ہیں۔ دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائن ای اے 600 کی پرواز بھی دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ اس پرواز کے کراچی پہنچنے کا وقت دن 12 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی آمد میں تاخیر ہو گئی ہے۔
    دوسری جانب، کراچی سے دبئی جانے والی غیر ملکی پرواز ای کے 601 بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، اس پرواز کی تاخیر کی وجہ طیارے کی عدم دستیابی ہے۔ مذکورہ پرواز کو دوپہر 12 بجے روانہ ہونا تھا، لیکن اب اس کی روانگی کا وقت دوپہر 2 بجے بتایا گیا ہے۔پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کئی مسافر اپنے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے پریشان ہیں، جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے تاخیر کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے جا سکے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کی یہ تاخیر عوامی سطح پر تشویش کا باعث بن رہی ہے، اور مسافروں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایئرلائنز اور ایئرپورٹ انتظامیہ مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کریں اور پروازوں کے شیڈول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔