Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع   5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

    عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر علوی، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے عظیم مقصد کی حمایت میں پاکستان کی پہلی نیلامی کا انعقاد کیا،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیلامی میں 2251 مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے، کیا آپ ایمانداری سے واضح کر سکتے ہیں کہ آپ کے لیڈر عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے گئے 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟ ایسا لگتا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں صرف ہو گئے ہیں، جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بجائے افراتفری پھیلا رہے ہیں، عمران خان نے چیریٹی فنڈز کو رئیل اسٹیٹ وینچرز میں موڑ دیا ہے، اب وہ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ ​​کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں موٹر کار کی ایک نمبر پلیٹ دس کروڑ میں نیلام ہوئی!میں اور کیا کہ سکتا ہوں؟ سواۓ اس کے کہ اس ملک کے حکمران میرے وطن کو تیزی سے ایک گھٹیا اور زوال پزیر معاشرے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔بے شرم انداز سے دولت کی نمائش کی حوصلہ افزائی ایک لالچی ریاست کر رہی ہے، جو خود بھی لوٹ مار کرتی ہے، چوری کے راستے کھولتی ہے، پھر دولت کی عدم مساوات کے عوامی ‘مجروں’ کا اہتمام کرتی ہے۔عوام میں اور موجودہ حکمرانوں میں ایک بہت بڑی خلیج نظر آرہی ہے اور دولت مندوں میں بے حسی کی عجیب کیفیت ہے۔اگر دنیا میں ایسا ہوتا ہے تو ضروری نہیں ہے کہ ہم بھی وہی کریں۔ خاص طور پر جب میرے بھوکے ننگے عوام، اشرافیہ کی عیاشیوں کے لیئے اپنی خون پسینے کا حلال رزق، حرام کھانے والوں کو کمر توڑ ٹیکس کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔اللہ رحم کرے۔خدا کے واسطے اس ظالم نظام کو بدلو،میرے پریشان حال، فرشتہ سیرت غریب لوگوں

    واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 40پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی سے67کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کئے ۔وزیر ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ رقم سے سیلاب زدگان کے گھر بنائیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی ہے

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • میئر کراچی اور ترجمان ایم کیو ایم کی لفظی جنگ

    میئر کراچی اور ترجمان ایم کیو ایم کی لفظی جنگ

    پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری بھی اسی ایم کیو ایم کی طرف سے گورنر بیٹھے ہیں،گورنر سند ھ کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گورنر سندھ فوری استعفیٰ دیں، ہم نہیں چاہتے صوبے میں مزید الزامات کی سیاست ہو، ہم نہیں چاہتے نفرت کی سیاست کو بڑھائیں، شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف بات کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ معافی مانگے، متحدہ نفرت انگیز اور تعصب کی سیاست کا باب بند کرے، ہم نہیں چاہتے آپ نفرت اور بدتمیزی کی سیاست بڑھائیں

    دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےمسلسل تیسرے روز بھی نالوں کا دورہ کیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلاول چورنگی نالہ، عیسی نگری نالہ، سونگل نالہ، نرسری نالے سدیگر نالوں کا دورہ کیا۔اور ہدایت کی کہ تمام چاکنگ پوائنٹ روزانہ کی بنیاد پر کلئیر رکھے جائیں،نالوں کی صفائی کاعمل مزید تیز کیا جائے،میئر کراچی نے ضلع کورنگی کھڈی اسٹاپ 10 ہزار روڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نہال ہسپتال ضلع کورنگی کالابورڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا.

    بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور ہڑتالیں ایم کیو ایم کی پہچان ہے، مرتضیٰ وہاب
    اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ شہید بھٹو پر بات کرنے سے قبل ایم کیو ایم اپنے گریبان میں جھانک لے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پربات کرنے سے ایم کیو ایم کے بونے رہنماؤں کا قد کبھی نہیں بڑھے گا، انہوں نے پاکستان کے عوام کو ان کی شناخت دی، کراچی میں جب بوری بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہو گا، بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور ہڑتالیں ایم کیو ایم کی پہچان ہے، عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ایم کیو ایم اپنی فتح تصور کر رہی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں، ایم کیو ایم کی مثال جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کرنے والی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سودا کیا، ایم کیو ایم اپنے آپس کے اختلافات سے تنگ آکر الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے، شہید بھٹو نے سب سے بڑھ کر پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا۔

    زبرستی کے میئر کراچی سوچ سمجھ کر بیان دیں، جس زبان میں بات ہو گی اسی زبان میں جواب آئے گا،ترجمان ایم کیو ایم
    دوسری جانب مرتضیٰ وہاب کے بیان پر مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر ہیں پیپلز پارٹی کے ترجمان نہیں، مرتضیٰ وہاب کراچی کی حالت زار پر رحم کھائیں، کوٹا سسٹم نافذ کر کے میرٹ کا قتل کرنا، سندھ میں لسانی تعصب کی بنیاد رکھنا ذوالفقار بھٹو کا کارنامہ ہے، پیپلز پارٹی میرٹ پر نوکریاں نہیں دیتی، پیپلز پارٹی جعلی ڈومیسائل پر شہری سندھ کے نوجوانوں کا حق بیچ دیتی ہے، کئی دہائیوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی قابض ہے، آج سندھ میں نہ بجلی، پانی، گیس ہے اور نہ ہی تعلیم، زبرستی کے میئر کراچی آئندہ سوچ سمجھ کر بیان دیں، جس زبان میں بات کی جائے گی اسی زبان میں جواب آئے گا

  • کراچی: کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    کراچی: کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    کراچی میں ماڑی پورنیو اڈا کے قریب کوسٹر الٹ گئی ،حادثے میں 3 بچیوں اور3 خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق افراد پکنک منانے کے لئے جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد ہونےوالی2 خواتین کی شناخت صغریٰ اور سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے،ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جاں بحق بچیوں میں سکینہ، زینت اور کنزہ شامل ہیں۔ حادثے میں 14 سالہ لڑکا قدیر بھی جاں بحق ہوا۔بس میں 40-45 افراد سوار تھے، تمام افراد عزیز آباد بنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ہیں،تمام افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے،بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی،واقعہ میں 7افراد جاں ہوئے ہیں۔

  • سندھ:پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق

    سندھ:پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق

    کندھ کوٹ میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچہی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل وین الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار محمد اسماعيل، وقار حسين، غلام ياسين اور طالب حسین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق جیکب آباد، ایک کا تعلق سکھر اور ایک کا تعلق کشمور سے ہے۔پولیس کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی جائیں گی۔

  • کراچی :  سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

    کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ سے گرفتار کرلیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ کے فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔
    سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی امیر تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے دو عدد خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے، دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔

  • نہ صرف گھر بنا کر دینگے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دیں گے، شرجیل میمن

    نہ صرف گھر بنا کر دینگے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دیں گے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے نجی ہوٹل میں پریمئیم نمبر پلیٹس کے لئے ہونے والے آکشن کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلی بار پریمئیم نمبر پلیٹس کی آکشن کررہے ہیں، اس آکشن سے ملنے والی رقم سیلاب متاثرین کیلئے بننے والے گھروں میں دی جائے گی,

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میں تہہ دل سے تمام شرکا کا شکر گزار ہوں جو آج اس تقریب میں آئے،اس تقریب کا مقصد کسی چیز کو پروموٹ کرنا نہیں بلکہ گلوبل کاز ہے، پوری دنیا میں یہ ہوتا ہے،پریمیم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ایک نیک مقصد کے لیے ہے،دنیا یہ کام کر رہی ہے، یو اے ای، امریکہ میں بھی نمبر پلیٹوں کی نیلامی ہوتی ہے، ہم نے بھی اس آئیڈیا پر کام کیا، صوبائی کابینہ میں اس بات پر ہوئی تو منظوری دی گئی. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب ہوئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لئے ہائوسنگ پروجیکٹ کو دی جائے گی، اقدام کا مقصد قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے، نیلامی، سرمایہ کاری کے ایک قیمتی موقع اور ایک اہم انسانی مقصد میں حصہ ڈالنے کی نمائندگی کرتا ہے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیسے آپ ضائع نہیں کر رہے، بلکہ غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا کہ نه صرف گھر بنا کر دیں گے بلکہ گھر کی خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دیں گے،سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی .

  • پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو ملا”دی رائل کالج آف ریڈیو لوجسٹ” اعزاز

    پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو ملا”دی رائل کالج آف ریڈیو لوجسٹ” اعزاز

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو “دی رائل کالج آف ریڈیو لوجسٹ” اعزاز ملنے پردلی مبارکباد دی گئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو برطانیہ میں “دی رائل کالج آف ریڈیولوجسٹ” کے اعزاز سے نوازا گیا، ایوارڈ کی تقریب 28 جون 2024 کو سنٹرل ہال ویسٹ منسٹر، لندن میں منعقد ہوئی ،پاکستان میں ریڈیولاجی اور ریڈی ایشن آنکولوجی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے عوض انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا،سائبر نائف –ریڈی ایشن آنکولوجی خدمات کے صلے میں جے پی ایم سی کراچی کو برطانیہ نے “دی رائل کالج آف ریڈیولوجسٹ” کے اعزاز سے نوازا،آر سی آر کی جانب سے دیا جانے والا یہ سب سے باوقار ایوارڈ ہے، اب تک دنیا میں صرف 78 افراد کو اس اعزاز سے نوازا جاچکاہے،یہ پاکستان خاص کر صوبہ سندھ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،حکومت سندھ اور پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے درمیان JPMC کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کینسر کے علاج کی مفت سہولت کو رائل کالج آف ریڈیالوجسٹ لندن نے سراہا ،رائل کالج آف ریڈیالوجسٹ 1897 میں X-ray Radiation کی ایجاد اور Roentgen Society کے قیام سے عمل میں آیا،ڈاکٹر طارق محمود پروفیسر ایمریٹس، ریڈی ایشن آنکولوجی، جے پی ایم سی دنیا کے پہلے پاکستانی اور پہلے مسلمان پروفیسر ہیں جنہوں نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا،جے پی ایم سی 2012 سے بنا کسی نسلی امتیاز کے سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کے ذریعے کینسر کےعلاج کی مفت سہولت فراہم کررہا ہے،اب تک دنیا کے 15 ممالک اور پاکستان کے 167 شہری اس مفت سہولت سے فیضیاب ہوچکے ہیں، دنیا بھر میں اس مہنگے علاج پرکروڑوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ سندھ حکومت اس کی بالکل مفت سہولت فراہم کررہی ہے

  • کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری سڑکوں پر

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری سڑکوں پر

    سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی زیر صدارت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے اضافے سے عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای او کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ حالیہ شدید موسم گرما کے دوران رات 10بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔ کے الیکٹرک کو سخت ترین موسم میں انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا،اتنی شدید گرمی میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو دینے کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں،سندھ حکومت نے کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت کی وجہ سے شہریوں نے احتجاج کیا ہے،شہر قائد میں کئی علاقوں میں 12 گھنٹے اور کئی علاقوں میں 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی ہمت جواب دے گئی، شہری سڑکوں پر نکل آئے،اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ دن کو بھی بجلی نہیں ہوتی، رات کو بھی نہیں،کوئی شیڈول نہیں جب انکی مرضی ہوتی ہے بجلی بند کر دیتے ہیں، ہم بل دے رہے ہیں ہمارا کیا قصور ہے، ہجرت کالونی، سلطان آباد اور سٹی ریلوے کالونی کے مکینوں نے شاہین کمپلیکس چوک پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا تو پنجاب چورنگی ،لیاقت آباد دس نمبر،لیاقت آباد سی ون ایریا اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی عوام کی بڑی تعداد لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔

    صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور سپلائی کمپنیوں حیسکو، سیپکو اور کےالیکٹرک کو تنبیہ کی ہے کہ رات کے اوقات 10 بجے سے صبح چھ بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹریک حیسکو اور سیپکو کے ساتھ میٹنگ کی ہے، تینوں پاورکمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ دن ہو یا رات لوڈشیڈنگ کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ لوڈشیڈنگ شیڈول اگر ناگزیر ہو تو پہلے سے عوام کو آگاھ کیاجائے۔ صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کی تکلیف میں انکے ساتھ ہے، ہم نے اداروں کو پابند کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ سخت گرمی کے اوقات خصوصا دوپہر میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔بجلی کی چوری روکنے پر بھی کمیٹی بنائی گئی ہے. اداروں کو مدد فراہم کریں گے. جو اقدامات ہمارے بس میں ہیں ہم وہ کر رہے ہیں اپنے سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

    لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف نے بھی احتجاج کیا، پی ٹی آئی سندھ صدر حلیم عادل شیخ نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 18 سے 20 گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو جینا محال ہوگیا ہے گزشتہ ایک ہفتے میں 800 سے زائد اموات ہوچکی ہیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  • غیرملکیوں کو  پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران  گرفتار

    غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم ونگ نے غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے دوافسران کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کے معاملے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کراچی نے کارروائی کی جس کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکیا گیا گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں، ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطورسپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریو ں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے،ملزمان کو کراچی سے گرفتارکیا گیا، ان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے، ملزمان کا 4روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    علاوہ ازیں بلوچستان کے بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیادستی بم حملہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے،دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

    کراچی: بیرونی قرض کی ادائیگی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں کمی ہو گئی، ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہےزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے،21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح