Baaghi TV

Category: کراچی

  • فریال تالپور سے صوبائی وزرا اور پارٹی رہنماوَں  کی ملاقاتیں

    فریال تالپور سے صوبائی وزرا اور پارٹی رہنماوَں کی ملاقاتیں

    پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں صوبائی وزیر، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماوَں نے ملاقاتیں کی ہیں.

    فریال تالپور سے آج ملاقات کرنے والوں میں ارکانِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، ڈاکٹر مہیش ملانی، رفیق احمد جمالی اور طارق شاہ جاموٹ شامل ہیں.

    فریال تالپور سے ارکانِ قومی اسمبلی پیر آفتاب شاہ جیلانی ، ایاز شاہ شیرازی، ذوالفقار ستار بچانی اور سابق ایم این اے عبدالستار بچانی کی ملاقات ہوئی ہے.

    فریال تالپور سے ارکانِ قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، نذیر احمد بگھیو، میر شبیر بجارانی، اعجاز حسین جکھرانی، شاہدہ رحمانی اور شرمیلا فاروقی کی ملاقات

    فریال تالپور سے صوبائی وزیر میر طارق تالپور، ایم پی اے ہری رام اور پارٹی کے دیگر رہنماوَں نے بھی ملاقات کی
    فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ارکان اسمبلی، وزیر اور رہنماوَں نے مبارکباد دی، گلدستے پیش کیے
    ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

  • میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    کراچی میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا شخص قتل ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق موسیٰ کالونی میں مکان مالک میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تو 25 سالہ کرائے داربیچ بچاؤ کرانے پہنچا۔

    پولیس نے بتایاکہ ملزم شوہر کے ہاتھ میں موجود قینچی کرائے دار کی گردن پر لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی واقعے کے بعد فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کرائے دار کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر سول اسپتال کراچی کی بجلی بحال

    وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر سول اسپتال کراچی کی بجلی بحال

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سول اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق سول اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، سول اسپتال میں آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بر وقت حل کرنے چاہئیں، کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی ہے۔

    اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو سول اسپتال کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری توانائی کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر سول اسپتال کی بجلی بحال کرے۔

    انہیں بتایا گیا تھا کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

  • واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کر دیا، میئر  کراچی

    واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کر دیا، میئر کراچی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ عام تاثر ہے کراچی شہر میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹ نہیں کیا جاتا، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کر دیا ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دیکھیں گے صنعتوں اور کنسٹرکشن کے لیے پانی کتنا مفید ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 35 ملین گیلن پانی کو یومیہ ٹریٹ کر کے سمندر میں بھیجا جائے گا، کچھ ممالک ہیں جہاں پر پانی کو ری سائیکلنگ کر کے پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ہم نے سمندری پانی کو استعمال کر کے پینے کے قابل بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کی انتظامیہ مسائل حل کرنے میں مصروف ہے، 5 لاکھ گیلن پانی ٹریٹ کرنے کا پروسیس شروع کر دیا ہے، ہم نے پہلے ڈی سیلینشین پلانٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب کراچی کی کمان سنبھالے گی تو پانی کے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے، ٹریٹمنٹ پلانٹ سے 2300 ایم جی ڈی پانی کو ٹریٹ کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک ان کے دور میں پرائیویٹائز ہوئی، کل یہ انہی کے دفتر کے باہر دھرنا دے رہے تھے، اگر ہمارا کوئی کارکن غیر قانونی کام کر رہا ہے تو ہم اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے، ہم غلط کام کو سپورٹ نہیں کرتے۔

    میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ بتائیں کہ وفاقی حکومت نے کراچی یونیورسٹی کو کتنی گرانٹ دی؟ وفاقی حکومت سے گلہ ہے، یہ شہر پورے ملک کی خدمت کرتا ہے، آپ کنٹریبویٹ کریں۔

  • کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد  روانہ

    کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد روانہ

    کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

    قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روانہ ہوا ہے، قافلے میں بسیں اور سیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کارواں میں مختلف شہروں سے کارکنان شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسہ کے لیے تحریک انصاف کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

    اس سے قبل ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہیں۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی ہیں، پنجاب کو کچے کے ڈاکو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

  • کراچی: حوالہ ہنڈی کی دکان پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: حوالہ ہنڈی کی دکان پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

    کراچی:ایف آئی اے اور پولیس کے ،مشترکہ چھاپے کے دوران ٹیم پر دکاندار کی فائرنگ کے نتیجےمیں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا.

    ایس پی ملیر سعید رند کے مطابق چھاپےکےدوران دکاندارنےایف آئی اے ٹیم اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امدادکےلیےہسپتال منتقل کردیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے.

    ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دکاندارفائرنگ کے فوری بعدفرارہوگیا،تلاش جاری،اندورنی گلیوں کو سرچ کررہے پولیس اہلکار رحمان قائد آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے.

    دوسری جانب واقعے کے بعدپولیس کی بھاری نفری قائد آباد موبائل مارکیٹ پر موجود ہیں.

  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل فون  برآمد

    کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل فون برآمد

    کراچی میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اسگل موبائل فون کی بڑی کھیپ برآمد کر لی.

    ایف آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے کو قائد آباد موبائل مارکیٹ میں 150 اسگلڈ آئی فون کی اطلاع تھی، اسملگڈ آئی فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے.

    زرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم نے مزکورہ موبائل کی دکان پر چھاپہ مارا،
    برآمد ہونے والے تمام آئی فونز اسمگلڈ ہیں.

  • کراچی سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہر صورت ہو گا، شرجیل میمن

    کراچی سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہر صورت ہو گا، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کراچی شہر سے غیر قانونی بس اڈوں کے خاتمے اور عوام کے لیے مفت شٹل سروس پر اہم بیان سامنے آیا ہے

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے اور من گھڑت بنیادوں پر مقدمات درج کرائے ہیں، بعض آپریٹرز قانونی اقدامات کے خلاف مزاحمت کرنے یا ذاتی مفادات کے لیے پبلک آفس ہولڈرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، دباؤ آرہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد شہر کی سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں،حکومت سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے، چاہتے ہیں کہ شہریوں کی تکالیف کا خاتمہ ہو اور ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر نہ ہو، ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ شہر کے اندر ہموار اور قانونی ٹرانسپورٹ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،

    گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

  • کراچی ایئرپورٹ پر ایئربلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر ایئربلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر ایئربلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی فلائیٹ نمبر 208 رات سوا آٹھ بجے کراچی ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے ٹیک آف کرنے لگی تھی کہ ٹیک آف کے وقت اچانک انجن میں خرابی آگئی، جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگادی۔پائلٹ نے طیارے میں سوار مسافروں کی بریک لگا کر جانیں بچا لیں، طیارے سے تمام مسافروں کو اتار کر لیا گیا، مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا،طیارے کا معائنہ کرنے کے لیے ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی، ایئر بلیو حکام نے ابھی تک اس حوالہ سے کوئی بیان جاری نہیں کیا

  • کارساز حادثہ کیس ،پیسہ جیت گیا، ورثا نے نتاشا کو معاف کر دیا

    کارساز حادثہ کیس ،پیسہ جیت گیا، ورثا نے نتاشا کو معاف کر دیا

    شہر قائد کراچی میں ہونے والے کارساز حادثہ میں وہی ہوا جس کی توقع کی جا رہی تھی، نتاشا اور متاثرہ خاندان نے آپس میں معاملات طے کر لئے،جس کے بعد عدالت نے مرکزی ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ملزمہ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے، اگست 2005ء سے اس کا علاج چل رہا ہے، ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں 6 ماہ تک کارآمد ہے، ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے اللّٰہ کے نام پر معاف کر دیا ہے،مدعیٔ مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیے تھے

    قبل ازیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثاء نے حلف نامے تیار کروا لیے ہیں، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے،ورثاء کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا،نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا،حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی نو اوبجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کرایے جائیں گے۔

    طے پائے گئے حلف نامے میں متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے،ہم نے اللّٰہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے، ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔

    کارساز حادثہ، ساڑھے پانچ کروڑ دیت،زخمیوں کو الگ رقم،رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت
    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کارساز حادثہ کیس،ملزمہ جاں بحق دوافراد کےاہلخانہ کے درمیان معاہدہ ہوگیا، ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائدرقم دیت کے طور پر ادا کردی گئی،رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی،واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے درمیان بھی صلح ہوگئی،زخمیوں کو الگ سے رقم بھی ادا کردی گئی،فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

    شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا رکھا ہے.

    کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا نشے میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    نتاشا کے شوہر دانش اقبال نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت کروا لی

    کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق

    کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

    کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

    کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات