Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر داخلہ سندھ  کا سیف سٹی پروجیکٹ کی ماڈل کار کا معائنہ

    وزیر داخلہ سندھ کا سیف سٹی پروجیکٹ کی ماڈل کار کا معائنہ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سیف سٹی پروجیکٹ کی پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔جدید کیمراز اور ٹولز سے لیس ماڈل کار کے معائنے کے موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے اس موقعے پر بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کرینگی۔پرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا۔شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیف سٹی پراجیکٹ نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے.

  • شرجیل میمن کی جانب سے اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    شرجیل میمن کی جانب سے اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مرحوم اینکر عبداللہ حسن کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے افسوسناک حادثے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین.

    واضح رہے کہ افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب پیش آیا جہاں کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور خاندان کے صبر کے لیے دعا کی۔

  • حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ذاتی جائیدادیں اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں ،حافظ نعیم الرحمان

    حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ذاتی جائیدادیں اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں ،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمان، نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کا اصل مسئلہ پانی، بجلی، گیس اور پٹرول نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لانڈھی نمبر ساڑھے تین پر ضلع کورنگی کے دورے کے دوران کارکنان اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک پر جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ڈکٹیٹروں کے آلہ کار اور عدلیہ پر مشتمل حکمران ٹولہ مسلط ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ملک کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی بڑی جائیدادیں ہیں، جن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی ذاتی جائیدادیں اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں۔ "ملک کے مسائل کے حل کے لیے ان گرتی ہوئی دیواروں کو ایک اور دھکا دینے کی ضرورت ہے،” انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا۔
    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کیے ہیں، جن کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو پاکستان کی غریب عوام کی سب سے بڑی توانا آواز قرار دیا اور کہا کہ ملک کی یوتھ جماعت اسلامی کا حصہ ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی جاری حق دو عوام تحریک اور ممبر سازی مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم پورے ملک میں جاری ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے پاکستان میں 50 لاکھ ممبر شپ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ عوام میں جائیں اور ممبر سازی مہم چلائیں۔ "ہمیں اس ظالمانہ نظام اور کرپٹ ٹولے کے خلاف لڑنا ہوگا اور ایک مضبوط آواز بننا ہوگا،حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کی راولپنڈی میں 15 دن کے دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دھرنے میں بچوں، بوڑھوں، جوانوں، مردوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ہم نے دھرنا ختم نہیں کیا بلکہ مؤخر کیا ہے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کر رہے ہیں۔ اگر معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو ہمیں اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔”

  • چیئرمین پی سی بی  کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان

    چیئرمین پی سی بی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان

    کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ ہفتے میں کراچی جائیں گے اور اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے، تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں انجینئرز چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، محسن نقوی کے کراچی دورے پر ہوٹل بنانے پر بھی بات ہوگی۔ہ پی سی بی نے لاہور اورکراچی میں ہوٹل بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے ڈیزائن مانگے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے لئے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعدہوٹل کیمنصوبوں پرکام ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مختلف تعمیراتی کام شروع کے رکھے ہیں جنکی تکمیل چمپین ٹرافی سے قبل ہونی ہیں اس سلسلے میں محسن نقوی کراچی کا دورہ کریں گے اور حلکام سے ملاقاتوں میں مختلف کاموں کی منظوری دیں گے،

  • 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کے لئے ہمیشہ اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کا تعلیمی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز کی ہے، سکول سے باہر بچوں کو سکول لانے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو سکول کے قیام سے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے۔ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نظام میں جدت لا رہے ہیں، ایک لاکھ ڈیجیٹل سکول آئندہ 2 سال میں قائم کرنے کے عزم کو پورا کریں گے۔

    واضح رہے سندھ میں 41 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سندھ حکومت ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے غیر رسمی تعلیم کی اتھارٹی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تمام پرائمری سکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ۔

  • اسٹیٹ بینک کی  نئی مانیٹری پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان

    اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 ستمبر کو کرے گا-

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 ستمبر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،29 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی اعلان کیا تھا، جس کے بعد موجودہ شرح سود 19 اعشاریہ 5 فیصد پر ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح تقریباً تین سال کی کم ترین سطح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں …

    قبل ازیں، 10 جون کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 1.5 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اہم مثبت حقیقی شرح سود کے ساتھ موجودہ مانیٹری پالیسی کا تسلسل ضروری ہے تاکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک کم کیا جائے۔

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

  • کراچی پولیس کی  کاروائیاں ، متعددملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کاروائیاں ، متعددملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے شہر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 15 ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جعلی کھاد، زرعی ادویات اور سیمنٹ کیمیکل بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان محمد خان کالونی منگھوپیر فیکٹری ایریاء میں غیر قانونی ادویات/کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ملزمان ایک ہی فیکٹری نما گودام میں جعلی کھاد اور سیمنٹ میں استعمال ہونے والا جعلی کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ ایس ایچ او منگھوپیر نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔ فیکٹری سے 293 بورے سمینٹ پاؤڈر، 55 بورے کھاد پاؤڈر، 150 بورے خالی، 200 ایچ آر شیڈ مارٹن، کئی ٹن کے حساب سے کیمکل، ریتی و دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔ملزمان مضر صحت کیمیکلز اور خراب ٹائر کو کاٹ کر جعلی کھاد اور سیمنٹ کا کیمیکل تیار کرکے جعلی ناموں سے سپلائی/فروخت کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ابراہیم، محمد خالد، صداقت، شوکت، عبدالجبار، بسم اللّٰہ، سہراب، عنایت اللّٰہ، محمد ہاشم، ثمر خان، نذیر احمد اور واحد بخش شامل ہیں۔

    دوسری طرف کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپے کے دوران رہائشی مقام پر گٹکا ماوا تیار کرکے فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتارکیے پولیس کارروائی کورنگی سیکٹر 51 سی کے علاقے میں کی گئی، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا،گٹکے ماوے کا مکسچر بھیگی ہوئی چھالیہ تمباکو اور پیکنگ کا سازو سامان بھی برآمد کیا. گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں جو رہائشی مقام پر گٹکے کی ترسیل کرتے تھے، ملزمان کی شناخت زبیر عمیر اور وہاب کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

  • کراچی: گزشتہ ماہ کے دوران 5 ہزار 960 وارداتیں درج

    کراچی: گزشتہ ماہ کے دوران 5 ہزار 960 وارداتیں درج

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگست کے دوران 5 ہزار 960 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں اگست 2024 کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 23 قیمتی گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔ 150 کاریں چوری ہوئیں۔ 656 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، جبکہ 3385 موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں۔ اگست میں شہریوں سے ڈاکوؤں نے 1737 موبائل فونز چھینے، اغواء برائے تاوان کے 3، بھتہ خوری کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے۔

  • کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی

    کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نےسندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں –

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا پیپلز پارٹی صرف لوٹ مارکرنے اقتدار میں آتی ہے کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں، اس بدقسمت شہر کی سڑکیں ایسی بنائی جاتی ہیں جو تباہ ہو جائیں، بارش کے دوران سڑکیں بہہ جاتی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہرِ قائد کا ہر منصوبہ 6 سے 8 سال تک کی تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے، اورنج لائن کا منصوبہ 6 سال تک بنتا رہا، بی آر ٹی ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود دیا گیا جبکہ ریڈ لائن کا منصوبہ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے، مرتضیٰ وہاب سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کام کرتے رہےہیں؟ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مارکرنے آتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

    محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا …

  • چھ ماہ کے دوران سندھ میں 872 غیر قانونی تعمیرات مسمار

    چھ ماہ کے دوران سندھ میں 872 غیر قانونی تعمیرات مسمار

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے 22 مارچ سے 5 ستمبر تک 872 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا.

    ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 424، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 157 ،ڈسٹرکٹ سائوتھ میں 86 ،ڈسٹرکٹ کورنگی میں 28 ،ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 23 ،ڈسٹرکٹ ملیر میں 6 ،ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 2 ،انڈسٹریل ایریا میں 4 اورحیدرآباد ریجن میں 142 کارروائیاں کی گئیں.

    معزز عدالت کے احکامات کی تعمیل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑے پیمانے سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ،ساؤتھ ،سینٹرل ،کورنگی اور ملیر میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات،استعمال ارضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدام،سربمہراور دیگرقانونی ایکشن لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے معزز عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ناظم آباد پاپوش نگرمیں پلاٹ نمبر 1/1، سب بلاک 5-E اور پلاٹ نمبر 11/14، سب بلاک 5-C، پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھتوں،ناظم آباد کے دیگرعلاقوں میں پلاٹ نمبر 4/4، سب بلاک 2-J، پر زیرتعمیرچوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمزاورشیٹرنگ،پلاٹ نمبر7/10، سب بلاک 2-H، پر چوتھی منزل کی دیواروں، پلاٹ نمبر4/11، سب بلاک 3-A، پر تیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمز،پہلی اور دوسری منزل کی چھت و کالمزکو رہائشی مکینوں کی سبب جزوی طورپر منہدم، انہدامی کاررئیاں میں شامل پلاٹز ، پلاٹ #7/8 کی ایم سی ایچ ایس ھل پارک ڈسٹرکٹ ایسٹ ،پلاٹ 54 اسٹریٹ 4 ماڈل کالونی ڈسٹرکٹ کورنگی ،پلاٹ #2/6.ائی ای ناظم آباد 1 ڈسٹرکٹ سینٹرل ،پلاٹ #7/38 ناظم آباد 3 ڈسٹرکٹ سینٹرل ،پلاٹ #ایس بی ـ7 بلاک 13-بی گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کی گئی۔ پلاٹ نمبر 3/8، سب بلاک 1-F، پر زیرتعمیرات پہلی منزل کی شیٹرنگ پلاٹ نمبر 2/4،، سب بلاک 2-C، پر دوسری منزل اور تیسری منزل پر رہائشی مکینوں کے سبب فرنٹ تعمیرات کومنہدم اور پلاٹ نمبر4/11، سب بلاک 3-A، پرمتعلقہ ایجنسیز کی مدد سے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع کردیاگیا۔معززعدالت کے احکامات کی تعمیل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر4/931، پر زیرتعمیرچوتھی منزل کی شیٹرنگ اور دیواروں،کو منہدم اور پلاٹ نمبر11/13، بی ایریا،پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت،چوتھی پہلے سے منہدم شدہ تھی جبکہ گراؤنڈ تادوسری منزل میں مکینوں کی موجودگی کے سبب انہدام عمل نہیں کیاجاسکا جبکہ پلاٹ نمبر11/13، بی ایریا پر غیرقانونی تعمیرات میں متعلقہ ایجنسیز کی مدد سے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع کردیاگیا۔مزید براں معززعدالت کے احکامات کی تکمیل میں فیڈرل بی ایریامیں ہونے والی کارروائیوں میں پلاٹ نمبر R-780، بلاک 9، پر دوسری منزل کی تعمیرات اور پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات،پلاٹ نمبر R-1539، بلاک 14، پر تیسری منزل اور گراؤنڈ فلور پر غیرقانونی دکانوں کی تعمیرات کے انہدم سمیت پلاٹ نمبرR-771، بلاک 14، کے گراؤنڈفلور پر غیرقانونی3 دکانوں کے رولنگ شٹرز اورپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاجبکہ 3،دکانوں اورغیرقانونی تیسری منزل میں مکینوں کی موجودگی کے باعث انہدم کارروائی نہیں کی جاسکی،جبکہ پلاٹ نمبرR-656، بلاک 2،کے الیکٹرک وسوئی گیس میٹراور پانی کی بالائی ٹنکی کو ناقابل استعمال کردیاگیا۔

    علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں معززعدالت کے احکامات کی تعمیل میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبرB-172، بلاک 5، کراچی ایڈمنسٹریٹوسی ایچ ایس پرسامنے کی جانب دوسری اور تیسری منزل کی آرسی سی چھت،پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 74/A، اوورسیز سی ایچ ایس،بلاک 7/8، پر دوسری منزل سامنے کے حصے کی تعمیرات اور تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں اسی زمرے کی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے صدر میں پلاٹ نمبر105، آرٹلری میدان کے گراؤنڈ فلور پر غیرقانونی دکانوں کے رولنگ شٹرز،اورسی سی چھت وکالمزاور پلاٹ علی منزل پاکستان چوک کی لازمی کھلی جگہ پر پہلی اور دوسری منزل کے آرسی سی کالمزکو منہدم کردیاجبکہ ڈسٹرکٹ ملیر میں سروے نمبر 210، دیہہ تھور تعلقہ مرادمیمن پر غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔