Baaghi TV

Category: کراچی

  • خالد مقبول صدیقی  متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کا چیئرمین منتخب

    خالد مقبول صدیقی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا چیئرمین منتخب

    سابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل ، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر شریک ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر پارٹی کے سابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کے لیے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گ

  • یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں

    اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلانا
    سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی

    ماہر القادری

    اردو کے معروف شاعر ماہر القادری کا اصل نام نام منظور حسین اور تخلص ماہرؔ القادری ہے۔ وہ 30 جولائی 1906ء کو کیسر کلاں ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے۔ 1926ء میں علی گڑھ سے میٹرک کرنے کے بعد بجنور سے نکلنے والے مشہور اخبار ’مدینہ‘ سے وابستہ ہو گئے۔ ’مدینہ‘ کے علاوہ اور بھی کئی اخباروں اور رسالوں کی ادارت کی ممبئی میں قیام کے دوران فلموں کے لئے نغمے بھی لکھے، تقسیم کے بعد پاکستان متقل ہو گئے-

    کراچی سے ماہنامہ ’فاران‘ جاری کیا جو بہت جلد اس وقت کے بہترین ادبی رسالوں میں شمار ہونے لگا ماہر القادری نے تنقید ، تبصرہ ، سوانح ، ناول کے علاوہ اورکئی نثری اصناف میں لکھا ۔ ان کی نثری تحریریں اپنی شگفتگی اور رواں اسلوب بیان کی وجہ سے اب تک دلچسپی کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں۔ ماہر القادری کی بیس سے زیادہ کتابیں شائع ہوئیں۔ کچھ کتابوں کے نام یہ ہیں: "آتشِ خاموش” ، "شیرازہ” ، "محسوساتِ ِ ماہر” ، "نغمات ِ ماہر” ، "جذباتِ ِ ماہر” ، "کاروانِ حجاز” ، "زخم و مرہم” ، "یادِ رفتگاں” ، "فردوس” اور "طلسمِ حیات”۔ 12 مئی 1978ء کو جدہ میں ایک مشاعرے کے دوران حرکت قلب بند ہو جانے سے ان کا انتقال ہوا۔

    منتخب اشعار :

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں
    غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں

    عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہے
    دل یہ کہتا ہے فریبِ دوست کھاتے جائیے

    اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلانا
    سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی

    ابتدا وہ تھی کہ جینے کے لیے مرتا تھا میں
    انتہا یہ ہے کہ مرنے کی بھی حسرت نہ رہی

    یہی ہے زندگی اپنی یہی ہے بندگی اپنی
    کہ ان کا نام آیا اور گردن جھک گئی اپنی

    نقابِ رخ اٹھایا جا رہا ہے
    وہ نکلی دھوپ سایہ جا رہا ہے

    پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشق
    محفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے

    اگر خموش رہوں میں تو تو ہی سب کچھ ہے
    جو کچھ کہا تو ترا حسن ہو گیا محدود

    یوں کر رہا ہوں ان کی محبت کے تذکرے
    جیسے کہ ان سے میری بڑی رسم و راہ تھی

    ساقی کی نوازش نے تو اور آگ لگا دی
    دنیا یہ سمجھتی ہے مری پیاس بجھا دی

    مرے شوقِ دیدار کا حال سن کر
    قیامت کے وعدے کیے جا رہے ہیں

    چشم نم پر مسکرا کر چل دیئے
    آگ پانی میں لگا کر چل دیئے

    Cp

  • کراچی کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے تمام اضلاع کے منتخب نمائندوں کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں ایم این ایز، سینیٹرز، ایم پی ایز، میئر کراچی، ٹاؤن و یوسیز کے نمائندگان اور پارٹی ورکرز شریک ہوئے، اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سردار شاہ، سعید غنی، شاہین شیر علی اور دیگر شریک ہوئے،ایم این ایز میں قادر پٹیل، نبیل گبول، حکیم بلوچ، سینیٹرز تاج حیدر، ندیم بھٹو، مسرور احسن، ایم پی اے لیاقت آسکانی، یوسف بلوچ، ساجد جوکھیو، آصف خان، سینیٹر یوسف بلوچ، اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں پارٹی عہدیداران و ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں رکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سڑکیں، انڈرپاسز، فلائی اووز اور برساتی نالے تعمیر کروائے، ملیر ایکسپریس وے ابھی زیر تعمیر ہے، انشاء اللہ اسکا ایک حصہ اگست میں کھولیں گے، کراچی کے دیہی علائقوں میں آر او پلانٹ، واٹر سپلائی و سینی ٹیشن اور صحت کی سہولیات دیں،کراچی میں ابھی بہت کام ہونا ہے، ہم کراچی کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، ہم نے کراچی میں امن قائم کیا، کاروباری سرگرمیاں بہتر کیں،اسٹریٹ کرائم اور ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے اور جلد مسئلہ حل ہوجائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ شہر کی ترقی میں پارٹی کارکنوں کی تجاویز شامل کی جائیں،

    وزیراعلیٰ نے بلدیاتی نمائندوں بالخصوص ٹاؤنز کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل حل کریں،ٹی ایم اے اور یونین کونسلز اپنے اپنے علائقوں میں پانی، نکاسی و صفائی ستھرائی کیلئے کام کریں،شہر میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ موجود ہے ان سے آپ کام لیں، مجھے تمام ٹاؤنز سے کام کے حوالے سے اچھی خبریں آنی چاہئیں،کراچی میں ایک بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام قائم کررہے ہیں،شہر میں بی آر ٹیز کی مختلف لائینیں تیار ہو رہی ہیں، پیپلز بس سروس نے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات دی ہیں، سب کو ملکر عوامی مفاد کے کام کرکے شہر کو خوبصورت و سہولیات سے آراستہ کرسکتے ہیں،

  • 9 مئی کے الزام میں پوری پارٹی کو کرش کر لیا گیا،  عارف علوی

    9 مئی کے الزام میں پوری پارٹی کو کرش کر لیا گیا، عارف علوی

    سابق صدر عارف علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نومئی میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دیدی گئی، ہم بھی یہی کہتے ہیں فوج کے چند لوگ ملوث ہیں، نومئی کے واقعات پر تحریک انصاف کی ساری پارٹی کو دبا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ قمرباجوہ نے کہا تھا فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، آپ نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا، فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ضرور ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا معافی مانگی جائے، کیا جس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے، یہ کہنا کہ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا قوم کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔

  • عمران خان کی  اولاد لندن میں اور قوم کے بچے جیلوں میں، شرجیل میمن

    عمران خان کی اولاد لندن میں اور قوم کے بچے جیلوں میں، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں، چند انتشار پسندوں نے ملک کا کلچر خراب کیا

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات میں ملوث عناصر کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے،پیپلز پارٹی اور اس کی لیڈر شپ نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی،سندھ حکومت کی جانب سے 9 مئی کو امن کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے،بد قسمتی سے9 مئی کوجو کچھ ہوا وہ پاکستان اورقوم کیلئےاچھا نہیں تھا,بانی پی ٹی آئی کی اپنی اولادلندن کی ٹھنڈی فضاؤں میں گھوم رہی ہے،ہماری فوج، ایف سی، ہر جگہ عوام کی حفاظت کے لئے موجود ہوتے ہیں، ملک کی حفاظت کے لئے کبھی سیاچین کبھی تھرپارکر میں نوکریاں‌کر رہے ہیں، کبھی شہروں میں ڈیوٹی، جس طرح شہدا کی بے حرمتی کی گئی اسکی مثال پاکستان میں آج تک نہیں ملتی، ملک کی مٹی سے محبت کرنے والے کو اپنے مخالفوں سے بھی محبت ہوتی ہے وہ کس طرح ایسے کر سکتا ہے، کراچی میں بسوں کو ،کے پی میں ایمبولینس گاڑیوں، ریڈیو پاکستان کو نذر آتش کیا گیا، ایک شخص کے انتشار کی وجہ سے ہوا، وہ سمجھتا ہے صرف وہ یا کچھ بھی نہیں، اگر اسکو کرسی نہ ملے تو ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا، عمران خان کی اپنی اولاد لندن میں اور قوم کے نوجوان معصوم بچے جن کا کمزور ذہن تھا، قوم کی بہنیں آج جیلوں میں سڑ رہی ہیں کیونکہ انکے لیڈر نے کہا تھا یہ منصوبہ بندی تھی کہ اگر گرفتاری ہو گی تو یہ ردعمل دینا ہے.

    9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

    عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

  • لاپتہ افراد کی بازیابی  کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : کم سن لڑکی سمیت 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کی،دوران سماعتتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری رئیس ذہنی مریض ہے-

    جس پر جسٹس نعمت اللہ نے کہا اگر شہری ذہنی مریض بھی ہے تو بھی اسے تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ادھر ادھر کی باتیں کرکے پولیس اپنے آپ کو بری الذمہ نہیں کر سکتی، عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی بنگلے سے لاپتہ ہوئی ہے اسے کون تلاش کرے گا؟ کم عمر لڑکی ہے شادی کرلی ہے یا کچھ اور مسئلہ ہے،تحقیقات کے 100 طریقے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ برسوں گزرنے کے باوجود پولیس کچھ پتا نہیں لگا سکی کہ ان کے پیارے کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے اہلخانہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی تلاش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ تھانے گمشدہ شہریوں کے مقدمات درج کریں نئے لاپتہ شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے،بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے بھی 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔

    گوادر میں دہشتگروں کا رہائشی کوارٹر پر حملہ،7 افراد جاں بحق ایک زخمی

  • 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی،گورنر سندھ

    9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت فعل تھا-

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے،9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کر دیا تھا اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

    دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلالیا ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کر دئیے-

    پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ 9 مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا9مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور اذلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا،اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا-

    توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں،ان کےنعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرےگاآئیں آج عہدکریں ہم کسی بھی قیمت پرکسی شخص یاگروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنےدیں گے، اپنے محسنوں کی یاد کی تکریم اور تقدس کا تحفظ کریں گے۔

    میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں، فیصل کریم کنڈی

  • میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ  آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں، فیصل کریم کنڈی

    میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں، فیصل کریم کنڈی

    کراچی: گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور میری ذاتی خواہش ہے کہ ہمارا صوبہ ترقی کرے ناکہ ہم تصادم میں رہ کر پیچھے رہ جائیں میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ یہاں آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کے سربراہ ایسا بیان دیں تو اس سے پتا چلتا ہے کہ لازمی اسلام آباد آکر گڑبڑ کریں گے، اگر وہ کہتے ہیں کہ قبضہ کرنا ہے تو اس کیلئے وفاقی حکومت کو تیار رہنا پڑے گا، پرامن احتجاج کریں لیکن اگر قانون کی خلاف ورزی کی جائے گی تو اس پر زیرو ٹالرنس ہےہم چاہتے ہیں ہمارے صوبے میں بھی اسٹوڈنٹس یونین پر سے پابندی اٹھائی جائے بطور سیاستدان ہمیں آپس کے مسائل آپس میں ہی حل کرنے چاہئیں، اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دینی چاہئیے،آپ اور ہم لڑائی کریں گے تو ہر بندہ آکر مداخلت کرے گا، قبضے کرے گا اور سب کچھ کرے گا، سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر لیکن کچھ معاملات میں آپ کو معاہدے کرنے پڑیں گے تاکہ مداخلت نہ ہو۔

    فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، صوبےکا وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں نہیں جاسکتا جس سے آپ صورتحال کا اندازہ لگاسکتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ صاحب سے درخواست ہوگی کہ اپنے شہدا کو انصاف دلوائیں، صوبے کے بقایا جات مانگنے کے لیے فورمز ہیں، ان پر اپنا کیس لڑنا ہے،وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے، پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، اگر آپ جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھو ڑےگی۔

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

    او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حل کیلئے تجاویز دیں،اسحاق ڈار

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 278 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 276 روپے 73 پیسے جبکہ سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سےفروخت 279 روپے 9 پیسے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ روز 3 پیسے کے اضافے کےبعد ڈالر 278 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 44 پیسے سے کم ہو 299 روپے 12 پیسے پر آگیا ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 348 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے، سعودی ریال کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی کے بعد نئی قیمت 74 پیسے 15 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت بھی 3 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے پر آگئی ہے ۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار اور10 گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار

    اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 3 پوائنٹس کی کمی پر ہوا، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 3 پوائنٹس کم ہوکر 72 ہزار 761 پر بند ہوا، 100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 73 ہزار 260 رہی، آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے تقریبا 25 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب کم ہو کر 9850 ارب روپے ہے۔

  • بیروزگاری  بڑا مسئلہ  جس کو حل کرنے کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    بیروزگاری بڑا مسئلہ جس کو حل کرنے کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی زیر صدارت سکھرڈویژن کااجلاس ہوا،

    اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کےصدرنثار کھوڑو،پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری وقارمہدی،صوبائی وزراء، شرجیل انعام میمن،ناصرشاہ، سعیدغنی،جام خان شورو،حاجی علی حسن زرداری،جام اکرام اللہ،ایم این اے ڈاکٹرنفیسہ شاہ اوردیگر شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے دوران وعدے کئے تھے، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سندھ حکومت پارٹی کارکناں کی مرضی سے چلے گی، آج کے اجلاس میں تین اضلاع کے کارکنان موجود ہیں، مجھے بڑی خوشی ہے کہ آپ سب کی تجویز لی ہیں، آپ کے ضلع کے تمام یونین کونسلز کی ترقی کارکنان کی تجاویز کے مطابق کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کارکنان کو ہدایت کی دی کہ وہ سوچ سمجھ کر ترقیاتی کاموں کیلئے تجاویز دیں آپ نے زرعی پانی کا مسئلا بتایا اسکو حل کرنے کی کوشش کرینگے،  بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے، باردانہ کی شکایات ملی ہیں جس کیلئے وزیر خوراک کو حل کر کرنے کی ہدایت کی ہے، بلدیاتی اداروں کے حوالے سے جو مسائل اٹھائے گئے وہ وزیر بلدیات حل کریگا،

    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال گندم کے مسائل نہیں ہوئے تھے، گندم کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے، جو بھی ملوث پایا گیا اس کو سزا ملے گی،اس وقت گندم لینے کیلئے کوئی تیار نہیں، ہمارے گوداموں میں 4لاکھ ٹن گندم موجود ہے، گندم کا مسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا؟ حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا، دسمبر 2023ء کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے، بجٹ بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں، عوامی ترجیحات کو دیکھ کر بجٹ بنانا چاہتے ہیں،

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول