Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں پانی  کی قلت کا خدشہ

    کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

    کراچی: واٹر کارپوریشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کرکے رکھیں اور استعمال میں احتیاط برتیں، 16 سے 19 مئی کے دوران ترقیاتی کاموں کے باعث پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوسکتی ہے، کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کے باعث نیو پمپ ہاؤس گھارو سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی،جس سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سےاستعمال کریں۔

    پانی کی فراہمی میں تعطل سالانہ ترقیاتی کاموں کے باعث رونما ہوگا اہلِ کراچی کو مجموعی طور پر 13 ایم جی ڈی پانی کم فراہم کیا جائے گا، کم و بیش تین دن جاری رہنے والے ترقیاتی کاموں کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن میں نئے برقی آلات اور پینل نصب ہوں گے، ترقیاتی کاموں کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا …

  • اسٹیٹ بینک کی مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری

    اسٹیٹ بینک کی مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ منگل کوجاری کردی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ منگل کوجاری کی جو جولائی تا دسمبر مالی سال 2024 کے اعدادوشمار کے تجزیے پر مشتمل ہے رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیوں میں گذشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد دی۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئےہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی تاہم معیشت کو بدستور ساختی رکاوٹوں کا سامنا ہے جو بڑے مسائل درپیش ہیں ان میں محدود بچتیں، طبیعی اور انسانی سرمائے میں پست سرمایہ کاری، پست پیداواریت، جمود کا شکار برآمدات، ٹیکس دہندگان کی کم تعداد اورسرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی نا کارکردگی شامل ہیں۔

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے، سیاسی اور پالیسی کی غیر یقینی صورتِ حال میں بہتری لاکر اور مزید مالیاتی یکجائی سے قلیل مدت میں مہنگائی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

  • بجٹ میں وفاق اور سندھ حکومت عوام کو ریلیف کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اچھا اضافہ کرے گی،منظور وسان

    بجٹ میں وفاق اور سندھ حکومت عوام کو ریلیف کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اچھا اضافہ کرے گی،منظور وسان

    پی پی پی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فائدہ کے بجائے نقصان پہنچے گا، شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی کی نوراکشتی بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہورہی ہے، تھوڑے عرصے کے لئے مروت ایم این اے شپ سے استعفیٰ دے گا، پھر دوبارہ الیکٹ ہوکر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرے گا۔ پی پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سوچتا ہے کہ دھمکیاں دیکر شاید اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو کنٹرول کرلے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔
    رہنما پی پی نے کہا کہ امید ہے اس بجٹ میں وفاق اور سندھ حکومت عوام کو ریلیف کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اچھا اضافہ کرے گی، آج تک تو کسی بھی وزیراعظم نے اپنا وقت پورا نہیں کیا، شہبازشریف کا نصیب ہوسکتا ہے کہ پانچ سال پورے کرے۔منظور وسان نے مزید کہا کہ جہاں اقلیت میں حکومتیں ہوتی ہیں ایسے فیصلے مانے جاتے ہیں، ن لیگ اقلیت میں ہے، وزارت خارجہ کسی بھی پارٹی کو دی جائے، بانی پی ٹی آئی محسوس کروانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نہیں، جو بھی سعودی عرب کے خلاف بولے گا اسے پارٹی سے نکالا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جب تک سعودی عرب بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کرے گا تب تک یہ گالم گلوچ ہوگا۔

  • کراچی: 7 سالہ  بچی سےمبینہ زیادتی

    کراچی: 7 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی

    کراچی میں 7 سال کی بچی سےمبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی :شرمناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں، دوسری جانب بچی کی والدہ کا کہنا ہےکہ بچی پیر کی شام گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھی، نامعلوم شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا۔

    قبل ازیں بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ،لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

  • مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

    مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

    کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے نام کاایک دو دن میں میٹنگ کرکے فیصلہ کر لیں گے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ دو تین نام جو شارٹ لسٹ ہوئے ہیں ان میں ایک ”عوام پاکستان“ ہے، ایک ”ریفارم پاکستان“ ہے اور ایک ”نئی امنگ“ ہے ایک دو دن میں میٹنگ کرکے نام کا فیصلہ کر لیں گے مجھے یقین نہیں کہ یہ پارٹی چلے گی لیکن مجھے امید ہے اور ہم کوشش کریں گے۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بیان پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر راج ناتھ سنگھ اتنے ہی پر اعتماد ہیں تو دونوں کشمیر میں ریفرنڈم کروالیں اور دیکھ لیں کون کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ہم نے کشمیر کو ایک آئینی صوبہ بنانے کے بجائے انتظامی صوبہ بنا کر رکھا ہے، ان کا سی سی آئی میں حصہ نہیں ہے، دیگر قومی کمیٹیوں میں حصہ نہیں ہے، وفاق ان کو پیسے دیتا ہے لیکن محصولات کی صوبوں کو تقسیم میں ان کا حصہ نہیں ہے۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت

  • جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    کراچی: جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ دیوار یکجہتی جامعہ کراچی کی معروف آرٹس لابی میں فلسطین اکیڈمک فورم اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے ، جہاں 33 میٹر لمبا بینر آویزاں کیا گیا ہے جس پر منگل کی صبح سے دستخطی مہم کا آغاز ہورہا ہے ،بدھ 15 مئی کو جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یکجہتی طلبا واک کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، اس پروگرام میں شیخ الجامعہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے-

    آرٹس لابی میں قائم کی گئی دیوار یکجہتی پر انگریزی زبان میں Wall of solidarity, stop genocide in Palestine, we stand in solidarity with Palestinians سمیت دیگر عبارتیں لکھی ہوئی ہیں جبکہ جامعہ کراچی کے نشان کے علاوہ پاکستان اور فلسطین کا پرچم بنا ہوا ہے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اساتذہ، طلبا و ملازمین کے دستخط لیے جائیں گے، جامعہ کراچی کے اساتذہ و طلباء کے علاوہ کالجوں کے اساتذہ و طلباء بھی شریک ہورہے ہیں اور اس سلسلے میں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

    پانی کے بہاؤ میں اضافہ :ارسا نے پنجاب اور سندھ کے پانی میں اضافہ …

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

    ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار

  • رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

    رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے7روز لاہور میں بارش کا امکان نہیں، جمعہ سے درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا، دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے 45 ڈگری پارے کے ساتھ دادو اور تربت ملک کے گرم ترین مقامات رہے آج بھی میدانی علاقوں میں غضب کی گرمی پڑے گی،سکھر، سبی اور موہنجوداڑو میں گرمی کی شدت 43،طنواب شاہ اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جنوبی پنجاب میں بھی سورج آپے سے باہر ہے، ڈی جی خان اور ملتان ریجن بھی شدید گرمی کی زد میں ہے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،طبی ماہرین کے مطابق شہری باہر نکلتے ہوئے احتیاط کریں، دوپہر کے اوقات میں سرڈھانپ کرنکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    یورپ کیلیے پروازوں کی بحالی بارےقیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،سول ایوی ایشن

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہےجس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے،گزشتہ کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 52 پیسےکا ہے۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی، آج مارکیٹ میں تیزی رہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 956 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، پہلی بار انڈیکس 74000پوائنٹس نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا اور بڑھ کر 74042 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،وفاقی کابینہ کی منظوری میں غیرقانونی چیز کیا ہے؟عدالت

    بلاول سے ملاقات کے بعد منظور وٹو خاندان ایک بار پھر پیپلز پارٹی …

    عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،بیرسٹر گوہر

  • تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر عدالت برہم

    تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر عدالت برہم

    پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ مسترد کردی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروپس ہیں ، فلاں فلاں ہے یہی وجہ ہے روکنے کی ؟جب چاہیں پٹاخہ پھوڑ دیں جب چاہیں جو کرائیں ، ان ہی حالات میں دوسرے لوگ جلسے کرکے چلے گئے ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو برگر پارٹی کہتے ہیں ناں ان کو پہنچا دیا نا انجام تک ؟ یہی چاہتے تھے آپ لوگ ؟ یہ آپ کی جمہوریت ہے ؟ کب تک چلے گا یہ سب ؟جو غیر مسلم ہیں ان کا بھی ایمان یہی ہے جس دن جانا ہے اسی دن جانا ہے،اس حد تک جائیں جو آپ بھی برداشت کرسکیں ،ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر پچاس ساٹھ گارڈ باہر کھڑے ہوں وہ کہہ سکتے ہیں یہ سب ،قومی مفاد یہ ہے کہ آئین کا تحفظ ہو ، اس طرح اب نہیں چلے گا یہ رپورٹ لاکر تھما دیں آپ ، ادارے اور ساری ایجنسیاں بیٹھ گئیں جلسہ کیسے روکا جاۓ ؟ دوسرا جلسہ ہوا سب سورہے تھے ، ایسے کون سے دہشت گرد ہیں جو ان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ؟ جب سے ملک بنا ہے یہی سنتے آرہے ہیں ملک خطرے میں ہے ایک ہی دفعہ نکل آہیں اس خطرے سے ، مہذب بننا چاہتے ہیں تو سب کیلئے ایک قانون بنائیں ، دوسرے لوگ جلسہ کرکے گئے ہیں ناں ؟ کہتے ہیں اجازت نہیں لی ، آپ کی اجازت کے بغیر کوئی کرسکتا ہے کچھ ؟ہمیں کسی پارٹی سے کچھ لینا دینا نہیں ، اذان ہورہی ہے یہ بھی شہادت آگئی کہ ہمیں کسی سے کچھ نہیں لینا ،آپ بیٹھیں اور جائزہ لے کر ان کو جلسہ کی اجازت دیں ،ہمین وہاں مت لے جائیں کہ ہمیں بہت سخت حکم دینا پڑے ، یہ جو بچوں کی طرح رپورٹس دے رہے ہیں فلاں نے یہ کہاں فلاں نے یہ کہا ،جو یہ رپورٹس دے رہے ہیں وہ سب عہدے پر نہیں رہیں گے ، جلسہ کی اجازت نا دینے کا کوئی جواز نہیں ،

    عدالت نے متعلقہ اداروں کو پی ٹی آئی کی درخواست پر دس دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ ممکن ہو تو فریقین کی رضا مندی سے کسی متبادل مقام پر جلسہ کی اجازت دی جاۓ ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت آسان ہے عدلیہ کے خلاف بات کرنا ، آپ سب ہیں اس کے پیچھے ،بہت آسان سے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانا ، آپ کام ایسے کریں کہ عدالت آپ کے خلاف فیصلے نہ دے ، کیا یہ خلائی مخلوق ہیں اس ملک کے شہری نہیں ہیں ؟؟ یا ڈکلیئر کردیں کہ ایلینز ہیں ، بچہ بچہ جانتا ہے کس کی لڑائی ہے ، کب تک آپ لوگ ایسے چلائیں گے معاملات ؟جلسہ کرنا ان کا حق ہے ، اگر قانون کی خلاف ورزی کریں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاۓ ، عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ دو مئی کو جلسہ ہوا تھا اس کی کیا رپورٹ تھی آپ کے پاس ؟ آپ لوگ اس وقت کہاں تھے جب یہ جلسہ ہوا ؟معذرت کے ساتھ رپورٹ میں ساری ایجنسیوں کے نالائقی چھلک رہی ہے اگلے پچاس سال تک یہی چلے گا ،کرفیو لگا دیں اور لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچائیں ،قومی مفاد وہی ہے جو وہ سمجھتے ہیں ؟ قومی مفاد تو لوگوں کا ہوتا ہے یا افراد کا ؟ یہ انڈیا پاکستان کی جنگ کا معاملہ تو نہیں ہے ناں ؟

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • سات برس سے لاپتہ بیٹے کے دکھ میں باپ چل بسا،عدالت میں انکشاف

    سات برس سے لاپتہ بیٹے کے دکھ میں باپ چل بسا،عدالت میں انکشاف

    سندھ ہائیکورٹ، 2017ء سے لاپتہ شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتہ بیٹے کی گمشدگی کے دکھ سے اس کے والدکی موت ہو گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ شہری کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ شہری کی بازیابی کے لیے 16جے آئی ٹیز کے جبکہ 17 صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوئے، جے آئی ٹیز میں جبری گمشدگی کا تعین ہو چکا ہے،وزارتِ دفاع کی جانب سے بھی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں،

    جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے شہری کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کی؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مالی معاونت کے لیے سندھ حکومت کو سمری بھیج دی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ ے شہری کے اہل خانہ کو فوری طور پر مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی کیس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی.

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

    لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

    آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب