Baaghi TV

Category: کراچی

  • حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا۔سندھ کے شہر حیدر آباد میں سفاکیت کا نشانہ بننے والا زخمی گدھا کراچی میں دم توڑ گیا، زخمی گدھا گزشتہ چند روز سے کراچی میں زیرعلاج تھا۔گدھے کے انتقال کی خبر کی تصدیق شیلٹر ہوم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس جانور کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے، پاکستان میں جانوروں کی حالت زار کے لیے ہر ایک کو کھڑا ہونا چاہیئے، اس جانور نے اپنے آخری دنوں میں زندگی بھر کی محبت اور دیکھ بھال کا تجربہ کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل تشدد کی وجہ سے گدھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ گدھے کو علاج کے لیے کراچی کے سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جانوروں کے ساتھ ظلم و جبر کے 2 واقعات بھی چند روز قبل سامنے آئے تھے۔ایک واقعہ سانگھڑ میں پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ ہی کاٹ دی تھی۔

  • حب پمپنگ اسٹیشن پر  بجلی  کا بریک ڈاؤن، مین لائن متاثر، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

    حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، مین لائن متاثر، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

    کراچی : حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 66 انچ ایم ایس کی رائزنگ مین متاثر ہوگئی، جس کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، جس کے بعد انجینئر اسداللہ خان نے ہدایت کی کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائےشہر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے، حب پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب شہریوں کو 80 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، مرمتی کام تک کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹ عارضی طور پر بند رہیں گے، کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی معطل رہے گی، مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علا قے پانی کی کمی سے متاثر ہوں گے، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

  • نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

    لاڑکانہ : نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نوڈیرو میں نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ٹاورکی زمین کا مالک رکھیل ابڑو اور کباڑی سعد اللہ بروہی شامل ہیں، کباڑی سعداللہ بروہی نے نامعلوم افراد سے ٹاور کے حصے مبینہ طورپر خریدے تھے اور ان کی دکان سے چوری شدہ ٹاور کے مختلف حصے برآمد ہوئے۔

    دوسری جانب زمین مالک رکھیل ابڑو کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نام پر لوگ آئے، ٹاور کو اکھاڑ کر سامان گاڑیوں میں بھر کر لے گئے اور ہمیں بتایاکہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے ٹاور کو ہمیشہ کےلیے ختم کر رہے ہیں۔

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

    پنجاب حکومت کا ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف اتھارٹی بنانے کا …

  • نوازشریف رائیونڈ محل،   زرداری بلاول ہاؤس،عمران خان بنی گالہ عطیہ کریں،مصطفیٰ کمال

    نوازشریف رائیونڈ محل، زرداری بلاول ہاؤس،عمران خان بنی گالہ عطیہ کریں،مصطفیٰ کمال

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث جاری ہے، ایم کیو ایم کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو بجٹ پیش کرتے ہیں وہ اس کی تعریف کرتے ہیں، جو اپوزیشن میں ہوتے ہیں وہ بجٹ پر تنقید کرتے ہیں، ایوان میں موجود لوگ باری باری اپوزیشن اور حکومتی بینچز پر بیٹھ چکے ہیں ، ہر بار ایک جیسا ہی بجٹ پیش کیا جاتا ہے، وفاقی بجٹ نارمل بجٹ ہے، بجٹ میں آدھا پیسہ آئی ایم ایف اور دیگرملکوں کا ہے، پاکستان میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے، ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے نواز شریف، آصف زرداری، فضل الرحمان پہل کریں، کیا ہی بہتر ہو ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے سیاسی رہنما 1000 روپے جمع کرائیں۔

    سید مصطفیٰ کمال نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قرض اتارنے کا نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف رائے ونڈ محل، عمران خان بنی گالہ اور آصف زرداری صاحب بلاول ہاؤس عطیہ کر دیں، جو لوگ یہاں موجود ہیں وہ اعلان کریں کہ 25 فیصد جائیدادیں پاکستان کو عطیہ کرتے ہیں، اراکین اسمبلی اپنی تنخواہ کا 25 فیصد ملک کیلئے عطیہ کریں،تمام ریٹائرڈ فوجی افسران، حاضر سروس جرنیل 50، 50 کروڑ روپے پاکستان کو عطیہ کریں، ہم ایک ہزار ارب روپے اپنے پاس سے جمع کریں تو پاکستانی عوام 78 ہزار ارب روپے بھی ادا کر دیں گے، بجٹ کے مطابق ایف بی آر 13 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرے گا، جو منظر نامہ پیش کیا یہ نارمل نہیں غیر معمولی حالات ہیں، پیراسٹامول سے یہ کینسر ختم ہونے والا نہیں، سرجری کی ضرورت ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن کرنے کا ہر کوئی دعویٰ کرتا ہے، اسٹریٹ کرائم تو ان سے کنٹرول ہو نہیں رہا کراچی کا امن وہاں کے نوجوانوں نے قائم کیا ہے، جو پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے اتنا ہلکا ہاتھ تو کسی جماعت کے ساتھ نہیں رکھا گیا، رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں منشیات رکھی گئی، ان کا ایک بھی آدمی لاپتہ نہیں ہمارے 900 لوگ لاپتہ ہیں،ا کراچی پاکستان کو اس معاشی دلدل سے نکال سکتا ہے، ہم اپنے پاس پیسہ نہیں رکھتے، ہم پورے پاکستان کو بانٹتے ہیں،میں ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائےِ پاکستان کی معیشت کا جو ٹیومر ہے اس کا علاج کرنے کی ضرورت ہے،

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، بلاول بھٹو

    لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ نے عوام کے ساتھ مل کر آمروں کا مقابلہ کیا۔ شہیدبےنظیربھٹوکی71ویں سالگرہ کےموقع پرپاکستان پیپلزپارٹی نےکراچی میں جلسے کااہتمام کیا۔جس سےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کراچی کے عوام کیساتھ منا کر خوشی ہو رہی ہے،لیاری کے عوام بے نظیر بھٹو کے لاڈلے ہیں،شہید بے نظیر بھٹو اسی شہر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں،ہمارا کراچی کے ساتھ تعلق بے مثال ہے، بے نظیر بھٹو کا کراچی سے تعلق تاریخ میں لکھا ہوا ہے،شہید بے نظیر بھٹو کو لیاری کے عوام نے کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ 5سال میں سولر کے منصوبے کو صوبے بھر میں وسیع کریں گے، جو سولر نہیں خرید سکتے انہیں سبسڈی دیں گے ،سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں،حکومت کوشش کررہی ہے کہ ملک میں معاشی بحران حل ہو،وزیراعظم شہباز شریف کی نیت صاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے کیے وعدہ پورے کرے گی، حکومت کو بجٹ بناتے ہوئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنا چاہیے تھی ، اتحادی جماعتوں کے بجٹ پر کچھ تحفظات ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم سخت محنت کررہی ہیں ، ملک میں 16سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سندھ اور کراچی کے عوام کو سولر پینل دیں گے،سولر کے حوالے سے ہم اپنا وعدہ پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس ملک میں نفرت کی سیاست چل رہی ہے ،اسلام آباد میں بیٹھے سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ہمیں مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہوگا، ہم نے عوام کی آواز اٹھانی ہیں اور ان کو حقوق دلانے کی جدوجہد کرنی ہے۔

  • اونٹ پر تشدد کا واقعہ:گرفتار 6 میں سے 2 ملزمان کا  اعتراف جرم

    اونٹ پر تشدد کا واقعہ:گرفتار 6 میں سے 2 ملزمان کا اعتراف جرم

    اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 6 میں سے 2 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 کلہاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ واقعے میں وڈیرے سے متعلق شواہد نہیں ملے، جہاں اونٹ کی ٹانگ کاٹی گئی وہ زمین وڈیرے کی نہیں کسی اور کی ہے۔سانگھڑ کی مقامی عدالت نے تمام 6 ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

  • جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمارٹ سرویلنس منصوبے کا افتتاح کر دیا –

    باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، سندھ کے 40 ٹول پلازہ پر نگرانی کا جدید نظام نصب کیا گیا، جرائم کی روک تھام کے لیے نیا نظام اہم کردار ادا کرے گا، 400 جدید کیمروں کی مدد سے سڑکوں کی نگرانی ہوگی، منصوبے کا نام سندھ اسمارٹ سرویلنس رکھا گیا ہے، نئے نظام سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہوگی، جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، جرائم کی روک تھام کے لیے نیا نظام اہم کردارادا کرے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، سندھ کےعوام کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، اب صوبے، شہر کے لوگ خود کو محفوظ محسوس کریں گے ہم بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، 2007 میں ہماری کوئی ہائی وے محفوظ نہیں تھی، سکھر سے نوڈیرو جانے کے لیے پولیس یا ملٹری اسکواڈ کا انتظار کرنا پڑتا تھا، ایسا نہیں کہ کرائم ختم ہوگیا ہے، کرائم اب بھی ہے، آج کرمنلز نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، 3 جوان زخمی ہوئے، ہم کرمنلز کو جلد سزا دیں گے، گھوٹکی میں 5 جوانوں کو شہید کیا گیا، 2 ڈاکو جہنم رسید کیے۔

    ناسا کی متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے …

  • بلاول بھٹو زرداری کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

    بلاول بھٹو زرداری کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

    کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر اور ںجی ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،خلیل جبران کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کیا جائے اور خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    پی پی پی کے چیئرمین نے شہید صحافی خلیل جبران کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو دو روز قبل گھر کے قریب گولیاں ماری گئی تھیں جس سے انکی موت ہو گئی تھی،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی خلیل جبران کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام کو صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات بھی کی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے-

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

  • کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے ہیں۔

    بای ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    واضح رہے کہ بدھ کی صبح ہی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد کراچی میں قائم کئے گئے پاکستان کے پہلے ہیومن ملک بینک( ماں کے دودھ کا ڈونر بینک) کی پاکستانی علماء کرام نے مخالفت کر دی ہے

    شہر قائد کراچی میں پاکستان کا پہلا ہیومن ملک بینک سندھ حکومت نے بنایا تھا، محکمہ صحت سندھ نے سرکاری ہسپتال میں ہیومن ملک بینک کا افتتاح کیا تھا،ہیومن ملک بینک دنیا بھر کے ہسپتالوں میں قائم ہیں جہاں پر نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹس میں قبل از وقت یا بیمار بچوں کو دودھ فراہم کیا جاتا ہے، پاکستان میں ہیمن ملک بینک نہیں تھا تاہم سندھ حکومت آگے بڑھی اور ہیومن ملک بینک کھول دیا جس کے بعد پاکستانی علما کرام نے ہیومن ملک بینک کی مخالفت کی ہے.

    کراچی میں سندھ حکومت نے ہیومن ملک بینک یونیسیف کے تعاون سے کھولا، ہیومن ملک بینک سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی میں کھولا گیا،صوبائی وزیر صحت بھی اس موقع پر موجود تھیں، ہیومن ملک بینک میں مائیں ان نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ جمع کرا سکیں گی جو بچے کسی بھی وجہ سے ماں کا دودھ پینے سے محروم رہ گئے ہوں گے ، ملک بینک ان بچوں کو ڈونر دودھ فراہم کرے گا جو کسی بھی وجہ سے اپنی ماں کا دودھ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

    ہیومن ملک بینک دودھ پلانے والی ماؤں کے عطیہ کردہ دودھ کو جمع کرنے سمیت اسے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت پراسیس اور ذخیرہ کرنے کے ساتھ اس کی تقسیم بھی کرے گی،ہیومن ملک بینک کے عملے کو تربیت کے لیے متعدد اسلامی ممالک میں بھیجا جائے گا اور بینک کو مکمل شریعہ ضوابط کے تحت چلایا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیومن ملک بینک میں دودھ عطیہ کرنے والی خواتین اور دودھ حاصل کرنے والے بچوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ماں کا دودھ دیگر ہسپتالوں کے بچوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

    کراچی میں ہیومن ملک بینک کا افتتاح ہوا تو سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ،جسکے بعدپاکستانی علماء کا ردعمل سامنے آیا ہے، علما کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ” انسانی خیر خواہی کے عنوان سے کیا جانے والا یہ عمل اللہ پاک کے حکم حرمت رضاعت کے منافی اور اعلانیہ بغاوت کے مترادف ہے اس لئے کہ جن رشتوں سے نسب کی وجہ سے نکاح حرام ہے، ان میں سے کئی رشتے رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہیں،ہیومن ملک بینک کا قیام اسلام کے احکامِ رضاعت کے خلاف ایک منظم سازش اور مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے تمام مسلمانوں، ائمہ مساجد اور دینی حلقے کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے”.

    پاکستان کے معروف عالم دین مولانا زاہد الراشدی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک رشتوں کے شرعی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کارروائی ہے، اس طرح دودھ پینے سے یہ پتا نہیں چلے گا کہ کون کس کا بیٹا اور کون کس کی بہن ہے،

    پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ہیومن ملک بینک کی مخالفت کی،اور ہیومن ملک بینک ناجائز ہونے کا فتویٰ جاری کر دیا،مفتی تقی عثمانی نے اپنے فتویٰ میں مجمع الفقہ الاسلامی جدہ کا بھی حوالہ دیا جس میں ہیومن ملک بینک کی ممانعت کی قرارداد پاس کی گئی تھی،

    واضح رہے کہ 1985 میں مجمع الفقہ الاسلامی جدہ میں ہیومن ملک بینک مسئلہ زیرِ بحث آچکا ہے، مجمع الفقہ الاسلامی کے متعلقہ اجلاس سے پہلے دو صرف دو مقالے موصول ہوئے ،ایک ڈاکٹر یوسف القرضاوي کی طرف سے جس میں اس عمل کو مستحسن قرار دیا گیا ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس دودھ سے رضاعی رشتہ ثابت نہیں ہوگا. دوسرا مقالہ ڈاکٹر محمد علی البار کا ہے جس میں ڈاکٹر قرضاوی کے بر عکس رائے اختیار کی گئی ہے. مباحثے میں بھی چند حضرات ہی شریک ہوئے ہیں، جن میں ڈاکٹر مصطفی زرقاء نے قرضاوی کی حمایت کی ہے اور مفتی محمد تقی عثمانی نے ڈاکٹر علی البار کی. ڈاکٹر محمد المختار السلامی نے حرمت رضاع کے بارے میں فی الحال کوئی رائے قائم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے.آخر میں مجمع کی قرار داد میں یہ کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ملک بینک قائم کرنا ناجائز ہے، دو وجہ سے، ایک تو اس پر مرتب ہونے والے مفاسد کی وجہ سے دوسرے اس دودھ سے حرمتِ رضاع ثابت ہو جائے گی اور پتا نہیں چلے گا کہ کون کس کا رشتہ دار بن رہا ہے.

    ماں کا دودھ زندگی کی بنیاد
    آیت مبارکہ میں ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دوسال تک دودھ پلائیں آج کا سائنسی دور بھی یہی کہتا ہے کہ پیدائش سے لے کردوسال تک مائیں اپنے بچے کو اپنا دودھ ضرورپلائیں کیونکہ۔نوزائیدہ بچے کواس عمر میں ماں کا اپنا ہی دودھ اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ بچے کی غذائی ضرورت یہ ماں کا دودھ پورا کر لیتا ہے ماں کے دودھ کوزندگی کی بنیاد کہا گیا ہے اس سلسلے پروونشنل مینجر ڈاکٹر امین مندو خیل نے کہا کہ بچے کے لیے ماں کا دودھ ہی اولین غذا ہے جو بچے کو تقویت دیتا ہے اورمختلف جان لیوا اور وبائی امراض سےبچوں کومحفوظ رکھتا ہے بلکہ ماں کے دودھ میں اللہ۔تعالی نے وہ قوت بخشی ہےجو کہ بچے میں قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے اور بہت سی خصوصیات کا حامل ہےاوربچے کی غذائی کی ضرورتیں ماں کے دودھ سے پوری ہوتی ہیں ڈاکٹرامین مندوخیل نے یہ بھی بتایا کہ ماں کے دودھ پلانے کے زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے ماں کو درج ذیل فائدے ملتے ہیں جو ماں کی زندگی کے لیے بڑے اہم ترین ہیں پیدائش کے دوران وقفہ چھاتی یا بیضہ دانی کے سرطان کے خطرات کم ہو جاتے ہیں ماں۔صحت مند اور تندرست رہتی ہے جبکہ بچے کے لیے بھی درج ذیل فوائد ہیں کہ بچوں کو ماں کا دودھ وبائی امراض ہیضے دست کی بیماری اور اس کی شدت سے بچاتا ہے.ماں کا دودھ بچوں میں سانس کے وبائی امراض کان کے درمیانی حصے کی۔سوزش دانتوں کے گلنے سڑنے اور دانتوں کی بے ترتیبی سے بچانے کا باعث بننے کے علاوہ بچے کی ذہانت میں بھی اضافہ کرتا ہے ,اس میں کوئی شک نہیں کہ ماں دودھ بچے کی زندگی کی بنیاد ڈالتا ہے اور ماں کا دودھ دو سال تک بچے کی صحت و تندرستی اور اس کے صحت مند مستقبل کے لیے انتہائی لازم ہے بلکہ آیت کریمہ بھی ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ دو سال تک مسلسل پلائیں   ہمارے ہاں لوگوں کی ایک سوچ ہے کہ ماں جب بچے کو زیادہ دودھ پلائے گی تو صحت کے حوالے کمزور ہو جائیگی یہ سوچ قطعی غلط ہے بلکہ ماں جتنا دودھ پلائے گی اتنا ہی دودھ ماں کے جسم میں پیدا ہوتا ہے اور ماں کے لیے کوئی کوئی پرابلم نہیں بلکہ اس میں بہتری ہے اور بچہ جب بھی دن میں جتنی بار مانگے ماں بچے کو اپنا دودھ پلائے تاہم ایک بات ضروری ہے کہ ماں جب حاملہ ہو اور بچے کی پیدائش کے بعد دودھ پلاتی ہو تو ماں کی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دینی ہو گی کیونکہ یہ توجہ ماں اور بچے دونوں کی۔صحت کے لیے ضروری ہے بچے کو ایک گھنٹے کے اندر اندر پیدائش کے بعد ماں کا۔دودھ پلانے کا آغاز کر دیا جائے بچے کی زندگی کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسے صرف اور صرف ماں کا دودھ دیا جائے اور بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانا جاری رکھا جائےاور اس دوران پہلے چھ ماہ بعد بڑھتے ہوئے بچے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محفوظ ٹھوس اور نیم ٹھوس غذا کا آغاز کر دیا جائے بچے کو ماں کادودھ پلانے کیقلیل اور طویل المعیاد قیمت پورے معاشرے کو ادا کرنا پڑتی ہے ماہرین کاکہنا ہے کہ جو بچے جو ماں کا دودھ نہیں پیتے کند ذہن ہوتے ہیں اور اس بناء پر وہ اچھی تعلیم اور بعد ازاں مناسب روزگار سے محروم ہو جاتے ہیں ماں کا دودھ صحیح طرح سے نہ پلانا بیماریوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے علاج معالجے پر ہونے والے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کی اپنی غذائی ضروریات پوری ہو سکیں مقامی طور پر دستیاب بہترین غذائیں جو دودھ پلانے والی ماوں کی ضرورت ہیں جیسے گوشت مچھلی انڈا دودھ دہی تازہ پھل۔سبزیاں دالیں اور پھلیاں استعمال کریں دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں لہذامائیں اپنے بچوں کو اپنا ہی دودھ پلائیں

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ