Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیراعلیٰ سندھ سفارتکاروں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند

    وزیراعلیٰ سندھ سفارتکاروں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند

    عید الاضحیٰ کے تیسرے روز وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرل نے ملاقات کی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات، عمان، فرانس، روس اور دیگرممالک کے سفارت کاروں نے ملاقات کی ہے،ترجمان وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قونصل جنرل کو عید کی مبارک باد دی،وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سفارت کاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ ایک کرکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں،جس پر سفارتکاروں نے جواب دیا کہ ” ہم اپنی کرکٹ ٹیم بنا کر آپ کو آگاہ کرتے ہیں”۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ٹیم اور سفارتکاروں کی ٹیم کے مابین جلد دوستانہ میچ ہو گا.

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • لائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں،111 افراد گرفتار

    لائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں،111 افراد گرفتار

    کراچی: پولیس نے الائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کاٹنے والے 111 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

    باغی ٹی وی :میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے آئی جی سندھ سے رابطے کے بعد پولیس نے عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے 111 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں-

    کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقوں عید گاہ، گارڈن، سنگولین، لیاری میں سڑک پر قربانی کے جانور کی الائشیں پھینکنے اور چیر پھاڑ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ضلع ملیر کے علاقوں قائد آباد فلائی اوور اور شاہ لطیف سے 10 افراد گرفتار کیا گیا-

    پولیس کے مطابق ضلع وسطی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3، پاپوش نگر سے 8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 گرفتار کیا گیا،ضلعی غربی کے علاقے مومن آباد سے 5 اور کیماڑی کے علاقے سائٹ سے 2 افراد، کراچی شرقی کے علاقے فیروز آباد سے 5، جمشید کوارٹرز سولجر بازار سے 9 اور گلزار ہجری سے 5 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے سڑک پر قربانی کے جانور کی اوجھڑی پھینکنے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ ایک روز قبل عوامی شکایات پر میئر کراچی نے الائشوں کی چھیر پھاڑ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے کارروائی کی سفارش کی تھی۔

  • میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے  آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

    میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

    کراچی: سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کرنے پر شازیہ مری کی تنقید پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور اونٹنی کی دیکھ بھال کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ نے اتنظامات پر اطمینان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت اور بلاول بھٹو سے کہوں گا کہ وہ اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے، اگر اسلامی اعتبار کے بات کی جائے تو پھر آنکھ کے بدلے آنکھ اور ٹانگ کے بدلے ٹانگ ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اگر اونٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے کو ہم اگر سزا نہیں دیتے تو پھر آئندہ کوئی بھی شخص کھڑا ہوکر یہ گھناؤنا کام کرےگا،اس اونٹنی پر ہونے والے ظلم پر میں اللہ تعالی سے معافی کا طلب گار ہوں،انہوں نے کہا کہ اس ظلم پر ہمیں سیاسی مصلحت کی وجہ سے خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے، ظلم کرنے یا ظالم کا ساتھ دینے والوں پر اللہ کا جو عذاب آیا اُس کا ذکر اور تاریخ موجود ہے ابھی تک اونٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے اصل مجرم پکڑے نہیں گئے، بلاول بھٹو زرا اس چیز کو دیکھیں کہ کہیں اُن کو غلط رپورٹس تو پیش نہیں کی جارہی اور وہ اصل مجرمان کے خلاف کارروائی کریں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی سیاست کررہا ہے، ہم سب کی خواہش ہے کہ اونٹنی ٹھیک ہوجائے، میں نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بھی بات کی اور اسے مکمل علاج کے لیے اپنے خرچ پر وہاں بھجوانے کیلئے بھی تیار ہوں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ میرے یہاں آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں کیونکہ وہ سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور انہیں واقعے پر مجھ سے زیادہ تکلیف ہوگی، ہم نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اونٹنی کو عیادت کی وجہ سے پریشانی نہ ہو، میں جب یہاں آرہا تھا تو مجھے منع کیا گیا، جس پر میں نے کہا کہ اگر اونٹنی کی وجہ سے گورنر شپ جاتی ہے تو ابھی چلی جائے۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

  • ہر ادارہ پر ائیو یٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں، ناصر حسین شاہ

    ہر ادارہ پر ائیو یٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں، ناصر حسین شاہ

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پرائیویٹ کرنا مناسب نہیں، اداروں کے اخراجات کم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے، پیپلز پارٹی ہر ادارے پر بات کرے گی، پوری کوشش ہوگی کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کی کوشش کی، دو صوبوں میں حکومت تھی تو وہ توڑ دیں، گرفتاری سے بچنے کیلئے پٹرول بموں کا استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کارکنوں کو بدتمیزی کی تعلیم دی،انہیں شدت پسند بنایا ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے کہ ہر بات اپنے ارد گرد رکھتے ہیں، جب وہ وزیراعظم تھے تو انہیں فوج سمیت تمام ادارے اچھے لگتے تھے، اقتدار سے ہٹے تو سب خراب ہوگئے، انہیں آئینی طور پر عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کو نقصان پہنچایا، امید رکھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے کچھ سیکھ کر آئیں گے۔

  • گورنر سندھ کا اونٹ دیکھنے کے لئےاینمل سنٹر کا دورہ،اینمل شیلٹر کی منیجر برس پڑیں

    گورنر سندھ کا اونٹ دیکھنے کے لئےاینمل سنٹر کا دورہ،اینمل شیلٹر کی منیجر برس پڑیں

    سانگھڑمیں وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی اینمل شیلٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکی مصنوعی ٹانگ لگائی جائیگی

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےمتاثرہ اونٹنی کیمی کو دیکھنے اینمل شیلٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے مجھ سے کہا کہ اس اونٹنی کو لازمی جا کر دیکھیں، اونٹنی کے زخمی ہونے کا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے، اونٹنی کو ہمارے مذہب میں خاص مقام حاصل ہے اونٹنی کے قتل پر اللّٰہ نے ایک قوم پر عذاب نازل کیا تھا، میں مانتا ہوں کہ ایسے واقعات پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے،بے زبان جانور کے ساتھ زیادتی کی گئی، آج ہم اگر کچھ کر نہیں سکتے لیکن آواز تو اٹھا سکتے ہیں، ظلم انسانوں پر ہو یا جانوروں پر سب اللّٰہ کی مخلوق ہیں، میں اینیمل شیلٹر آ کر بہت مطمئن ہوا ہوں، اونٹنی کا علاج بہت اچھی طرح ہو رہا ہے۔

    گورنر سندھ کے دورے کے دوران میڈیا بھی پہنچ گیا جس پر اینمل سنٹر کی انچارج گورنر کے دورے کے بعد برس پڑیں، منیجر اینمل شیلٹر شیما خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ "اونٹ کا زخم صحیح ہو رہا ہے، وہ اب بھی تکلیف میں ہے، اس کی ٹانگ سے سوجن بھی ختم ہوئی ہے، آج بھی پٹی کی گئی ہے، انسانوں کی موجودگی اونٹ کو پریشان کر دیتی ہے،اونٹ کے علاوہ غیر انسانی سلوک کا شکار یہاں کتے اور گدھے بھی موجود ہیں، یہ تمام جانور اجنبی لوگوں کو دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں

    میڈیا ٹاک کے دوران صحافی نے شیما خان سے سوال کیا کہ یہ زخمی جانوروں کا میڈیکل سینٹر ہے؟ پھر آپ نے گورنر کو منع کیوں نہیں کیا؟ منیجر اینمل شیلٹر شیما خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنے میڈیا کے نمائندے آئیں گے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اینمل شیلٹر کا دورہ کرنے پرتنقید کی ہے اور کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ گورنر سندھ آج دوپہر کے وقت کیمی اونٹ کی عیادت کر رہے ہیں، میں ان سے درخواست کروں گی کہ براہ کرم اسے سرکس یا فوٹو سیشن میں نہ بدلیں، یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ زخمی ہے اس لیے گھبراہٹ کا شکار اور خوفزدہ ہے، اونٹ کی دیکھ بھال کو ظاہر کرنے کے اور بہت سے پُرسکون طریقے ہیں۔

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    اونٹنی کے مالک کا اب اونٹنی سے کوئی تعلق نہیں اس نے اونٹ کا معاوضہ لے لیا ،شازیہ مری
    دوسری جانب سانگھڑ میں شازیہ عطا مری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ا گورنر سندھ کو اونٹ کے علاج کی فکر نہیں اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے کی فکر ھے جو اپنے اونٹ کو چھوڑ کر بھاگ گیا ہے.وہ سیاست کررہے ہیں اگر ان کو اونٹنی سے ہمدردی ہے تو اونٹنی کے علاج پر توجہ دیں، اونٹنی کے مالک کا اب اونٹنی سے کوئی تعلق نہیں اس نے اونٹ کا معاوضہ لے لیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اونٹنی کو علاج کی غرض سے کراچی پہنچایا گیا ہے،اونٹنی کے مالک نے پہلے دن ہی اونٹنی کا معاوضہ لے لیا ہمارے سیاسی مخالفین نے اونٹنی پر سیاست کی،اے سی میں بیٹھے ہوئے جن کو حقیقت سے کچھ بھی معلوم نہ تھا۔ لوگ اونٹنی کے معاملے پر دوکانداری کر رھے ہیں انکو شرم آنی چاہیۓ،خواجہ سعد رفیق بھی اونٹ پر بیان بازی کررھے ہیں۔

  • کراچی، سنٹرل جیل کے قریب ڈکیتی کی واردات

    کراچی، سنٹرل جیل کے قریب ڈکیتی کی واردات

    شہر قائد کراچی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، عید کے موقع پربھی شہری لٹتے رہے،کراچی میں سینٹرل جیل کے قریب کار سوار ملزمان نے ایک فیملی کو اسلحہ کے زور پرلوٹ لیا

    شہری کے مطابق سنٹرل جیل کے قریب کار سوار ڈاکو آئے اور انہوں نے مجھ سے اور میری اہلیہ سے موبائل فون، نقدی اور پرس اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے گا، ملزمان نے جو کار واردارت میں استعمال کی وہ بھی چوری کی ہی ہے.

    واضح رہے کہ کراچی میں عید کے موقع پر درجنوں وارداتیں ہوئی ہیں، دن دہاڑے ڈاکو شہریوں کو لوٹتے رہے، گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا، ٹرک میں 30 کے قریب بکرے فروخت کے لیے حیدرآباد سے فروخت کے لیے کراچی لائے گئے تھے، سائٹ ایریا میں ایک دکان پر ڈکیتی کی واردارت ہوئی، لانڈھی میں شہری کو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا، اختر کالونی میں خواتین کو لوٹا گیا.

  • حکومت نے بجٹ میں سب سے بڑا حملہ تنخواہ دار طبقے پر کیا ہے،حافظ نعیم

    حکومت نے بجٹ میں سب سے بڑا حملہ تنخواہ دار طبقے پر کیا ہے،حافظ نعیم

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن ہے، قوم کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، جاگیردار 75 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل فارم 47 والے وزیراعظم نے ایک تقریر کی، وزیراعظم نے کہا ملک کو آصف زرداری اور دیگر کی رہنمائی میں ڈیفالٹ سے بچایا، وزیراعظم نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے-

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں سب سے بڑا حملہ تنخواہ دار طبقے پر کیا ہے، بجٹ میں جاگیرداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جاگیردار 75 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، بتایا جائے پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ میڈیا ورکرز کی تنخوا ہوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ میں تنخواہ دار اور عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

    پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگا دیتے ہیں، تنخواہوں سے ٹیکس کاٹ لیتے ہیں، آپ چینی، آٹا، دال پر ٹیکس لگاتے ہیں، سیلز ٹیکس ہر چیز پر لگائے ہوئے ہیں، جن سے ٹیکس جمع کرنا ہوتا ہے ان سے کرتے نہیں ہے، جو کام حکومت کے کرنے کا ہے وہ کرتے نہیں اور زبردستی لوگوں سے ٹیکس وصول کرلیا جاتا ہے تو یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ جتنی بھی بات حکومت نے بجٹ میں کی ہے یہ خلاف واقعہ ہے، حکومت پاکستان کو ایک بار پھر معاشی دلددل میں پھینک رہی ہے، یہ دنیا میں واضح بات ہے کہ آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے، اس کے تقاضے اور ہوتے ہیں ، کچھ ظاہری ہوتے ہیں اور وہ بھی تباہ کن ہوتے ہیں مگر کچھ چیزوں پر یہ چھپ کر بات کرتے ہیں اور ہماری تہذیب پر بھی ان اداروں کی جانب سے حملہ آور ہوا جاتا ہے۔

    امریکی پارک میں جنونی شخص کی بچوں اور ان کی فیملیز پر فائرنگ،8 افراد …

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی پھر منع کردیا کہ ہم نہیں لیں گے، پھر انہوں نے کہا کہ ہم سبسڈی دیں گے لیکن اس بیان سے بھی پلٹ گئے اور اب یہ صورتحال ہے کہ جتنے بھی دعوے کیے جارہے ہیں اس میں چند ہزار سے زائد کسانوں کے علاوہ کسی کو شامل نہیں کیا جارہا جس کے نتیجے میں آپ دھوکہ دہی کریں اور اگلے سال گندم کی فصل میں کمی واقع ہوسکتی ہے، کیونکہ کسان کہیں گے کہ جو ہم سے وعدے کیے گئے بمپر فصل کے حوالے سے پورے نہیں ہوئے اس لیے ہم گندم زیادہ پیدا نہیں کریں گے اور اس سے ملک میں بحران ہوگا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس بحران سے بھی شہباز شریف جیسا مافیا فائدہ اٹھائے گا پھر امپورٹ کریں گے گندم کو، اور جو امپورٹ ہوئی تھی پہلے گندم اس کی رپورٹ کہاں ہے؟ جب ہم ایک ایک ارب کی بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں تو تب یہ مافیا گندم کے ہوتے ہوئے اربوں کی گندم درآمد کر رہی ہوتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

  • بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    سانگھڑ: وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

    باغی ٹی و ی: ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے کہا کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دیواقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے اور پولیس نے اونٹ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا، پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے، شہری کو انصاف دیا جائے۔

    کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

  • ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے  شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی-

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص وفاقی اور سندھ کے صوبائی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شرکاء نے سندھ کے بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اُسے شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا۔

    اجلاس کے دوران عوامی مسائل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتوں کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سید فیصل سبزواری شامل ہیں, کمیٹی حکومتی اور سیاسی قائدین سے مختلف مسائل اور معاملات پر ملاقاتیں کرے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

    ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت نے بجٹ میں شہری سندھ کے لیے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ اور شہری نوجوانوں کے لیے کوئی سکیم نہیں رکھی، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد پیسہ دیتا ہے اس کے باوجود کراچی کی ترقی، انفراسٹرکچر اور شہریوں کو نظرانداز کیا گیا۔

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے وفاقی بجٹ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کے اضافی بوجھ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانا ملک کے بڑے جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے, وزیر اعظم پاکستان تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور ان کا معاشی قتل عام بند کرنے کی ہدایت جاری کریں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

  • کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان

    کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان

    کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہےہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 15سے17کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے، ادھر قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔