Baaghi TV

Category: کراچی

  • آئی جی سندھ کی کراچی کے شہریوں سےسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اپیل

    آئی جی سندھ کی کراچی کے شہریوں سےسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اپیل

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سکھر ریجن یعنی گھوٹکی اور سکھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر افسوس ہے، اب اسٹریٹ کریمنل کا ڈیٹا جمع کررہے ہیں اور جو ملزم 8 سے 10 مرتبہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں جیل جاچکا ہے اُس کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کریں گے اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بھی گزارش کی ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے ملزمان کی بیخ کنی کی جاسکےشہر میں اسلحے کی ترسیل روکنے کی کوشش تیز کردی گئی ہے، اس حوالے سے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں تاکہ ملزمان کی شناخت ہوسکے-

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ فوج سندھ پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کررہی ہے اور تربیت بھی دے رہی ہے مگر صوبے میں صورتحال اتنی گھمبیر نہیں کہ فوج کی ضرورت ہو، سندھ حکومت کی بھی خواہش ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہترین ہو اور اس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں تاکہ سندھ کے شہریوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے ۔

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی اور سکھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، ہائی ویز پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے اور پولیس چوکیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں، سکھر ریجن یعنی گھوٹکی اور سکھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں البتہ کشمور اور شکارپور میں اب بھی مغوی ڈاکوئوں کے نرغے میں ہیں جن کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو جلد پولیس کی کارکردگی نظر آئے گی ، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)،کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی )،اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)سمیت دیگر سیل کی کارکردگی میں بھی بہتری جلد نظر آئے گی اگر کوئی افسر لائق ہے تو اُس کی تعریف کی جائے گی مگر جو افسر نالائق ہے اُسے فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے گا اور ایسے افسران کے خلاف ڈیپارٹمنٹل کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

  • پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    کراچی: پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی یورو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگی 12 اپریل کو ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی،جو بانڈ ز ہولڈرز کو ادائیگی کرے گا، ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں، ادائیگی کےبعدپاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یوروبانڈزکا قرض7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

    پاکستان نے 2014 میں ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا اور یہ ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024 میں میچور ہو گئے تھے۔ ماہرین کےمطابق حکومت کے بانڈز کی بروقت ادائیگی کے بعد ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو گا۔

  • حب:دریجی کے قریب کار کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    حب:دریجی کے قریب کار کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    حب کے علاقے دریجی لینڈانی کے مقام پرکار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے ۔

    خوفناک حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا ۔ تمام افراد حب سے دریجی میں پکنک کے لئیے جانے والے دوست پکنک مناکر واپس حب آرہے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں موجود 6 افرار جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی دریجی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو جام غلام قادر اسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جانبحق افراد آپس میں کزن تھے۔

  • کراچی کا ایک اور شہری سفاک ڈکیتوں کی بربریت کا شکار

    کراچی کا ایک اور شہری سفاک ڈکیتوں کی بربریت کا شکار

    شہر قائد کراچی میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    کراچی کا ایک اور شہری سفاک ڈکیتوں کی بربریت کا شکار ہوگیا ،گلشن چورنگی پر فلیٹ سے نیچے اترنے والا شہری تراب زیدی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے دوران ڈکیتوں کی سفاکیت کا شکار ہوگیا،گھر سے عیدی کیلیے کیش نکالنے کا بول کر نکلنے والا تراب گھر کو نا لوٹ سکا, بیوی اور بچے تراب کی راہ تکتے رہے گئے،ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تراب زیدی ولد نثار حسین زیدی عمر 40 سال کے طور پر ہوئی

    گلشن اقبال چورنگی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل،وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نےواقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایچ او گلشن اقبال کو فی الفور معطل کرنیکے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ انکوائری اور جامع تفتیش کے تحت ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کریں،ایس ایچ او کے سروس ریکارڈ کی تفصیلات برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کی جائے۔فیلڈ میں آکر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اسٹریٹ کرائمز اور اسٹریٹ کریمنلز کی بیخ کنی کی جائے۔معصوم اور بیگناہ شہریوں کو دوران واردات قتل کرنیوالے درندوں کے خلاف آہنی اقدامات کیئے جائیں۔

    دوران ڈکیتی ڈاکو کو گولی مارنے والا شہری گرفتار
    دوسری جانب ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کے ڈاکوؤں نے پولیس اسٹیشن سائٹ سپر ہائے وے کے علائقے میں شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس میں شہری زخمی ہو گیا تھا۔ مزید ڈاکو کی ہلاکت بھی واقع ہوئی جو ابتدائی طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بتائی گئی۔ علاقہ پولیس نے اس سنگین معاملے کے حوالے سے مقدمہ نمبر 458/24 بجرم 394/392/34 بروقت درج کیا اور مزید حسب ضابطہ کاروائی اور تفتیش کا عمل شروع ہوا۔دریں اثنا، مختلف ذرائع سے ایک وڈیو کلپ موصول ہوئی جس میں ایک شخص کو زخمی ڈاکو پہ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ علائقہ پولیس حرکت میں آئی اور پتہ چلا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مضروب شہری کا رشتہ دار ہے اور اس کی شناخت جاوید ولد حضرت بلال ہوئی۔ شناخت کے بعد، علاقہ پولیس نے جاوید ولد حضرت بلال کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید اس کی استعمال کی ہوئی پستول بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ونگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کررہے ہیں۔ اس حوالے سے یہ واضح کرنا اہم ہے کہ قانوناً ایسے واقعات میں ایمرجنسی 15 اور علائقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ زخمی خواہ ڈاکو ہی کیوں نہ ہو، اسے پولیس کے حوالے کرنا قانون کا تقاضا ہے اور وہ واقعات جن میں کچھ اشخاص قانون سے بالا قدم اٹھائیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا سبب بنیں گے۔

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    لانڈھی شاہ لطیف مسلم سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبداللہ ولد لکی عمر 18 سال، فیصل ولد عابد عمر 20 سال کے طور پر ہوئی،

    شہر قائد، دو پولیس مقابلے ،تین ڈاکو زخمی
    پرانا گولیمار میوہ شاہ قبرستان تاج الدین بابا مزار کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت بلال ولد عباس عمر 30 سال، احمدعلی ولد مہرعلی عمر 28 سال کے طور پر ہوئی،ماڑی پور روڈ پیپلزفٹبال گراؤنڈ ٹائر مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، زخمی ڈاکو کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عارف ولد امیر گل عمر 55 سال کے طور پر ہوئی

  • کشتی حادثہ، کنڈ پارک  عوام کیلئے  مکمل طورپر بند کردیا گیا

    کشتی حادثہ، کنڈ پارک عوام کیلئے مکمل طورپر بند کردیا گیا

    نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد پارک کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا-

    با غی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں قائم کنڈ پارک کے دریائے کابل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں متعدد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے کچھ کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے،واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کمشنر نوشہرہ نے کنڈ پارک مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کنڈ پارک میں تمام تفریحی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ، حفاظتی اقدامات اور انتظامات یقینی بنانے تک یہاں عوامی داخلہ مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے دنوں میں کشتی رانی اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی تھی تاہم پارک آنے والوں نے اس کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔

  • شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن  کو  آگاہ کرنے کی ہدایت

    شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت

    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کیلئے منشیات کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں حیدرآباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آئس و دیگر منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویش ناک ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کیلئے منشیات کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے سیکریٹری ایکسائز اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کریں اور ان کارروائیوں سے متعلق سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو بھی آگاہ کریں تاکہ میڈیا پر ان کی تشہیر کرکے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے، شرجیل میمن نے سیکرٹری انفارمیشن کو ہدایت کی کہ وہ چند روز میں منشیات کیخلاف اشتہار بھی شائع کروائیں جس میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی ہو۔

    جب تک وڈیروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، کچے میں ڈاکو ختم نہیں ہونگے: سابق نگران …

    انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ منشیات کے جرم میں پکڑے جانے والے افراد سے اچھی طرح تفتیش کی جائے تاکہ نہ صرف منشیات کے بڑے اسمگلرز کو پکڑنے میں مدد ملے بلکہ منشیات کی سپلائی چین کو بھی توڑا جا سکے، متعلقہ افسران پر زور دیا کہ انہیں اس ضمن میں چند روز میں صورتحال میں بہتری نظر آنی چاہیے کیوں کہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

    رواں سال کراچی میں 425 مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے، سندھ پولیس

    شرجیل میمن نے سیکریٹری ایکسائز کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے کیلئے اچھی شہرت کے حامل افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں اور متعلقہ افسران واٹس ایپ گروپ بنا کر اپنی روز مرہ کی کارکردگی اور معلومات شییئر کریں اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔

    شادی کے بعد خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

  • رواں سال کراچی میں  425  مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے، سندھ پولیس

    رواں سال کراچی میں 425 مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے، سندھ پولیس

    کراچی: سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اوران مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کراچی میں رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل اور55 سے زائد زخمی ہوئے رواں سال جنوری سے اب تک 58 افراد ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیے گئے اور 200 سے زائد افراد ہوئے 2023 میں جنوری سے اپریل تک 25 افراد قتل اور 110 زخمی ہوئے تھے اور مجموعی طور پر سال 2023 میں ڈکیتی مزاحمت پر 108 افراد قتل اور 469 افراد زخمی ہوئے تھے-

    پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں 55 ڈاکو ہلاک اور 439 زخمی ہوئے، اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ کا اپنا نکتہ نظرہے مگر ہم نے اچھے کردارکے لوگوں کولگایا، ایک بھی ایس پی، ڈی ایس پی یا ایس ایچ او میں نے نہیں لگایا بلکہ اُس وقت کے آئی جی سندھ نے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد افسران کولگایا،نشے کے عادی افراد کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، نشے کے عادی افراد بھی ڈکیتیاں کرتے ہیں، جب نشے کے عادی افراد جرائم کرتے ہیں تو انہیں گولی چلاتے ہوئے احساس نہیں ہوتا۔

    حارث نواز کا کہنا تھاکہ پولیس اوررینجرز کوسڑکوں پرہونا چاہیے، لوگ رات کو شاپنگ کیلئے نکلتے ہیں تو پولیس افسران رات کو سڑکوں پرنکلیں، جب تک ایس ایس پی رات 8 بجے کے بعد سڑکوں پرنہیں نکلے گا جرائم کم نہیں ہوں گے، افسران اور اہلکار قابل ہیں، بات صرف اتنی ہےکہ پولیس اوررینجرزکوکس طرح استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کچے میں امن کیلئے وڈیروں پر سختی کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہم نےکچے میں اغوا کی وارداتیں تقریباً ختم کردی تھیں، کچے میں جب تک وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، مقدمے نہیں بنیں گے ڈاکو ختم نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی اور کہا کہ سندھ میں نگران حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، نگران حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانیدار تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں، تھانے کے عملے ہیڈ منشی کہیں سے اٹھا کر کہیں پھینک دیے، اسی لیے امن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، اس سب کو ٹھیک کر رہے ہیں جس میں وقت لگے گا۔

  • جب تک وڈیروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، کچے میں ڈاکو ختم نہیں ہونگے: سابق نگران وزیر داخلہ سندھ

    جب تک وڈیروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، کچے میں ڈاکو ختم نہیں ہونگے: سابق نگران وزیر داخلہ سندھ

    جب تک وڈیروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، کچے میں ڈاکو ختم نہیں ہونگے: سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز

    سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے الزام پر ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے کوئی ایس پی یا ایس ایچ او نہیں لگایا، تمام پوسٹنگ اُس وقت کے آئی جی نے سکیورٹی کلیرنس کے بعد کیں، ہمارے دور میں جرائم کا گراف بہت نیچھے تھا۔

    سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ کا اپنا نکتہ نظرہے مگر ہم نے اچھے کردارکے لوگوں کولگایا، ایک بھی ایس پی، ڈی ایس پی یا ایس ایچ او میں نے نہیں لگایا بلکہ اُس وقت کے آئی جی سندھ نے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد افسران کولگایا۔

    انہوں نے کہا کہ اگست 2023 سے فروری 2024 تک جرائم کی شرح کم رہی، ہمارے دور میں مقابلوں کے دوران 150 کے قریب ڈاکو زخمیاور ہزاروں مقدمات درج کیے گئے۔

    ان کا کہناتھاکہ نشے کے عادی افراد کےخلاف سخت کریک ڈاون کرنا چاہیے، نشے کے عادی افراد بھی ڈکیتیاں کرتے ہیں، جب نشے کے عادی افراد جرائم کرتے ہیں تو انہیں گولی چلاتے ہوئے احساس نہیں ہوتا۔

    حارث نواز کا کہنا تھاکہ پولیس اوررینجرز کوسڑکوں پرہونا چاہیے، لوگ رات کو شاپنگ کیلئے نکلتے ہیں تو پولیس افسران رات کو سڑکوں پرنکلیں، جب تک ایس ایس پی رات 8 بجے کے بعد سڑکوں پرنہیں نکلے گا جرائم کم نہیں ہونگے، افسران اور اہلکار قابل ہیں، بات صرف اتنی ہےکہ پولیس اوررینجرزکوکس طرح استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کچے میں امن کیلئے وڈیروں پر سختی کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہم نےکچے میں اغوا کی وارداتیں تقریباً ختم کردی تھیں، کچے میں جب تک وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، مقدمے نہیں بنیں گے ڈاکو ختم نہیں ہونگے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی اور کہا کہ سندھ میں نگران حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، نگران حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانیدار تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تھانے کے عملے ہیڈ منشی کہیں سے اٹھا کر کہیں پھینک دیے، اسی لیے امن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، اس سب کو ٹھیک کر رہے ہیں جس میں وقت لگے گا۔

  • وقار مہدی گورنر سندھ پر برس پڑے،ن لیگ سے اپنا گورنر لانے کا مطالبہ

    وقار مہدی گورنر سندھ پر برس پڑے،ن لیگ سے اپنا گورنر لانے کا مطالبہ

    پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر برس پڑے

    وقار مہدی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافے کا سبب بنے ہیں، کامران ٹیسوری سندھ کے ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، افسوس کامران ٹیسوری اپنے کردار کو ادا نہیں کرسکے، مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرے، ن لیگ کا گورنر آنے تک کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے

    وقار مہدی کے بیان پر ایم کیو ایم کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے،ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقار مہدی کا گورنربارے بیان موجودہ حالات میں انتہائی غیر سنجیدہ ہے،ہمیں اندازہ ہے کہ وقار مہدی کے علم میں اپنا یہ بیان سب کی طرح میڈیا کے ذریعے ہی آیا ہوگا،وقار مہدی کی اپنی حیثیت پیپلز پارٹی میں کاغذی، اضافی اور دکھاوے کی ہے،موجودہ حالات میں اس طرح کے ایشوز پر پیپلز پارٹی اپنا دو ٹوک مؤقف سامنے لائے تاکہ اس کا جواب دیا جاسکے، گورنر سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنے کا حق حاصل نہیں

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    حب میں ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے،33زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء مکلی سے کراچی پہنچ گئے ہیں، ایدھی سرد خانے کے سعد ایدھی نے کہا کہ میتوں کو غسل اور کفن کے بعد مکلی شفٹ کیا جائے گا۔

    ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں
    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سالار جوکھیو برادری سے تھا،تمام افراد قاسم گوٹھ کے مکین تھے جو ہر سال زیارت پر شاہ نورانی دربار جاتے تھے۔

    لواحقین نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری یا کسی سے ریس لگانے کے باعث نہیں گرا بلکہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا۔