Baaghi TV

Category: کراچی

  • قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    کراچی: کراچی میں اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے آنیوالی خاتون پر قبضہ مافیا نے سرعام تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : خاتون پر غنڈوں کے تشدد کا واقعہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون اپنا پلاٹ دیکھنے آئی تھی کہ قبضہ مافیا کے غنڈوں نے اسے روکا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ مارے جس پر خاتون دُہائی دیتی رہی کہ وہ حاملہ ہے بچے کو کچھ نہ ہو جائے شخص کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارے گئے اور پھر قہقہےبھی لگائے گئے،اس کے بعد خاتون کو پلاٹ سے بے دخل کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا خاتون خود کو ملزمان سے بچانے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔
    https://x.com/ejazkhanpsp/status/1773390196446244993?s=20
    پولیس نے واقعے سے اظہار لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود خاتون نے غنڈوں کے خلاف پولیس سے رابطہ نہیں کیا نہ ہی پولیس کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

    ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

  • سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

    سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

    کراچی: سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال کردی گئی،آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے-

    باغی ٹی وی :سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام نے جواب عدالت میں جمع کرادیا،جس میں کہا گیا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کہ شکایت کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1093 بحال کردی ہے، جنوری 2022 سے مارچ 2024 تک 19 ہزار سے زائد کتوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

    جواب میں کہا گیا کہ 4 اضلاع میں ربیز کنٹرول سینیٹرز بنائے گئے ہیں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا دئیے گئے ہیں صوبے کے ہر ضلع میں ڈاگس پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنائے جائیں گے 29 فروری کو ہر ضلع میں ڈاگس پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے،رمضان کے بعد عوام الناس کیلئے یہ ایپ فعال کردی جائے گی، شہری آوارہ کتوں سے متعلق تصویر اور پتے کے ساتھ شکایت کر سکتے ہیں آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

  • گورنر سندھ  کی  کچےکے ڈاکوؤں کو  آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

    گورنر سندھ کی کچےکے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچےکے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائیں-

    باغی ٹی وی : حیدرآباد پریس کلب میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں، پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے جائیں گے، کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائےگا۔

    کامران ٹیسوری نےکچے کے ڈاکوؤں کو پیشکش بھی دے دی کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائیں، ڈاکو خود بھی آئیں اور اپنے بچوں کو بھی لائیں، مستقبل روشن بنائیں ، روشن مستقبل کے لیے بچوں کو کچے کا ماہر نہیں آئی ٹی کا ماہر بنائیں۔

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں …

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

  • آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

    آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

    کراچی: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی پولیس کے سینیئر افسر ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں ڈی آئی جی کے بیٹے عاشر مہیسر کو مختلف مقامات پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کاحکم دیا ہے آئی جی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائےگا۔، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیر نے ویڈیو کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قراردیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ویڈیوز میں عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ   جاری،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 3 پیسے ہے انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا کم ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 278 روپے 4 پیسےپر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 41 پیسےہے۔

    دوسری جانب پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285 اضافے سے 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہے،جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 2191 ڈالر فی اونس ہے۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں …

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے،اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہےملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8.02 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔

     

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ

  • کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث ملزمان گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سہولت کاری میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق کوکاری نندوانی مجرم گروہ سے ہے۔

    چھاپہ سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے 18مارچ 2024کو استاد اللہ رکھیو نندوانی کے قتل میں ملوث سہولت کار ہاسو بنگلانی اور یاسین بنگلانی کی گرفتاری کے لیئے مارا گیا۔دوران آپریشن مجرموں کی کمین گاہوں کو تباہ اور 9مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیاہے۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مرکزی ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

  • ڈالر  کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 4 پیسےہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے۔

    جبکہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپےہوگئی، ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی، ادھر عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2200 ڈالرہوگئی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا، دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔

    کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا، آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔

  • سابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

    سابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

    شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا ہے.

    غلام مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ نوین مرتضٰی جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، گھر میں صرف عورتیں اور بچے تھے اور انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی،نوین مرتضٰی جتوئی نے دعویٰ کیا کہ انہیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے،

    جی ڈی اے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا ہ،مورو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور کراچی پولیس کی بیس سے زیادہ پولیس موبائلوں میں سوار دو سو کے قریب پولیس نفری نے جتوئی ہاؤس کا گھیراؤ کیا،گھر کی تلاشی لی،سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایماء پر سب کچھ ہو رہا ہے مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے،پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کی جانب سے پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور الماریوں سے سامان نکال کر پھینک دیا گیا، گھر میں صرف عورتیں موجود تھیں، پولیس کو بتایا بھی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی.

    مسز مرتضی جتوئی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاست جرم بنادیا گیا ہے، ہمارے گھر چھاپہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،محمد عدیل بھٹہ

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

  • نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

    نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربت میں پی این ایس صدیق پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شہید سپاہی کی نماز جنازہ ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز تربت میں ادا کی گئی، شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی، سپاہی نعمان فرید شہید کی عمر 24 سال تھی جو مظفر گڑھ کے رہائشی تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، سپاہی نعمان فرید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی، بہن، بھائی اور والدین چھوڑے۔