Baaghi TV

Category: کراچی

  • کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ کو واپس لایا گیا ہے، ترجمان سندھ حکومت

    کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ کو واپس لایا گیا ہے، ترجمان سندھ حکومت

    کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔بشکیک سے 205 طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 6260 کراچی پہنچ گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد نے طلبہ کا واپسی پر استقبال کیا۔کراچی ایئر پورٹ پر طلبہ کے اہلخانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔بشکیک سے پی آئی اے کی جانب سے مرحلہ وار لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان کیلئے بھی خصوصی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ بشکیک سے کئی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 205 بچے کراچی پہنچے ہیں، سندھ کے مزید 180 طلبا کرغزستان میں ہیں جن میں 6 زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان بچوں کے لیے خصوصی پرواز بھیجیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کرغزستان کا واقعہ کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہدایت دی تھی کہ طلبا کی واپسی کا بندوبست کریں، سندھ حکومت نے بچوں کی واپسی کا بندوبست کیا اور ان کے والدین سے بھی رابطے میں رہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ کو واپس لایا گیا ہے، صوبائی حکومت طلبا کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ حکام اور شہریوں سے مسلسل رابطے میں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کے والدین اور رشتہ دار بھی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، کرغستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت نے کیا اور طلبا کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔

  • کراچی: بچوں کو بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: بچوں کو بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نےبچوں سے بد فعلی کرکے ویڈیوز بنانے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے 14 سال کے درمیان بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا ، پولیس نے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے ، گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں ملزمان بچوں کے اغوا اور انھیں بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں،11مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا جس کے کیس سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا، مرکزی ملزم نثارسو سے دو سو روپے دے کر گیم کی دکان سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ان بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا اور ان سے بدفعلی کرتا تھا اور آگے سپلائی بھی کیا کرتا تھا۔

    برطانیہ میں چار جولائی کو انتخابات کا اعلان

    پولیس کے مطابق گروہ میں شامل ملزمان انتہائی شاطر ہیں اور پولیس سے بچنے کے لیے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے ، اور ہیلمٹ لگا کر بچوں کوایک مقام سے دوسرے مقام پر لے کر جاتے تھے،گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں مرکزی ملزم نیاز کے علاوہ اس کے ساتھی بہادر شاہ، علی اکبر ، ملک قاسم ، تنویر عباس اور رحیم اللہ شامل ہیں۔

    بلوچستان میں مسلم طلبہ کیلئے قرآن کی تعلیم لازمی قرار

  • قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی علاج کیلئے سندھ حکومت کی ایمبولینس پر کراچی منتقل

    قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی علاج کیلئے سندھ حکومت کی ایمبولینس پر کراچی منتقل

    صحافی نصراللہ گڈانی کو علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا، سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر صحافی نصراللہ گڈانی کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا

    حکومت سندھ نے زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کو مراسلہ بھیج دیا ،وزیر اعلی سندھ کی طرف سے آغا خان ہسپتال کے متعلقہ شعبے کو مراسلہ بھیجا گیا،مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت سندھ زخمی صحافی کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،زخمی صحافی کا علاج کے تمام بلز حکومت سندھ کو ارسال کئے جائیں، سندھ کے سینئر وزیر، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ زخمی صحافی نصراللہ گڈانی ائیر ایمبولینس میں کراچی پہنچنے والے ہیں،ہم نصر اللہ گڈانی کو آغا خان ہسپتال کراچی میں منتقل کر رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے، اللہ تعالیٰ نصر اللہ گڈانی کو جلد صحتیابی عطا کرے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےصحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیا اور کہا کہ میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں سمیت عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صحافی نصراللہ گڈانی پر حملے سے متعلق انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے،

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گھوٹکی میں سینئر صحافی نصر اللہ گڈانی پر حملے کی مذمت کی ہے، وزیر داخلہ نے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی تفصیل طلب کرلی اور کہا کہ صحافی پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفت میں لایا جائے، جامع تفتیش کر کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نصراللہ گڈانی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے،انہیں تین سے چار گولیاں لگی تھیں رحیم یار خان میں انکا علاج جاری تھا تا ہم انکی حالت بہتر نہ ہونے پر سندھ حکومت کی کوشش سے کراچی منتقل کر دیا گیا،نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا،

    نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں اور تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور سندھ حکومت سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور زخمی صحافی کو آغا خان اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،

  • ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت میں کمی

    ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے بڑھا ہے،انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 39 پیسے ہے، گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 11پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے ہے-

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے 10گرام سونے کی قیمت میں 1630روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 2398 ڈالر فی اونس ہے۔

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے …

    کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت، محکمہ خوارک پنجاب کے 20 افسران معطل

    دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا بل

  • ڈی جی رینجرز کا کچے کا دورہ، ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

    ڈی جی رینجرز کا کچے کا دورہ، ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

    ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نےاندرون سندھ کچے کے علاقوں کا دورہ کیا ہے،

    اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ علاقہ سیکٹر کمانڈر کی جانب سے ڈی جی رینجرز (سندھ) کوجاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ 2024 سے جاری آپریشن کے دوران نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ارسلا سبزوئی، نندوانی، کوکاری اور بیلو بنگلانی گینگ کے خلاف مشترکہ 45کاروائیوں کے دوران 127جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ مجموعی طور پرپاکستان رینجرز (سندھ) نے 122 آپریشنز کے دوران 329 ڈکیت اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں اسلحہ و ایمونیشن اورمنشیات برآمد کی۔ دوران آپریشن کندھ کوٹ میں ارسلا سبزوئی اور بیلو بنگلانی گینگ کے ٹھکانے مسمار کئے گئے، آپریشن کے نتیجے میں 109 مغویوں کو بھی بازیاب کروایاگیا۔

    ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کابھی فضائی جائزہ لیا۔ڈی جی رینجرز (سندھ) نے موٹر وے اور انڈس ہائی وے پر شہریوں کی نقل وحمل کو محفوظ بنانے کے لیئے گشت بڑھانے سمیت چیک پوسٹوں کومزید فعال کرنے کی ہدایات دیں، ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کچے کے علاقے میں پولیس کے ہمراہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات دیں،ڈی جی رینجرز(سندھ) نے پتھاریداروں اور ڈاکوؤں کی سہولتکاری میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جبکہ ڈاکوؤں کی سرکوبی اور شہریوں کے جان ومال کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

  • کرسٹل اور آئس استعمال کرنیوالے معاشرے کے لیے خودکش بمبار ہیں،شرجیل میمن

    کرسٹل اور آئس استعمال کرنیوالے معاشرے کے لیے خودکش بمبار ہیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گے، ہم تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کریں گے، طلبا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے نواح میں منشیات بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، نوجوان نسل کو منشیات کا عادی نہیں بننے دیں گے

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت معاشرے کو منشیات کے زد میں نہیں آنے دے گی،کلفٹن سے بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کیا ہے، منشیات کے خلاف جہاد کوئی اکیلے نہیں کر سکتا، منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن سنجیدگی سے جاری ہے، منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے بحالی کے مرکز بنائے جائیں گے، "وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعد عمارت کا تعین کیا جائے گا، ہم پرائیویٹ سیکٹرز کو بھی بحالی مرکز چلانے کی دعوت دیتے ہیں،صدر آصف زرداری نے منشیات کے خلاف ہدایات دی ہیں"، منشیات کے خلاف سنجیدگی سے کارروائیاں کر رہے ہیں، منشیات کافی حد تک پھیل چکی ہے، متعدد لوگ گرفتار کیے ہیں، کرسٹل اور آئس استعمال کرنے والے معاشرے کے لیے خودکش بمبار ہیں، گٹکا، مین پوری کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے ہو رہے ہیں، ڈاکووں کے پاس جدید ہتھیار ہیں، حکومت سندھ نے جدید اسلحے کے لیے وفاقی حکومت کو لکھا ہے، پولیس کو جدید ہتھیار جلد پہنچا دیے جائیں گے، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے میں آپریشن کر رہی ہیں، اس وقت بھی جہاں ضرورت پڑ رہی ہے وہاں رینجرز موجود ہے۔

    جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل میمن

    حکومت سندھ صحافی برادری کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

  • میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ

    میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ

    کراچی: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز مفت میں لڑنے کا اعلان کیا ہے-

    انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سردار لطیف کھوسہ کہا کہ میڈیا پاکستان کی ریاست کا چوتھا ستون ہے، 2023ء ہیومن رائٹس رپورٹ میں میڈیا پر تشدد کا ذکر کیا ہےہم میڈیا کے لوگوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے پہلے تحریکیں حکومت بنانے یا گرانے کےلیے چلتی تھی لیکن ہم آئین کے نفاذ کے لیے نکلیں گے، ہم نے جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک، پیر پگارا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے استدعا کی ہے، فضل الرحمان کو بھی مینڈیٹ چوروں کے خلاف تحریک میں ساتھ لے کر نکلیں گے، کراچی جلسے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، آئین کی بالادستی پر ہی پاکستان کی ترقی ہے، پاس داری صرف آئین کی ہوگی۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا …

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور خاص طور پر
    بجلی کا بل تباہ کن ہے، بجٹ آرہا ہے اس میں تنخواہیں پوری کرنا بھی ان لوگوں کے بس کی بات نہیں، اس حکومت کی کوئی سن رہا ہے نہ ان کی طرف دیکھ رہا ہے آئندہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، غریب کا خیال کریں،جو کچھ غریب عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ بہت زیادتی ہے، گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ زندگی گزارنا لوگوں کے بس میں نہیں۔

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

  • ملک میں آج ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں آج ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں آج فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے کا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہےعالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے-

    دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے کا ہوگیا ، یورو 31 پیسے سستاہوکر 302.70 روپے پر پہنچ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 24 پیسے اضافے سے 353روپے 74 پیسے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 1 پیسے کمی سے 75.99 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی کے بعد 74.19روپے کا ہوگیا۔

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

    علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی ہوئی،بینچ مارک 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کم ہو کر 75 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہواکاروباری دن میں 100 انڈیکس 884 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں یہ آج اپنی نئی بلند ترین سطح 75 ہزار 618 پر بھی گیا، شیئرمارکیٹ میں آج 37 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 30 کروڑ روپے میں طے ہوئے اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 140 ارب روپے ہے۔

    پاکستانی فینز کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ان کے ہمراہ تھے۔مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا اور ایس ایس پی کو کورنگی کاز وے پر اپنا کیمپ آفس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کاز وے پر کسی نے کچرا پھینکا تو ڈی سی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیر اعلیٰ سندھ کو کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کورنگی کاز وے منصوبے کے پی سی ون4677.551 ملین روپے ہے، منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا، مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
    بریفنگ میں مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے پراجیکٹ 12 مئی 2022ء کو شروع کیا گیا، 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل سے کاٹھور ایم نائن تک میگا پروجیکٹ ہے، یہ منصوبہ 38.66 کلو میٹر طویل ہے۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کے قائد آباد برج کے پورشن کا معائنہ کیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ملیر ایکسپریس وے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پر 6 انٹرچینجز اور 2 ٹول پلازے ہوں گے، ملیر ایکسپریس وے کے سیگمنٹ 1 کیلئے متوقع ٹائم لائن میں 3 ماہ کی تاخیر ہوئی، نظرثانی شدہ ٹائم لائنز کو 18 تا 21 ماہ تک بڑھانے کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ملیر ایکسپریس وے کیلئے 13818 ملین روپے اضافی لاگت کی منظوری دی گئی۔

  • میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لیے اپنی جان قربان کی، وزیر اعلی بلوچستان

    میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لیے اپنی جان قربان کی، وزیر اعلی بلوچستان

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی میانوالی میں شہید میجر بابر خان نیازی کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزيت کی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے، میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لیے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہا کہ میجر بابر شہید کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرا، بلوچستان کے لوگ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ یہ جنگ عوام، فوج، عدلیہ اور انٹیلیجنس اداروں سمیت ہم سب نے لڑنی ہے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ امن بحال کر کے عوام کو جانی و مالی تحفظ دینا ہماری آئینی ذمے داری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔