Baaghi TV

Category: کراچی

  • رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ،وسطی، شمالی پنجاب اورجنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی،بلوچستان میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے-

    رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں، کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے ے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں ،کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی-

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

  • خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ،مفتاح اسماعیل

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ،مفتاح اسماعیل

    کراچی: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنمامفتاح اسماعیل نے ملک کی سیاسی و معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    کراچی میں حبیب پبلک المنائی ایسوسی ایشن کے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زری اور مالی حالات درست ہوئے بغیر کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا پاکستان میں 20سال وہی سرمایہ کاری آئی جسے پاکستان میں فروخت ہونا ہوتا ہے، کسی ملک نے ایسی سرمایہ کاری نہیں کی، جس سے مصنوعات تیار کرکے برآمدات ہوئی ہوں کوئی معاشی پالیسی ایسی نہیں جو پاکستان کو ترقی دے سکے، کرپشن اگر صفر ہوجائے تب بھی پاکستان امیر نہیں ہوسکے گا، کوئی کاروبار دوستوں سے قرض لے کر نہیں چلایا جاسکتا ہے، کاروبار صرف بینک سے قرض لے کر چلانا ممکن ہے۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

    مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، خان صاحب اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ اینٹی کرنٹ اسٹیبلشمنٹ ہیں عمران خان نے 2011 میں جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے زور پر کیا تھا، اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہورہی ہے، عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، خان صاحب کو اشارہ ملے گا تو پھر سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو جائیں گے جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ہے، خان صاحب کے دور میں بھی انگوٹھی کا واقعہ ہوا تھا عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی، قیمت نہ بڑھا کر 110 ارب روپے کا خرچ کیا، پوری سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے۔

    بابر اعظم کی فین کی آج انگلینڈ کیخلاف سنچری بنانے پر والد کی …

    مفتاح نے کہا کہ ہمیں وزارتیں مل سکتی تھی لیکن ہم ان شااللہ ووٹوں سے آئیں گے، حکومت میں نہیں آئے تو نہیں آئے مگر آرمی کا شکر گزار ہوں ان کی وجہ سے ہم شام جیسے نہیں ہیں میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، ڈار صاحب کو وزیر بننے کا شوق تھا، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔

  • کراچی کے شہری  بل ادا کریں تولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک

    کراچی کے شہری بل ادا کریں تولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک

    شہر قائد کراچی میں گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے،کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

    کراچی میں گرمی کے اضافے کے ساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 12سے 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی نہیں ہے، لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے، گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جینا محال ہو چکا ہے،لیاقت آباد ڈاکخانہ پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے، کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں لہٰذاکراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی.

    لوگوں کو پانی کا بل دینا چاہیے، نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کر دیں؟سعید غنی
    دوسری جانب وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے،کمیٹی کو 9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے ناصرشاہ کی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ، کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایمانداری سے بل جمع کراتے ہیں، انہیں بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے گی،بجلی چوروں کی وجہ سے بل دینے والوں کو بجلی مہنگی ملتی ہے، لوگوں کو پانی کا بل دینا چاہیے، نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کر دیں؟ میں نے لوگوں سے کہا احتجاج نہیں بلکہ کےالیکٹرک دفترجاکران کی بجلی بند کردیں،اگرسسٹم نہیں تواس کو بناؤ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم کہاں ہیں؟جو ایمانداری کیساتھ بل دیتےہیں ان کو بجلی کی فراہمی ہونی چاہیے،جولوگ بجلی کا بل دیتےہیں وہ لوڈشیڈٖنگ کاسامنا کیوں کرتےہیں،جولوگ بل نہیں دیتے ان کیخلاف ایف آئی آر ہونی چاہیے،ایک محلے میں کچھ گھربل نہیں دیتے توکیا آپ پورے علاقے کی بجلی کاٹ دینگے،کے الیکٹرک کی پالیسی بھی ہماری سمجھ سے باہر ہے،ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک انڈسٹری کی ترقی نہیں ہوگی،

    علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے الیکٹرک پر برس پڑے، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتمائی سزا دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، کوئی ایک ڈیفالٹر ہو تو سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی

    تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا فیصلہ

    سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا فیصلہ

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد متحرک ہو گئے ہیں، انہوں نے پاکستان آکر سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے شہر قائد کراچی میں سینیئر صحافیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یں نے سیاست میں فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے میرے پاس دو آپشن ہیں یا تماشائی بن جاؤں یا کچھ کروں اب میں نے کچھ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، کب اور کیا کرنا ہے؟ اس بارے میں جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کردوں گا شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے میری ملاقات ہوئی ہے تاہم اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،ان سے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،

    ڈاکٹر عشرت العباد کا صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ میری نئی حکمت عملی میں ایم کیوایم یا اسٹیبلشمنٹ پر بالکل انحصار نہیں مجھ پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں، ایم کیوایم کے دوست مجھ سے خوفزدہ رہے جس کے سبب آنے سے گریز کیا ، میں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام نہیں کیا، پی ایس پی بنانے جیسا بے وقوفانہ مشورہ نہیں دے سکتا میں نے دوستوں کو ایم کیوایم میں رہتے ہوئے سیاست کا مشورہ دیا تھا مگر کچھ لوگوں نے بات نہ مانی ،شہر قائد کراچی میں ترقیاتی کاموں کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار پیپلزپارٹی سے زیادہ کراچی کی حاکمیت کے دعویدار ہیں میں نے زرداری صاحب سے کراچی کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے، انہوں نے 2016 میں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی

    سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان مرحوم کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ "نعمت اللہ خان بہت اچھے انسان تھے، انہوں نے شہر کے لیے اچھے کام کیے ہیں”۔

    ڈاکٹر عشرت العباد کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت میں ہیں ان کا اخلاقی جواز کمزور ہے اور قانونی حیثیت چیلنج ہے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار سے ملاقات رہتی ہے ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اچھا کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے گریز کررہے ہیں، وہ جلد سندھ میں یورپین سرمایہ کاری لانے پر کام کر رہے ہیں۔متحدہ کے جو لوگ پاکستان گئے ان کو پریشانی ہوئی،بابر غوری گئے تو گرفتار کرادیا گیا کہ ان کی وجہ سے ہمارا پروجیکٹ خراب ہوجائے گا جبکہ بابر غوری اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے گئے تھے ،پی ٹی آئی کو جذباتی حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی کی حکومتی کارکردگی اچھی نہیں رہی،ایک ضمنی الیکشن میں بہت تناؤ تھا، پی ٹی آئی نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا، خطرناک صورتحال ہوگئی میں نے عمران خان کو فون کیا جس پر عمران خان نے میرا مشورہ مان لیا،سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا مزید کہنا تھا کہ 12 مئی کے بعد انتہائی کشید ہ حالات میں سیاسی استحکام بڑا مشکل مرحلہ تھا۔ 12 مئی کے واقعہ کو روکنے کی بھرپور کوششیں کیں مگر روک نہ سکا ، اس کے بعد 25 سے 27 مئی کو ایک ہڑتال کی کال دی گئی تھی اس دوران معلوم ہوا کہ فضل الرحمان اور قاضی حسین آرہے ہیں پھر میں اسفندیار ولی کے پاس چلا گیا میری کوششوں سے ہڑتال مؤخر ہوگئی، مجھے اطمینان ہے کہ اس معاملے پر شہر میں ایک بڑا خون خرابہ ہونے سے بچالیا تھا، اس وقت ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، محب وطن سیاستدانوں کو آگے بڑھنا چاہیے ،سینیئر سیاستدان آگے بڑھ کر ملکی سیاسی تناؤ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں

    جنس معلوم کرنے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شوہر کو عمرقید

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • صحافی نصراللّٰہ گڈانی کا قتل،  سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا  سندھ اسمبلی میں احتجاج

    صحافی نصراللّٰہ گڈانی کا قتل، سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

    صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل پر سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا اور اسمبلی اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر صحافی جان محمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر صحافیوں سے مذاکرات کیے۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ نصراللّٰہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک ہفتے میں قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نصراللّٰہ گڈانی کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے گی، ان کے بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات حکومت ادا کرے گی

  • صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں  دم توڑ گیا ،شرجیل میمن کا اظہار تعزیت

    صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ،شرجیل میمن کا اظہار تعزیت

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )گھوٹکی کا بہادر صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا

    گھوٹکی کے بہادر اور نڈر صحافی نصر اللہ گڈانی کو رپورٹنگ کے دوران نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا ،زخمی صحافی کو فوری طور علاج کے لیے رحیم یار خان اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ،مزید علاج کے لیے رحیم یار خان سے کراچی اسپتال کے اغا خان ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،شہید نصراللہ گڈانی آج کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین اور صحافی برادری کے ساتھ ہے، حکومت سندھ مرحوم صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے گی،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین،

    واضح رہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کو علاج کے لئے سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس ضمن میں حکومت سندھ نے زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کو مراسلہ لکھا تھا ،مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت سندھ زخمی صحافی کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،زخمی صحافی کا علاج کے تمام بلز حکومت سندھ کو ارسال کئے جائیں،

    نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا،

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا،شرجیل میمن

    صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا،شرجیل میمن

    پی پی پی رہنما شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں حالات خراب کیے گئے،اسٹریٹ کرائم میں ایک ماہ میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں حالات خراب کیے گئے، صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا، سندھ حکومت کی ذمےداری بھی زیادہ ہے اور ہم جوابدہ بھی ہیں، حکومت دھابیجی اکنامک زون لا رہی ہے، انڈسٹریل زون میں جو لوگ صنعتیں لگائیں گے تو مشینری کی امپورٹ پر ڈیوٹی بھی نہیں ہوگی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 15 سال پہلے سندھ میں حالات بہت خراب تھے، لوگ قافلوں کی صورت میں جایا کرتے تھے، اسٹریٹ کرائم میں ایک ماہ میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے ہر حکومت کی ترجیح ہوتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو، سندھ میں صوبائی حکومت کی بنائی گئی سڑکیں آپ کو بہتر نظر آئیں گی، سکھر حیدرآباد موٹر وے وفاقی حکومت کے انڈر آتاہے، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن اور ییلو لائن بی آرٹی جب مکمل ہوجائےگی تو زبردست قسم کا ٹرانسپورٹ کا انفرا اسٹرکچر نظرآئےگا، مسافروں کو شٹل سروس بھی دیں گے۔

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال …

  • کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کورنگی میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس ایسٹ زون کے مطابق کچھ روز قبل حساس اداروں اور کورنگی پولیس نے دو بھارتی ایجنٹوں خاور حسین ولد عبدالغنی اور محمد جابر ولد مشتاق کو گرفتار کیا تھا، ان کی نشاندہی پر مشترکہ ٹیم نے را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو ساتھی حسن رضا سمیت گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ایجنٹوں سے بارودی مواد دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ان کی گرفتاری سے کراچی سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ ہوگیا، گرفتار بھارتی ایجنٹ سے ابتدائی تفتیش کے دوران انتہائی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس ایسٹ زون کے مطابق بھارتی ماسٹر مائنڈ ایجنٹ ایوب 1998ء سے پاکستان میں اپنی بھارتی شناخت چھپا کر مقیم ہے، یہ بھارتی شہر بمبئی میں پیدا ہوا اور اپنی ابتدائی تعلیم بھارتی شہر کھنڈالہ سے حاصل کی، ملزم نے وزٹ ویزا پر کراچی آکر غیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزمان جعلی اور غیر قانونی واٹس ایپ سے رابطہ رکھتے اور ٹارگٹ کی ریکی کرتے اور ٹارگٹ کلنگ کرواتےتھے۔

  • قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    کراچی: قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہو گیا –

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے،17مئی2024 کو ختم ہونے والے ہفتےکے دوران ذخائرمیں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ملک میں کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہے، انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسے بڑھ کر 279 روپے 55 پیسے ہے۔

  • عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز   کیس ، ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

    عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز کیس ، ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

    مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی۔عدالت نے ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں6 جون تک توسیع کردی۔یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل میں کہا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں کیس کی لمبی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس حوالے سے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشرہ اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے ہی عدالت میں موجود ہیں لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہیں آئے ،افسوس ہے کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے ،آج اہم سماعت تھی ایف آئی اے کو موجود ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیں ،یقین ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگی ،ملزم کی ضمانت کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں ،ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔