Baaghi TV

Category: کراچی

  • چھالیہ  اسمگلرز  کی  پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

    چھالیہ اسمگلرز کی پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

    کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی،پولیس نے رشوت کی رقم وصول کر کے مقدمہ درج کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے بلوچستان سے آنے والے ٹریلر سے 40 لاکھ روپے مالیت کی 3 ٹن چھالیہ برآمد کرلی، چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس کو رشوت کی بھی پیشکش کی گئی اور بطور رشوت دیئے گئے 16 لاکھ روپے پولیس نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے چھالیہ کی بوریاں ٹرک پر لدی ہوئی سیمنٹ کی بوریوں کے ساتھ چھپائی ہوئی تھیں، پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک سے چھالیہ کی 280 بوریاں برآمد کرلیں جس کا وزن 3 ہزار 360 کلو گرام بتایا جاتا ہے،موچکو پولیس نے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث چاروں ملزمان نبی بخش ، یار خان ، عجب خان اور باران کو گرفتار کرلیا ۔

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں اینٹی نارکاٹکس فورس نے پسنی بلوچستان میں بڑا آپریشن کیا، آپریشن کپر پوسٹ، پسنی بلوچستان کے دور رساں پہاڑی علاقے کے سخت موسم میں کیا گیا،آپریشن کے دوران چرس کے 187 بیگ جن میں تقریباً 2.05 کلوگرام ٹن ضبط کی گئی اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ضبط کی گئی منشیات کو نارکاٹکس فورس کی ٹیم نے پیدل 2 راتوں کے اندر پوسٹ پر پہنچایا،ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں-

    پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس …

  • پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دی  گئی

    پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دی گئی

    کراچی: پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : مانو اینیمیشن اسٹوڈیو کی بنائی ہوئی یہ فلم جیو فلمز اورمانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رواں موسم گرما میں پاکستان بھر میں ریلیز کی جائےگی، فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے موقع پرپاکستان کریسنٹ کلیکٹیوکی جانب سے فلم بنا نے والوں کے لیے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا،ڈائریکٹر عثمان ریاض نے بتایا کہ میں نے یہ سفر 10 برس پہلے 2014 میں شروع کیا تھا اور اس وقت کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرے گی –

    واضح رہے کہ ”دی گلاس ورکر“ برصغیر کی پہلی فلم ہے جسے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا،”دی گلاس ورکر“ ہالی ووڈ اور جاپانی اینیمیٹڈ فلموں کے ساتھ سرکاری مقابلے کیلئے منتخب کی گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے۔

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

  • میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ  کے سپیلنگ نہ بتا سکا

    میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ نہ بتا سکا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں ایک کیس کی پیشی کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ کےگریڈ 17 کا افسر میتھ (ریاضی) کی اسپیلنگ نہ بتا سکا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں قریشی کو آپریٹو سوسائٹی میں لیز پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت جسٹس صلاح الدین پہنور نے کی،محکمہ کوآپریٹو سوسائٹی کے افسر محرم علی ساند عدالت کےطلب کیے جانے پر پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کے افسر محرم علی ساند نے لیز پلاٹوں کی لیز منسوخ کر دی ہے،جس پر درخوا ست گزار عدالت سے انصاف کی استدعا کر رہے ہیں، عدالت نے محرم علی ساند پر اظہار برہمی کیا۔

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

    سماعت کے دوران دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب دوران سماعت جسٹس صلاح الدین پہنور نے محرم علی ساند سے استفسار کیا کہ کون سے محکمےکے ملازم ہو؟ محرم علی ساند نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ میں گریڈ 17 کا افسر ہوں، جسٹس صلاح الدین پہنور نے پوچھا آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ محرم علی ساند نے بتایا میتھ (ریاضی) میں بی اے کیا ہے۔

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے پوچھا کہ میتھ (ریاضی) میں بی اے کون سی یونیورسٹی سے ہوتا ہے؟ محرم علی ساند نے بتایا کہ شاہ لطیف یونیورسٹی سے پرائیویٹ میں بی اے کیا ہے، عدالت نے محرم علی ساند سےاستفسار کیا کہ میتھ (ریاضی) کی اسپیلنگ کیا ہے؟ تاہم جب وہ میتھ (ریاضی) کے اسپیلنگ بتانے میں ناکام رہے تو وکلا اور سائلین نے قہقہے لگائے۔

    پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ 24 گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ضمیر عباسی بھی گریڈ 18 کے افسر ہیں، جب کہ وہ گریڈ 19 میں تعینات ہیں، عدالت نے اس پر تعجب کا اظہار کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ گریڈ 18 کا افسر 19 میں کیسے تعینات ہوسکتا ہے؟

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی-

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہواہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 100روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا بازار میں 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 فی اونس ہے۔

    آزاد کشمیر میں کچھ دن پہلے ہونے والے احتجاج اور رینجرز پر …

    خوشاب،ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی موت

    دبئی لیکس کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • سند ھ حکومت کا  تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے بس سروسز لانے پر غور

    سند ھ حکومت کا تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے بس سروسز لانے پر غور

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر نے شرکت کی۔جس میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملایا جائے، تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے پیپلز بس سروس کے تحت سکیم لانے پر غور کر رہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔اس موقع پر بی آر ٹیز، سگنلز، بس ٹرمینلز کی تعمیر نو، پیپلز بس سروس کیلئے یو ٹرن بنانے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حیدرآباد کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں 8 بس ٹرمینلز کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے حوالے سے بھی سینئر وزیر کو بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ 8 بس ٹرمینلز کا کام مکمل ہو چکا ہے، جون تک فعال ہو جائیں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی  آئی جی کو گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آئی جی کو گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ موصول ہوگئی۔ کراچی سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دی۔ آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسٹریٹ کرائم کے کیسز کم ہوکر روزانہ 170 تک آگئے۔ آئی جی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو مزید کم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہوچکا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔ جنوری میں روزانہ اسٹریٹ کرائم کے 254 مقدمات ہوتے تھے۔ فروری میں 252 اور مارچ میں 245 کیسز روزانہ رجسٹر ہوئے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے چوری کا سامان لینے والے کباڑیوں کے خلاف تفصیلات بھی دریافت کی۔ آئی جی سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ کراچی میں تین ہزار کباڑی کام کر رہے ہیں۔ تین ہزار کباڑیوں میں سے 354 چوری کے سامان کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی 32 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف 77 مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کافی کباڑیوں سے چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے سیکیورٹی 4 منصوبے کی تفصیلات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ سیکیورٹی 4 منصوبے کیلئے 1.4 ارب روپے جاری کرچکا ہوں۔ جس پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 48 ٹول پلازے ہیں۔ 40 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیا جاچکا ہے۔ باقی 8 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آئندہ ماہ سیکیورٹی 4 منصوبے کا افتتاح کروں گا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے تک تمام ٹول پلازوں پر کیمرے لگ چکے ہونگے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشتگرد گرفتار،امریکن ساخت اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشتگرد گرفتار،امریکن ساخت اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی سندھ و وفاقی حساس ادارے کی کراچی کے علاقے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی ،کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضہ سے امریکن ساختہ دستی بم برآمد ہوا ہے

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا ملزم نے 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا ملزم نے جنوبی وزیرستان میں زیل دہشت گردی کی وارداتوں کا انکشاف کیا 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان ایف سی پر حملہ کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں کیا ،سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کیا جس میں 6 جوان زخمی ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کے بارے میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ بسوں،ٹرکوں اور د یگر گا ڑیو ں سے نان کسٹم پیڈاشیاء جس میں بھاری مقدار میں سگریٹ، چھالیہ، خشک دودھ، ٹائرز، الیکٹرنک آئٹمز، فیبرکس اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردنوش قبضے میں لے لی گئیں۔ ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں، ٹرکو ں اور کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلو چستان سے کراچی اسمگل کر تے تھے۔ جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اربوں روپے مالیت کا سامان بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈاشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • پاکستانی  اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’  کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی

    پاکستانی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’ کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی

    کراچی: پاکستانی تھری ڈی پروڈکشن ہاؤس کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’ کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-

    اینیمیشن پروڈکشن ہاؤس نے اپنی ماسٹر پیس تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچرفلم دی کرانیکلز عمر وعیار کے ساتھ کانز فلم فسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے کانز فلم مارکیٹ میں پراڈکشن ہاؤس مارچے ڈو فلم (Marche Du Film)کی بی ٹو بی آن ڈیمانڈ سروس سناڈو(Cinando)کے ذریعے اپنی اینیمیٹڈ فیچرفلم کوآن لائن پیش کرے گا۔

    ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم ‘طلسمِ ہوش رُبا’ کہانی سے متاثر ہے کہانی افسانوی چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کرتی ہے جب وہ مختلف حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتا ہے۔

    پروڈکشن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نےکہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کانز فلم فیسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہو رہا ہے کانز فلم مارکیٹ میں ہماری فلم کی آن لائن موجودگی ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی، یہ پاکستان سے ابھرنے والی بھرپور کہانی اور سنیما کی صلاحیتوں کا اظہار ہےمیں یقین ہے کہ فلم کا شاندار انداز اور کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو پسند آئے گی، ہم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کی صلاحیت کو عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50  لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں 10 مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔

    اسلام آباد اورر بالائی پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    فلسطینیوں کی نسل کشی: بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا

    ڈالر او ر سونے کی قیمت میں اضافہ

  • پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

    کراچی: پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں کرکٹ کا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان سید سلطان شاہ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبا نی دے دی، چوتھا بلائنڈ ورلڈ کپ 22 نومبرتا 3 دسمبر شیڈول ہے بھارت نے سب سے پہلے شرکت کی تصدیق کی ہے نیپال، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، بنگلادیش، سری لنکا نے بھی تصدیق کردی۔

    سید سلطان شاہ نے کہا کہ قوی امکان ہےکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی،ویسٹ انڈیز کی بھی شرکت کا امکان روشن ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو فائدہ ہوگا، بھارت کا ورلڈکپ میں آنا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اہم ہے، چاہتے ہیں سندھ حکومت کے تعاون سے ورلڈ کپ کا انعقاد کراچی میں ہو۔

    دریں اثنا سندھ کے وزیر برائے کھیل وامورنوجوان سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کاانعقاد خوش آئند ہے، حکومت سندھ کراچی میں اس میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے ورلڈ کپ کے کراچی میں انعقاد کیلئے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم موقع کو جانے نہیں دیں گے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں اپنے ہوم گراؤنڈز اورتماشائیوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی میسر آئے گا۔