Baaghi TV

Category: کراچی

  • وفاقی وزیر داخلہ کا کراچی میں چینی قونصل خانے کا دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ کا کراچی میں چینی قونصل خانے کا دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سندھ کے دورے پر ہیں، دورہ کراچی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل خانے کا بھی دورہ کیا ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی چینی قونصل خانے پہنچے تو چین کے قونصل جنرل نے ان کا خیرمقدم کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیرداخلہ نےچینی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے، چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضرار شہید روڈ کینٹ کے نادرا سنٹر کا دورہ

    پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کے حقوق  کے لئے آواز اٹھائی ، بلاول بھٹو  زرداری

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ، بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یکم مئی یوم مزدور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزدوروں کی جدو جہد کو آگے لے کر چلنا ہے، ہم نے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو حق دینا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ مزدور کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج میں پیپلز لیبر بیورو کا شکر گذار ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ قائد عوام شھید بھٹو نے ہمیں وہ آئین دیا جس میں مزدوروں اور ان کی محنت کا ذکر ہے، اس آئین کے تحت مزدوروں کو یونین سازی کا بھی حق ملا، ہم نے مزدوروں کے لیے 2015 میں بل پاس کروایا، چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھی قانون پاس کروایا۔
    انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک قومی اسمبلی نے جتنے قوانین مزدوروں کے حق میں منظور کروائے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس دور میں مزدور کے حقوق میں اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھی مزدوروں کے حق میں قوانین منظور کیے ہیں، اس معاملے میں کوئی صوبہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
    تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور بلوچستان سے بہت زیادہ امید ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، جبکہ وفاقی حکومت سے بھی تنخواہوں کے اضافے کی امید ہے۔مزدوروں کے خون پسینہ اور محنت کی وجہ سے معیشیت چلتی ہے، دنیا بھر کی معیشیت مزدور کے خون پسینے سے چلتی ہے، اشرافیہ کا کاروبار مزدور کی محنت کی وجہ سے چلتے ہیں، ہمارے ادارے مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں، مزدوروں کو اس کی محنت کو صلہ ملنا چاہئے، ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں مزدروں کو تحفظ دیا، مزدوروں کو نہ صرف یونین سازی کا حق ملا دیگر حقوق بھی ملے۔

  • شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور  اقدامات ضروری ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

    شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات،سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر کامران ٹیسوری اور محسن نقوی ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال ، امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔جرائم کے خلاف بلا تفریق اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے وفاق وصوبہ ایک پیج پر ہیں ۔شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف بھی کی۔

  • سندھ میں امن وامان کے حو الے سے اجلاس،صدر مملکت کی شرکت

    سندھ میں امن وامان کے حو الے سے اجلاس،صدر مملکت کی شرکت

    صدر پاکستان آصف علی زرداری کی زیر صدرات سندھ میں امن امان کی مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر آصف علی زرداری کا وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پراستقبال کیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے آگاہ کیا کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ کراچی اور ایک روزہ قیام، پی ایس ایل و انٹرنیشنل کرکٹ میچز اور مذہبی تقریبات کے انعقاد امن و امان کی بہتری کی دلیل ہیں، صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔امن و امان کی بہتری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وقتاً فوقتاً اجلاس کر کے جائزہ لیا جاتا ہے۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری کو ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا رواں سال کے پہلے چار ماہ میں جرائم کی تعداد 5357 ریکارڈ کی گئی جو کہ 2023 کے اسی عرصے کے دوران 5259 تھی جس سے 172 واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔2024 میں جائیداد کے تنازعہ پر 10757 کیسز ہوئے جبکہ 2023 میں ان کی تعداد 9782 تھی جس سے 975 کیسز کا اضافہ ہوا،اسی طرح لوکل اور اسپیشل لا کیسز میں 9040 یعنی 785 کیسز کی کمی واقع ہوئی۔جنوری میں 252.32 اسٹریٹ کرائم کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فروری میں 251.96 رپورٹ ہوئے،مارچ اور اپریل میں اسٹریٹ کرائم کے کیسز میں کمی آئی، بالترتیب 243.35 اور 166.2 واقعات رپورٹ ہوئے۔
    اسٹریٹ کرائم کے 48 کیسز میں 49 افراد جان کی بازی ہار گئے،ان کیسز میں 27 کا سراغ لگا کر 43 ملزمان کو گرفتاری عمل میں لائی گی جبکہ 13 ملزمان انکاؤنٹر میں مارے گئے۔اسی طرح 136 کیسز جن میں 174 افراد زخمی ہوئے ان میں 49 کا سراغ لگا کر 114 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 9 مقابلوں میں مارے گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر مملکت کا آگاہ کیا کہ 2014 میں کراچی عالمی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا جو 2024 میں 82 ویں نمبر پر آ گیا ہے،ورلڈ کرائم انڈیکس میں شکاگو، آمریکا 66.2 کرائم انڈیکس کے ساتھ 39 ویں نمبر پر ہے۔دہلی 59.02 کرائم انڈیکس کے ساتھ 74 ویں ، تہران 59.02 کرائم انڈیکس کے ساتھ 81 اور کراچی 56.5 کرائم انڈیکس کے ساتھ 82 ویں نمبر پر ہیں۔دنیا کے بڑے شہروں کے رینک اینڈ کرائم انڈیکس میں کراچی سے زیادہ جرائم ہیں جبکہ ہمارا شہر آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا ہے،اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے سندھ پولیس نے اہم اقدامات کئے ہیں۔
    شاہین فورس کو 386 موٹر سائیکلوں کی تعیناتی کے ساتھ دوبارہ فعال کیا ہے،پولیس کو اضافی 168 گاڑیوں اور 120 موٹر سائیکلوں کی تعیناتی کے ساتھ مدگار 15 کی ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے۔عادی مجرموں کی ای ٹیگنگ (4000 ڈیوائسز کے لیے تجویز)، سندھ کے 40 ٹول پلازوں کے لیے سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم پروجیکٹ جس میں اے این پی آر اور چہرے کی شناخت والے کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں اگر اسٹریٹ کرائم ہے تو ان کے اسباب ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا کوئی خاص سبب نہیں،گاڑیاں اور موبائل چوری ہونے کے بعد کہاں جاتی ہیں پولیس کو معلوم ہونا چاہئے۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری کو کچے کے علاقوں میں کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ فروری 2023 سے ابتک دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر 107 پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ہنی ٹریپس کے ذریعے 609 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا گیا ہے۔صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ شکارپور اور کشمور اضلاع کے کچے کے علاقے کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے دریا کے دائیں کنارے پر پولیس پکٹس قائم کریں۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 4 ماہ جنوری تا اپریل 2024 کے دوران 103 افراد کو اغوا کیا گیا،مغویوں میں سے 76 کی رپورٹ ہوئی جبکہ 47 کی دائر نہیں کروائی گئی،پولیس نے 103 مغویوں کو بازیاب کروایا کیے اور جبکہ 20 افراد کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔پولیس نے مذکورہ چار ماہ کے دوران ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 63 کو ہلاک، 120 کو زخمی، 418 کو گرفتار کیا،مختلف اقسام کے 469 ہتھیار برآمد کئے گئے۔آپریشن میں 17 پولیس اہلکاروں نے شہادت نوش کی اور 27 جوان زخمی ہوئے۔صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کریں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو موثر بنانے کے لیے ناردرن بائی پاس پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا جائے۔
    گھوٹکی، کندھ کوٹ پل کا کام تیز کر کے مکمل کریں،دریائے سندھ کے دونوں کناروں بالخصوص رواونٹی تا جمرو اور گڈو تا گڑھی تیگھو کے علاقے میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں،کچے کے علاقوں میں قبائلی جھگڑوں کو حل کرنے کے لیے معزز افراد کو شامل کریں تاکہ اس کے سماجی پہلو کا بھی احاطہ کیا جاسکے۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت کی کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان سہ فریقی انتظام کے لیے موثر کوآرڈینیشن تیار کریں۔وزیر اعلیٰ نے بتایا 618 تھانوں میں سے 200 تھانوں کی مرمت کی منظوری دی گئی ہے، صدر مملکت نے پولیس کو ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
    سندھ حکومت تمام والدین کومنشیات کے خلاف آگاہ کرے،مجھے رپورٹس ہیں کہ منشیات اسکولوں تک پہنچ گئی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے،ہمیں اپنے بچوں کو منشیات سے بچانا ہے۔کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پولیس افسران کو ٹینیور دے کر ان سے بھر پور کام لیں۔پولیس افسران کو اس صورت تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال میں ناکام ہوں۔صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیئے کہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے،میں کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،چائنیز کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔سندھ حکومت کو وفاق سے جو بھی اسلحہ اور دیگر سہولیات چاہئیں وہ مہیا کروائینگے،صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ سندھ حکومت سے ساتھ اسلحہ اور دیگر سہولیات کیلئے ضروری اپروئلز کروائیں۔سینئر صوبائی وزیر برائے ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس شرجیل میمن نے صدر مملکت کو منشیات کے حوالے سے آپریشن پر بریفنگ دی۔

  • ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ،صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ،صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک آج کی ملاقات کے بعد ختم ہوگیا۔ذرائع کاکہا ہےکہ ن لیگ نے جو برتاؤ رکھا اس پر ایم کیو ایم نے سیاسی حکمت عملی تبدیل کی۔ایم کیو ایم وفد نے شہر میں سٹریٹ کرائم پر تشویش کااظہارکیا۔ذرائع ایم کیو ایم کاکہنا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
    ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔
    صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سے متعلق آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کرنے آئے ہیں، امن و امان کی بحالی میں ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کراچی سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

  • کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،صدر مملکت

    کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صداعت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پراستقبال کیا ،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی،صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پولیس افسران کو اس صورت تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال میں ناکام ہوں،صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیئے کہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے ،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

    صدر آصف زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان پر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے ،ایرانی صدر کا دورہ، انٹرنیشنل میچز امن و امان کی دلیل ہیں ،2014 میں کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے نمبر پر تھا اب 82 پر اگیا ہے

    امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،صدر مملکت
    قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی جس پر صدرمملکت نے انکا شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی شریک ہوئے، محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے لیکن کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان

    سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق …

    قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں،وزیر قانون

  • مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    کراچی: مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی-

    باغی ٹی وی : مرتضیٰ وہاب نے شہباز شریف کےنام ارسال کئے خط میں لکھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صلاحتیو ں نے لاہور کو تبدیل کیا، کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں، نمائشی چورنگی سےمیونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بری صورتحال ہے، لاکھوں لوگوں کو ایم اے جناح روڈ سے روزانہ گزر ہوتا ہے، بری صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے کو کہ سندھ انفراسٹرکچر کمپنی نے مکمل کرنا تھا۔

    میئرکراچی نے لکھا کہ لیاری ایکسپریس وےپر ہیوی ٹریفک پرپابندی کی وجہ سے بھی اندرون شہرمسائل ہیں لیاری ایکسپریس وے کے ماہرین نے بتایاکہ ہیوی ٹریفک چل سکتی ہےلیاری ایکسپری وے پرکراچی پورٹ سےآنےجانےکی اجازت دی جائےانہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب! آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا ہے کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی

  • کراچی میں امن و امان کے صورتحال کو  یقینی بنانا اولین ترجیح ہے  ، محسن نقوی

    کراچی میں امن و امان کے صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، محسن نقوی

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے رینجرز ہیڈ کوارٹرسندھ کا دورہ کیا ،یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز ہیڈکوارٹر زپہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد، سندھ بھربالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

  • آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو  1.1 ارب ڈالرز موصول

    آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

    کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔

    با غی ٹی وی : آئی ایم ایف بورڈ نے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد اب اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہوگئے، ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق تین مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائرمیں ظاہر ہوگی۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے معاشی شرح نمو میں بہتری اور مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بیرونی قرضوں اور بھاری سود کی ادائیگی کو مالی صورتحال کیلئے بڑا چیلنج قرار دیدیا ہے، ملکی معیشت کے بارے میں جاری ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٴٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 18.5 فیصد سے 19.5 فیصد کے درمیان جب کہ مئی 2024 میں مہنگائی مزید کم ہو کر 17.5 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔ پہلی اور دوسری سہ ماہی میں شرح نموبالترتیب 2.5 فیصد اور 1 فیصد رہی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

    وزارت خزانہ کے مطابق 8 ماہ میں مالی خسارہ 34.8 فیصد اضافے سے3224 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پائیدار معاشی ترقی کے لیے مالی ڈسپلن یقینی بنانا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس معاشی گروتھ معتدل اور اگلے سال زیادہ بہتر رہے گی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مالی اوربیرونی شعبے میں بہتری آئی ہے،مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں 5 سے 8.6 فیصد بہتری آئی ہے تاہم بڑی صنعتوں کی کارکردگی ہدف کے مقابلے غیر تسلی بخش رہی۔ رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 6 ہزار 711 ارب روپے رہا،نان ٹیکس ریونیو دوگنا اضافے سے 2267 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

    9 ماہ میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ترسیلات زر 0.9 فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر رہیں جب کہ اس عرصے کے دوران درآمدات 8 فیصد کمی سے 38.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 87.5 فیصد کمی سے 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہابراہ راست سرمایہ کاری 9.7 فیصد کمی سے ایک ارب 9 کروڑ ڈالر رہی۔ زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر، ایکسچینج ریٹ 278 روہے سے تجاوز کرگیا ہے۔

    لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ کرنیوالا تلوار بردار شخص گرفتار

    وزارت خزانہ کے مطابق ترقیاتی اخراجات میں کمی اور پرائمری سرپلس میں بہتری آئی۔ زرعی قرضوں میں 33.6 فیصد اضافہ سے حجم 1434 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، نجی شعبے کو قرض فراہمی میں 54 فیصد کمی ہوئی اور صرف 88.6 ارب روپے جاری کیے گئے، رپور ٹ میں آئی ایم ایف کے دوسرے اقتصادی جائزے اور1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری خوش آئند قرار دی گئی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ :انگلینڈ ،بھارت اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا …

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

    سی اے اے نے عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو کے یونیورسل ایوی ایشن سیکورٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کر لی،پاکستان سول ایویشن نے باآسانی نئے (آئی کیو) بینچ مارک/معیار 2023 اہداف کو حاصل کیا، سول ایویشن (آئی کیو) 2030 کے بیشتر گولز/مقاصد حاصل کرنے میں بھی کامیابی رہی،آئی کیو کا 2023 کے لئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان نے 86 اعشاریہ 73 فیصد سے کامیابی حاصل کی،سول ایویشن کا سال 2023 کے لئے یہ سکور آئی کیو 2030 کے ہدف 90 فیصد کے بہت قریب ہے،شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے یونیورسل ایوی ایشن سیکورٹی آڈٹ کیاتھا ،شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO نے فروری میں دس روزہ ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ کیا تھا

    آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹرنگ اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔اس آڈٹ کی کامیابی نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی ایکٹ 2023 اور ائرپورٹس عملہ، ایئر لائنز، کارگو ایجنٹوں، گراؤنڈ ہینڈلرز اور اے ایس ایف کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔