Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں 41 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو  اسکول لانے کے معاملے پر غور

    سندھ میں 41 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو اسکول لانے کے معاملے پر غور

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن پر اہم اجلاس ہوا

    سندھ میں 41 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو واپس اسکول لانے کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسٹیٹویٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) نے جنوری 2024 میں اسکولوں سے باہر بچوں کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے، پی آئی ای رپورٹ کے مطابق سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہیں، میں چاہتا ہوں اسکولوں سے باہر 76 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم حاصل کریں،

    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 76 لاکھ نہیں بلکہ 41 لاکھ بچے اسکوں سے باہر ہیں، وفاقی حکومت کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں اسکول جانے والے بچوں کی تعداد 1 کروڑ 42 لاکھ ہے، 1 کروڑ 42 لاکھ بچوں میں 45 لاکھ بچے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، نجی اسکولوں میں 39 لاکھ اور مدرسوں میں 50 ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 8 لاکھ 40 ہزار بچے زیرتعلیم ہیں، 5 لاکھ بچے مختلف وفاقی اسکولوں اور آرمی کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، اس حساب سے سندھ میں 1 کروڑ ایک لاکھ بچے اسکولوں میں ہیں اور 41 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی اسٹڈی کے مطابق مختلف اسباب کی وجہ سے بچے اسکولوں سے باہر ہیں، وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اس میں 20 فیصد غربت، 16 فیصد لوگوں کا تعلیم کی طرف رجحان نہ ہونا، 15 فیصد لڑکیوں کے اسکول نہ ہونا، 14 فیصد اسکول گھر سے دور ہونا، 13 فیصد بچوں کا روزگار کرنا، 13 فیصد تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان اور 8 فیصد لڑکیوں کو تعلیم نہ دلوانا اسباب میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسباب جو بھی ہوں ہمیں اس کا حل نکال کر بچوں کو اسکول لانا ہے، وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں 36 ہزار 234 پرائمری اسکول ہیں اور 4 ہزار 730 پوسٹ پرائمری اسکول ہیں، پرائمری کے بعد آگے تعلیم کے لیے اسکولوں کا نہ ہونا بھی ایک سبب ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا کہ تمام پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے پوسٹ پرائمری اسکول کیا جائے، چھوٹے اسکولوں کو بڑے اسکولوں کے ساتھ منسلک کیا جائے، ہر سال اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے اے ڈی پی میں اسکولوں کو شامل کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں فیصلہ کیا غیر رسمی تعلیم کے ذریعے 9 سال یا اس سے بڑے بچوں کو تعلیم دی جاسکتی ہے،وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو غیر رسمی تعلیم سے متعلق مزید تجاویز بھیجیں گے،

    سیلاب کے باعث 40 ہزار 482 اسکولوں میں سے 18 ہزار 808 مکمل اور 12 ہزار 305 اسکول جزوی تباہ ہوچکے ہیں، اگر ان اسکولوں کو جلد از جلد تعمیر نہ کیا گیا تو اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مختلف ڈونر ایجنسیوں کی مدد سے 5 ہزار 295 اسکولوں کی تعمیر کا بندوبست ہوگیا ہے، ابھی بھی 15 ہزار کے قریب اسکولوں کی تعمیر کے لیے بندوبست کرنا ہے، تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، اسکولوں کی انسپیکشن، کلاس روموں کی سرگرمیاں اور اساتذہ کے پڑھانے کی طریقہ کار کا جائزہ لے کر بہتری لائیں،

    پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنیوالے دو ڈاکو گرفتار

    ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنیوالے دو ڈاکو گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پولیس بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے متحرک ہے

    دوران ڈکیتی قتل کی جانے والی خاتون کے قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا، ملزمان فرار ہو گئے تھے ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو ؤں کو گرفتار کیا ہے،ملزمان نے اپنے ہی ایک زخمی ساتھی کو بھی ملیر میں قتل کر دیا گیا، ملزمان کی شناخت مرتضیٰ اور نعمان کے طور پر ہوئی جنہوں نے 17 اپریل کو واردات کی تھی،ہ واردات کے بعد شہریوں نے ملزمان کوپکڑنےکی کوشش کی، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون کی بھی موت ہو گئی تھی.

    دوسری جانب ڈکیتی مزاحمت پر بس اڈے کے چوکیدار کو قتل کر دیا گیا، واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت اشفاق کے طور پر ہوئی جو بس اڈے کا سیکورٹی گارڈ تھا،ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران اشفاق کو قتل کر دیا،ملزمان سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول

  • ناجائز طریقے سے آنے والو ں کو دستبردار ہونا ہوگا،حافظ نعیم

    ناجائز طریقے سے آنے والو ں کو دستبردار ہونا ہوگا،حافظ نعیم

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 16 سال سے حکومت کررہی ہے، یہ ناجائز طریقے سے اقتدار میں آتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئےحافظ نعیم کا کہنا تھاکہ صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی، جب صنعتیں آگے نہیں بڑھیں گی تو ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟ پیپلز پارٹی 16 سال سے حکومت کررہی ہے، یہ ناجائز طریقے سے اقتدار میں آتے ہیں،ایم کیو ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسلط کرنے والوں کو بھگتنا پڑے گا، یہ اختیارات منتقل نہیں کر رہے ہیں۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، ایم کیوایم فارم 45 کے نتائج تسلیم کریں، سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پرالیکشن نتائج کا فیصلہ کرے، از سر نو نتائج مرتب کیے جائیں،مسلم لیگ ن کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے، ایک بھائی کو وزیراعظم بنوادیا، بیٹی وزیراعلیٰ بن گئی، سمدھی رہ گئے تو انہیں ڈپٹی وزیراعظم بنادیا، یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم تصادم کی پالیسی اختیار کرنے کا نہیں کہتے، ہم قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، ناجائز طریقے سے آنے والو ں کو دستبردار ہونا ہوگا جو پی ڈی ایم کا حصہ تھے اور اب وہ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ پہلے وہ قوم سے معافی مانگیں انہوں نے غلط رجیم چینج کیا تھا، ان کا احتجاج بلا جواز ہےاگر لوگ غلطیاں تسلیم کرلیں تو ہم سہولت کاری کرسکتے ہیں، ہم پارٹی حیثیت میں جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

  • اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کےلیے برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہےاسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مستقبل میں مزید کمی ہوگی، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔

    پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، توانائی کے گردشی قرضے اور آئندہ بجٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات مہنگائی کے منظرنامہ کے لیے خطرہ ہیں، اجناس کی عالمی قیمتیں لچک دار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی واقعات نے بھی ان کے منظرنامے کے بارے میں غیریقینی کیفیت میں اضافہ کیا ہے، مزید برآں، مہنگائی کے قریب مدتی منظرنامے کے حوالے سے آئندہ بجٹ اقدامات کے مضمرات ہوسکتے ہیں۔

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …

    دوسری جانب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں،ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،مجموعی ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    جبکہ اسٹیٹ بینک یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا،اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم مئی 2024ء (بدھ) کو یوم مزدور کے موقع پر حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔

  • کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا-

    باغی ٹی وی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، اس موقع پر ڈی سی ساؤتھ الطاف ساریو بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، پولیو فری معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کی جہاں تک مجھے اطلاعات ہیں وہاں مریض دور سے آتے ہیں،وہاں جو سہولتیں موجود نہیں اس کا علم مجھے نہیں، مجھے یہی اطلاعات ہیں کہ جناح اسپتال کی صورتحال ٹھیک ہے،جناح اسپتال میں ای سی جی مشینزاگر خراب ہیں تو سامنے ہی این آئی سی وی ڈی موجود ہے، پھر بھی ہیلتھ سیکرٹری سے بات کروں گا کہ وہ اس معاملے کو چیک کریں۔

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …

    ایم کیو ایم رہنما کے قاتلوں کو عدالت نے سنائی سزا

    اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

  • ایم کیو ایم رہنما کے قاتلوں کو عدالت نے سنائی سزا

    ایم کیو ایم رہنما کے قاتلوں کو عدالت نے سنائی سزا

    ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے چار مجرموں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج فیصلہ سنایا،عدالت نے چار مجرموں کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے،عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے،

    واضح رہے کہ 46 سالہ سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ غازی پر واقع ان کے گھر کے باہر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار گھات لگائے حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،مارچ 2019ء میں سی ٹی ڈی نے علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث فاروق نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان پکڑے گئے تھے۔

    علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔علی رضا عابدی نے 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان کے خلاف کراچی کے حلقے این اے 243 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں، شرجیل میمن

    پیپلزپارٹی رہنما اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے۔

  • کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

    کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

    کراچی میں غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غیرقانونی چیکنگ پر ایکشن لیا ایس او محمود آباد سمیت 17 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور انہیں پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

    ترجمان کے مطابق محمود آباد کے اہلکار ایکسپریس وے اور کاز وے پرچیکنگ کرتے تھے اور انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی، اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہناتھاکہ چالان آفیسر بغیر باڈی کیمرے کے چالان نہیں کریں گے اور ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔

  • سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ،بلاول بھٹو کا  پیغام جاری

    سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ،بلاول بھٹو کا پیغام جاری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا، سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔
    https://x.com/MediaCellPPP/status/1784214380638327099
    ان کا کہنا تھا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، ایک سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیاسازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور ناانصافیوں کے باوجود ہمارے بڑوں نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کام جاری رکھا، پیپلز پارٹی کی تاریخ قیام پاکستان سےقبل سے آج تک جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی جدوجہد سےبھری پڑی ہے۔

  • میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    کراچی: پاکستان کی بولڈ اور بے باک ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی دن میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے اور ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں، انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی،فی الحال ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں، کیوںکہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟ متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھےدیکھ کر بھاگ کرمجھ سے ملنے آئیں لیکن دوران پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہےکہ زیادہ تر لوگ مجھےدیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑ ھتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔

    خواتین ڈاکٹرز سے علاج کروانے والے مریضوں کی شرح اموات کم ہوتی ہے: …

    متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے،ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے،انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پُرکشش اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی وجہ سے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔

    بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا