Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے، میئر کراچی بہترین کام کر رہے ہیں،مراد علی شاہ

    سندھ میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے، میئر کراچی بہترین کام کر رہے ہیں،مراد علی شاہ

    سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا گفتگو میں پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹ کے ممبرز کا اعلان کر دیا ہے۔کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ کی نشستوں پر کاغذات جمع کرانے آئے تھے، نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں، 2 امیدوار جتوانے کے لیے 108ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے 114 ارکان ہیں، پیپلز پارٹی آسانی سے دونوں نشستیں جیت لے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاسلم ابڑو اورسیف اللہ دھاریجو کوسینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ وقارمہدی اورعاجزدھامرہ کورنگ امیدوار ہونگے۔ ساتھ ہی مراد علی شاہ نے دونوں سینیٹرز کو مبارکباد دے دی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ایم کیو ایم کی لیڈرشپ اسلام آباد میں ہے، صوبے سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں، مکمل بااختیار اللہ کی ذات ہوتی ہے، مقامی حکومتوں کومؤثربنانےکیلئےترامیم کی ہیں، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کےنظام میں مزید بہتری کےلیےتیار ہیں، کراچی میں مرتضی وہاب میئر ہیں کام کررہے ہیں، وہ فعال طریقے سےکام کررہے ہیں، زید قانون میں ترامیم ہونگی تو صوبائی اسمبلی کرے گی، بہت احترام کےساتھ بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی۔شاید سندھ کےبلدیاتی نظام سےمتاثر ہوکر پنجاب کےلیےمعاہدہ کیا ہے،مزید بھتری کی ضرورت ہوگی تو ہم خود کرینگے، ایک اچھی ٹیم سامنے پیش کریں گےجو سندھ میں کام کرے گی، ہر حکومت ک کام امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے 10 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد پر کہا کہ بلاول بھٹو نے 10 پوائنٹ دئیے تھے ان نکات پر کام کریں گے۔

  • صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    کراچی:صدارتی انتخاب کے لئے ایک عام شہری نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے۔

    باغی ٹی وی: صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔

    آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر پریذائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کر لیے ہیں، اور مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، دونوں امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

  • صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

    صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہیں، آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات جمع ہو چکے ہیں ایک شہری شمیم احمد نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں

    شہری شمیم احمد نے سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے، شہری نے اس موقع پر کہا کہ "میں اسٹیل مل کا ریٹائرڈ ملازم ہوں” سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے صدارتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے شہری شمیم احمد سے سوال کیا کہ آپ کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا طریقہ کار نہیں معلوم؟ شہری نے جواب دیا کہ نہ میں کسی کو جانتا ہوں نہ مجھے کوئی جانتا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہری سے سوال کیا کہ آپ کو قانون کا علم نہیں،شہری شمیم احمد نے کہا کہ مجھے سب معلوم ہے لیکن میں ایک آزاد شہری کے طور پر آیا ہوں،

    صحافی نے سوال کیا کہ آزاد امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی کا کیا فیصلہ ہوگا؟چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کرنے تھے کرلیے، مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، 2 مارچ کو کاغذات نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے،الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے،صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

  • جکارتا سے پاکستان لائے گئے  دوسرے طیارے نے بھری آج پہلی پرواز

    جکارتا سے پاکستان لائے گئے دوسرے طیارے نے بھری آج پہلی پرواز

    جکارتا سے پاکستان لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کرلیا گیا ہے

    لیزنگ کمپنی سے دو برسوں سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا ، اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا گیا ایک ائیر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے،سات فروری کو پاکستان لائے گئے رجسٹریشن AP-BLY کے طیارے کی تزین و آرائش کا کام کراچی ائیرپورٹ پر مکمل کیا گیا تھا، آج اس طیارے نے شہر قائد کراچی سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے پہلی پرواز کی ہے.

    پرواز پی کے 264 کے طور پر طیارہ صبح سوا 7 بجے کراچی سے لاہور پہنچا، طیارے سے لاہور کراچی کی شیڈول فلائٹ پی کے 303 آپریٹ کی گئی،لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار رجسٹریشن اپ بلز کا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ائیر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے

    ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا،

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • حیدر آباد : بارش کی وجہ سے 25 فیڈرز ٹرپ  ہو گئے

    حیدر آباد : بارش کی وجہ سے 25 فیڈرز ٹرپ ہو گئے

    شدید بارش اور طوفان نے حیدر آباد میں تباہی مچا دی، 25 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ترجمان حیسکو کے مطابق حیدر آباد میں بارش اور طوفان کی وجہ سے ریجن میں اس وقت 25 سے زائد 11 کے وی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی حیسکو کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کے 5 عدد فیڈروں کی بجلی سیفٹی کی وجہ سے بند ہے، بارش رکتے ہی مکمل کلیئرنس کے بعد بجلی بحال کی جائے گی۔حیسکو ترجمان نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران سیفٹی قوانین پر مکمل عمل کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ نہ ہو۔

  • کراچی میں بارش،بجلی غائب،پروازیں تاخیر کاشکار،فوج مدد کو پہنچ گئی

    کراچی میں بارش،بجلی غائب،پروازیں تاخیر کاشکار،فوج مدد کو پہنچ گئی

    شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے،
    کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی، سائٹ ایریا،سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، ناردرن بائی پاس، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،شاہراہ فیصل پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، صدر کے علاقے میں کہیں ہلکی، درمیانی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بارش کے ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈر ٹرپ کر گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی.

    پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے شہر قائد میں بارش کے بعد نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نکل پڑے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےشہر کے اولڈ ایریاز اور نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا،

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیئے،
    سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 7ملی میٹرریکارڈ ہوئی،کیماڑی میں 5ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں 4.8 ملی میٹر،قائدآباد میں 4ملی میٹربارش ہوئی،پی اے ایف بیس مسرورپر2.5ملی میٹر،کورنگی،سعدی ٹاون میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر1.5ملی میٹر،ڈی ایچ اے فیز2،اولڈ ائیرپورٹ اورجناح ٹرمینل پر1 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،سب سے کم بارش پی اے ایف بیس مسرور پر0.9ملی میٹرریکارڈ ہوئی.

    کراچی میں بارش کی وجہ سے ایئر پورٹ پر بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر دیکھنے میں آئی ہے،بارش کی وجہ سے کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد کی دوسری پرواز پی کے 308 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر ہے،ملتان کی پرواز پی کے 330 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پشاور کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے جائے گی

    پاک فوج کی کراچی کے بارش سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں،حالیہ پیشنگوئی کے مطابق ہونے والی بارش کے نتیجے میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پاک فوج کی جانب سے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے،پاک فوج کے جوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موجود ہیں،پاک فوج کی مختلف ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،پاک فوج قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں،وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کی ہے جبکہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے،میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے۔

  • انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا

    چار رکنی (ائی کیو) ICAO سیکورٹی آڈٹ ٹیم کی ہیڈکواٹرز آمد اور ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سے ملاقات ہوئی،(آئی کیو) ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سیکورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا،ٹیم لیڈر مسٹر آسکر روبیو انیبال نے ڈی جی سی اے اے کو سی اے اے ایکٹ 2023 قانون سازی اور اس کے نتیجہ میں سیکیورٹی شعبہ کی نمایاں کارکردگی پر مبارک باد دی، اسکر روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے باآسانی نہ صرف نئے (آئی کیو) بینچ مارک/معیار 2023 کو حاصل کیا بلکہ وہ (آئی کیو) 2030 کے گولز/مقاصد حاصل کرنے کے بہت قریب آیا

    بنیادی طور پر آڈٹ ٹیم نے پانچ روز سول ایویشن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا جائزہ لیا،مزید چار روز دستاویزات میں پروٹوکولز کے نفاذ کے حوالے سے مشاہدات کیے،اس کے ساتھ ساتھ JIAP کے تمام ایوی ایشن سیکیورٹی شعبوں بشمول ایئرپورٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز (ملکی اور بین الاقوامی) کی جانچ پڑتال کی ،جناح انٹرنیشنل پر کارگو کمپنیاں، گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیاں، کیٹرنگ کمپنیاں وغیرہ کے طریقہ کار کا تفصیلی آڈٹ کیا گیا،(آئی کیو) سیکیورٹی ٹیم نے آڈٹ کے دوران پاسپورٹ آفس کا بھہ دورہ کیا اور بریفنگ کے بعد طریقہ کار سے مطمئن اور متاثر نظرآئے،(آئی کیو) ٹیم نے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے سے بھی بات چیت کی اور ان کے کام کے طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی،موجودہ مکمل سیکیورٹی آڈٹ 2019 کے جزوی اڈٹ کے بعد پہلا ان سائٹ فل اسکیل آڈٹ تھا،(آئی کیو) سیکیورٹی اڈٹ ٹیم نے روایتی پاکستانی مہمان نوازی پر سی اے اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی سی اے اے نےمہمانوں کو یادگاری تحفے پیش کئے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا.

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

    دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

  • فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی

    فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی

    کراچی: پاکستانی ایئرلائن فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے یومیہ نان اسٹاپ پرواز متعارف کرادی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان فلائی جناح کے مطابق ایئر لائن نے اپنے بین الا قوامی کا آغاز کر دیا ہے ائیر لائن نے لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی ہے،فلائی جناح کے توسیع ہوتے ہوئے نیٹ ورک میں یہ شاندار اضافہ مسافرو ں کو سستی اور آسان سفر کے ذرائع کی فراہمی کیلئے ایئر لائن کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے، یہ نئی سرو س 27مارچ2024سے شروع ہونے والی یومیہ نان اسٹاپ پروازوں کے ذریعے دونوں شہروں کو ملائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح اپنے وسیع ہوتے نیٹ ورک میں اس نئے اضافے کو متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے، جو فلائی جناح کے سستے، باسہولت اورقابل اعتماد سفر کے ذرائع کی فراہمی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    اسلام آباد تا شارجہ کے روٹ کے حالیہ آغاز کے بعد فلائی جناح ایک نئی سروس کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اپنی رسائی بڑھا رہی ہے جو ایک اور پاکستانی شہر کو یو اے ای کے تیسرے سب سے بڑے شہر اور خلیجی خطے کے ایک متحرک حب شارجہ سے جوڑ دے گی، یہ اسٹریٹجک اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،جس سے کاروبار اور تفریح کیلئے آنے والے مسا فروں کیلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

  • الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی پاکستان کو مبارک باد

    کراچی: جاپانی قونصل جنرل نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مبارک باد پیش کی ہے-

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاپانی قونصل کنرل ہتوری مساہریو نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی جاپان میں آکر کاروبار کریں جس کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا  مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

    کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں-

    باغی ٹی وی : حافظ نعیم نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیان دیا کہ ملک میں 200تازہ فیصد جعلی مینڈیٹ والے مسلط ہیں، گورنرسندھ بتادیں کس طرح رجیکٹڈ پارٹی کو عوام پر مسلط کیا گیا، کامران ٹیسوری وضاحت کریں گے تو آئندہ جمہوریت کو پامال نہیں کیا جاسکے گا، گورنرسندھ انتخابی بے ضابطگی، جعلی مینڈیٹ اور حقائق قوم کے سامنے پیش کریں، کراچی پر زبردستی مسترد شدہ پارٹیوں کو پھر سے مسلط کیا گیا، شہر میں ووٹ صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےامیدواروں کو ملا-

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہوئے، لیکن نتائج 9 اور 10 فروری کو جعلی فارم 47 کے مطابق سنائے گئے، ایم کیو ایم کو جعلی فارم 47 کی بنیاد پر کراچی کے عوام پر مسلط کیا گیا، جماعت اسلامی کا موقف تھا فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کسی ایک پولنگ اسٹیشنز سے بھی نہیں جیتی، کراچی میں ساڑھے پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 19ہزار پولنگ بوتھ ہیں لیکن ایم کیو ایم کسی ایک سے بھی نہیں جیت سکی،الیکشن کمیشن فوری طور پر جعلی نتائج کو کالعدم قراردے۔

    امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسور ی کی مبینہ آڈیو لیک ہو ئی جس میں وہ مبینہ اعتراف کررہے ہیں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹ نہیں ملا، گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے،انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا، پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا، ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں ہمیں کچھ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب …

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد بمقابلہ کراچی میچ کے دوران سٹیڈیم خالی