Baaghi TV

Category: کراچی

  • عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

    عابدہ پروین ، صوفی موسیقی کی ملکہ

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سندھی، اردو اور سرائیکی زبان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین 20 فروری 1954 میں لاڑکانہ سندھ (پاکستان) میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد غلام حیدر شیخ اور والدہ ممتاز بیگم دونوں گلوکار اور موسیقار تھے چنانچہ اپنے گھر میں موجود موسیقی کے ماحول سے متاثر ہو کر انہوں نے بچپن میں ہی سے موسیقی میں دلچسپی لی اور موسیقی اور گائیکی کی ابتدائی تربیت انہوں نے اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے استاد سلامت علی خان اور استاد منظور علی خان کی شاگردی اختیار کی ۔

    عابدہ پروین نے 1975 میں ریڈیو پاکستان حیدر آباد کے سینیئر پروڈیوسر غلام حسین شیخ سے شادی کی جس سے انہیں 3 بچے پرہ، مریم حسین اور سارنگ لطیف پیدا ہوئے۔ عابدہ پروین نے گائیکی کی شروعات سندھ کے اولیائے کرام و صوفیائے کرام کی درگاہوں سے کی جس کے بعد وہ ریڈیو اور ٹیلیوژن کی اسکرین تک پہنچیں اپنی صوفیانہ اور وجد طاری کرنے والی گائیکی کے باعث وہ صوفی موسیقی کی ملکہ کے خطاب سے نوازی گئیں وہ عالمی شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی صوفی گلوکارہ بن گئیں وہ امریکہ ، برطانیہ ، دبئی، بھارت اور یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں ۔

    عابدہ پروین اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اور مصروف ترین گلوکارہ ہیں عابدہ پروین درگاہ حضرت سلطان باہو کے صاحبزاہ نجیب سلطان کی بیعت کر چکی ہیں اور ان کی معتقد اور مریدنی ہیں 2010 میں ان پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہوں نے انجیو گرافی کرا رکھی ہے عابدہ پروین کو راگ کی رانی کے خطاب سے بھی نوازا گیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز ہلال امتیاز اور ملک کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے عابدہ پروین 1990 میں لاڑکانہ سے کراچی منتقل ہو چکی ہیں ۔

  • بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے پاکستان واپس آنے والے 10 مسافروں کو ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے مطابق ویزوں کی جعلسازی میں ملوث ملزمان دبئی سے کراچی ائیر پورٹ پہنچے تھے، ان ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم، بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں جب کہ ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جب کہ ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت کے ویزوں پر ایران گئے تھے اور انہوں نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کیے۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    دوسری جانب ایف آئی اے نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سےگرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیض علی سید خودکو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھامملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھاملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں،بلاول بھٹو

    تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں،بلاول بھٹو

    ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں-

    باغی ٹی وی :ٹھٹھہ میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے ’’پاور شیئرنگ فارمولا‘‘ مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ پہلے 3 سال پہلے ہمیں اور پھر 2 سال آپ وزیراعظم بنیں، میں نے منع کردیا، اس طریقے سے وزیراعظم نہیں بنوں گا، اگر عوام منتخب کرے گی تو بنوں گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں، بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں، جس کا نقصان پورے ملک اور عوام کو ہو رہا ہے جبکہ ہونا یہ چاہتے تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاستدان عوام کے مفاد کا سوچتے ہارنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں اور جیتنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں، اگر پیپلزپارٹی کا ووٹ لینا ہے تو وزارتیں نہیں سندھ کے عوام کو منصوبے دیں-

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ میں نے یہ الیکشن اقتدار کیلئے نہیں عوام کیلئے لڑا ہے، ملک میں معاشی، سیاسی بحران ہے، ہمارے معاشرے کو تقسیم کردیا گیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن لڑا، مہنگائی، بیروز گاری اورغربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن اس لیے نہیں لڑرہا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنا ہے، میرے پاس ایسے بھی فارم 45 ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت چکا ہےلیکن ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے جیت کا اعلان کیا گیا، میں اس لیے الیکشن لڑ رہا تھا پاکستان کے عوام مشکلات میں ہیں، میں نے پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی، عوام کے شکرگزار ہیں کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، عوام نے ثابت کردیا چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ہے۔

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے معاشرے کو تقسیم کیا گیا ہے،یہ ماحول رہا تو ملک کو بحرانوں سے کون نکالے گا، کچھ سیاستدان دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے، تمام سیاستدان اس وقت احتجاج کررہے ہیں، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی کے جیالے جیت جاتے ہیں، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میں لگی آگ کو بجھانا ہے، پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا آئیں ہمارے ساتھ بات چیت کرکے شکایات کو دور کریں، وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہوا تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کی کرسی نہیں چاہتے، عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم سیلاب متاثرین کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، انتخابی نتائج سے متعلق شکایتیں متعلقہ فورم پر لے کر جاؤں گا، متعلقہ فورم پر سنوائی نہ ہوئی تو عوام میں آسکتا ہوں۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

  • کراچی میں مسائل کی بات سب کرتے ہے،حل کوئی دینے کو تیار نہیں ،مئیر کراچی

    کراچی میں مسائل کی بات سب کرتے ہے،حل کوئی دینے کو تیار نہیں ،مئیر کراچی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ لوگ معیاری طبی سہولتوں کے لیے کراچی آتے ہیں، لوگ چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرونِ ملک چلے جاتے ہیں، بہت سے لوگ تعلیم حاصل کر کے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جو شہر ملک کو چلا سکتا ہے، اس میں خودمختاری کی اہلیت ہے، شہری مکالمے پر شہر میں کوئی بات نہیں کرتا، امیر امیر سے بات کرتا ہے اور غریب غریب سے، دوریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ سب سے مشکل کام میرے ذمے ہیں، پریشانی کا ذکر سب کرتے ہیں، حل کی بات کوئی نہیں کرتا، میں نے یہ عہدہ بائی چوائس لیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے یتیموں کو اپنایا ہے، کراچی سب کا ہے، خاص طور پر جس کا کوئی نہیں اس کا کراچی ہے، مگر بدقسمتی سے کراچی کا کوئی نہیں۔
    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے ساڑھے 3 سال میں ماسٹر پلان، ٹرانسپورٹ میکینزم، سالڈ ویسٹ سمیت دیگر امور پر کام کرنا چاہوں گا، شہر کو بہتر کرنے کے لیے امیدیں ہیں، میں لوگوں کو ناامیدی سے بچانا چاہتا ہوں۔ میئر کراچی نے کہا کہ اگلے اربن ڈائیلاگ کے لیے سٹی کونسل کے ہال کی دعوت دیتا ہوں، دل سے کراچی کا باسی ہوں، کراچی کو اپنےاور آپ کے بچوں کے لیے بہتر بنانا چاہتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں لوگ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی نہیں لگنے دیتے، 2021ء میں جب ایڈمنسٹریٹر کراچی بنا تو پلاسٹک تھیلیوں کو بند کرنے کی کوشش کی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ جو ماضی میں ہوا اس کو بھول جاتے ہیں لیکن اب سے بہتری کی بات کرتے ہیں۔

  • الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کی توہین کی ہے، بہتر ہے معافی مانگ لیں ،حلیم عادل شیخ

    الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کی توہین کی ہے، بہتر ہے معافی مانگ لیں ،حلیم عادل شیخ

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک پیغام دینے آیا ہوں، یہ لوگ دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے پھنستے جائیں گے، چیف الیکشن کمیشن کے نام پیغام ہے، چیف الیکشن کمشنر قوم کا مجرم ہیں، وقت ہے معافی مانگ لیں ورنہ آرٹیکل 6 لگے گا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں بھی اسلام آباد میں پریزینٹیشن دی گئی، اس میں بتایا گیا کس طرح فارم 45 سے 80 سیٹیں ہم جیتے ہیں، جس کو مینیج کر کے فارم 47 میں ہرا دیا گیا، کل کمشنر راولپنڈی نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے وقت پر الیکشن نہیں کروایا، آئین میں لکھا ہے صاف شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کی توہین کی ہے، انہوں نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔
    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس کراچی کے تمام فارم 45 موجود ہیں، سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پر رکھا جا چکا ہے، میرے حلقے 238 کن سارے 45 فارم موجود ہیں، میڈیا کو سارے فارم 45 ہر پولنگ سے ملے تھے ، سب سے پہلے ن لیگ نے میڈیا پر عدم اعتماد کیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیدرآباد کی 2 اور کراچی کی 20 سیٹوں پر فارم45 کے مطابق ہم جیتے، کراچی کی 40 صوبائی نشستوں پر ہم فارم 45 کے مطابق جیتے، کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ووٹ پڑا ہے، ہم نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ 171 جیل میں رہنے کے بعد پرسوں رہا ہوا ہوں، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، کلبوشن یادیو سے زیادہ مجھ پر سختیاں کی گئیں، 8 فروری کو کپتان جیت گیا قوم جیت گئی، پرسوں کہا گیا پریزینٹیشن میں اسکرین شاٹ دکھائے گئے۔

  • کراچی میں ایم کیو ایم کا کارکن بیوی کے سامنے قتل

    کراچی میں ایم کیو ایم کا کارکن بیوی کے سامنے قتل

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کو نامعلوم افراد نے بیوی کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے سسرالی رشتے داروں کے گھر آیا تھا ، مقتول ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن اور 2 بچوں کا باپ 35 سالہ ریحان تھا جسے سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا

    ابتدائی معلومات کے مطابق ریحان اپنی اہلیہ کی خالہ کے گھر آیا تھا اور جب وہ واپس اپنے گھر سرجانی کنیز فاطمہ جانے کے لیے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جنھیں دیکھ کر ریحان نے اہلیہ کو گھر کے اندر دھکا دیا اور پھر اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی جس کے بعد ریحان زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا، مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن سیکٹر سے تھا جو کہ یوسی تھری کا جوائنٹ انچارج اور کیبل کا کام کرتا تھا۔

    یرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ بھی جناح اسپتال پہنچے جہاں انہیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ریحان ایم کیو ایم پاکستان کا ذمہ دار ساتھی تھا، مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ 2 افراد آئے جنہوں ںے فائرنگ کی تھی جبکہ مقتول ریحان سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی-

    جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر تحیقیقات کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سمیت ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے ۔

    ڈسکہ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 2 جاں بحق ایک دونوں ٹانگوں سے معذور …

  • کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

    کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ان کے پیچھے جو ہاتھ ہے وہ بےنقاب ہونا ضروری ہے، رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں بھی کراچی سے ہرایا گیا تھا، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ان کے پیچھے جو ہاتھ ہے وہ بےنقاب ہونا ضروری ہے، ہر شخص کو برابر کا محب وطن سمجھا جانا چاہئے، انتخابات میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھی جیتے ہیں، حالیہ انتخابات 2018 کے مقابلے میں شفاف الیکشن تھے،ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہماری چوائسز ہی ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر کہا کہ کیا 50 ہزار بوگس ڈالےجا سکتے ہیں؟، پیپلز پارٹی تمام الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی چیف جسٹس کمشنر کو فون کرے گا؟ 70 ہزار ووٹ والی بات سمجھ نہیں آرہی، ہمارے اپوزیشن میں جانے کا مطلب تھا دوبارہ الیکشن، ن لیگ کے ساتھ 16 ماہ کا سفر اچھا نہیں رہا۔

    قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

  • انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے؟ شاہد خاقان عباسی

    انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے؟ شاہد خاقان عباسی

    کراچی:پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت پہنچ گئے

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات 2024 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا، فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 والا جیتا ہوا ہے، یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے، پانچواں سال ہے کیس چلتا ہے نہ یہ پتہ چلتا ہے الزام کیا ہے؟

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے ن لیگ سے اختلافات ہوئے تو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا، شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی تاہم نوا زشریف پاکستان واپس آئے تو شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف مری گئے تو شاہد خاقان عباسی بیرون ملک چلے گئے تھے

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • سندھ  کے عوام جب سیلاب میں ڈوب رہے تھے تب جی ڈے اے والے کہاں تھے؟ شرجیل میمن

    سندھ کے عوام جب سیلاب میں ڈوب رہے تھے تب جی ڈے اے والے کہاں تھے؟ شرجیل میمن

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کورونا میں پیپلز پارٹی کا ایک ایک رکن عوام کی خدمت کر رہا تھا، سیلاب میں ایک پارٹی بتا دیں جو عوام میں موجود تھیں، سیلاب میں پی پی اراکین نے لوگوں کو بچایا اور پانی نکلوایا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسلط کردہ لوگ دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، لوگ اندھے اور بے وقوف نہیں، آج لوگوں کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ سندھ کے اسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی پی پی مخالفین کو انتخابات میں بدترین شکست ہوئی، پی پی پی رہنما نے کہا کہ ان کو آئینی اختیار ہے کہ وہ جلسے اور تقریبات کریں، میرے حلقے میں پیر صاحب کے مرید پیپلز پارٹی کے پکے جیالے ہیں، سندھ میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی کی مخالفت میں بنا، یہ اتحاد ہر الیکشن میں بنتا ہے، میں اپنے حلقے کا اعلان کرتا ہوں کہ دوبارہ الیکشن کروالیں۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ جلسے میں قتل کی باتیں اچھی نہیں ہوتیں، ہمیں معلوم ہے کہ لوگوں نے آپ کو مسترد کیا ہے، کسی ایک حلقے کا نام بتائیں جہاں آپ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

  • سابق دور میں فوج نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی،ایم کیو ایم

    سابق دور میں فوج نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی،ایم کیو ایم

    ہنما ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق دور میں فوج نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی، اس وقت تو عدم اعتماد پیش کی جا چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جماعتوں کی طرف سے جو احتجاج کیا جارہا ہے کہ ہمیں مینڈیٹ ملا ہے اوران کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،جماعت اسلامی کاحق ہے دھرنادے اور احتجاج کرے، 2018 میں ہمارے ساتھ اس سے زیادہ بُرا ہو ا تھا ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا، کراچی والوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جن خدشات کا اظہارکیاتھا وہ سامنے آرہے ہیں، مشکل حالات میں انتخابات ہوئےاب نئی بحث چھیڑدی گئی ہے اسی طرح مرکزی رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ وہ امریکہ سےورلڈ کپ جیت کرآئے اور انڈیا نے کشمیر پرقبضہ کرلیا ، جب انڈیا نے کشمیر پر قبضہ کیا تو یہاں سگنل بند کرکے صرف احتجاج کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کو کشمیر کےبارڈرپر فوج لگانی چاہیے تھی ، کل کوئی حملہ کرےگاتو کیاٹریفک لائٹ روک کرکھڑےہوجائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کےدور میں ڈھائی سال تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے پولیس، بلدیات، تعلیم اور صحت کے شعبے میں کوئی ریفارمز نہیں کیں۔رہنما ایم کیوایم نے مزید کہا کہ ڈرامے بازی نہ رکی توریلی کااعلان کریں گے ،کراچی میں کوئی گھرسے نہیں نکل پائےگا، ہماری نواب شاہ میرپورخاص سے سیٹیں چھینی گئی ہیں، ملک کو ہیجان کی کیفیت میں مت ڈالیں۔