Baaghi TV

Category: کراچی

  • نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو ،وزیراعظم بننے نہیں دیں گے،منظور وسان

    نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو ،وزیراعظم بننے نہیں دیں گے،منظور وسان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو اس کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جیتیں گے ان کا کچھ نہیں ہوگا، بہت کچھ ہونے والا ہے، عام انتخابات میں جیت ہماری ہےفضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں جب بھی اتحاد کی باتیں کی جاتی ہیں تو مجھے ہنسی آجا تی ہے، دعا ہے کہ الیکشن خیر سے ہوجائیں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔

    دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیےمسلم لیگ (ن) کی خواہشات کےمطابق عدالتیں فیصلہ کرنےکی پابند تو نہیں مولانا فضل الرحمان انتخابات سے راہ فرار اختیارکرنا چاہتے ہیں، ان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے جے یو آئی نہیں پیپلزپارٹی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے، کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، فریال تالپورکو عیدکی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

  • معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

    معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

    کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے سرجانی ٹاؤن میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ سب کو بتا دیں اس مرتبہ الیکشن کا نتیجہ نوٹ کے بجائے ووٹ سے آئے گا۔ انہوں نے خواتین کے عزم اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا آپ اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں کیونکہ سردی میں رات کو جب اتنی تعداد میں خواتین جمع ہوں گی تو حقیقی تبدیلی آئے گی۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس بار الیکٹڈ کو سلیکٹڈ کرنا ہوگا تاکہ ملک چل سکے، اب ہماری پرامن جدوجہد میں اتنی قوت ہوگی کہ کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکے گی، بس کچھ دیر انتظار، اب سب راستے منزل کو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ نے بنایا اب آپ ہی چلائیں گے، فتح آپ سے صرف 40 دن دور ہے، نکلیں اپنی قوم کیلئے، اپنی نسل کیلئے، اب کسی کی مجال نہیں کہ آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے عوام اپنا حق مانگے اور اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنے لیڈر کا انتخاب کرے، اس دفعہ عوام کی طاقت یہ ثابت کرے گی کہ وہ جن کو لائے ہے وہ سلیکٹ نہیں بلکہ الیکٹ ہو کے آئے ہے. خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ہوگا، ہم اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، انقلاب کبھی خونی نہیں ہوتا، ہم نے ظلم اور جبر کا راستہ اختیارنہیں کیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا طرز سیاست ملک میں آئے گا توملک کامیاب ہوگا۔

  • این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، مصطفیٰ کمال

    این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، مصطفیٰ کمال

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں کسی بڑے جماعت کی حمایت چاہئے جو کہ پی ٹی آئی یا پی پی پی نہیں ہو سکتی ،مصطفی کمال نے کہا کہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھاکہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں معاملات واضح ہوں گے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ابھی بات چیت جاری ہے حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ہماری ن لیگ سے ریلیشن شپ اور انڈر سٹینڈنگ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بالا تر ہے۔ ہمارا ایجنڈا اصلاحات اور آئینی ترمیم کا ہے اس کیلئے ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت چاہیے۔ ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور وہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی نہیں۔

  • ایم کیو ایم کے رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

    ایم کیو ایم کے رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

    صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہو گئے

    آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، ا س موقع پر صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہرِقائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چارٹر آف کراچی شہر قائد کے مستقبل پر دوررس اثرات مرتب کرے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا، شہرِقائد کے باسیوں کے ووٹوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کو وفاق میں اقتدار ملنا اس بات کے مترادف ہوگا کہ کراچی والوں کی منتخب جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے اور کراچی دبئی کی طرز پر ایک ایسا معاشی حب بنے جس سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ اہم جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شہر سے فائدہ ہو،

    آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کراچی سمیت ملک کے ہر شہر اور قصبے کے لئے ایسے فلاحی منصوبے لائیں گے جن سے اس بدترین مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

    شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

    کنوینئر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،فاروق ستار،اور مصطفی کمال نے استقبال کیا،مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،مریم اورنگزیب شامل ہیں،مسلم لیگ ن کے وفد میں بشیر میمن اور صوبائی قیادت بھی شامل ہے،اس موقع پر شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو نواز شریف کا سلام اور خصوصی پیغام دیا،شہباز شریف نے بہادرآباد پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں. نواز شریف کا پیغام اور سلام لایا ہوں،آج ہم ایم کیو ایم کے دولت خانے میں حاضر ہوئے ،ماضی میں بھی ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط رہے ان میں اتار چڑھاؤ آتا رہا،2022 میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد ایم کیو ایم سے اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ،ہم نے مل کر بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا،معاشی چیلنجز کو مل کر حل کرنے کی کوشش کی ،ایم کیو ایم کے ساتھیوں کے ہمیشہ پر جوش پایا، اگلا الیکشن یہ فیصلہ کرے گا کیا پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی طرف جانا ہے ،چار پانچ سالوں میں برے طریقے سے گالم گلوج ایک دوسرے کیخلاف الزامات کی بوجھاڑ کی گئی ،اس الیکشن نے اس بات کا ثبوت دینا ہے سیاسی قیادت میں شعور موجود ہے،ہم نے اس الیکشن سے ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کرنا ہے ،قوم وہی زندہ رہتی ہے جو ایک ہونے کا فیصلہ کرتی ہے ،اس ملک کے کروڑوں عوام کی خوشنودی اور خوشحالی کے لیے کام کرینگے ،لاکھو ں لوگ اس ملک میں ہجرت کر آئے اور لازوال قربانیاں دیں ،76 سال بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے اس شہر کا جائزہ لیا جائے،نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں لیپ ٹاپ اور کتابیں تھمائیں گے ،پاکستان کا سب سے بڑا کماؤ شہر کراچی ہے ،تجارت ،سرمایہ کاری اور شپنگ کا یہ مرکز ہے آج بھی اس شہر میں ٹینکر مافیا ہے سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں ،اس شہر کو اس کا حق ملنا چاہئے ،جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں ملکر کام کرینگے تو مسائل حل ہونگے ،آج حاضری کا مقصد یہ تھا یہ فیصلہ کرنا تھا اس شہر کو عظیم بنائیں گے ،ایم کیو ایم ہماری سنجیدہ پارٹنر ہے ،یقینی طور پر اب ہونے والے الیکشن پاکستان کی قسمت بدلیں گے،عوام جس طرح کا مینڈیٹ دینگے اس طرح کا نظام حکومت لائیں گے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس کے سامنے اسکی بیٹی کو گرفتار کیا جائے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس نے تنخواہ نہ لی ہے اور اس کو سزا ملے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس کو ٹرائل کورٹ میں سو دن بیٹی کے ساتھ حاضری دینا پڑی ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرے

    ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابی اتحاد اور سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیرِ غور آیا، دونوں جماعتوں کی قیادت نے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی غور کیا، این اے 242 سمیت دیگر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ،این اے 242پر مصطفیٰ کمال امیدوار ہیں، شہباز شریف بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور ملاقات شیڈول ہوئی ہے،اگلی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ پھر دہرایا گیا، شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کی.

    2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائی گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،شہباز شریف
    این اے 242 سے شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، شہباز شریف نے این اے 242 میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کا امن بحال کیا!کراچی اور اندرون سندھ میں جلد انتخابی مہم شروع ہو گی ،2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے، آر ٹی ایس بند کیا گیا،2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائی گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،فراڈ اور جعلی طریقے سے مجھے ہرایا گیا،2018 میں جسے ممبر بنایا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، آپ بہتر جانتے ہیں،آپ نے ہر جگہ میرے لیے پھول نچھاور کئے،

    قبل ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں کراچی کا اہم کردار ادا کررہا ہے کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے،نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی، پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے،ہم نے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے کے3 اور کے4 منصوبے دیئے، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے دھاندلی سے اقتدار چھینا گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدامنی کو ختم کیا، اقتدار میں آ کر شہر قائد سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے، سب سے پہلے ہم نے نوجوانوں کو ہنر دینا ہے، ملک میں بے روزگاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا بے روزگاری میں کمی لانے کا پروگرام قوم کے سامنے آئے گا

    صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل
    صوبہ سندھ کی ممتاز شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی، ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے میں 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے تک 12 ارب 85 کروڑ ڈالر رہے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 85 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہےجس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے۔

    ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا …

    آڈیو لیکس کیس: خفیہ ایجنسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

  • مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،شہباز شریف

    مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،شہباز شریف

    کراچی:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاڈلے کے ذریعے ملک کی تباہی کی گئی اور اب دوبارہ ویسا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی پہنچنے کے بعد نجی ہوٹل میں پارٹی عہدیداران اور شمولیت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کے نشان کے حوالے سے حقیقت پر مبنی فیصلہ دیا، پشاور ہائیکورٹ نے اس پر حکم امتناع جاری کر کے الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملہ کیا، اور یہ بات ہمارے ذہن میں رہنی چاہیے کہ پختونخوا میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کا کسی نا کسی طریقے سے محترم جج سے عزیز داری اور رشتہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترازو کو ایک لاڈلے کی جانب جھکایا جارہا ہے جبکہ ماضی میں نو مئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو سپریم کورٹ میں ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ہمیں عدالتوں کے ان فیصلوں پر دلجمعی کے ساتھ بولنا چاہیے اور اس پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

    دریں اثنا شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندھ سے بڑی تعداد میں لوگوں اور سیاسی رہنماؤں نے ن لیگ پر اعتماد کیا ہے، میں تمام لوگوں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ن لیگ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلے گی، بشیر میمن اور ان کی ٹیم کو تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، سندھ سے بڑی تعداد میں دوستوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے۔

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاڈلے کے ذریعے ملک کی تباہی کی گئی اور اب دوبارہ ویسا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ بات ہمارے ذہن میں رہنی چاہیے کہ پختونخوا میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کا کسی نا کسی طریقے سے محترم جج سے عزیز داری اور رشتہ داری ہے، انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ جج اپنی عزیز داری کی بنا پر بینچ سے علیحدہ ہوتے اور ایسے جج کی تعیناتی ہوتی جن کی کسی امیدوار سے رشتے داری اور تعلق داری نہ ہوتی-

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا تحریک انصاف کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے سماعت کی تھی۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی:ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا،کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 93 پیسے ہے،رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے جبکہ رواں مہینے 3 روپے 24 پیسے سستا ہوا ہے،جبکہ انٹربینک میں 2023 میں ڈالر 55 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا،بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال کرلی100 انڈیکس 1800 پوائنٹس اضافے سے 62600 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہے قیمتوں میں ردوبدل کے بعد 10 گرام 22 قیراط سونا ایک لاکھ 75 ہزار 97 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے جبکہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

    حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک …

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز 2 فیصد تک کم ہو گئیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.8 فیصد کی کمی کیساتھ 79.65 ڈالر فی بیرل پر ہوئے،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.9 فیصد کی کمی کیساتھ 74.11 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

    ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

  • ڈیلیوری بوائے کے ساتھ ڈکیتی،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    ڈیلیوری بوائے کے ساتھ ڈکیتی،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    شہر قائد کراچی میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا

    واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا، ڈیلیوری بوائے بلال کے ساتھ لیاقت آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی،چار دن قبل ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے روکا، اور موبائل فون، نقدی اور شناختی کارڈ چھین لیا، ڈیلیوری بوائے کے مطابق وہ واقعہ کے بعد مقدمہ درج کروانے تھانے گیا تا ہم پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،

    ڈیلیوری بوائے بلال کے مطابق پولیس نے کچی رپورٹ درج کی ، اس میں بھی صرف شناختی کارڈ کی گمشدگی کا لکھا ، ڈکیتی کا رپورٹ میں ذکر نہیں کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چند دن قبل پیش آیا تھا، بلال سے رابطے میں ہیں ،اس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا،

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں جرائم بڑھ چکے ہیں، ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،ایسا لگتاہے کہ جیسے کوئی جنگل کا قانون ہے۔ جس کا دل چاہتاہے اسلحے کے زورپر نہتے شہریوں سے مال اور جان چھین لیتاہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اب تو بزرگ خواتین بھی اس لوٹ مار کی عفریت سے محفوظ نہیں ۔ عزیزآباد بلاک 8 بزرگ خاتون سے لٹیرے بیگ چھین کر فرارہو گئے ہیں،شہر میں نشہ آور اشیا کا استعمال بہت زیادہ پھیل چکا ہے.