Baaghi TV

Category: کراچی

  • استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر  میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات ہوئے ہیں،اس کے بعد کی سیاسی صورتحال پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں میں جو بھی پیش رفت ہوئی،مولانا فضل الرحمان کی باتوں پر بات کروں گا،سندھ میں پیپلز پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ عوام نے دیا۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے ہی ریکارڈ بریک کیے،عوام نے دل کھول کر ووٹ دئیے،بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے ورکرز کا شکریہ ادا کر نے ٹھٹھہ جائیں گے،آج سندھ میں جی ڈی اے کی جانب سے ایک پروگرام کیا جارہا ہے،میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں ، جی ڈی اے، جماعت اسلامی سب مل کر آجائیں میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،پیپلز پارٹی کی ہمیشہ سے یہی پالیسی رہی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مفاہمت کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے۔آج حیدرآباد میں ہونے والا شو کوئی سیاسی شو نہین ایک روحانی شو ھے جس مین پوری ملک سے اپنے مریدین کو اپنا دیدار کرانے کے لیے بلایا گیا ہے،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن کے نام مولانا فضل الرحمان نے لئے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو آئینی طور پر ہٹایا گیا، اب مولانا کے الزام مناسب نہیں ہیں،کچھ لوگوں‌کو تحریک انصاف پر رحم آ رہا ہے، 2018 کا الیکشن کس کو یاد نہیں ہے، کیا ہوا تھا کس طرح جعلی مینڈیٹ کے‌ذریعے عمران خان کو کامیاب کروایا گیا تھا، آر ٹی ایس بٹھایا گیا تھا، سیاسی جماعتیں آج جو باتیں کر رہی ہے میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، لیکن آج جو لوگ معصوم بننے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود اس پراسیس کی پیداوار ہیں، عمران خان کا 126 دن کا دھرناکس کے کہنے پر ہوا، جہاز بھر کر وفاداریاں‌تبدیلیاں کروائی گئیں، کس کے کہنے پر؟ لوگوں کے مینڈیٹ کو چھینا گیا تھا، پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ لگا لیکن ہم عدالت میں جائیں گے دھرنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے ایسا کیا نہیں کیا کہ اسکو ووٹ نہیں ملنا چاہئے، 21 لاکھ لوگوں کے لئے گھر بن رہے ہیں، ہر ضلع میں ہسپتال بن رہا، سڑکیں بن رہی ہیں، آپ صرف باتیں کر سکتے ہو، عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اسی لئے پیپلز پارٹی کو کامیابی ملی ہے، ایشوز ہیں، سو فیصد ہم کام نہیں کر سکے لیکن ہم کریں گے،جلسوں میں تقریریں کرنا، نفرت ، اسکی بھر پور مذمت کرتا ہوں، ہم نے کسی تلخ بات کا تلخ جواب نہیں دینا، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں بدامنی ہو، عدم استحکام ہو،

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا

    ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا

    کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کے کرپشن کا ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔

    احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف ریفرنس 8 سال تک زیر سماعت رہا، جس میں نامزد دیگر ملزمان میں اقبال زیڈ احمد، شعیب وارثی، ظہیر صدیقی اور دیگر شامل تھے نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب کی کرپشن کا الزام ہے۔

    وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دیدی

    واضح رہے کہ ملزمان نے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

    پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد …

    چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

  • جے یو آئی کا سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے اور حلف نہ اٹھانے دینےکا اعلان

    جے یو آئی کا سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے اور حلف نہ اٹھانے دینےکا اعلان

    کراچی: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے اورکسی نومنتخب رکن کو حلف نہ اٹھانے دینےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے جے یو آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا،اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کل گھوٹکی کے کارکنان،کشمور اور سکھر کےمقام پر سندھ پنجاب کے بارڈر کو بند کریں گے، سندھ سے کوئی گاڑی پنجاب اور پنجاب سے سندھ داخل نہیں ہوسکےگی، کل پیر پگارا کے احتجاج میں بھی شرکت کریں گے۔

    راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اعتراضات کیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اعترضات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے تھے، 2008 سے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، رفتہ رفتہ ہمارے حجم کو کم کیا گیا، ہمیں 2024 میں اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونےکی سزا دی گئی، ہمیں افغانستان اور پاکستان میں امن کی سزا دی گئی، اگر امن کے لیے کھڑا ہونا جرم ہے تو ہم مجرم ہیں۔

    پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ

    جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے تمام حلقے کھولے جائیں اور انگوٹھوں کے نشان کو چیک کیا جائے، جس دن سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا ہم سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، ہم کسی کو حلف اٹھانے نہیں دیں گے، ہم پارلیمانی انداز میں چلنا چاہتے ہیں، ہمیں پر امن رہنے دیں ہم جمہوری انداز میں حق مانگتے ہیں۔

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران …

    پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد …

  • پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد مقبول

    پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد مقبول

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جو آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں وہی کسی حد تک نشان دہی کر رہے ہیں کہ انتخابات کسی حد تک آزادانہ تھے اور 2018 سے ہر حالت میں بہتر انتخابات تھے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ایسی صورتحال میں ہوئے جب پاکستان ہر طرح کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، معاشی صورت حال، دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے تھے اور بعض صورتوں میں جن خطرات کی نشان دہی ہورہی تھی اور جو حالات بن رہے تھے اس پر بہت سے لوگوں کو خدشات تھے کہ شاید انتخابات وقت پر نہ ہوسکیں، لیکن اداروں نے ذمہ داری لی اور کسی حد تک پرامن انتخابات ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کے لیےاور ملک کو بدترین بحران سے نکالنے کے لیے اپنے اپنے حصے کی قربانی دینی چاہیے، ایم کیو ایم کو مینڈیٹ ملا ہے اور شکرکرنے، جشن منانے اور خوشی منانے کا سارا سامان موجود ہے لیکن ہم پھر بھی پریشان ہیں یہ پریشانی پاکستان کی سیاسی قوتوں کی جانب سے ہے، اس مشکل وقت پر جو مشکل فیصلوں کا بھی وقت ہے، یہ سنگین حالات مشکل فیصلوں کے متقاضی ہیں، اپنے اپنے حصے کی قربانی دینے کا واحد راستہ یہی ہے۔

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے …

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اس موقع پر بھی سیاست کرکے حالات کو مزید پیچیدہ کر رہے ہیں، ایک ایسے موقع پر جب پاکستان کو مشکل سے بحران سے بچانے کا وقت ہے اور آس پاس کے پڑوسی ملکوں کی نظریں ہمارے ملک پر ہے اور وہ کسی کمزور لمحے کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح سے نہ جمہوریت کی خدمت ہے اور نہ ہی پاکستان کی، پاکستان کے امن، خوش حالی، استحکام اور نہ ہی تحفظ کی خدمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں وہی کسی حد تک نشان دہی کر رہے ہیں کہ انتخابات کسی حد تک آزادانہ تھے اور 2018 سے ہر حالت میں بہتر انتخابات تھے ہمیں صوبائی انتخابات میں 40 سے زائد نشستوں کی توقعات تھی لیکن ہم نے اس پر واویلا نہیں مچایا بلکہ شکر ادا کیا حالانکہ یہ معاملات اٹھائے جاسکتے ہیں اور ایسے امکانات ہیں کہ بڑے زور سے بات کی جاسکتی ہے۔

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حصے کا نقصان برداشت اور قبول کرکے یہاں بیٹھ کر بات کر رہے ہیں، میں تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قوتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ تحمل اور صبر کے ساتھ ساتھ معاملہ فہمی کا وقت ہے، یہ آگ لگانے کا نہیں آگ بجھانے کا وقت ہے، مسائل پیدا کرنے کا نہیں مسائل حل کرنے کا وقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد بات چیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم اپنے درمیان بیٹھ کر طے کر لیں کہ ایک قومی ایجنڈے اور قومی مفاہمتی پیکیج تیار کریں، جس میں میثاق معیشت، میثاق جمہوریت، میثاق سیاست بھی ہو، امن اور خوش حالی کے بارے میں مل کر فیصلہ کریں لیکن جو بیانات سیاسی جماعتوں کے آرہے ہیں اور اس میں جو دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں، جس سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران …

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیت گئے،2018 کے الیکشن میں پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا تھا عمران خان کی حکومت میں 21 ضمنی الیکشن ہوئے اور وہ 19 نشستیں ہار گئے، ایم کیو ایم کراچی اس الیکشن میں قومی اسمبلی کی 18 نشستیں جیت سکتی تھی لیکن ہمیں 15 نشستیں ملیں، ہمیں مینڈیٹ کم ملا لیکن ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا،2018 میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا لیکن کوئی سڑک بند نہیں کی، ایم کیو ایم پاکستان جارحانہ رویے کی روش مسترد کرتی ہے 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت 8 ماہ تک تو فیصلہ ہی نہیں کرسکی تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، عمران خان کی حکومت میں باتوں کا ٹورنامنٹ ہوتا تھا، کوئی بتا سکتا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ایک کام ہوا ہے، کراچی کے لیے ایک پانی قطرہ نہیں دیا۔

    پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ

  • جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے،شازیہ مری

    جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے،شازیہ مری

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس اتنے نمبر نہیں کہ وہ اپنا وزیراعظم نامزد کریں ،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جمہوری نظام کو نقصان نہیں پہنچایا، پیپلز پارٹی نے 2018 کے نتائج کو بھی پاکستان کے مفاد میں قبول کیا،سب کو معلوم ہے کراچی میں کیا ہوا، کراچی میں جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے،جی ڈی اے کے فرمائشی پروگرام کی لمبی لسٹ تھی،جن لوگوں کی فرمائشیں پوری نہیں ہوئی وہ سڑکیں بند کررہے ہیں.ہم ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے جس سے ملک کو نقصان ہو، کبھی اپنے مفاد کیلئے سیاست نہیں کی، ہم نے پاکستان کیلئے لاتعداد قربانیاں دی ہیں،انہوں نے غنڈہ گردی کے ذریعے انتخابات جیتنے کی کوشش کی۔ہم ہر کام آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کریں گے،ہمارے پاس اتنے نمبر نہیں کہ وزیراعظم بنا سکیں،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس ایک لیڈر کی پریس کانفرنس تھی،جی ڈی اے سیاسی یتیموں کا گروپ ہے،میرے حلقے میں 45 منٹ تک فائرنگ کی گئی

    آراوز کو دھمکایا گیا کہ بات نہیں مانیں گے تو گندی ویڈیو بنائینگے،شازیہ مری
    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سانگھڑ میں ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا ان پر فائرنگ کی گئی ضلع بدین سانگھڑ اور تھرپارکر میں جی ڈی اے والوں نے باھر سے غنڈے منگوا کر الیکشن کے دن دھشتگردی کی اور ووٹرز کو حراسان بھی کیا، ارباب غلام رحیم مسلح افراد تھر پار کر میں لائے، دہشت پھیلانے، انہوں نے دہشت پھیلائے، پیپلز پارٹی کے ووٹر کو روکا گیا، جی ڈی اے کا یہ کام تھا تو میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان کے جمہوری نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے، پیپلز پارٹی کے ووٹرز کو پولنگ سے روکا گیا، یہ کیسے ہو سکتاہے کہ ہمارے ووٹ زیرو اور انکو ہزار مل گئے،ہم ہوا میں بات نہیں کر رہے،پولنگ ڈے والے دن کہہ رہے تھے سب ٹھیک ہے، انہوں نے بدمعاشی سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی، سانگھر میں مجھے جانے سے روکا گیا میں نہیں گئی، چھ فروری کو میں نے پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ آر اوز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ ہماری باتیں نہیں مانیں گے تو گندی ویڈیو بنائیں گے، اس حد تک ہمارے مخالفین گئے ہیں، اب نتیجہ پیپلز پارٹی کے حق میں آ گیا تو رونے لگ گئے، مجھے دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ تھر پارکر میں جو لوکل لوگوں کو مارنے آئے تھے وہ باہر سے لائے گئے تھے، بدین میں بھی اسی طرح ہوا، پیپلز پارٹی کی پولنگ کو سلو کیا گیا، خواتین کی پولنگ کو سلو کیا گیا،مجھے دکھ ہے جتنی زیادتی سانگھڑ میں دیکھ کر آئی، آپ چاہتے ہیں شاہراہوں کو روکیں، جو جی ڈی اے کے ہیڈ ہیں انکو اندھا دھند بدمعاشی کا نہیں بتایا میں دو بار پیر صاحب کے پاس گئی تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ سیاست سے دور ہیں اور انکے بھائی سیاست کو دیکھتے ہیں،الیکشن کے دوران انہوں نے کہا کہ دس سیٹیں چاہئے، فرمائشی پروگرام نہیں چلتے، دو سیٹیں دھاندلی کے ساتھ جیتے، رویئے بدلیں، ان لوگوں پر انحصار کرنا چھوڑیں، عوامی سیاست کریں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا تب بھی بلاول نے کہا کہ ہم نتائج قبول کریں گے،

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • اعجاز سواتی کی رکنیت خطرے میں

    اعجاز سواتی کی رکنیت خطرے میں

    کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 88 ملیر سے کامیاب اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعجاز سواتی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اعجاز خان سواتی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایسے لوٹوں کی شمولیت سے گریز کرنا چاہیے، جنہیں گھر سےکوئی ووٹ نہیں دیتا انہیں پی ٹی آئی کے ووٹوں نےجتوایا۔واضح رہے کہ کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نو منتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔

  • ہم مل کر ملک اور کراچی کو نئی سمت میں لے کر جائیں گے، خالد مقبول صدیقی

    ہم مل کر ملک اور کراچی کو نئی سمت میں لے کر جائیں گے، خالد مقبول صدیقی

    مردان ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ہمارے درمیان تعلیم، صحت اور دیگر مسائل پربات ہوئی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم شاہی سید کو اپنی طرف بھی بلائیں گے، ہم مل کر ملک اور کراچی کو نئی سمت میں لے کر جائیں گے، اس شہرکا امن پاکستان کا امن ہے، آج ہم نے نفرتوں ،تصادم اورلڑائی کا راستہ بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی سید سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، ہمارے درمیان کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی بلکہ سیٹ شیئرنگ ہوئی ہے، انہوں نے ہمارے امیدواروں کوسپورٹ کیا، شاہی سید نےکراچی کےمسائل حل کرنےکےلیےہمارےموقف کی تائیدکی ہے۔

  • کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے جام عبد الکریم بجر، این اے 230 سے سید رفیع اللہ اور این اے 231 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ ، این اے 232 سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق صدیقی، این 233 سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید، این اے 234 کورنگی کراچی 3 سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ، این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان، این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر اور این اے 237 کراچی شرقی 3 سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 239 کراچی ساؤتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول، این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 کراچی کیماڑی ون سے ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال اور این اے 243 کراچی کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 کراچی غربی ون سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار، این اے 245 کراچی غربی ٹو سے ایم کیو ایم کے سید حفیظ الدین، این اے 246 کراچی غربی 3 سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق، این اے 247 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور این اے 248 کراچی سینٹرل ٹو سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی ، این اے 249 کراچی سینٹرل 3 سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 کراچی سینٹرل 4 سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

  • یومیہ کی بنیاد پر پورنو گرافی مواد شئیر کرنے کی تعداد بتا ئی تو قوم کے سر شرم سے جھک جائیں،ایف آئی اے

    یومیہ کی بنیاد پر پورنو گرافی مواد شئیر کرنے کی تعداد بتا ئی تو قوم کے سر شرم سے جھک جائیں،ایف آئی اے

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پورن سائٹس دیکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور یہاں چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز بھی یومیہ بنیاد پر سامنے آتے ہیں-

    باغی ٹی وی: جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں منعقدہ آگاہی سیمینار بعنوان: ”توہین آمیزمواد:سوشل میڈیا کا غلط استعمال“ سے خطاب کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن نے کہا کہ پاکستان پورن سائٹس دیکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور یہاں چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز بھی یومیہ بنیاد پر سامنے آتے ہیں، چائلڈ پورنو گرافی کی شیئرنگ کےحوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جو اعداد و شمار ہم سےشیئر کئے جاتے ہیں، اگر وہ سامنے لے آؤں تو پوری قوم کا سرشرم سے جھک جائے گا۔

    اسلام آباد میں فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی

    ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر ونگ ایف آئی اے اسلام آباد محمودالحسن نے کہا کہ پورن ویب سائٹس دیکھنے والے افراد کو توہین رسالت پر مبنی مواد شیئر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، پہلے فحاشی دیکھنے کا عادی بنایاجاتا اور بعد مزید فحاشی دکھانے کے لئے ان سے اپنی مرضی کے مطابق مواد شیئر کرایا جاتا ہے۔

    خیبرپختونخوا میں درخت کیوں گرفتار ہوا ؟

    محمود الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے 344 افراد گرفتارکئے جس میں سے ایک غیرمسلم جبکہ باقی تمام مسلمان تھے جن کی عمریں 15 سے 35 سال کے درمیان تھی، توہین آمیز مواد اَپ لوڈ،شیئر کرنے پر گزشتہ سال سات افراد کو سزائے موت دلوائیں اورباقی ماندہ 242 کیسز جو آخری مراحل میں چل رہے ہیں،ایک سے دوسال میں 100 کے قریب مزید افراد کو سزائے موت دی جائے گی295 سی کی سزاصرف اور صرف موت ہے اور اس میں ملوث افراداپنی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتے ہیں۔

    کیا پاکستان پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے انتظار …

  • بلاول بھٹو  کا خیال ہے کہ کراچی پر صرف انکا حق ہے،  فیصل سبزواری

    بلاول بھٹو کا خیال ہے کہ کراچی پر صرف انکا حق ہے، فیصل سبزواری

    سوچا تھا الیکشن کے بعد ایک دو دن سکون سے گزریں گے، لیکن بلاول بھٹو کی بات پر جواب دینا لازمی ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے لیکن کابینہ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نامناسب اور غیر دارانہ گفتگو کی، باتیں اتنی کریں بعد میں شرمندہ نہ ہوں۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں ایم کیو ایم کو 17 نشستیں دی گئی ہیں، شاید وہ یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی نہیں جیت سکتا، ان کو جو نشستیں ملی ہیں ماضی میں ہم ان پر کامیاب ہوتے تھے،
    بلاول صاحب بھول رہے ہیں سرکاری وسائل پر ریلی نکال لینا کمپین نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صدر بھی چاہتے ہیں، سپیکر بھی چاہتے ہیں اور بہت کچھ چاہتے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتے، مسائل توہوں گے لیکن سیاسی جماعتوں کو نبردآزما ہونا ہے، انتخابات کو چیلنج کرنے کا ایک پورا پروسیس موجود ہے، ہم نے تو یہ بات کی کہ پی ٹی آئی سے بھی بات کی جائے۔رہنما کیو ایم نے کہا کہ سارے ساتھ بیٹھیں، جنہوں نے ووٹ ڈالے اور جنہوں نے نہیں ڈالے ان سب کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے، اب الیکشن کمپین کی جذباتی تقاریر کے بجائے سٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کریں، صدرمملکت کے لئے ووٹ تو چاہئے ہوگا۔