Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن  کم ہے،سراج الحق

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے وسائل کی کمی نہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ یہ ہے کہ اخراجات زیادہ اور کم آمدن ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں دو بار کے پی کے کا وزیر خزانہ رہا، جب عہدہ سنبھالا تو صوبے پر بھاری قرض تھا، اپنے دور میں کے پی کے کو قرض فری کروایا، اصل مسئلہ دیانت داری کا ہے جماعت اسلامی پاکستان نے گزشتہ ایک سال سے اپنے منشور پر کام کیا ہے، ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہرین ہیں جن کی تعداد 1200 ہے، زراعت، صنعتی ترقی، تعلیم اور صحت سب کے لئے مکمل منصوبہ ہے، فیصلہ کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد ایران اور افغانستان کو ایک میز پر بٹھائیں گے، ہم چاہتے ہیں اس خطے میں امن ہو، تینوں ممالک کی امن کانفرنس بلائیں گے ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ ایک ہی کلاس کے لوگ بناتے ہیں جو کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے، وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہوتے ہیں جو ان کے فیصلے پر ہی عمل کرتے ہیں، قرض در قرض کا حصول آئس ہیروئین سے زیادہ خطرناک نشہ ہے، اس وقت پاکستان کا 14ہزار کا مجموعی بجٹ ہے، جس میں 7200ارب روپے سود کی مد میں ادا کریں گے تو مزید قرضے ہی لیتے رہیں گے۔

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    علاوہ ازیں سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلسل پندرہ سال سندھ پر حکومت کی ، وہ سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے ن لیگ کے سربراہ تین باریوں کے بعد چوتھی باری کی خواہش رکھتے ہیں، تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں، عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں، جماعت اسلامی ہی ملک میں امن ، انصاف اور ترقی لائے گی، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں ، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

  • ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا،صدر مملکت

    ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا،صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا

    جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جوکچھ غزہ میں ہورہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کررہی ہیں،

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں کہتا کچھ ہوں، ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اورنئی ایجادکی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کردیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہےکہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں، مذہب میں جو موجودہ ہے اسکو مت چھوڑیں، اقدار کا فوکس،کلچر میں موجود ہے، چھوڑا تو جو راستے کھلنے والے ہیں وہ بند نہیں ہوں گے،

  • تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،سعید غنی

    تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، شاہ جہاں بلوچ ن لیگ کے ساؤتھ نائب صدر ہیں،شاہ جہاں بلوچ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہے ہیں،انہوں نے کچھ ناراضی کے باعث ن لیگ جوائن کرلی تھی،اکبر یوسف زئی ، عابد سومرو کا بھی مشکور ہوں،

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے، کوشش ہے پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو،پیپلزپارٹی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتے گی،لیاری سے شاہ جہاں بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہےہیں،شاہ جہاں بلوچ 2013سے2018 تک پیپلزپارٹی کےرکن اسمبلی تھے،مخالف جماعتوں کو یقین ہے وہ تنہا پیپلزپارٹی کونہیں ہراسکتیں،عابد سومرو اور اکبر یوسفزئی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ فہمیدہ مرزا ڈیفالٹر تھیں،فہمیدہ مرزا 26 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہیں ،اگر26کروڑ روپے ڈیفالٹر کوالیکشن کی اجازت مل سکتی ہےتو دوسروں کا کیا قصور؟ بجلی ،گیس بل کی عدم ادائیگی پرلوگوں کوالیکشن سےروکنا زیادتی ہے، 26 کروڑ روپے والوں کوالیکشن لڑنےکی اجازت ہے تو چند ہزار والوں کوبھی ہونی چاہیے،کن وجوہات پرفہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی؟ تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،کراچی کی بربادی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے،

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

    بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

     مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی

  • بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا دے ورنہ نہر کا پانی بند کر دیا جائے گا

    بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا دے ورنہ نہر کا پانی بند کر دیا جائے گا

    ووٹرز 8 فروری کو 12 بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، ورنہ جام صاحب نہر بند کردیں گے۔ فضل اللّٰہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ جام صاحب نہر بند ہوگی تو ووٹ نہ دینے والوں کا پانی بھی بند ہوگا۔ انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ امیدوار کی شکل پسند نہیں تو ووٹ تیر کو دے کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار فضل اللّٰہ پیچوہو نے ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔سانگھڑ میں فضل اللّٰہ پیچوہو نے پرتم آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 40 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز 8 فروری کو 12 بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، 12 بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے۔

  • حیدر آباد میں این اے 219 اور 220 پر  سنی تحریک کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

    حیدر آباد میں این اے 219 اور 220 پر سنی تحریک کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

    ا یم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال میں کوئی کام نہیں ہوا۔ آج کراچی بدترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ناظمین انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وفد نے سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری سے کراچی میں ملاقات کی۔ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑنے والے ایک جگہ بات کرسکتے ہیں۔ دیکھ رہے ہیں کہاں ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کشمور سے لیکر کراچی تک کے حالات سب کے سامنے ہیں، اگر پیپلزپارٹی کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم جیسی جماعتوں کو بند ہو جانا چاہئے تھا، ایک جگہ ایسی نہیں جہاں کھڑے ہوں اور مسائل نہ ہوں، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور یہاں ہر تیسرے دن خبر آرہی ہوتی ہے کہ بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔
    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم کبھی بھی پیپلزپارٹی کے دروازے پر نہیں گئے ہمیشہ پیپلزپارٹی ہمارے پاس آتی ہے، ہم نے آئینی ترامیم سے متعلق تجاویز کو اپنے منشور کا حصہ بنایا، اگر بلاول بھٹو جیت گئے تو وہ پاکستان کو سندھ بنا دیں گے، الیکشن کمیشن صرف نوٹس جاری نہ کرے ایکشن بھی لے۔سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ سنی تحریک نے حیدر آباد میں حلقہ این اے 219 اور220 میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا، 11 دنوں کے بعد انشاء اللہ ہمیں مینڈیٹ ملے گا، مخالفین ہماری ساری خامیوں کو بھول کر ہمارے پاس کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نون لیگ سمیت ہر جماعت کے ساتھ اچھی باتوں پر اتفاق کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ایم کیو ایم ختم ہوجاتی۔اس موقع پر گفتگو میں سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شہر کا امن بحال ہو۔ مصطفیٰ کمال نے رنگ و نسل سے بالا ہو کر کراچی کیلئے کام کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا حیدر آباد میں این اے 219 اور 220 پر ایم کیو ایم کی حمایت کریں گے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ باقی سیٹوں پر ہماری بات جاری ہے۔

  • مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے،حلیم عادل شیخ

    مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے،حلیم عادل شیخ

    انسداددہشت گردی عدالت، کراچی میں نو مئی کے واقعات کے درج مقدمات کا معاملہ ، پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے

    سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ پھٹ پڑے،حلیم عادل شیخ کا عدالت میں کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جیل میں جو سہولت فراہم کرنی چاہئے وہ نہیں دی جارہی ، مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے، ہم انسان ہیں قانون جو حق دیتا ہے اس کے مطابق سہولیات ملنی چاہیں،ہم سب ضمیر کے قیدی ہیں، ہمار لیڈر بھی سزا بھگت رہا ہے، میں آج پریس کانفرنس کردوں، اپنے ضمیر کا سودا کردوں تو کل رہا ہو جاوں گا،جن لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا وہ آرام سے بیٹھے ہیں،میرے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے،آخر کب تک ہمیں بے گناہ بند رکھیں گے؟ 8 فروری کے بعد بالاخر ہمیں جیلوں سے رہا کرنا پڑے گا،ہم ملک کے قانون،نظام اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،

    عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصلات طلب کرلیں،عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

  • فرسٹ ایئر کے نتائج، انٹر بورڈ  آفس کے باہر جماعت اسلامی کا طلبا کے ہمراہ دھرنا

    فرسٹ ایئر کے نتائج، انٹر بورڈ آفس کے باہر جماعت اسلامی کا طلبا کے ہمراہ دھرنا

    شہر قائد کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے باہر فرسٹ ایئر کے بدترین نتائج کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے

    دھرنے میں طلباء اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی دھرنے میں شرکت کی ہے، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سن لو ہماری جنگ شروع ہوگئی ہے، تم ان بچوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتے، میٹرک میں 90 فیصد نمبر لینے والا انٹر میں 40 فیصد لے پایا ہے، تمہیں ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، ان بچوں کے ساتھ ظلم نہیں ہو سکے گا،6 مہینے کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ملک کے ٹیکس کے برابر ہے،ہ میں کیسے انہیں تسلی دوں، ان سے وعدہ کر رہا ہوں کہ ان کے ساتھ جعل سازی نہیں ہونے دیں گے

    واضح رہے کہ فرسٹ ایئر کے حالیہ نتائج میں 44 ہزار سے زائد طلباء فیل ہوئے ہیں اور فرسٹ ایئر کے تمام گروپوں کے نتائج میں فیل ہونے والے طلباء کا تناسب 64 فیصد ہے

    قبل ازیں ورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انٹربورڈ کراچی میں نتائج سے متاثرہ طلباء کی دادرسی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے 66 فیصد بچوں کو فیل کر دیا گیا ہے جو سندھ کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے انٹر کے نتائج پر ماں باپ پریشان ہیں اور سیاسی لوگ بھی احتجاج میں شریک ہورہے ہیں، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ حقائق کا پتہ چلے.

    جنسی ہراسانی کیس،گورنر سندھ نے نسیم میمن کی سزا معاف کرنیکی درخواست کر دی
    انٹر کے خراب نتائج، گورنر سندھ چیئرمین نسیم میمن کے حق میں آگئے۔گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو نسیم میمن کی سزا معاف کرنے کی درخواست کر دی،گورنر سندھ نے انٹربورڈ چیئرمین کی سزا معافی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا،نسیم میمن کو صوبائی محتسب میں جنسی ہراسگی پر دو ماہ قبل سزا سنائی گئی تھی ،نسیم میمن نے حیدرآباد کی خاتون ٹیچر کو ہراساں کیا،صوبائی محتسب نے دو ماہ قبل جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں نگران وزیر اعلی سندھ نے نسیم میمن کو لاڑکانہ بورڈ سے برطرف کر دیا تھا۔ انٹر میڈیٹ کراچی کے نتائج کے وقت نسیم مئں انٹر بورڈ کراچی کے چئرمین تھے۔گورنر سندھ ایک جانب انٹر طلبہ کی داد رسی کرتے ہیں دوسری جانب نتائج کے ذمہ دار سابق چئرمین کی سزا معاف کرانے کے لئے سرگرم ہیں.

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے معاملے کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلباء فیل ہوگئے ہیں تو ہوگئے ہوں، لیکن فیل ہونے پر احتجاج کس بات کا؟

  • سات برس قبل لاپتہ ہونیوالا بازیاب نہ ہو سکا،سماعت ملتوی

    سات برس قبل لاپتہ ہونیوالا بازیاب نہ ہو سکا،سماعت ملتوی

    لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    دوران سماعت پولیس نے عدالت میں کہا کہ چاکیواڑہ سے لاپتہ شہری کا تاحال سراغ نہیں مل سکا جبکہ ملیر سے لاپتہ ہونے والا افغان شہری بازیاب ہو کر واپس گھر آ گیا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہری کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ 30 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اب تک شہری کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ شہری کو بازیاب کرانے کے لیے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے

    عدالت میں موجود لاپتہ شخص کے اہل خانہ نےکہا کہ 7 سال پہلے چاکیواڑہ سے شہری لا پتہ ہوا تھا جس کا اب تک سراغ نہیں لگایا گیا،عدالت نے اہل خانہ سے سوال کیا کہ اگر آپ لوگ چاہیں تو ہم تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیں؟ لاپتہ شخص کے اہل خانہ نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں انہیں تبدیل نہیں کریں،پولیس نے عدالت میں کہا کہ افغان شہری محمد اکبر ملیر سے لا پتہ ہوا تھا جوبازیاب ہو کر گھر واپس آ گیا ہے،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • پورے سندھ میں ایک یوسی بھی نہیں جس کو پیپلزپارٹی ماڈل کے طور پر پیش کردے،مصطفیٰ کمال

    پورے سندھ میں ایک یوسی بھی نہیں جس کو پیپلزپارٹی ماڈل کے طور پر پیش کردے،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے حلقہ این اے 242 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہر کوئی آپ سے آکر کہے گا ہمیں ووٹ دو ہم مسائل حل کردیں گے، اگر 70 سالوں میں بجٹ کا 10 فیصد بھی لگتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ میرا کوئی دشمن بھی مجھ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، کراچی میں ایم کیو ایم کے پاس بہت سی ایسی سیٹیں ہیں جہاں میں نہ بھی جاؤں تو ایم کیو ایم جیت جائے گی، بلدیہ کی سیٹ بہت مشکل ہے۔
    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہاں گٹر کے ڈھکن تک نہیں لگ سکے، اللہ کسی کو لیکر اور کسی کو دیکر آزماتا ہے، کہتے ہیں پاکستان میں چوری اس نے ہی نہیں کی جس کو موقع نہیں ملا، مجھے چوری نہیں ڈکیتی کرنے کا موقع ملا، مجھے بطور ناظم 30 ہزار کروڑ روپے لگانے کا موقع ملا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں بلدیہ کی خوشحالی نہیں یہاں کی پسماندگی دیکھ کر آیا ہوں، اس حلقے میں ملک کی تمام قومیں بستی ہیں، مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے مگر میں اپنے آپ کو پختون، پنجابی اوردیگر قوموں سے الگ نہیں کرسکتا، ایم کیو ایم کا خواب ہے ہر رنگ نسل زبان کا آدمی ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے ہو۔انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں ایک یوسی بھی نہیں جس کو پیپلزپارٹی ماڈل کے طور پر پیش کردے، پیپلزپارٹی نہیں کہہ سکتی کہ ہم لاہور کو کراچی بنادیں گے، اگر ایسا بولا تو لاہور والے بھاگ جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی کے حق میں دستبردار  ہو  گئے

    پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی کے حق میں دستبردار ہو گئے

    حیدرآباد: پی ٹی آئی امیدوار انور جتوئی شرجیل انعام میمن کے حق میں دستبردار ہو گئے جبکہ این اے 218 پر پی ٹی آئی کے امیدوار محرم خان بھی پیپلز پارٹی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہو گئے، پی ایس 61 پر انور جتوئی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن کے امیدوار تھے، انور جتوئی اور محرم خان پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر محرم خان نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی دباو نہیں، خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں، جبکہ انور جتوئی نے کہا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، اور پیپلز پارٹی امیدوار شرجیل انعام میمن کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں، شرجیل انعام میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کا پیپلز پارٹی میں خیرمقدم کیا ، اور کہا کہ بھائیوں کی طرح مل کر عوامی فلاح و بہبود کا کام کریں گے، شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ گلدستہ ہے جس میں ہر طرح کےپھول موجود ہیں،