پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالجلیل خان مروت نے صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں ان پر پارٹی اور کارکنان کے خلاف سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر اس وقت جیل میں ہیں، جنرل سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے بحیثیت ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ 28 جنوری 2024 کے واقعہ پر آپ سے وضاحت طلب کی جائے، جس سے پارٹی کی کراچی میں جاری الیکشن مہم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا اور واٹس اپ گروپس میں اس کو ایک سازش قرار دیا جارہا ہے۔شوکاز نوٹس میں خرم شرم زمان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ 28 جنوری بروز اتوار آپ نے کراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر ریلی کے لیے اکٹھا کیا لیکن سامنے آکر آپ نے قیادت کیوں نہیں کی؟شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خرم شیر زمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام کا غلط استعمال کیا کہ ’بانی چیئرمین عمران خان کا حکم ہے تمام امیدوار کسی ایک جگہ پر ریلی نکالیں۔
Category: کراچی
-

اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سرور بارہ بنکوی
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیںاردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سعید الرحمان المعروف سرور بارہ بنکوی 30 جنوری 1919ء کو بارہ بنکی (یو پی۔بھارت) میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد پہلے کراچی اور پھر ڈھاکا میں سکونت اختیار کی، جہاں انہوں نے فلم تنہا کے مکالمے لکھ کر اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور پھرچندا، تلاش، ناچ گھر، کاجل ، بہانہ، ملن، نواب سراج الدولہ، تم میرے ہو، آخری اسٹیشن،چاند اور چاندنی، احساس، سونے ندیا جاگے پانی اور کئی دیگر فلموں کے نغمات لکھے جو بہت مقبول ہوئے اسی دوران انہوں نے تین فلمیں آخری اسٹیشن، تم میرے ہو اور آشنا پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔
آخری دنوں میں وہ بنگلہ دیش کے اشتراک سے ایک فلم ’’کیمپ 333‘‘ بنانا چاہتے تھے، وہ اسی سلسلے میں ڈھاکا گئے ہوئے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث 3 اپریل 1980ء کو ڈھاکا میں وفات پاگئے ان کا جسد خاکی کراچی لایا گیا جہاں وہ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے،سروربارہ بنکوی کے دو شعری مجموعے سنگ آفتاب اور سوزگیتی کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔
منتخب کلام
اور کوئی دم کی مہماں ہے گزر جائے گی رات
ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مر جائے گی راتزندگی میں اور بھی کچھ زہر بھر جائے گی رات
اب اگر ٹھہری رگ و پے میں اتر جائے گی راتجو بھی ہیں پروردۂ شب جو بھی ہیں ظلمت پرست
وہ تو جائیں گے اسی جانب جدھر جائے گی راتاہل طوفاں بے حسی کا گر یہی عالم رہا
موج خوں بن کر ہر اک سر سے گزر جائے گی راتہے افق سے ایک سنگ آفتاب آنے کی دیر
ٹوٹ کر مانند آئینہ بکھر جائے گی راتہم تو جانے کب سے ہیں آوارۂ ظلمت مگر
تم ٹھہر جاؤ تو پل بھر میں گزر جائے گی راترات کا انجام بھی معلوم ہے مجھ کو سرورؔ
_______تو عروس شام خیال بھی تو جمال روئے سحر بھی ہے
یہ ضرور ہے کہ بہ ایں ہمہ مرا اہتمام نظر بھی ہےیہ مرا نصیب ہے ہم نشیں سر راہ بھی نہ ملے کہیں
وہی مرا جادۂ جستجو وہی ان کی راہ گزر بھی ہے۔بہ ہزار دانش و آگہی مری مصلحت ہے ابھی یہی
میں سرورؔ رہرو شب سہی مری دسترس میں سحر بھی ہے_______
ہم لوگ نہ الجھے ہیں نہ الجھیں گے کسی سے
ہم کو تو ہمارا ہی گریبان بہت ہے
_______فصلِ گُل کیا کر گئی آشفتہ سامانوں کے ساتھ
ہاتھ ہیں الجھے ہوئے اب تک گریبانوں کے ساتھان حسیں آنکھوں سے اب للہ آنسو پوچھ لو
تم بھی دیوانے ہوئے جاتے ہو دیوانوں کے ساتھزندگی نذر حرم تو ہو چکی لیکن سرورؔ
ہر عقیدت قازۂ عالم صنم خانے کے ساتھمنقول
-

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
کراچی: سی ٹی ڈی نےغیر قانونی اسلحہ کی سپلائی میں ملوث ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن بنارس کے علاقے میں کارروائی کرکے ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیاملزمان زردار خان اور سلیم خان غیر قانونی اسلحہ کراچی میں سپلائی کرنے میں ملوث ہیں ملزمان نے دوران تفتیش غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل سے کراچی لانے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کے مطابق گروہ کا سرغنہ مختیار درہ آدم خیل میں غیر قانونی طریقے سے اسلحہ تیار کرتا ہے اور گرفتار ملزمان زردارخان، سلیم خان سے غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرواتا ہے،کراچی میں گینگ کا اہم کارندہ اقبال جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتا ہےگروہ کے سرغنہ مختیار نے اسلحہ اسمگلنگ کے لیے زیادہ تر ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو شامل کیا ہوا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گھریلو تشدد کے الزامات، اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی معطل
پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں
کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی
-

گھریلو تشدد کے الزامات، اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی معطل
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی کو اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد فوری طور پر معطل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : اشفاق اسحٰق ستی پر ان کی دوسری اہلیہ نوامیکا نے بدترین تشدد اور جان سے مارنے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے تھےچینل انتظامیہ نے ان الزامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ لیا، معطل کرنے کا فیصلہ نومیکا طاہر محمود کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سامنے آیا جو اینکر پرسن کی دوسری اہلیہ ہیں۔
https://x.com/ARYNEWSOFFICIAL/status/1751974406287757576?s=20
اشفاق ستی پر اہلیہ کیجانب سے تشدد کا الزام،میزبان کرن ناز نے کہانی کے دوسرے …
اے آر وائی نیوز کے مطابق اینکر پرسن اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ معاملے کا قانونی طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تشدد یا تشدد کی دھمکیوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے چاہے وہ کام کی جگہ پر ہو یا گھریلو سطح پر، اس لیے ایسے کسی بھی واقعے کو انتائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
منفرد عمارت جس کے درمیان میں سے شاہراہ گزرتی ہے
عمران خا ن کا سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے …
-

کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس سے شہر میں سردی بڑھ گئی،ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
باغی ٹی وی : آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد پہلے سے سرد موسم میں مزید تیزی آگئی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج ابر آلود رہے گا،پیر کی شام بھی سپر ہوئی وے نوری آباد،کاٹھور اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو ئی تھی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، مالم جبہ میں ایک فٹ برف پڑی، کالام ،استور مری، مظفر آباد میں بھی ہرطرف برف کی سفیدی دکھائی دے رہی ہے بالائی علاقوں میں برفباری سے راستوں کی بندش کا خدشہ ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
-

اشفاق ستی پر اہلیہ کیجانب سے تشدد کا الزام،میزبان کرن ناز نے کہانی کے دوسرے رخ سے پردہ اٹھا دیا
کراچی: نجی ٹی وی اے آر وائی کے میزبان اشفاق ستی پر اہلیہ نومیکا کی جانب سے تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ٹی وی میزبان کرن ناز نے اشفاق ستی کی کہانی کا دوسرا رخ بتا دیا-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرن ناز نے ایک لمبی تحریر میں لکھا کہ شفاق اسحاق میرے آج ٹی وی کے ساتھی ایک بہترین ٹی وی اینکر جن کی اہلیہ نے ان پر مار پیٹ کا الزام لگایا،کہانی کا دوسرا رخ اشفاق کی اجازت سے آپ کے سامنے رکھ رہی ہوں۔
https://x.com/kirannaz_KN/status/1751755276599103587?s=20
کرن کے مطابق اشفاق کی پہلی بیوی کے تین بچے نومیکا(دوسری) کے ساتھ رہتے ہیں اور بچوں کو اجازت نہیں کہ وہ اشفاق کی تیسری بیوی کے گھر جائیں ،نومیکا اپنی والدہ کے گھر گئیں تو اشفاق بچوں کے ساتھ وہاں چلے گئےجس پر نومیکا نے بہت ہنگامہ کیا، بچوں پر تشدد کیا، اشفاق کو گالیاں دیں، مارا جس کے جواب میں اشفاق نے خاتون کو دھکا دیا اور وہ دروازے سے ٹکرائیں۔
تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا،نیوز اینکر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد
جو تصاویر نومیکا نے پوسٹ کی اسی طرح کی تصاویر اشفاق کی بھی ہیں، نومیکا نے الزام لگایا کہ پہلے ان کی کردار کشی کی گئی پھر تشدد کیا گیا، جبکہ وڈیو میں نومیکا کی زبان سنی جاسکتی ہے، جو کمرے کے باہر کھڑے ان کے بچوں نے بنائی ہے،خاتون نے ARY کے دفتر جاکر بھی بڑا شور شرابا اور ہنگامہ کیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک
اشفاق اور ان کے بچے اس وقت شدید خوف اور تکلیف میں ہیں، بچے اسکول نہیں جارہے کہ وہاں آنٹی(نومیکا) آکر مار پیٹ نہ کریں، اشفاق اور ان کی تیسری اہلیہ خوف زدہ ہیں کہ انہیں مار نہ دیا جائے، اشفاق کے مطابق نومیکا کے بھائی رانا عمران،رانا سلمان اور والد اس سے پہلے بھی انہیں ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے رہے ہیں،اس جھگڑے کے بعد بھی گھر میں آکر بیٹھ گئے اشفاق کو ڈراتے دھمکاتے رہے کہ رقم دیں ورنہ سوشل میڈیا پر بدنام کریں گے رانا عمران نے ایک لاکھ روپے لیے اور چلے گئےاشفاق کہتے ہیں میں اتنا بڑا ظالم ہوں کہ نہ اپنا تحفظ کرسکتا ہوں نہ اپنے بچوں کا۔
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا،آصفہ …
کرن نے لکھا کہ میں عورت کو گالی دینے والے اس پر تشدد کرنے والے کسی بھی مرد کو سپورٹ نہیں کرسکتی بلکل اسی طرح مرد اور اسکے بچوں کو گالی دینے والی،مارنے پیٹنے اور بدنام کرنے والی عورت کے ساتھ میں نہیں کھڑی ہوسکتی۔
-

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا،آصفہ بھٹو
کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے-
باغی ٹی وی: آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی ملک گیر انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا لیاری کے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم غربت کےخاتمے،عوامی حکومت بنانے اور پاکستان کے عوام اور غریب محنت کشوں کو خوشحال بنانے کا وعدہ کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے لوگوں کو معیاری صحت اور بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی ہے سندھ میں ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کا اجرا شروع ہوگیا اور پھر دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا، ہم نے کراچی کے لوگوں کے لیے پیپلز بس سروس اور گرین بس لائن بس سروس شروع کی۔
بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی
انہوں نے کہا کہ سولر انرجی پارکس کے ذریعے عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں اور تیر کے نشان کو ووٹ دے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں۔
پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع
نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا،بلاول زرداری
-

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ
کراچی:اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے، نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہےکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہےکہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی رہی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 279 روپے 43 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی بعدازاں بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ضروریات کے لیے ادائیگیوں کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی معمول کے مطابق ہونے سے ڈالر کی قدر 7 پیسے کی کمی سے 281 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ
ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب
اوچ شریف :ایلیٹ فورس اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم
-

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : پیر کے روز پریس کانفرنس میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود22فیصد پربرقرار رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ2022 میں 17ارب ڈالر تھا، اس وقت زرمبادلہ ذخائر8.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسٹرنل اکاونٹ کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے-
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے6 ماہ میں ہمارے ریزرو بڑھ گئے ہیں، تمام قسم کی ادائیگی کے باوجود ہمارے ذخائر 4 ملین اضافے سے 8 ارب ڈالر ہیں حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تک کم ہوا ہے مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر تھی اب آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوئی ہےملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد ہے،مارچ کے بعد سے قوی امید ہے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی،اور سال 2024 کےاختتام تک مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد رہے گی پہلے ہم نے20 سے 22 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا ، انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اب بہتری ہورہی ہے ، انڈسٹری کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو مثبت لیا ہے ، رواں مالی سال معاشی نمو 2سے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔
پرانی انارکلی،نوازشریف کا جلسہ،ایک شخص سے پستول برآمد
میں نے راجن پور اور ملتان کو منی لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز …
تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا،نیوز اینکر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد
-

ناظم آباد میں ایم کیو ایم کارکن کا قتل قابل مذمت،تحقیقات کی جائیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کل کا جلسہ تاریخی تھا عوام بھی اپنا ریسپانس دے رہے تھے،
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں لوگوں کو لانے کے لیے طریقہ کار بنایا گیا ہے، لوگوں کو دیگر جلسوں میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیوں آئے ہیں ، ہمارا جلسہ سب سے بڑا جلسہ تھا، جماعت اسلامی کو بڑا مینڈیٹ ملے گا، جماعت اسلامی سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی، نوجوانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں خود کو والنٹیر کریں،ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے ، ہم دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف الیکشن مہم چل رہی ہے دوسری جانب ایک گروہ ایسا ماحول پیدا کررہا ہے ،جلاو گھیراو کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ناظم آباد میں واقعہ ہوا اور ایم کیو ایم کارکن قتل ہوا،ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں،فوٹیج موجود ہے اعلی سطح کی تحقیقات کی جائے،
ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی
این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط
ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال
الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت
واضح رہے کہ انتخابات 2024 خونی بنتے جا رہے، شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا،واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا،ناظم آباد نمبردو میں الیکشن مہم کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا، پہلے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائی گئیں پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 48 سالہ فراز ہلاک جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا
کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے
